الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
مکاتب کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4225 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4225
المنتقى ابن الجارود: 970
ترقیم العلمیہ : 4151 ترقیم الرسالہ : -- 4225
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ" فِي الْعَبْدِ وَالأَمَةِ: إِذَا كَانَا بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَإِنَّهُ يَجِبُ عَلَى الَّذِي أَعْتَقَهُ عِتْقُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ دَفَعَ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ إِلَى شُرَكَائِهِ، وَيُخَلَّى سَبِيلُ الْمُعْتَقِ" ، قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: هَذَا فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَالأَمَةُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، جو ایسے غلام یا کنیز کے بارے میں ہے، جو مشترکہ طور پر کچھ لوگوں کی ملکیت ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو جس شخص نے اسے آزاد کیا ہے، اس پر لازم ہے کہ وہ بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے، اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے، جو اس غلام کی قیمت کے برابر ہو، تو وہ اس کی قیمت کی بقیہ رقم اپنے دیگر حصہ داروں کو دے دے گا اور وہ غلام اس شخص کی طرف سے آزاد شمار ہو گا۔ ابن صاعد کہتے ہیں: اس حدیث میں کنیز کا بھی تذکرہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4225]
ترقیم العلمیہ: 4151
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2491، 2503، 2521، 2522، 2523، 2523 م، 2524، 2525، 2553، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1501، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4315، 4316، 4317، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4712، 4713،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3940، 3946، 3947، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1346، 1347، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2528،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4218، 4219، 4225، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 404، 4537، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 686، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22148، 22149، 22284»
«»
«»
حدیث نمبر: 970
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَيُّمَا عَبْدٍ كَانَ بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ، فَعَلَيْهِ أَنْ يُعْتِقَ مَا بَقِيَ مِنْهُ إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ذَلِكَ، وَإِلا عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس غلام میں کئی حصہ دار شامل ہوں، ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، اگر اس کے پاس غلام کی (باقی) قیمت کے برابر مال ہے، تو اس کا باقی حصہ آزاد کروانا بھی اسی کے ذمہ ہے، ورنہ (اگر مال نہ ہو تو) اس کی طرف سے جتنا آزاد ہو گیا، اتنا ہی آزاد ہوگا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 970]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2522، صحيح مسلم: 1501۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح