الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَصَّاصِينَ
قصہ گوہ لوگوں کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10428 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7069
حدیث نمبر: 10428
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَاصٍّ يَقُصُّ فَأَمْسَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُصَّ فَلَانْ أَقْعُدَ غُدْوَةً إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک قصہ گو کے پاس سے گزرے، وہ قصہ گوئی کر رہا تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر رک گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قصہ گوئی کرو، اگر میں نماز فجر سے طلوع آفتا ب تک ایسی مجلس میں بیٹھوں تو یہ مجھے چار گردنیں آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہو گا، اگر میں عصر سے غروب ِ آفتاب تک بیٹھوں تو یہ عمل بھی مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہو گا۔ [الفتح الربانی/قصص بني إسرائيل وغيرهم حتى نهاية الفترة، وبيان أحوال العرب فى الجاهلية/حدیث: 10428]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف من اجل ابي الجعد، أخرجه الطبراني في الكبير: 8013، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22254 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22609»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف من اجل ابي الجعد
حدیث نمبر: 22194
حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ أَبِي طَالِبٍ الضُّبَعِيِّ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ , وَأُكَبِّرُهُ , وَأَحْمَدُهُ , وَأُسَبِّحُهُ وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ , أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ أَوْ أَكْثَرَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ , وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ , أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيل" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے نزدیک طلوع آفتاب تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرنا اللہ اکبر الحمد للہ سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ کہنا اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے دو یا اس سے زیادہ غلام آزاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے اسی طرح نماز عصر کے بعد سے غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنا میرے نزدیک اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22194]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد
حدیث نمبر: 22254
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْجَعْدِ يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَاصٍّ يَقُصُّ , فَأَمْسَكَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُصَّ فَلَأَنْ أَقْعُدَ غُدْوَةً إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ , أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ , وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ , أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تو ایک واعظ وعظ کہہ رہا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر وہ خاموش ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنا وعظ کرتے رہو میرے نیزدیک طلوع آفتاب کے وقت تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرنا، اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے اسی طرح نماز عصر سے غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنا میرے نزدیک اولاد اسماعیل علیہ السلام میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22254]
الحكم على الحديث:
إسناد ضعيف من أجل أبى الجعد
حدیث نمبر: 5508
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ وَأُكَبِّرُهُ وَأَحْمَدُهُ وَأُسَبِّحُهُ وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ أَوْ أَكْثَرَ وَفِي لَفْظٍ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں (نمازِ فجر سے) طلوع آفتاب تک بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہوں اور اس کی بڑائی، حمد، تسبیح اور تہلیل بیان کرتا رہوں تو یہ عمل مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا زائد گردنوں کو آزاد کروں، ایک روایت میں چار گردنوں کا ذکر ہے، اور اگر میں نمازِ عصر سے غروبِ آفتاب تک یہی ذکر کرتا رہوں تو یہ عمل مجھے اس سے زیادہ پسند ہو گا کہ میں اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے چار گردنیں آزاد کروں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5508]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه الطبراني في الكبير:8028، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22194 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22547»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 911
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَاصٍّ يَقُصُّ فَأَمْسَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُصَّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ غَدْوَةً إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ الطَّبَرَانِيِّ:" أَقُصُّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمُقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِ أَبَا الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ; فَإِنْ كَانَ هُوَ الْغَطْفَانِيَّ، فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ الطَّبَرَانِيِّ:" أَقُصُّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمُقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِ أَبَا الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ; فَإِنْ كَانَ هُوَ الْغَطْفَانِيَّ، فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قصہ بیان کرنے والے شخص کے پاس تشریف لائے، جو کچھ بیان کر رہا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر وہ شخص رک گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قصہ بیان کرو! صبح سے لے کر سورج کے نکلنے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں، اور عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”تم قصہ بیان کرو! میں یہاں بیٹھ جاؤں، اُس وقت سے جب تم صبح کی نماز ادا کرتے ہو، اس وقت سے لے کر سورج کے چمکنے تک (بیٹھا رہوں)“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابوالجعد نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اگر تو یہ غطفانی ہے، تو پھر یہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہے، اور اگر یہ اُس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 911]
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”تم قصہ بیان کرو! میں یہاں بیٹھ جاؤں، اُس وقت سے جب تم صبح کی نماز ادا کرتے ہو، اس وقت سے لے کر سورج کے چمکنے تک (بیٹھا رہوں)“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابوالجعد نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اگر تو یہ غطفانی ہے، تو پھر یہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہے، اور اگر یہ اُس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 261/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 261، أخرجه مسند أحمد برقم: 21751، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8013»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16936
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ، وَأُكَبِّرُهُ، وَأَحْمَدُهُ، وَأُسَبِّحُهُ، وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ [ أَوْ أَكْثَرَ ] مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ. وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں (صبح کی نماز کے بعد) بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا ہوں، اس کی کبریائی بیان کروں، اس کی حمد بیان کروں اس کی تسبیح بیان کروں، لا اله الا اللہ پڑھوں، اور ایسا اس وقت تک کروں کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا اس سے زیادہ غلام آزاد کر دوں، اور میں عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک ایسا کروں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16936]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21690، 21681، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7069
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَمَاعَةٍ لَهُ، وَقَاصٌّ يَقُصُّ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَكَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُصَّ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ غُدْوَةً حَتَّى تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمَقْعَدَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلِيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے پاس تشریف لائے جب کہ ایک وعظ کرنے والا وعظ و نصیحت کر رہا تھا، پھر جب اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ (ادباً) رک گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اپنی بات جاری رکھو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا صبح کے وقت سورج طلوع ہونے تک اس طرح کی (ذکر و خیر کی) مجلس میں بیٹھنا مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے، اور میرا عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک اس طرح کی مجلس میں بیٹھنا مجھے چار غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7069]
الحكم على الحديث:
1. حُكْمُ الإِسْنَادِ الخَاصِّ:، «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ لِضَعْفِ عَبْدِ اللهِ بْنِ لَهِيعَةَ وَسُوءِ حِفْظِهِ.»، 2. حُكْمُ المَتْنِ وَالشَّوَاهِدِ:، «المَتْنُ حَسَنٌ لِغَيْرِهِ (أَوْ صَحِيحٌ بِشَوَاهِدِهِ)؛ فَإِنَّهُ وَإِنْ كَانَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ ضَعْفٌ مِنْ جِهَةِ ابْنِ لَهِيعَةَ، إِلاَّ أَنَّ مَضْمُونَ الحَدِيثِ ثَابِتٌ وَمَحْفُوظٌ بِرِوَايَاتٍ أُخْرَى مُعْتَمَدَةٍ فِي الصِّحَاحِ وَالسُّنَنِ.»