🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَيْعَةِ الرَّضْوَانِ
بیعتِ رضوان کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10804 (کل: 28 مقامات، 15 کتب)
الفتح الربانی: 10804، 10796
صحیح بخاری: 3576، 4154
صحیح مسلم: 4807، 4809، 4810، 4811
سنن دارمی: 2491
مشکوۃ المصابیح: 6228
مسند احمد: 14313، 14330، 14823
مسند الحمیدی: 1259
اللؤلؤ والمرجان: 1213
مصنف ابن ابی شیبہ: 39619
سنن سعید بن منصور: 4061
صحیح ابن حبان: 4875
مسند امام شافعی: 1787
الجامع الكامل: 7840، 8984، 8993، 10073، 13316، 13321
السنن الكبرى للبيهقي: 10201، 12870
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2583
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14330
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الذَّيَّالِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَ الشَّجَرَةِ؟ قَالَ: كُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ
ذیال بن حرملہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بیعت رضوان کے شرکاء کی تعداد معلوم کی تو انہوں نے فرمایا کہ ہماری تعداد صرف چودہ سو افراد تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14330]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 4154، م: 1856، وهذا إسناد ضعيف جداً من أجل نصر بن باب، وحجاج بن أرطاة مدلس، وقد عنعنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14823
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَحُجَيْنٌ قَالَا: حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، فَبَايَعْنَاهُ، وَعُمَرُ آخِذُ بِيَدِهِ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، وَهِيَ سَمُرَةٌ، وَقَالَ: بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ، وَلَمْ نُبَايِعْهُ عَلَى الْمَوْتِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم چودہ سو افراد نے صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ببول کے درخت کے نیچے اس بات پر بیعت کی تھی کہ ہم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار نہیں کر یں گے موت پر بیعت نہیں کی تھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14823]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1856
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1259
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، فَقَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرُ أَهْلِ الأَرْضِ" , قَالَ جَابِرٌ: لَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ لأَرَيْتُكُمْ مَوْضِعَ الشَّجَرَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن ہم لوگ 1400 کی تعداد میں تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج کے دن تم لوگ روئے زمین کے سب سے بہتر فرد ہو۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اگر میری بصارت کام کرتی ہوتی، تو میں تمہیں اس درخت کی جگہ دکھاتا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1259]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3576، 4152، 4153، 4154، 4840، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1856، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4874، 6540، 6541، 6542، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 81، 11442، 11443، 11445، والدارمي فى «مسنده» برقم: 27، 28، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10309، 10310، 10311، 12992، 16654، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3883، 3884، 14401، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2107»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1213
1213 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ: أَنْتُمْ خَيْرُ أَهْلِ الأَرْضِ وَكُنَّا أَلْفًا وَأَرْبَعَمِائَةٍ وَلَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ الْيَوْمَ لأَرَيْتُكُمْ مَكَانَ الشَّجَرَةِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ حدیبیہ کے موقع پر فرمایا تھا: ”تم لوگ تمام زمین والوں میں سب سے بہتر ہو“۔ ہماری تعداد اس موقع پر چودہ سو تھی۔ اگر آج میری آنکھوں میں بینائی ہوتی تو میں اس درخت کا مقام بتاتا (جہاں بیعت رضوان ہوئی تھی)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 35 باب غزوة الحديبية»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38004 ترقیم الشثری: -- 39619
حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: كنا يوم الحديبية الفا واربع مائة، فقال لنا: انتم اليوم خير اهل الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٥٤)، ومسلم (١٨٥٦).
(٢) في [ع]: (خرج عام الحديبية).
(٣) في [أ، ب]: (أو أشعر).
(٤) صحيح؛ رواية المسور لها حكم الاتصال، أخرجه البخاري (٤١٥٧)، وأحمد (١٨٩٠٩).

حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ ہم یوم الحدیبیہ کو چودہ سو کی تعداد میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: آج کے دن تم لوگ اہل زمین میں سب سے زیادہ بہتر ہو۔
حضرت مسور اور مروان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے صحابہ کی دس سو سے کچھ اوپر کی تعداد کے ہمراہ نکلے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذو الحلیفہ میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کو قلادہ پہنایا، اس کا اشعار کیا اور احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39619]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ رواية المسور لها حكم الاتصال .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3576، 4153، 4154، 4152، 4840، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1856، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4874، 6540، 6541، 6542، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 81، 11442، 11443، 11445، والدارمي فى «مسنده» برقم: 28، 27، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2885، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10309، 10310، 10311، 12992، 16654، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3883، 3884، 14401، 14534، 14552، 14746، 14923، 15034، 15051، 15163، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1835، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1259، 1314، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2107، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1104، 1115، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39622، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2586، (7/9) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2732، 6848، ترقيم محمد عوامة: 38004»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10796
عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ فَبَايَعْنَاهُ وَعُمَرُ آخِذٌ بِيَدِهِ تَحْتَ الشَّجَرَةِ وَهِيَ سَمُرَةٌ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ وَلَمْ نُبَايِعْهُ عَلَى الْمَوْتِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حدیبیہ کے دن ہماری تعداد چودہ سو تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، کیکریا ببول کے درخت کے نیچے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ ہم میدان سے فرار نہ ہوں گے، ہم نے موت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت نہیں کی تھی۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة السادسة للهجرة/حدیث: 10796]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1856، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14823 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14883»
وضاحت: فوائد: … صحابۂ کرام نے موت پر بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی، جیسا کہ آگے روایات آ رہی ہیں، اسی طرح بعض روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت، اسلام اور جہاد پر بھی بیعت کی گئی اور ایک حدیث میں ہے کہ صحابۂ کرام نے خلیفہ کی بات سننے، اس کی اطاعت کرنے اور حکومت و امارت کے اہل لوگوں سے حکومت نہ چھیننے پر بیع کی، ایک روایت میں ہے کہ صحابۂ کرام نے صبر پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی۔
ان تمام روایات میں معنی و مفہوم کے اعتبار سے یکسانیت پائی جاتی ہے، سب روایات کا مدّعا یہ ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حقیقت پر بیعت کر رہے ہیں کہ وہ صبر کریں گے اور دشمن سے مرعوب ہو کر بھاگیں گے نہیں، بلکہ دشمن کے مقابلے میںڈٹے رہیں گے، یہاں تک کہ یا تو شہیدہو جائیں گے اور یہ پھر کامیاب ہو کر لوٹیں گے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1856
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2885 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4061
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرُ أَهْلِ الأَرْضِ" . قَالَ جَابِرٌ: لَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ أَرَيْتُكُمْ مَوْضِعَ الشَّجَرَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم آج روئے زمین کے سب سے بہترین لوگ ہو۔“ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر میں دیکھ سکتا تو تمہیں درخت کی جگہ دکھاتا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4061]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3576، 4152، 4153، 4154، 4840، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1856، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4874، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 81، 11442، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2885، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3883، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38004، 38009، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1259، 1314»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4875
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِئَةٍ، فَبَايَعْنَاهُ وَعُمَرُ آخِذٌ بِيَدِهِ تَحْتَ الشَّجَرَةِ وَهِيَ السَّمُرَةُ، وَقَالَ: بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لا نَفِرَّ، وَلَمْ نُبَايِعْهُ عَلَى الْمَوْتِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ہماری تعداد ایک ہزار چار سو تھی، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے درخت کے نیچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستِ مبارک پکڑا ہوا تھا، وہ سمرہ کا درخت تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت اس بات پر کی تھی کہ ہم فرار اختیار نہیں کریں گے، ہم نے موت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت نہیں کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4875]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1856، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4875، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4169، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1591، 1594، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2498، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14330، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1312» «رقم طبعة با وزير 4855»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1787
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ". قَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَوْ كُنْتُ أُبْصِرُ لَأَرَيْتُكُمْ مَوْضِعَ الشَّجَرَةِ. أَخْرَجَهُ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا، حدیبیہ کے دن ہماری تعداد 1400 تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تم تمام دنیا والوں سے بہتر ہو۔“ جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر آج میری بینائی ہوتی تو میں تمہیں اس درخت کا مقام بتاتا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة /حدیث: 1787]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، المغازی، باب غزوة الحديبية (4154) ومسلم، الامارة، باب استحباب مبايعة الامام الجيش عند ارادة القتال ..... الخ (1856).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7840
7840- عن جابر قال: كنا يوم الحديبية ألفا وأربعمائة فبايعناه، وعمر آخذ بيده تحت الشجرة، -وهي سمرة- وقال: بايعناه على أن لا نفر، ولم نبايعه على الموت.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم (1856: 67) من طرق عن الليث بن سعد، عن أبي الزبير، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں