الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِي وَعِيدِ مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ أَوْ أَخَّرَهَا عَنْ وَقْتِهَا
نمازِ عصر کو ترک کرنے والے اور اس کو اس کے وقت سے مؤخر کرنے والے کی وعید کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 1142 (کل: 38 مقامات، 19 کتب)
الفتح الربانی: 1142
صحیح بخاری: 552
سنن ابن ماجہ: 685
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 107
مسند عبداللہ بن عمر: 61
مشکوۃ المصابیح: 594
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 20
صحیح ابن خزیمہ: 335
اللؤلؤ والمرجان: 364
صحیح ابن حبان: 1469
السنن الكبرى للبيهقي: 2092
1 تا 10
حدیث نمبر: 1142
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ (وَفِي لَفْظٍ: الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ) مُتَعَمِّدًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَكَأَنَّمَا وَتِرَ أَهْلُهُ وَمَالُهُ) ) زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَالَ شَيْبَانُ (أَحَدُ الرُّوَاةِ) : يَعْنِي غُلِبَ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ
سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر عصر کی نماز ترک کر دی، ایک روایت میں ہے: جس سے نمازِ عصر فوت ہو گئی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، پس گویا کہ اس کااہل اور مال اس سے چھین لیے گئے۔ شیبان کہتے ہیں: یعنی اس کے اہل اور مال پر غلبہ پا لیا گیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 552، ومسلم: 626، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4805 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4805»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 552
حدیث نمبر: 552
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ كَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: يَتِرَكُمْ وَتَرْتُ الرَّجُلَ إِذَا قَتَلْتَ لَهُ قَتِيلًا أَوْ أَخَذْتَ لَهُ مَالًا.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہمیں امام مالک نے نافع کے ذریعہ سے خبر پہنچائی، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سورۃ محمد میں جو «يترکم» کا لفظ آیا ہے وہ «وتر» سے نکالا گیا ہے۔ «وتر» کہتے ہیں کسی شخص کا کوئی آدمی مار ڈالنا یا اس کا مال چھین لینا۔ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: 552]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص سے نماز عصر فوت ہو گئی، گویا اس کا سب گھر بار اور مال و اسباب لٹ گئے۔“ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 626 ترقیم شاملہ: -- 1417
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ، كَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ ".
نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر کی نماز رہ گئی تو گویا اس کے اہل و عیال اور اس کا مال تباہ و برباد ہو گئے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1417]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہوگئی تو گویا اس کا اہل ومال ہلاک ہوگیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1417]
ترقیم فوادعبدالباقی: 626
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 626 ترقیم شاملہ: -- 1419
وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ فَاتَتْهُ الْعَصْرُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ ".
عمرو بن حارث نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر کی نماز رہ گئی تو گویا اس کے اہل و عیال اور اس کا مال تباہ و برباد ہو گئے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1419]
حضرت سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہو گئی تو گویا وہ اپنے اہل و مال سے محروم ہو گیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1419]
ترقیم فوادعبدالباقی: 626
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 513
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر فوت گئی گویا اس کا گھربار لٹ گیا“۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 513]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے عصر کی نماز رہ جائے، وہ یوں سمجھے کہ اس کے اہل و عیال اور گھر بار لٹ گئے۔“ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 513]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 35 (626)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 6 (685)، (تحفة الأشراف: 6829)، مسند احمد 2/8، سنن الدارمی/الصلاة 27 (1266) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 513M
أخبرنا قتيبة عن مالك عن نافع عن ابن عمر - رضى الله عنهما - أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " الذي تفوته صلاة العصر فكأنما وتر أهله وماله " .
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر فوت گئی گویا اس کا گھربار لٹ گیا“۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 513M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «t»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:
حدیث نمبر: 685
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلُهُ وَمَالُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے، گویا اس کے اہل و عیال اور مال و اسباب سب لٹ گئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 685]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی گویا اس کے اہل و عیال اور مال و دولت (سب کچھ) تباہ و برباد ہوگئے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 685]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 35 (626)، سنن النسائی/الصلاة 17 (479)، (تحفة الأشراف: 6829) وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المواقیت 14 (552)، سنن ابی داود/الصلاة 5 (414)، سنن الترمذی/الصلاة 16 (160)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 5 (21)، مسند احمد (2/8، 13، 27، 48، 54، 64، 75، 76، 102، 134، 145، 147)، سنن الدارمی/الصلاة 27 (1267) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 107
195- مالك عن نافع عن عبد الله بن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الذي تفوته صلاة العصر كأنما وتر أهله وماله.“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہو گئی تو گویا اس کا مال اور گھر والے سب کچھ اس سے چھن گیا اور وہ دیکھتا رہ گیا۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «195- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 11/1، 12 ح 20، ك 1 ب 5 ح 21) التمهيد 115/14، الاستذكار:19، و أخرجه البخاري (552) ومسلم (626) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 1264
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ يَرْفَعُهُ، قَالَ:"إِنَّ الَّذِي تَفُوتُهُ الصَّلَاةُ: صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سالم نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے مرفوعاً روایت کیا کہ: جس کی نماز عصر چھوٹ جائے گویا کہ اس کے اہل خانہ اور مال سب لٹ گئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1266] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 552] ، [مسلم 626] ، [مسند أبى يعلی 5447] و [ابن حبان 1469]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 552] ، [مسلم 626] ، [مسند أبى يعلی 5447] و [ابن حبان 1469]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 1265
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَوْ مَالَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی نماز عصر چھوٹ جائے گویا کہ اس کے اہل و اولاد مار ڈالے (یا لوٹ لئے) گئے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا «أو ماله» یعنی اولا د کی جگہ «مال» ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1265]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1267] »
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ تخریج اور گزر چکی ہے۔
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ تخریج اور گزر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1263 سے 1265)
یعنی جو شخص عصر کی نماز نہ پڑھے گویا اس کے اہل و عیال مار ڈالے گئے، اور یہ انسان کے لئے بہت ہی خوفناک اور پریشان کن بات ہوگی، معلوم ہوا کہ نمازِ عصر کی اتنی بڑی فضلیت ہے کہ اگر نمازِ عصر ایک بار فوت ہو جائے تو اس کے اہل و عیال، مال و دولت سب فنا ہو گئے، لہٰذا کسی مسلمان کو اس میں سستی اور تاخیر نہیں کرنی چاہیے، الله تعالیٰ سب کو پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی توفیق بخشے۔
آمین
یعنی جو شخص عصر کی نماز نہ پڑھے گویا اس کے اہل و عیال مار ڈالے گئے، اور یہ انسان کے لئے بہت ہی خوفناک اور پریشان کن بات ہوگی، معلوم ہوا کہ نمازِ عصر کی اتنی بڑی فضلیت ہے کہ اگر نمازِ عصر ایک بار فوت ہو جائے تو اس کے اہل و عیال، مال و دولت سب فنا ہو گئے، لہٰذا کسی مسلمان کو اس میں سستی اور تاخیر نہیں کرنی چاہیے، الله تعالیٰ سب کو پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی توفیق بخشے۔
آمین
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه