الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ سَبَبِ مَشْرُوعِيَّتِهَا وَاسْتِحْبَابِ الْغُسْلِ وَالتَّجَمُّلِ لَهُمَا وَمُخَالَفَةِ الطَّرِيقِ
ان دونوں کی مشروعیت کے سبب، ان کے لیے غسل اور تجمّل کے مستحب ہونے¤اور واپسی پر راستہ تبدیل کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 2828 (کل: 38 مقامات، 17 کتب)
صحیح مسلم: 5401
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 412
مشکوۃ المصابیح: 4320
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1663
اللؤلؤ والمرجان: 1340
مصنف ابن ابی شیبہ: 26250
صحیح ابن حبان: 5439
مسند امام شافعی: 1060
21 تا 30
حدیث نمبر: 4713
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ رَأَى حُلَّةَ سِيَرَاءَ، أَوْ حَرِيرٍ تُبَاعُ، فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ تَلْبَسُهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ لِلْوُفُودِ؟ قَالَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ"، قَالَ: فَأُهْدِيَ إليَّ ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَبَعَثَ إِلَى عُمَرَ مِنْهَا بِحُلَّةٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مِنْكَ تَقُولُ مَا قُلْتَ وَبَعَثْتَ إِلَيَّ بِهَا؟ قَالَ:" إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتَبِيعَهَا أَوْ تَكْسُوَهَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے ہوئے دیکھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے کہ اگر آپ اسے خرید لیتے، تو جمعہ کے دن پہن لیا کرتے یا وفود کے سامنے پہن لیا کرتے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ شخص پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔“ چند دن بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے چند ریشمی جوڑے آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک جوڑا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی بھجوا دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ آپ نے خود ہی تو اس کے متعلق وہ بات فرمائی تھی جو میں نے سنی تھی اور اب آپ ہی نے مجھے یہ ریشمی جوڑا بھیج دیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ اس لئے بھجوایا ہے کہ تم اسے فروخت کر کے اس کی قیمت اپنے استعمال میں لے آؤ یا کسی کو پہنا دو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4713]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5841، م: 2068
حدیث نمبر: 5797
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ اشْتَرَيْتَهَا، فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ"، ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَأَعْطَى عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا , وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لَتَلْبَسَهَا، إِنَّمَا كَسَوْتُكَهَا لِتَبِيعَهَا أَوْ لِتَكْسُوَهَا"، قَالَ: فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا، مِنْ أُمِّهِ، بِمَكَّةَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! اگر آپ اسے خرید لیتے تو جمعہ کے دن پہن لیا کرتے یا وفود کے سامنے پہن لیا کرتے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ شخص پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو“، چند دن بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے چند ریشمی حلے آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک جوڑا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی بھجوا دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ آپ نے خود ہی تو اس کے متعلق وہ بات فرمائی تھی جو میں نے سنی تھی اور اب آپ ہی نے مجھے یہ ریشمی جوڑا بھیج دیا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میں نے تمہیں یہ اس لئے بھجوایا ہے کہ تم اسے فروخت کر کے اس کی قیمت اپنے استعمال میں لے آؤ یا کسی کو پہنا دو۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ جوڑا اپنے ماں شریک بھائی کو ”جو مشرک تھا اور مکہ مکرمہ میں ہی رہتا تھا“ پہنا دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5797]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 886، م: 2068.
حدیث نمبر: 1663
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَاب الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ الْحُلَّةَ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ"، ثُمَّ جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْهَا حُلَّةً، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَكَسَوْتَنِيهَا، وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا"، فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا ریشمی بکتا ہوا دیکھا مسجد کے دروازے پر، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو خرید لیتے اور جمعہ کے روز اور جس روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفد کے لوگ آیا کرتے ہیں پہنا کرتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کپڑے کو وہ شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصّہ نہیں ہے۔“ پھر اسی قسم کے چند کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کپڑا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطارد (بن حاجب نام ہے ایک شخص کا) کے کپڑے کی بابت فرمایا تھا کہ اس کو وہ شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصّہ نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے یہ کپڑا پہننے کو تھوڑی دیا ہے۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ کپڑا اپنے ایک کافر بھائی (عثمان بن حکیم) کو دے دیا جو مکّہ میں تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1663]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 886، 948، 2104، 2612، 2619، 3054، 5841، 5981، 6081، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2068، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5113، 5439، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5297، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1698، 1699،، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1076، 4040، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4267، 4268، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5797، والحميدي فى «مسنده» برقم: 696، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 239، 5515، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 18»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 1340
1340 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عَمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى حُلَّةَ سِيَرَاءَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَوِ اشْتَرَيْتَ هذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا يَلْبَسُ هذِهِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَهُ فِي الآخِرَةِ ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَى عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ رضي الله عنه مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَسَوْتَنِيَهَا، وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا فَكَسَاهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضي الله عنه، أَخًا لَهُ، بِمَكَّةَ، مُشْرِكًا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (ریشم کا) دھاری دار جوڑا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر بکتا دیکھا تو کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بہتر ہو اگر آپ اسے خرید لیں اور جمعے کے دن اور وفود جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو ان کی ملاقات کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنا کریں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تو وہی پہن سکتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔“ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسی طرح کے کچھ جوڑے آئے تو اس میں سے ایک جوڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے یہ جوڑا پہنا رہے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے عطارد کے جوڑے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ ایسا فرمایا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے تمہیں خود پہننے کے لیے نہیں دیا ہے۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ایک مشرک بھائی کو پہنا دیا جو مکے میں رہتا تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1340]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 7 باب يلبس أحسن ما يجد»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 25141 ترقیم الشثری: -- 26250
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ان ابن عمر اخبره ان عمر بن الخطاب راى حلة سيراء من حرير فقال: يا رسول الله، لو ابتعت هذه الحلة للوفد وليوم الجمعة، فقال: إنما يلبس هذه من لا خلاق له في الآخرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [ز]: (أخبرنا).
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (بن الخطاب).
(٤) في [أ]: (جرير)، وفي [ز]: (خز).
(٥) في [ط، هـ]: (قال).
(٦) في [ط]: (ألا).
(٧) ضعيف؛ فقد اتفقت نسخ الكتاب على أن شيخ عبد الرحيم هو عبد اللَّه، وسبق أن أورد المؤلف رواية له عنه، وقام مختار الندوي ﵀ بتعديلها إلى عبيد اللَّه موافقة لسنن ابن ماجة، وقد اتفقت نسخ ابن ماجة الخطية على عبيد اللَّه، وإذا تردد الراوي بين ضعيف وثقة لم يقبل الخبر، والحديث أخرجه البخاري (٥٨٤١)، ومسلم (٢٠٦٨)، وابن ماجه (٣٥٩١).
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں یہ خبر دی کہ حضرت عمر بن خطاب نے خالص ریشم کا ایک جوڑا دیکھا تو عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اگر آپ یہ جوڑا وفود اور جمعہ کے لئے خرید لیں؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26250]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ فقد اتفقت نسخ الكتاب على أن شيخ عبد الرحيم هو عبد اللَّه، وسبق أن أورد المؤلف رواية له عنه، وقام مختار الندوي ﵀ بتعديلها إلى عبيد اللَّه موافقة لسنن ابن ماجة، وقد اتفقت نسخ ابن ماجة الخطية على عبيد اللَّه، وإذا تردد الراوي بين ضعيف وثقة لم يقبل الخبر، والحديث .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 886، 948، 2104، 2619، 2612، 3054، 5841، 5981، 6081، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2068، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3399 / 708، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5113، 5439، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1381 / 1، 1559 / 1، 5310 / 1، 5314 / 1، 5315 / 1، 5322 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1698، 1699، 1772، 9498، 9496، 9497، 9499، 9500، 9501، 9502، 9518، 9519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1076، 4040، (1/418)، (4/83) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3591، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4267، 4268، 6032، 6193، 6194، 6195، 6219، 18399، وأحمد فى «مسنده» برقم: 351، 4804، 4859، 5073، 5074، 5190، 5220، 5464، 5645، 5901، 6060، 6059، 6213، 6450، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 18، 2049، والحميدي فى «مسنده» برقم: 696، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 239، 5515، 5814، والبزار فى «مسنده» برقم: 130، 136، 144، 6048، 6047، 6049، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19929، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6654، 6652، 6655، 6659، 6712، 6713، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4830، 4831، 4828، 4829، 4832، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14027، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5344، ترقيم محمد عوامة: 25141»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 886، 948، 2104، 2619، 2612، 3054، 5841، 5981، 6081، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2068، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3399 / 708، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5113، 5439، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1381 / 1، 1559 / 1، 5310 / 1، 5314 / 1، 5315 / 1، 5322 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1698، 1699، 1772، 9498، 9496، 9497، 9499، 9500، 9501، 9502، 9518، 9519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1076، 4040، (1/418)، (4/83) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3591، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4267، 4268، 6032، 6193، 6194، 6195، 6219، 18399، وأحمد فى «مسنده» برقم: 351، 4804، 4859، 5073، 5074، 5190، 5220، 5464، 5645، 5901، 6060، 6059، 6213، 6450، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 18، 2049، والحميدي فى «مسنده» برقم: 696، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 239، 5515، 5814، والبزار فى «مسنده» برقم: 130، 136، 144، 6048، 6047، 6049، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19929، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6654، 6652، 6655، 6659، 6712، 6713، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4830، 4831، 4828، 4829، 4832، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14027، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5344، ترقيم محمد عوامة: 25141»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8035
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَأَى حُلَّةً سِيرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اشْتَرَيْتَهَا فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَى عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا كَسَوْتُكَهَا لِتَبِيعَهَا أَوْ لِتَكْسُوهَا قَالَ فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا مِنْ أُمِّهِ بِمَكَّةَ زَادَ فِي أُخْرَى قَالَ سَالِمٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَمِنْ أَجْلِ هَذَا الْحَدِيثِ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَكْرَهُ الْعَلَمَ فِي الثَّوْبِ
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ بھی روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ریشمی دھاریوں والا ایک جوڑا دیکھا، جو مسجد کے دروازے کے نزدیک فروخت کیا جا رہا تھا، سو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اسے خرید لیں اور جمعہ کے اور مختلف وفود سے ملاقات کرتے وقت پہن لیا کریں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو وہی پہن سکتا ہے، جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ ریشمی جوڑے لائے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھی ان میں سے ایک جوڑا دے دیا، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے یہ دے رہے ہیں، جبکہ آپ نے اس کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں اس لئے نہیں دیا کہ تم اسے پہنو، میں نے تو اس لیے دیا ہے کہ اسے فروخت کردو یا (جس کے لئے پابندی نہیں ہے) اسے پہنا دو۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ مکہ میں رہنے والے اپنے ایک مشرک اخیافی بھائی کو دے دیا تھا۔ سیدنا سالم کہتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس حدیث کی وجہ سے ریشم سے بنی ہوئی دھاری والے کپڑے کو پہننا مکروہ جانتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8035]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 886، 2612، ومسلم: 2068، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5797 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5797»
وضاحت: فوائد: … امام نووی نے کہا: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کافر رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا، ان کے ساتھ احسان کرنا اور ان کو تحفہ دینا جائز ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 886
حدیث نمبر: 5439
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى حُلَّةَ سِيَرَاءٍ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ، فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لا خَلاقَ لَهُ فِي الآخِرَةِ"، ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، وَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْهَا حُلَّةٌ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا، وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا"، فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک سیرانی حلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اسے خرید لیں اور جمعہ کے دن اور وفود سے ملاقات کے دن اسے پہن لیا کریں (تو یہ مناسب ہو گا) جب وہ وفود آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے وہ شخص پہنے گا، جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قسم کے حلے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک حلہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھی عطا کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے مجھے پہننے کے لیے یہ دے دیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عطارد (نامی شخص) کے حلہ کے بارے میں فلاں بات ارشاد فرمائی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ تمہیں اس لیے نہیں دیا تاکہ تم اسے پہن لو“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ مکہ میں موجود اپنے مشرک بھائی کو پہننے کے لیے دے دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5439]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 886، 948، 2104، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2068، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5113، 5439، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1381، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1076، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3591، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4267، وأحمد فى (مسنده) برقم: 351» «رقم طبعة با وزير 5415»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (3591): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 1060
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَأَى حُلَّةً سِيرَاءَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلِلْوُفُودِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فِي الْآخِرَةِ". ثُمَّ جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، فَأَعْطَى عُمَرَ مِنْهَا حُلَّةً. فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا". فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (سیراء کا ایک ریشمی) حلہ مسجد کے دروازے کے پاس دیکھا تو فرمایا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اسے خرید لیں تو جمعہ کے دن اور جب آپ کے پاس وفد آئیں تو پہن لیا کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی پہن سکتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسی قسم کے کئی حلے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک حلہ عمر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے یہ دیا ہے حالانکہ آپ نے عطارد کے حلے کے متعلق پہلے جو کہا تھا وہ کہا ہے؟ (یعنی پہننے سے منع فرمایا تھا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تجھے اس لیے نہیں دیا کہ تو اسے پہنے۔“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اپنے ایک مشرک بھائی کو وہ پہننے کے لیے بھیج دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك /حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الهبة وفضلها، باب هدية ما يكره لبسها (2612) ومسلم، اللباس والزينة، باب تحريم لبس الحرير وغير ذلك للرجال (2068).»
حدیث نمبر: 3277
3277. عن ابن عمر، أنَّ عمر بن الخطاب رأى حُلَّةً سِيراء تُباعُ عند باب المسجدِ، فقال: يا رسولَ الله! لو اشتريت هذه الحلة فتلبسها يوم الجمعةِ وللوفدِ إذا قدِموا عليك. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنَّما يلبس هذه من لا خلاق له في الآخرةِ . ثمَّ جاء رسولَ الله منها حُلَلٌ، فأعطى عمر بن الخطاب منها حُلَّةً فقال عمرُ: يا رسولَ الله! أَكَسَوْتنيها وقد قلت في حُلَّة عُطارِد ما قُلتَ؟ فقال رسولَ الله صلى الله عليه وسلم: لم أُكسِكها لتلبسَها. فكساها عمر أخاً له مشركاً.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالكٌ في اللباس (18) عن نافعٍ، عن ابن عمرَ، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 4193
4193. عن ابن عمر، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ رَأَى حُلَّةً سِيَرَاءَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ المَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله لَوْ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ الحُلَّةَ فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الجُمُعَةِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ. فَقَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: إِنَّمَـا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لا خَلاقَ لَهُ فِي الآخِـرَةِ. ثُمَّ جَـاءَ رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم مِنْهَا حُلَلٌ فَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ مِنْهَا حُلَّةً، فَقَالَ عُمَر:ُ يَا رَسُولَ الله أَكَسَوْتَنِيهَا وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ؟ فَقَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا. فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالكٌ في اللباس (18) عن نافعٍ، عن ابن عمرَ، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه