الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ طُولِ الْعُمُرِ مَعَ حُسْنِ الْعَمَلِ وَفَضْلِ مَنْ مَاتَ غَرِيبًا
نیک عمل والی طویل عمر اور اجنبیت والی موت مرنے والے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3000 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 3000
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 414
حدیث نمبر: 3000
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ أَتَتْ عَلَيْهِ سِتُّونَ سَنَةً، فَقَدْ أَعْذَرَ اللَّهُ إِلَيْهِ فِي الْعُمُرِ) )
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کی عمر ساٹھ سال ہو جائے، اللہ تعالیٰ اس کا عمر کے بارے میں عذر ختم کر دے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3000]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6419، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:7713 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 824»
وضاحت: فوائد: … ساٹھ سال عمر پانے والے لوگوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمر اتنا لمبا پیریڈ ہے کہ اس میں سبق حاصل کرنے والے اپنے انجام بخیر کے اسباب جمع کر سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کے پاس حج وعمرہ کے اسباب ہوں، لیکن اس نے اِس عمر تک یہ فریضہ ادا نہ کیا ہو تو اسے سب سے پہلے اسی فریضہ کی تکمیل کرنی چاہیے۔ اس حدیث سے یہ اشارہ بھی ملتاہے کہ ساٹھ سال زندگی ختم ہونے کا مظنہ ہے، اس عمر کے بعد اچھے انداز میں موت کا انتظار ہونا چاہیے، ویسے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَعْمَارُ أُمَّتِیْ مَا بَیْنَ السِّتِّیْنَ اِلَی السَّبْعِیْنَ وَأَقَلُّھُمْ مَنْ یَجُوْزُ ذَالِکَ۔)) (ترمذی:) یعنی: ”میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر برس کے درمیان درمیان ہیں، کم ہی لوگ ہیں جو اس مقدار سے تجاوز کریں گے۔“
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6419
حدیث نمبر: 3639
أخبرني أبو الحسن أحمد بن محمد العَنَزي (1) ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثنا الليث بن سعد، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا بَلَغَ الرجلُ من أمَّتي ستين سنةً، فقد أعذَرَ اللهُ إليه في العُمرِ" (2) . صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3597 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3597 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میری امت کا کوئی مرد ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جائے، تو یقیناً اللہ تعالیٰ نے عمر کے معاملے میں اس کی طرف سے عذر ختم کر دیا (یعنی اسے توبہ و اصلاح کے لیے کافی مہلت دے دی)۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3639]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3639]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح كاتب الليث.» [ترقيم الرساله 3639] [ترقيم الشركة 3618] [ترقيم العلميه 3597]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3642
أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن علي (3) الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن شيخ من غِفَار، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"لقد أَعذَرَ اللهُ إلى عبدٍ أحْياهُ حتَّى بَلَغَ ستينَ أو سبعينَ سنةً، لقد أَعذَرَ اللهُ إليه" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3600 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3600 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اس بندے کا عذر تمام کر دیا جسے اس نے زندہ رکھا یہاں تک کہ وہ ساٹھ یا ستر سال کی عمر کو پہنچ گیا، بے شک اللہ نے اس کے حق میں عذر ختم کر دیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والشيخ الغفاري الذي لم يُسمَّ هنا هو معن بن محمد الغفاري، كما جاء مصرَّحًا به في رواية البخاري وغيره. إسحاق بن إبراهيم: هو الدَّبَري.» [ترقيم الرساله 3642] [ترقيم الشركة 3621] [ترقيم العلميه 3600]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 414
«إذا بلغ الرجل من أمتي ستين سنة فقد أعذر الله إليه في العمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب میری امت کا کوئی شخص ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے عمر کے معاملے میں اس کے لیے کوئی عذر باقی نہیں چھوڑا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 414]
”جب میری امت کا کوئی شخص ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے عمر کے معاملے میں اس کے لیے کوئی عذر باقی نہیں چھوڑا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. الصحيحة 1088.»
قال الشيخ الألباني: صحيح