🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

252. إِذَا بَلَغَ الرَّجُلُ سِتِّينَ سَنَةً فَقَدْ أَعْذَرَ اللَّهُ إِلَيْهِ فِي الْعُمُرِ
جب آدمی ساٹھ برس کو پہنچ جائے تو اللہ کی طرف سے عمر کی مہلت پوری ہو جاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3637
حدثني أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا الحسن بن المثنَّى ابن معاذ بن معاذ العَنبَري، حدثني أَبي، حدثنا معاذ بن هشام، عن أبيه، عن عمرو بن مالك، عن أبي الجَوْزاء، عن ابن عبَّاس: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ﴾ [فاطر: 34] ، قال: حَزَنُ النار (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3595 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنَّا الْحَزَنَ (فاطر: 34) سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور کیا ۔ (میں حزن سے مراد) دوزخ کا غم ہے۔ اَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیْہِ مَنْ تَذَکَّرَ (فاطر: 37) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3637]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3638
حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهْران، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا سفيان، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ﴾ [فاطر: 37] ، قال: ستّين سنةً (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3596 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ: اَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمْ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیْہِ مَنْ تَذَکَّرَ (فاطر: 37) اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جس نے سمجھنا ہوتا ۔ (اس میں اس عمر سے مراد) 60 سال ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3638]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3639
أخبرني أبو الحسن أحمد بن محمد العَنَزي (1) ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثنا الليث بن سعد، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا بَلَغَ الرجلُ من أمَّتي ستين سنةً، فقد أعذَرَ اللهُ إليه في العُمرِ" (2) . صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3597 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میرا کوئی امتی ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو عمر کے عذر سے بری کر دیتا ہے۔ (نوٹ: یعنی اب وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اگر مجھے کچھ عمر مل جاتی تو میں سنبھل جاتا، کیونکہ اگر اس نے سمجھنا ہوتا تو سمجھنے کے لیے ساٹھ سال کی عمر کافی ہے۔ اور جو اتنے سالوں میں نہ سمجھا وہ بعد میں کیا سمجھے گا۔ شفیق) ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3639]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں