🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ السِّرِّ
مخفی طور پر صدقہ کرنے کی فضیلت
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3632 (کل: 27 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 3632، 8977
سنن نسائی: 5509
مشکوۃ المصابیح: 5737
مسند احمد: 21298، 21336، 21346، 21349، 21387، 21504، 21546، 21552
مصنف ابن ابی شیبہ: 38680
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 726، 954، 4642، 4644، 13806
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 953، 3441، 3553
المعجم الاوسط: 4721
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 337، 2125، 5633، 6278، 6515
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21552
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّامِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْخَشْخَاشِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ"، قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، اسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلْ لِلْإِنْسِ مِنْ شَيَاطِينَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ:" قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، فَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ وَمَنْ شَاءَ أَقَلَّ"، قَالَ: قُلْتُ: فَمَا الصِّيَامُ، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ"، قَالَ: قُلْتُ: أَيُّهَا أَفْضَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ"، قُلْتُ: فَأَيُّ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ سورة البقرة آية 255" حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ، قُلْتُ: فَأَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ"، قُلْتُ: أَوَنَبِيٌّ كَانَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ"، قُلْتُ: فَكَمْ الْمُرْسَلُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثَلَاثُ مِئَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِيرًا" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے میں بھی مجلس میں شریک ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا اے ابوذر رضی اللہ عنہ کیا تم نے نماز پڑھ لی؟ میں نے عرض کیا نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھو، چنانچہ میں نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور آکر مجلس میں دوبارہ شریک ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوذر! انسانوں اور جنات میں سے شیاطین کے شر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو، میں نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں، اے ابوذر! کیا میں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی طرف تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، فرمایا لاحول ولاقوۃ الا باللہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، پھر میں نے پوچھا یا رسول اللہ! نماز کا کیا حکم ہے؟ فرمایا بہترین موضوع ہے جو چاہے کم حاصل کرے اور جو چاہے زیادہ حاصل کرلے میں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کا کیا حکم ہے؟ فرمایا ایک فرض ہے جسے ادا کیا جائے گا تو کافی ہوجاتا ہے اور اللہ کے یہاں اس کا اضافی ثواب ہے میں نے پوچھا یا رسول اللہ! صدقہ کا کیا حکم ہے؟ فرمایا اس کا بدلہ دوگنا چوگنا ملتا ہے میں نے پوچھا یا رسول اللہ! سب سے افضل صدقہ کون سا ہے؟ فرمایا کم مال والے کی محنت کا صدقہ یا کسی ضرورت مند کو چپکے سے دیا گیا صدقہ، میں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ فرمایا حضرت آدم علیہ السلام میں نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ فرمایا ہاں، بلکہ ایسے نبی جن سے باری تعالیٰ نے کلام فرمایا: میں نے پوچھا یا رسول اللہ! رسول کتنے آئے؟ فرمایا تین سو دس سے کچھ اوپر ایک عظیم گروہ میں نے پوچھا یا رسول اللہ! آپ پر سب سے عظیم آیت کون سی نازل ہوئی؟ فرمایا آیت الکرسی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21552]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا لجهالة عبيد بن الخشخاش، ولضعف أبى عمر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37083 ترقیم الشثری: -- 38680
حدثنا يزيد عن المسعودي عن ابي عمرو عن عبيد بن الخشخاش عن ابي ذر قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في المسجد، قلت: اي الانبياء اول؟ قال: آدم، قال: قلت: وهل كان نبيا، قال: نعم، نبي مكلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمر).
(٢) في [أ]: (ذرب).
(٣) في [جـ]: (فقال).
(٤) في [س]: (متكلم).
(٥) ضعيف جدًا؛ أبو عمرو ويقال: أبو عمر الشامي متروك، وأخرجه أحمد ٥/ ١٧٩ (٢١٥٨٦)، والطيالسي (٤٧٨)، والبخاري في التاريخ ٥/ ٤٤٧، وابن سعد ١/ ٣٢، والبيهقي في الشعب (١٣٠)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٣٥).

حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ مسجد میں تشریف فرما تھے، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت آدم۔ میں نے سوال کیا کہ کیا وہ نبی تھے؟ آپ نے فرمایا ہاں وہ ایسے نبی تھے، جن سے کلام کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38680]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: أبو عمرو هذا قال الدارقطني في حقه إنه متروك . قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ أبو عمرو ويقال: أبو عمر الشامي متروك .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 361، 449، 820، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3133، 4188، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5522 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7891، 9758، 9788، 10114، 11240، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3825، 4218، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17784، 20244، 20243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21693، 21731، 21742، 21745، 21762، 21783، 21790، 21791، 21814، 21904، 21909، 21917، 21918، 21947، 21953، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 480، والحميدي فى «مسنده» برقم: 130، والبزار فى «مسنده» برقم: 3966، 4020، 4031، 4034، 4049، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 646 / 3، 646 / 1، 646 / 2، 953، 3322 / 1، 3322 / 2، 3417، 3424، 3441، 3442، 3443 / 1، 3443 / 2، 3553، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3458، 37068، 37994، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1642، 1649، 1648، 1651، والطبراني فى «الصغير» برقم: 758، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4259، 4721، 5639، 7335، 7739، ترقيم محمد عوامة: 37083»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8977
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ هَلْ صَلَّيْتَ قُلْتُ لَا قَالَ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّلَاةُ قَالَ خَيْرٌ مَوْضُوعٌ مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّوْمُ قَالَ فَرْضٌ مَجْزٍ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَالصَّدَقَةُ قَالَ أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّهَا أَفْضَلُ قَالَ جَهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلًا قَالَ آدَمُ قُلْتُ وَنَبِيًّا كَانَ قَالَ نَعَمْ نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمِ الْمُرْسَلُونَ قَالَ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ وَقَالَ مَرَّةً وَخَمْسَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ قَالَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ} [سورة البقرة: ٢٥٥] (وَفِي رِوَايَةٍ حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے، میں آیا اور بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اٹھو اور نماز پڑھو۔ پس میں نے نماز پڑھی اور پھر بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! انسانوں اور جنوں کے شیطانوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی بالکل۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! نماز کے بارے میں کچھ فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین چیز ہے، جس کو بنایا گیا ہے، جو چاہے کم پڑھ لے اور جو چاہے زیادہ پڑھ لے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! روزہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسا فرض ہے کہ اس کا بدلہ بھی دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں مزید بھی بہت کچھ ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! صدقہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کئی گنا بڑھا دیا جائے گا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کم مایہ آدمی کی طاقت کے بقدر یا کسی فقیر کو چپکے سے دے دینا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! سب سے پہلا نبی کون تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام۔ میں نے کہا: کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں، نبی تھے اور ان سے کلام بھی کیا گیا تھا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مرسلین کی تعداد کتنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو اور پندرہ سولہ کے لگ بھگ۔ ایک روایت میں ہے: تین سو پندرہ ہے، جم غفیر ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ پر کون سی عظیم ترین چیز اتاری گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آیۃ الکرسی {اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ}، ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوری آیت تلاوت کی۔ [الفتح الربانی/مسائل الترغيب فى الأعمال الصالحة/حدیث: 8977]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا لجھالة عبيد بن الخشخاش، ولضعف ابي عمر الدمشقي، وقال الدارقطني: المسعودي عن ابي عمر الدمشقي متروك، أخرجه النسائي: 8/ 275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21546 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21879»
وضاحت: فوائد: … بعض انسان شیطان ہوتے ہیں، جیسا کہ سورۂ ناس میں بھی ہے، جو آدمی دوسرے کو گمراہ کرے، وہ شیطان ہے۔
انبیاء و رسل کی تعداد کے بارے میں دو طرق کے ساتھ مروی درج ذیل حدیث پر غور کریں:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنَبِيٌّکَانَ آدَمَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، مُعَلَّمٌ، مُکَلَّمٌ۔)) قَالَ: کَمْ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ نُوْحٍ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالَ: کَمْ کَانَ بَیْنَ نُوْحٍ وَاِبْرَاھِیْمَ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالُوْا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! کَمْ کَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ: ((ثَلَاثُ مِئَۃٍ وَخَمْسَۃَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِیْرًا۔)) … ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، وہ تعلیم دیے گئے تھے اور ان سے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کلام بھی کیا گیا تھا۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے مابین کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’دس صدیاں (یا دس زمانے)۔ اس نے کہا: نوح علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں۔ پھر صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول ہو گزرے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ، جم غفیرہے۔
(حاکم: ۲/۲۶۲، معجم کبیر للطبرانی: ۸/۱۳۹،صحیحہ: ۳۲۸۹)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حدیث کا ایک موقوف شاہد ذکر کرتے ہوئے کہا: سیدنا عبد اللہ بن عباس نے کہا: نوح اور آدم کے مابین دس صدیاں تھیں، سارے لوگ شریعت ِ حقہ پر تھے، پھر اختلاف پڑ گیا، پس اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو بھیجنا شروع کیا، تاکہ وہ خوشخبریاں دیں اور ڈرائیں، عبد اللہ بن مسعود کی قراء ت یوں تھی: {کَانَ النَّاسُ اُمَّۃً وَّاحِـدَۃً فَاخْتَلَفُوْا} (تفسیرطبری: ۲/ ۱۹۴، حاکم: ۲/ ۵۴۶)
اس میں ایک اہم فائدے کا بیان ہے کہ لوگ شروع میں ایک امت تھے، خالص توحید ان کا مذہب تھا، پھر بعد میں ان پر شرک کے آثار طاری ہوئے۔ اس سے ان فلسفیوں اور ملحدوں کا ردّ ہوتا ہے، جو کہتے ہیں کہ اصل میں شرک تھا، بعد میں توحید کو وجود ملا۔ (صحیحہ: ۳۲۸۹)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: اَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَنَبِیًّا کَانَ آدَمُ؟ قَالَ: ((نَعَمْ مُکَلَّمٌ۔)) قَالَ: کَمْ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ نُوْحٍ؟ قَالَ: ((عَشْرَۃُ قُرُوْنٍ۔)) قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَمْ کَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَاَل: ((ثَلَاثُ مِئَۃٍ وَّخَمَسْۃَ عَشَرَ۔)) … ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، ان سے کلام بھی کیا گیا تھا۔ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنافاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین سو پندرہ۔ (معجم اوسط للطبرانی: ۱/ ۲۴/ ۲/ ۳۹۸، معجم کبیر للطبرانی: ۸/ ۱۳۹، حاکم: ۲/ ۲۶۲،صحیحۃ: ۲۶۶۸)
شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے شواہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی طویل حدیث کا ایک اقتباس یہ ہے: میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! پہلا نبی کون تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام۔ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آدم نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاںہاں، وہ نبی تھے، جن سے کلام بھی کیا گیا، اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور پھر ان میں اپنی روح پھونکی، پھر ان سے کہا: آدم! پتلا بن جا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! انبیاء کی تعداد کتنی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی تھے، ان میں رسولوں کی تعداد (۳۱۵) تھی، جم غفیر ہے۔ (احمد: ۵/ ۲۶۵)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا لجھالة عبيد بن الخشخاش
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 726
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ، وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثُ مِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ جَمًّا غَفِيرًا"، وَقَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) " رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَعِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادَةٌ تَأْتِي فِي بَابِ التَّارِيخِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! کیا تم نے (نقل) نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! آپ نے فرمایا: تم اُٹھ کر نماز ادا کر لو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُٹھ کر نماز ادا کر لی، پھر جب میں بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! تم انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز؟ آپ نے فرمایا: وہ بہترین چیز ہے، جو شخص چاہے وہ تھوڑی کر لے، جو چاہے، وہ زیادہ کر لے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزه؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک فرض ہے جو کفایت کرنے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مزید (اجر و ثواب) ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اُس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا (صدقہ) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگ دست شخص کا مشقت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر دینا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سے نبی سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! وہ نبی تھے، جن کے ساتھ کلام کیا گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: 310 سے کچھ زیادہ جو بڑی تعداد ہے۔ ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: 315۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ پر سب سے بڑی آیت کون سی نازل کی گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آیت الکری یعنی الله لا اله الا هو الحي القيوم۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”مسعودی“ ہے جو ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ طبرانی کی روایت میں کچھ اضافہ ہے، وہ روایت آگے چل کر ”تاریخ“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 178/5، 179، 265، 266، اورده المؤلف فى زوائد المسند 3586 اورده المؤلف فى كشف الاستار 160، أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 954
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ، فَقَعَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ:" هَلْ تَعَوَّذْتَ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْجِنِّ وَالْإِنِسِ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَوَّلُ الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: نَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" نُوحٌ، وَبَيْنَهُمَا عَشَرَةُ آبَاءٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنِ الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" خَيْرٌ مَفْرُوضٌ، مَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ مِنْهُ". قُلْتُ: فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: وَالصِّيَامُ؟ قَالَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ. قَالَ اللَّهُ: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَخَلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، وَسِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. قُلْتُ: وَتَقَدَّمَ أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ وَالْبَزَّارَ فِي بَابِ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، وہ بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم نے جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے شیاطین کے شر سے پناہ مانگ لی ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سب سے پہلے نبی کون تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام، میں نے دریافت کیا: کیا وہ نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُن کے ساتھ کلام کیا گیا تھا، میں نے دریافت کیا: پھر کون (نبی) تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدنا نوح علیہ السلام، ان دونوں کے درمیان دس پشتوں کا فرق ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے نماز کے بارے میں بتائیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک بھلائی ہے، جو لازم قرار دی گئی ہے، جو شخص چاہے وہ اسے زیادہ حاصل کر سکتا ہے، میں نے عرض کی: صدقہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کا اجر و ثواب) کئی گنا ہوتا ہے، میں نے عرض کی: اور روزہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزہ ڈھال ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں اس کی جزا دوں گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تنگدست شخص کا محنت کر کے (صدقہ کرنا) یا کسی غریب کو پوشیدہ طور پر (صدقہ دینا) میں نے عرض کی: (آزاد کرنے کے لئے) کون سا غلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنے سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ امام أحمد اور امام بزار نے بھی اس روایت کو نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4721، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7871»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہوتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا یا غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4644
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". ثُمَّ قَرَأَ:" (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، أَوْ جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ". ثُمَّ قَرَأَ: (إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ) " الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید بھی ملتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا اجر عطا کرے گا“۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: غریب کو پوشیدہ طور پر دینا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر تم صدقات کو ظاہر کرتے ہو تو یہ اچھی بات ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7891)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13806
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". فَقُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرُ مَوْضُوعٍ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثَمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِيرًا". أَوْ قَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) ". قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ هُوَ وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ، وَالْكَلَامُ عَلَيْهِمَا فِي الْعِلْمِ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! کیا تم نے نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور نماز ادا کرو! راوی کہتے ہیں: میں اُٹھا اور میں نے نماز ادا کی، پھر میں آ کر بیٹھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: نماز کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دی گئی بہتر چیز ہے، جو شخص چاہے کم کر لے، اور جو شخص چاہے وہ زیادہ کر لے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسا فرض ہے، جس کی جزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید (انعام و اکرام بھی) ملے گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسی چیز، جس کا کئی گنا اجر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کا صدقہ کرنا، جس کے پاس مال کم ہو اور وہ محنت کر کے (کمائی کو صدقہ کرے) یا پھر کسی غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انبیاء میں کون سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ ایسے نبی تھے، جس کے ساتھ کلام کیا گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو دس سے زیادہ زیادہ ہے، جو ایک بڑی تعداد ہے (ایک مرتبہ راوی نے لفظ تین سو پندرہ نقل کیا ہے) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان کے ساتھ کلام بھی کیا گیا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل ہوا ہے، ان میں سب سے عظیم آیت کون سی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آیت الکرسی، يعنى الله لا اله الا هو الحي القيوم۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو کتاب العلم میں، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13806]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5507، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21036، وأخرجه مسند البزار برقم: 4034»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 953
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ ، أَنْبَأَنَا مَعْبَدٌ ، أَخْبَرَنِي فُلَانٌ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: إِنَّ أَبَا ذَرٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - جَلَسَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ، فِيهِ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ: أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللهِ مَزِيدٌ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: جَهْدُ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر بیٹھ گئے، پھر راوی نے سابقہ روایت کی مانند حدیث بیان کی جس میں یہ ذکر ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! صدقہ (اور اس کا اجر) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کئی گنا بڑھا چڑھا کر دیا جانے والا اجر ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں اس سے بھی زیادہ فضل و کرم موجود ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کم مال والے (تنگدست) کی اپنی محنت و مشقت کی کمائی سے دیا ہوا صدقہ یا وہ مال جو کسی محتاج کو نہایت رازداری کے ساتھ دیا جائے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 953]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5507، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21036، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 726، 13806، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2125»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3441
عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ
قَالَ مُحَمَّدُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا أَبُو رَافِعٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَمَّنْ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا وَحْدَهُ فَقُمْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَهُوَ لَا يَرَانِي وَأَقُولُ مَا خَلَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا وَحْدَهُ إِلَّا وَهُوَ عَلَى حَاجَةٍ أَوْ عَلَى وَحْيٍ، فَجَعَلْتُ أُؤَامِرُ نَفْسِي أَنْ آتِيَهُ، فَأَبَتْ نَفْسِي إِلَّا أَنْ آتِيَهُ، فَجِئْتُ فَسَلَّمْتُ ثُمَّ جَلَسْتُ، فَجَلَسْتُ طَوِيلًا لَا يَلْتَفِتُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ وَلَا يُكَلِّمُنِي، قَالَ: قُلْتُ: قَدْ كَرِهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُجَالَسَتِي، ثُمَّ الْتَفَتَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا أَبَا ذَرٍّ » ، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ: «‏‏‏‏أَرَكَعْتَ الْيَوْمَ؟» ‏‏‏‏ قُلْتُ: لَا، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏قُمْ فَارْكَعْ» ‏‏‏‏، فَقُمْتُ فَرَكَعْتُ مَا شَاءَ اللهُ تَعَالَى، ثُمَّ عُدْتُ فَجَلَسْتُ، فَمَكَثَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَوِيلًا لَا يُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: قَدْ كَرِهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُجَالَسَتِي ثُمَّ الْتَفَتَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ فَقَالَ: «‏‏‏‏يَا أَبَا ذَرٍّ » ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏اسْتَعِذْ بِاللهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ» ‏‏‏‏، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟
قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَلَيْسَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ شَيَاطِينَ الإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ الْآيَةَ.
ثُمَّ الْتَفَتَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيَّ فَقَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً هِيَ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ «‏‏‏‏قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ «‏‏‏‏ثُمَّ أَصَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَكَلَّمُ حَتَّى طَالَ ذَلِكَ مِنْهُ، فَأْتَنَفْتُ الْحَدِيثَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ أَمَرْتَنِي بِالصَّلَاةِ، فَمَا الصَّلَاةُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، فَمَنْ شَاءَ اسْتَقَلَّ، وَمَنْ شَاءَ اسْتَكْثَرَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا الصِّيَامُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَرْضٌ مُجْزِئٌ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللهِ الْمَزِيدُ. «‏‏‏‏قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:» ‏‏‏‏ إِيمَانٌ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى «‏‏‏‏قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيُّ الشُّهَدَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُهَرِيقَ دَمُهُ، وَعُقِرَ جَوَادُهُ «‏‏‏‏قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا.
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، وَسِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ «‏‏‏‏قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنْ لَمْ أَجِدْ مَا أَتَصَدَّقُ بِهِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُعِينُ ضَعِيفًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتَكُفُّ هَذَا - وَأَشَارَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى لِسَانِهِ - فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ حَسَنَةٌ يَتَصَدَّقُ بِهَا الْمَرْءُ عَلَى نَفْسِهِ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ مِنَ الْقُرْآنِ أَعْظَمُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آيَةُ الْكُرْسِيِّ، وَتَدْرِي مَا مَثَلُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فِي الْكُرْسِيِّ؟ قُلْتُ: لَا، إِلَّا أَنْ تُعَلِّمَنِي مِمَّا عَلَّمَكَ اللهُ تَعَالَى، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏مَثَلُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فِي الْكُرْسِيِّ إِلَّا كَحَلْقَةٍ مُلْقَاةٍ فِي فَلَاةٍ، وَإِنَّ فَضْلَ الْكُرْسِيِّ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ كَفَضْلِ الْفَلَاةِ عَلَى تِلْكَ الْحَلْقَةِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَمْ كَانَ الْأَنْبِيَاءُ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏كَانُوا مِائَةَ أَلْفٍ وَأَرْبَعَةً وَعِشْرِينَ أَلْفًا» ‏‏‏‏ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكُلُّهُمْ كَانُوا رُسُلًا؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏لَا، كَانَ الرُّسُلُ مِنْهُمْ خَمْسَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَمِائَةِ رَجُلٍ» ‏‏‏‏ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيُّهُمْ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ» ‏‏‏‏ قُلْتُ: وَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏نَعَمْ، جَبَلَ اللهُ تُرْبَتَهُ، وَخَلَقَهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ، وَكَلَّمَهُ قُبُلًا ثُمَّ كَثُرَ النَّاسُ حَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَبْخَلِ النَّاسِ؟» ‏‏‏‏ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا تشریف فرما ہیں، میں کھڑا ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھنے لگا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہیں دیکھا، میں دل میں کہنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح تنہا تبھی بیٹھتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خاص ضرورت ہو یا وحی نازل ہو رہی ہو۔ پھر میں نے اپنے دل میں بار بار ارادہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں اور میرا جی یہی چاہتا رہا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤں، چنانچہ میں حاضر ہوا، سلام کیا اور بیٹھ گیا۔ میں کافی دیر تک بیٹھا رہا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ میری طرف توجہ فرمائی اور نہ ہی مجھ سے کلام کیا، میں نے (دل میں) کہا کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا بیٹھنا ناگوار گزرا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے آج نماز پڑھی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اور نماز پڑھو۔“ چنانچہ میں اٹھا اور جتنا اللہ نے چاہا میں نے نماز پڑھی، پھر واپس آکر بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافی دیر تک خاموش رہے اور مجھ سے گفتگو نہیں کی، میں نے (پھر دل میں) کہا کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا بیٹھنا پسند نہیں آیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ مانگو انسانوں اور جنوں کے شیطانوں کے شر سے۔“ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا انسانوں میں بھی شیطان ہوتے ہیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیا اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں ہے: ﴿شَيَاطِينَ الإِنْسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا﴾ [سورة الأنعام: 112] (یعنی انسانوں اور جنوں کے شیطان جو دھوکہ دینے کے لیے ایک دوسرے کے دل میں ملمع سازی کی باتیں ڈالتے ہیں)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ سکھاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ کی مدد کے بغیر نہ (گناہوں سے بچنے کی) کوئی طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) کوئی ہمت“۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے یہاں تک کہ طویل وقت گزر گیا، چنانچہ میں نے بات شروع کرتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے نماز کا حکم دیا، تو نماز کی حقیقت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک بہترین فریضہ ہے، اب جس کا جی چاہے اسے کم پڑھے اور جس کا جی چاہے کثرت سے پڑھے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! روزے کے بارے میں کیا ارشاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک فریضہ ہے جو (گناہوں کے بدلے) کافی ہو جاتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! صدقہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کئی گنا بڑھا چڑھا کر دیا جاتا ہے اور اللہ کے ہاں اس سے بھی زیادہ اجر موجود ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل پر ایمان لانا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا شہید سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جس کا خون بہا دیا جائے اور اس کا گھوڑا بھی زخمی کر کے مار دیا جائے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا غلام آزاد کرنا سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قیمت میں سب سے مہنگا ہو اور اپنے مالکوں کے ہاں سب سے زیادہ قیمتی ہو۔“
میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کم مال والے کی محنت کی کمائی سے دیا گیا صدقہ اور کسی فقیر کو پوشیدہ طور پر دینا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر میرے پاس صدقہ کرنے کو کچھ نہ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کسی کمزور کی مدد کر دیا کرو یا کسی نابلد و اناڑی کا کام کر دیا کرو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسے روک کر رکھو - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا - کیونکہ یہ بھی ایک بہترین صدقہ ہے جو انسان خود اپنے نفس پر کرتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ پر قرآن کی کون سی آیت سب سے عظیم نازل ہوئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آیت الکرسی؛ اور کیا تم جانتے ہو کہ کرسی کے مقابلے میں آسمانوں اور زمین کی مثال کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، مگر یہ کہ آپ مجھے وہ سکھا دیں جو اللہ نے آپ کو سکھایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کرسی کے مقابلے میں آسمانوں اور زمین کی مثال ایسے ہے جیسے کسی چٹیل میدان میں ایک چھلا پھینک دیا گیا ہو، اور کرسی کی فضیلت آسمانوں و زمین پر ایسی ہی ہے جیسے اس میدان کی فضیلت اس چھلے پر ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! انبیاء کرام علیہم السلام کی کل تعداد کتنی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک لاکھ چوبیس ہزار تھے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ سب رسول تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ان میں سے رسولوں کی تعداد تین سو پندرہ تھی۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان میں سب سے پہلے کون تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا آدم علیہ السلام۔“ میں نے عرض کیا: کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ نے ان کی مٹی تیار کی، انہیں اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، ان میں اپنی روح پھونکی اور ان سے براہِ راست کلام فرمایا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے زیادہ بخیل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔“
امام محمد بن ابی عمر کہتے ہیں کہ ہمیں ہشام بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہیں ابو رافع نے، انہوں نے یزید بن رومان کے واسطے سے اور انہوں نے ایک غیر معروف راوی سے، جنہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بیان کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب أحاديث الأنبياء عليهم الصلاة والسلام/حدیث: 3441]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں