🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي بَوْلِ الْآدَمِيِّ
بندے کے پیشاب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 439 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 439، 413
صحیح بخاری: 221M
بلوغ المرام: 10
مسند احمد: 12082، 12984
صحیح ابن خزیمہ: 293
السنن الكبرى للبيهقي: 4234
المعجم الاوسط: 5809
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 439
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أَهْرِيقُوا عَلَيْهِ ذَنُوبًا أَوْ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک بدو آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 439]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 221، ومسلم: 284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12082 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12106»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 221
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 221M
حَدَّثَنَا خَالِدُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ:" جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي طَائِفَةِ الْمَسْجِدِ فَزَجَرَهُ النَّاسُ، فَنَهَاهَمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى بَوْلَهُ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ، فَأُهْرِيقَ عَلَيْهِ".
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے یحییٰ بن سعید کے واسطے سے بیان کیا، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (کے پیشاب) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا۔ چنانچہ بہا دیا گیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الوضوء/حدیث: 221M]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10
وعن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: جاء أعرابي فبال في طائفة المسجد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فزجره الناس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فنهاهم النبي صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلما قضى بوله أمر النبي صلى الله عليه وآله وسلم بذنوب من ماء فأهريق عليه. متفق عليه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک بدوی آیا اور مسجد کے کونے میں پیشاب کرنا شروع کر دیا تو لوگوں نے اسے ڈانٹا۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے منع فرمایا، جب بدوی پیشاب سے فارغ ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول طلب فرمایا اور اس جگہ پر بہا دیا (جہاں اس نے پیشاب کیا تھا)۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 10]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَ» آیا – «أَعْرَابِيٌّ» ایک دیہاتی – «فَبَالَ» پس اس نے پیشاب کیا – «فِي» میں – «طَائِفَةِ» ایک کونے (حصے) – «الْمَسْجِدِ» مسجد کے – «فَزَجَرَهُ» تو اسے ڈانٹا – «النَّاسُ» لوگوں نے – «فَنَهَاهُمُ» تو انہیں منع کیا – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فَلَمَّا» پس جب – «قَضَى» اس نے پورا کر لیا – «بَوْلَهُ» اپنا پیشاب – «أَمَرَ» حکم دیا – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی نے – «بِذَنُوبٍ» ایک ڈول – «مِنْ» سے – «مَاءٍ» پانی – «فَأُهْرِيقَ» تو بہا دیا گیا – «عَلَيْهِ» اس پر۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے۔
اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دیہاتی آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا، تو لوگوں نے اسے ڈانٹا، پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منع فرمایا، پھر جب وہ اپنا پیشاب کر چکا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی کے ایک ڈول کا حکم دیا تو اسے اس پر بہا دیا گیا۔ متفق علیہ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 10]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوضوء، باب صب الماء علي البول في المسجد، حديث: 221(ب)واللفظ له، ومسلم، الطهارة، باب وجوب غسل البولوغيره من النجاسات...، حديث: 284.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12082
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْرِيقُوا عَلَيْهِ ذَنُوبًا، أَوْ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے آکر مسجد نبوی میں پیشاب کردیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12082]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 221 ، م: 284
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12984
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ وَأَصْحَابُهُ مَعَهُ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَصْحَابُهُ: مَهْ، مَهْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُزْرِمُوهُ، دَعُوهُ" ثُمَّ دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنَ الْقَذَرِ وَالْبَوْلِ وَالْخَلَاءِ" أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هِيَ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَذِكْرِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ" فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ:" قُمْ فَأْتِنَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ، فَشُنَّهُ عَلَيْهِ" فَأَتَاهُ بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَشَنَّهُ عَلَيْهِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، کہ ایک دیہاتی آیا اور مسجد میں پیشاب کرنے لگا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے خبردار کرنے کے لئے روکا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے مت روکو، اسے چھوڑ دو، پھر اس کے فارغ ہونے کے بعد اسے بلا کر فرمایا کہ ان مساجد میں کسی قسم کی گندگی، پیشاب اور پاخانہ کرنا مناسب نہیں ہے، یہ مساجد تو قرآن کریم کی تلاوت، ذکر اللہ اور نماز کے لئے ہوتی ہیں، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا جا کر پانی کا ایک ڈول لے کر آؤ اور اس پر بہا دو، چنانچہ اس آدمی نے پانی کا ایک ڈول لا کر اس پیشاب پر بہا دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12984]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 219، م: 285
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 293
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، وَنا بَهْزٌ يَعْنِي ابْنَ أَسَدٍ الْعَمِّيَّ ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا فِي الْمَسْجِدِ وَأَصْحَابُهُ مَعَهُ، إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: مَهْ مَهْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَصْحَابِهِ:" لا تُزْرِمُوهُ، دَعُوهُ"، ثُمَّ دَعَاهُ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا الْمَسْجِدَ لا يَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنَ الْقَذَرِ وَالْبَوْلِ أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا هُوَ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ، وَذِكْرِ اللَّهِ، وَالصَّلاةِ"، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ:" قُمْ فَأْتِنَا بِدَلْوٍ مِنَ الْمَاءِ فَشُنَّهُ عَلَيْهِ" ، فَأَتَى بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَشَنَّهُ عَلَيْهِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اچانک ایک بدو آیا تو اُس نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کہا کہ رُکو، رُکو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ سے فرمایا کہ اس کا پیشاب نہ روکو، اُسے چھوڑ دو (جب وہ فارغ ہو گیا) پھر اُسے بلایا اور فرمایا: ”یہ مسجد گندگی اور پیشاب کے لیے مناسب نہیں ہے۔“ یا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ”یہ توقرآن مجید کی تلاوت، اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے (بنائی گئی) ہیں۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں سے ایک شخص سے کہا: ”اُٹھو، ہمارے پاس پانی کا ایک ڈول لاؤ اور اُسے اُس (پیشاب) پر بہادو۔“ تو وہ پانی کا ایک ڈول لیکر آیا اور اُسے اُس پر بہا دیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب تطهير الثياب بالغسل من الأنجاس/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 219، 221، 6025، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 284، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 293، 296، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1401، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 53، والترمذي فى (جامعه) برقم: 148، والدارمي فى (مسنده) برقم: 767، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 528، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4208، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12265»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 413
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أَهْرِيقُوا عَلَيْهِ ذَنُوبًا أَوْ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ) )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک بدو آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی کا ایک ڈول اس پر بہا دو۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 221، ومسلم: 284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12082 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12106»
وضاحت: فوائد: … روایات کے سیاق و سباق سے پتہ چل رہا ہے کہ اس بدّو کو اسلام کے احکام کا علم نہیں تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مسجد کے آداب کی تعلیم دی۔ زمین کو پاک کرنے کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ حدیث نمبر (۴۰۱) میں گزر چکا ہے اور اس باب کی احادیث کے مطابق دوسرا طریقہ یہ ہے کہ زمین پر پڑے ہوئے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے، اس طرح کرنے سے نجاست کے بعض اجزاء زمین میں جذب ہو جائیں گے اور بعض پانی کے ساتھ زمین پر بکھر کر زائل ہو جائیں گے اور زمین پاک ہو جائے گی، وہ زمین سخت ہو یا نرم۔ جن روایات میں زمین کو کھودنے کا ذکر ہے، وہ ضعیف ہیں۔ ان احادیث میں تبلیغ و اصلاح کرنے والے لوگوں کو جس حکمت، دانائی اور حسن اخلاق کی تعلیم دی جا رہی ہے، مجموعی لحاظ سے امت ِ مسلمہ ان سے بری طرح غافل ہے، ہم اس طرح کی حرکت دیکھ کر سب سے پہلے اپنی بھڑاس نکالنے کے لیے جھاگ بہانا شروع کر دیتے ہیں۔ والدین، اساتذہ، بڑے بھائیوں، آجروں اور دوسرے نگران اور کفیل لوگوں نے اصلاح کا یہ واحد طریقہ ایجاد کیا ہوا ہے کہ ماتحت افراد کا جرم دیکھ کر بولنا شروع کر دیا جائے، توہین آمیز کلمات کہے جائیں، ہو سکے تو پٹائی بھی کی جائے اور مجرم کی عزت اور شخصیت کو خاک میں ملا دیا جائے۔ یاد رکھ لیں کہ اس طریقے سے نگران کا غصہ تو دور ہو سکتا ہے، اصلاح نہیں ہو سکتی۔ شریعت نے غصے ہونے اور مارنے کی بھی اجازت دی ہے، لیکن وہ طریقہ اپنانے کے لیے حکیم اور دانا ہونا ضروری ہے۔ غور کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کی موجودگی میں مسجد نبوی میں پیشاب کر دینا کوئی معمولی جرم ہے؟ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو ڈانٹنا گوارا نہیں کیا، بلکہ دوسرے صحابہ کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ مسجد کو پاک کرنے کا اہتمام کریں اور خود اس کو اچھے انداز میں سمجھانا شروع کر دیا۔ ہمارے ہاں تو جو بچہ مسجد میں شور کرے یا اس کا پیشاب نکل جائے تو اس بچے کو اور اس کے والدین کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا لیا جاتاہے اور اگر والد موجود ہو تو وہ وہیں اپنے بچے کو زد و کوب کرنا شروع کر دیتاہے، جو آدمی موبائل بند نہ کر سکے اور دورانِ نماز اس کی گھنٹی بج جائے تو سلام کے فوراً بعد مستقل نمازی مسجد کو سر پر اٹھا لیتے ہیں، ان بیچاروں کو اتنی سمجھ نہیں ہوتی کہ ان کے بولنے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ یقین مانیں کہ مبلغ اور مُصلِح افراد کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حکمت سے جو سبق حاصل کرنا چاہیے، اس کو قلم بند نہیں جا سکتا ہے، یہ ایک سوچ اور فکر ہے، جو ضمیروں میں پیوست ہو جانی چاہیے جو ہر بدی کا مقابلہ کرتے وقت زندہ ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 221
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4234
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَبَالَ، فَصَاحَ بِهِ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَفَّهُمْ عَنْهُ، ثُمَّ أَمَرَ بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى بَوْلِهِ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے اپنی ضرورت پوری کی اور مسجد کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر پیشاب کر دیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے روکنا چاہا، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی کا منگوا کر اس پیشاب پر بہا دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4234]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري و مسلم في غيرما موضع»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5809
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ التُّبَّعِيُّ، قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ، قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَبَالَ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، فَصَاحَ بِهِ النَّاسُ، فَكَفَّهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَمَرَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ، فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک دیہاتی آیا اور مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کرنے لگا، لوگوں نے اسے چلا کر روکنا چاہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول لانے کا حکم دیا اور اسے اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن معن سے قاسم بن حکم عرنی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5809]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 219، 221، 6025، (1/54) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 284، 285، ومالك فى «الموطأ» برقم: 209 / 54، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 296، 293، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1401، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 53 / 1، 54 / 2، 55 / 3، 328 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 51، 52، 53، والترمذي فى «جامعه» برقم: 148، والدارمي فى «مسنده» برقم: 767، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 528، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4209، 4208، 4301، 4304، 4302، 4303، 4305، 20323، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12265، 12315، 12906، 13184، 13572، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1230، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3467، 3654، 3652، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1381، والبزار فى «مسنده» برقم: 6201، 6426، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1660، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2042، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 10، 11، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4947»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں