🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. نابُ أَيْنَ تَعْتَدُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا وَهَلْ لَهَا نَفَقَةٌ أَمْ لَا؟
متوفّٰی عنہا زوجہا عورت کہاں عدت گزارے گی، آیا ایسی عورت کو نان و نفقہ دیا جائے گا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7243 (کل: 17 مقامات، 10 کتب)
الفتح الربانی: 7243
صحیح بخاری: 5281، 5282، 5283
سنن ابوداود: 2231، 2232
مسند احمد: 2542، 3405
مصنف ابن ابی شیبہ: 31072
الجامع الكامل: 6216
السنن الكبرى للبيهقي: 14264، 14265
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7281، 7802
المعجم الکبیر للطبرانی: 11776
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4870، 4988
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14264
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا جَعْفَرٌ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ اسْمُهُ مُغِيثٌ قَالَ: فَكَأَنِّي أُرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ عَلَيْهَا، قَالَ: وَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ فَقَالَ:" إِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ" قَالَ:" وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا لِعَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ شُعْبَةَ، وَهَمَّامٍ مُخْتَصَرًا قَالَ: رَأَيْتُهُ عَبْدًا يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ.
عکرمہ رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند سیاہ رنگ کا غلام تھا، جس کا نام مغیث تھا۔ وہ کہتے ہیں: میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں آنسو بہاتا پھر رہا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں چار فیصلے فرمائے: (۱) ولاء آزاد کرنے والے کے لیے ہے، (۲) بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، (۳) اور عدت گزارنے کا حکم فرمایا، (۴) بریرہ رضی اللہ عنہا پر گوشت صدقہ کیا گیا جو اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ میں دیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ» ”اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
(ب) ابو ولید، شعبہ اور ہمام سے مختصر بیان کرتے ہیں کہ میں نے بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کو غلام دیکھا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14264]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14265
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدٌ لِبَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي عَلَيْهَا" يَعْنِي بَرِيرَةَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ حَمَّادٍ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ مغیث بنو فلاں کا غلام تھا، میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ بریرہ کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں روتا پھر رہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14265]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5281»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7281
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بِرَيْرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْبَعٍ: شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ". وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کے شوہر ایک سیام فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں مدینہ منورہ کی گلیوں میں دیکھا، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار چیزوں کا فیصلہ دیا تھا، بریرہ کے مالکان نے ان پر ولاء کی شرط عائد کی تھی، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا، تو انہوں نے اپنی ذات کو اختیار کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، بریرہ کو ایک چیز صدقے کے طور پر دی گئی، انہوں نے اس میں سے کوئی چیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دے دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني المعجم الكبير (11826)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4979، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5417، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3395، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2292، 3158، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13010، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826، 11962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا قَالَ: فَكُنْتُ أَرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، قَالَ: فَقَضَى فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ: قَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ، قَالَ: وَتَصَدَّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَإِلَيْنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک غلام تھے جن کا نام مغیث تھا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس خاتون کے پیچھے جا رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے بارے میں چار فیصلے دیے تھے آپ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے آپ نے اس خاتون کو اختیار دیا تھا، اور اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ آزاد عورت کی مانند عدت گزارے گی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کہ ایک مرتبہ اس خاتون کو صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی گئی اس نے اس چیز میں سے کچھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دیدیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا، اور ہمارے لئے ہدیہ کے طور پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2542,3405)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2538، 3395، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : كُنْتُ أَرَاهُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا بِأَرْبَعٍ: شَرَطَ مَوَالِيهَا عَلَيْهَا الْوَلَاءَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ، وَأَهْدَتْ إِلَى عَائِشَةَ مِنْهَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک سیاہ فام غلام تھے جنہیں مغیث کہا جاتا تھا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں انہیں مدینہ کی گلیوں میں (روتے ہوئے) اپنی آنکھیں پونچھتے دیکھا کرتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں چار باتوں کا فیصلہ فرمایا: ان کے آقاؤں نے ان پر ولاء کی شرط رکھی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”ولاء اسی کا حق ہے جو آزاد کرے۔“ اور انہیں اختیار دیا تو انہوں نے اپنے آپ کو چن لیا، اور انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، اور ان پر صدقہ کیا گیا تھا، تو انہوں نے اس میں سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ کیا، عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11776]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 308، حدیث 11826»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4870
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَفَّانُ، عَنْ هَمَّامٍ، ثَنَا قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ: إِنَّ مَوَالِيَهَا اشْتَرَطُوا الْوَلَاءَ، فَقَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْطَى الثَّمَنَ، وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، فَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " اشْتَرَتْ عَائِشَةُ بَرِيرَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ لِتُعْتِقَهَا، وَاشْتَرَطُوا أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ وَلَاءَهَا، فَشَرَطَتْ ذَلِكَ، فَلَمَّا جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ.
وَكَانَ لِبَرِيرَةَ زَوْجٌ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ شَاءَتْ تَمْكُثُ مَعَ زَوْجِهَا كَمَا هِيَ، وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ، فَفَارَقَتْهُ.
وَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ وَفِيهِ رِجْلُ شَاةٍ أَوْ يَدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَطْبُخُوا لَنَا هَذَا اللَّحْمَ، فَقَالَتْ: تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَأَهْدَتْهُ لَنَا، فَقَالَ: اطْبُخُوهُ؛ فَهُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ ".
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْوَلَاءِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک سیاہ فام غلام تھے جن کا نام مغیث تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے معاملے میں چار فیصلے فرمائے: اول یہ کہ ان کے سابقہ مالکان نے (آزاد کرنے کے بدلے) وِلاء (وراثت کے حق) کی شرط رکھی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ ”وِلاء کا حق اسی کو حاصل ہے جو قیمت ادا کر کے آزاد کرے“، دوسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (نکاح کے معاملے میں) اختیار دیا تو انہوں نے اپنی ذات کو چن لیا (یعنی علیحدگی اختیار کر لی)، تیسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، اور چوتھا یہ کہ انہیں صدقے کا مال دیا گیا تھا جس میں سے انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ بھیجا، جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے“۔“ امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی روایت کیا ہے کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کرنے کی غرض سے انصار سے خریدا تو انہوں نے یہ شرط رکھی کہ وہ ان کی وِلاء اپنے لیے مخصوص رکھیں گے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ شرط تسلیم کر لی، پھر جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاملے کی خبر دی، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وِلاء تو صرف اسی کا حق ہے جو آزاد کرے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں“۔ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر موجود تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار دیا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے شوہر کے ساتھ (نکاح کی) اسی حالت پر برقرار رہیں اور اگر چاہیں تو ان سے علیحدگی اختیار کر لیں، چنانچہ انہوں نے جدا ہونا ہی پسند کیا۔ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو وہاں بکری کی ٹانگ یا دستی کا گوشت موجود تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ہمارے لیے یہ گوشت نہیں پکاؤ گی؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ یہ گوشت بریرہ کو بطور صدقہ ملا تھا اور انہوں نے ہمیں تحفۃً پیش کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکاؤ؛ کیونکہ یہ ان کے حق میں صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے“۔“ اس حدیث کا ذکر ان شاء اللہ کتاب الولاء میں دوبارہ آئے گا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4870]
تخریج الحدیث: «(4870/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 4976، 4977، 4978، 4979، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5417، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2231، 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2075، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2538، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2292، 3158، وأخرجه فتح الباري برقم: 4473، 4975، 4976، 4980، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13010، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11825، 11826، 11962، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7281، 7802، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 265، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8581»
«(4870/2) أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3893، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7280، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8582»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4988
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا هَمَّامٌ، ثَنَا قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: " أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ، فَقَضَى أَنَّ مَوَالِيَهَا اشْتَرَطُوا الْوَلَاءَ، فَقَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْطَى الثَّمَنَ، وَخَيَّرَهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَتُصُدِّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا (عَمْرُو) بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " اشْتَرَتْ عَائِشَةُ بَرِيرَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ لِتُعْتِقَهَا، وَاشْتَرَطُوا أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ وَلَاءَهَا فَشَرَطَتْ ذَلِكَ، فَلَمَّا جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ!
وَكَانَ لِبَرِيرَةَ زَوْجٌ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ شَاءَتْ تَمْكُثُ مَعَ زَوْجِهَا كَمَا هِيَ، وَإِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ، فَفَارَقَتْهُ.
وَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، وَفِيهِ رِجْلُ شَاةٍ أَوْ يَدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَطْبُخُوا لَنَا هَذَا اللَّحْمَ؟ فَقَالُوا: تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَأَهْدَتْهُ لَنَا، فَقَالَ: اطْبُخُوهُ، فَهُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثٍ بِرَيْرَةَ، وَسَيَأْتِي فِي مَنَاقِبِهَا، وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک سیاہ فام غلام تھے جن کا نام مُغیث تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے معاملے میں چار فیصلے صادر فرمائے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ان کے سابقہ مالکان نے 'ولا' (وراثت کا حق) اپنے لیے مشروط کی تھی، تاہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طے فرمایا کہ ”ولا تو اسی کا حق ہے جو قیمت ادا کر کے آزاد کرے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (نکاح برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا) اختیار دیا، پھر انہیں عدت گزارنے کا حکم دیا، نیز ان پر کچھ صدقہ کیا گیا تو انہوں نے اس میں سے کچھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بطور ہدیہ بھیج دیا، جب انہوں نے اس کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بریرہ کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے“۔“ نیز امام ابن حبان کی روایت میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کرنے کی غرض سے انصار سے خریدا، انہوں نے شرط رکھی کہ ولا ان کے پاس رہے گی، سیدہ نے یہ شرط قبول کر لی، پھر جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولا تو اسی کا حق ہے جو آزاد کرے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے اور ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں!“ اور بریرہ کے شوہر تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار دیا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے شوہر کے ساتھ (نکاح میں) رہیں اور اگر چاہیں تو ان سے علیحدگی اختیار کر لیں، چنانچہ انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی، نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو وہاں بکری کی ایک ٹانگ یا دست موجود تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ہمارے لیے یہ گوشت نہیں پکاؤ گے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا اور انہوں نے ہمیں ہدیہ کر دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکاؤ، کیونکہ یہ اس کے لیے صدقہ تھا اور ہمارے لیے ہدیہ ہے“۔“ اس حدیث کا ایک شاہد سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کی اپنی حدیث سے بھی موجود ہے جو عنقریب ان کے مناقب میں آئے گا، اور اس حدیث کی اصل صحیحین وغیرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الولاء/حدیث: 4988]
تخریج الحدیث: «(4988/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 3395، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 73، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7802، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4374»
«(4988/2) أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3893، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7280، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8582»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / أصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں