الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. أَبْوَبُ مَا يَجُوزُ مِنْ ذَلِكَ ¤بَاب لَهُوَ الرَّجُلِ مَعَ زَوْجَتِهِ
لہو و لعب کی جائز صورتوں کے ابواب¤خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7871 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 3148
سنن ابن ماجہ: 2811
سنن دارمی: 2442
مشکوۃ المصابیح: 3872
1 تا 10
حدیث نمبر: 7871
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ كُلَّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ إِلَّا رَمْيَةَ الرَّجُلِ بِقَوْسِهِ وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ وَمُلَاعَبَتَهُ امْرَأَتَهُ فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ وَمَنْ نَسِيَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عُلِّمَهُ فَقَدْ كَفَرَ الَّذِي عُلِّمَهُ
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ چیز جس کے ساتھ انسان کھیلتا ہے۔ وہ باطل ہے، ما سوائے اس کے کہ آدمی کمان سے تیر پھینکے، اپنے گھوڑے کو آداب جنگ سکھائے یا اپنی بیوی سے دل لگی کرنے کے لیے کھیلے، یہ تینوں کھیل درست ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیر اندازی سیکھنے کے بعد جو اسے بھلادے، اس نے اس نعمت کی ناشکری کی، جو اس کو عطا کی گئی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللهو واللعب/حدیث: 7871]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بمجموع طرقه وشواھده، أخرجه ابوداود: 2513 وأخرج القطعة الاخيرة بنحوه مسلم: 1919، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17300 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17433»
وضاحت: فوائد: … تیر اندازی اور گھوڑے کی تربیت کا تعلق جہاد سے ہے، اس لیے یہ بڑے عظیم اعمال ہیں، البتہ عورت کے ساتھ کھیلنا، اس سے میاں بیوی کے مابین بڑی محبت پیدا ہوتی ہے، اس لیے جائز کھیل کا اہتمام کرنا چاہیے، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوڑ کا مقابلہ کیا تھا۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن بمجموع طرقه وشواھده
حدیث نمبر: 3148
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ الْوَلِيدِ، عَنْ ابْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ الْأَسْوَدِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ، صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صُنْعِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنَبِّلَهُ".
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کے ذریعہ تین طرح کے لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ (پہلا) تیر کا بنانے والا جس نے اچھی نیت سے تیر تیار کیا ہو، (دوسرا) تیر کا چلانے والا (تیسرا) تیر اٹھا اٹھا کر پکڑانے اور چلانے کے لیے دینے والا (تینوں ہی جنت میں جائیں گے)“۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3148]
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین اشخاص کو جنت میں داخل فرمائے گا: بنانے والا، جو اسے بناتے وقت نیکی کا ذہن رکھتا ہے، تیر پھینکنے والا اور تیر پکڑنے والا۔“ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجہاد 24 (2513) مطولا، (تحفة الأشراف: 9922) (ضعیف) (اس کے راوی ”خالد بن زید یا یزید‘‘ لین الحدیث ہیں) ویأتي عند المؤلف في الخیل 8 برقم 3608حدیث کے بعض دوسرے الفاظ وطرق کے لیے دیکھئے: سنن ابی داود 2513)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 2811
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَزْرَقِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَيُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الثَّلَاثَةَ الْجَنَّةَ: صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَالْمُمِدَّ بِهِ". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْمُوا، وَارْكَبُوا، وَأَنْ تَرْمُوا، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا، وَكُلُّ مَا يَلْهُو بِهِ الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ بَاطِلٌ، إِلَّا رَمْيَهُ بِقَوْسِهِ وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ امْرَأَتَهُ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ".
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک تیر کے سبب اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا: ثواب کی نیت سے اس کے بنانے والے کو، چلانے والے کو، اور ترکش سے نکال نکال کر دینے والے کو“، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر اندازی کرو، اور سواری کا فن سیکھو، میرے نزدیک تیر اندازی سیکھنا سواری کا فن سیکھنے سے بہتر ہے، مسلمان آدمی کا ہر کھیل باطل ہے سوائے تیر اندازی، گھوڑے کے سدھانے، اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنے کے، کیونکہ یہ تینوں کھیل سچے ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2811]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرما دیتا ہے: ایک اسے بنانے والا جب کہ وہ اسے بنانے میں نیکی کا ثواب حاصل ہونے کی امید رکھتا ہے، اور (دوسرا) اسے چلانے والا، اور (تیسرا) اسے (تیرانداز کو) پکڑانے والا۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیر چلاؤ اور سواری کرو، اور تمہارا تیراندازی کرنا مجھے تمہاری شہسواری سے زیادہ پسند ہے۔ مسلمان تفریح کے طور پر جو کام بھی کرتا ہے وہ باطل (بے کار) ہے، سوائے کمان سے تیر چلانے اور گھوڑوں کو تربیت دینے کے اور بیوی سے دل لگی کرنے کے، اس لیے کہ یہ (تینوں کام) حق ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 11 (1637، 1638)، (تحفة الأشراف: 9929)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/144، 148، سنن الدارمی/الجہاد 14 (2449) (ضعیف)» ( «وكل ما يلهو به» کا لفظ صحیح ہے، اور آخری جملہ «فإنهن من الحق» ثابت نہیں ہے، نیز ملاحظہ ہو: الصحیحة: 315)
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ کھیل بےکار اور لغو نہیں ہیں، پہلے دونوں کھیلوں میں آدمی جہاد کے لئے مستعد اور تیار ہوتا ہے اور اخیر کے کھیل میں اپنی بیوی سے الفت ہوتی ہے، اولاد کی امید ہوتی ہے جو انسان کی نسل قائم رکھنے اور بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف لكن قوله كل ما يلهو صحيح إلا فإنهن من الحق
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 2442
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَزْرَقِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ الثَّلَاثَةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ: صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالْمُمِدُّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَلَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا". وَقَالَ: "كُلُّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ إِلَّا رَمْيَ الرَّجُلِ بِقَوْسِهِ وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ أَهْلَهَ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ" وَقَالَ: "مَنْ تَرَكَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عَلِّمَهُ، فَقَدْ كَفَرَ الَّذِي عَلِّمَهُ"..
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله عز و جل ایک تیر کے سبب تین آدمیوں کو جنت میں داخل کریگا، تیر بنانے والے کو اگر اس کے بنانے میں اچھی نیت کی ہوگی، اس کی مدد کرنے والے اور تیر چلانے والے کو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیراندازی کرو، سواری کرو، اور میرے نزدیک تیر اندازی محبوب ہے سواری کرنے سے“، اور فرمایا: ”اور ہر کھیل جو آدمی کھیلتا ہے وہ باطل ہے سوائے اپنی کمان سے تیراندازی کرنے، اور گھوڑے کی تربیت کرنے، اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنے کے، یہ تین کھیل حق ہیں۔“ اور فرمایا: ”جس نے سیکھنے کے بعد تیراندازی چھوڑ دی اس نے ناشکری کی اس کی جس نے اسے سکھایا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2442]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2449] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2513] ، [ترمذي 1627] ، [نسائي 3580] ، [ابن ماجه 2811] ، [أحمد 144/4، 146] ، [سعيد بن منصور 2450] ، [طيالسي 1179] ، [طحاوي فى مشكل الآثار 368/1] ، [البيهقي 12/10، وغيرهم وله شواهد]
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2513] ، [ترمذي 1627] ، [نسائي 3580] ، [ابن ماجه 2811] ، [أحمد 144/4، 146] ، [سعيد بن منصور 2450] ، [طيالسي 1179] ، [طحاوي فى مشكل الآثار 368/1] ، [البيهقي 12/10، وغيرهم وله شواهد]
وضاحت: (تشریح حدیث 2441)
اس حدیث سے تیر اندازی کی اور گھوڑ سواری کی فضیلت ثابت ہوئی، اب تیر کے بدلے بندوق و توپ اور ٹینک وغیرہ آلاتِ حرب کی ٹریننگ اورمشق ہے، اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سفر کرنا بھی جہاد میں داخل ہے۔
یہ تین کھیل صحیح اور حق ہیں، یعنی لغو اور بیکار و باطل نہیں ہیں، تیراندازی و گھوڑے کی دیکھ بھال و تربیت میں آدمی جہاد کی تیاری کرتا ہے، اور تیسرے بیوی بچوں کے ساتھ کھیل میں الفت، محبت، انسیت اور بیوی کے حق کی ادائیگی ہے جس سے نسلِ انسانی کا قیام و بقا ہے۔
اس حدیث سے تیر اندازی کی اور گھوڑ سواری کی فضیلت ثابت ہوئی، اب تیر کے بدلے بندوق و توپ اور ٹینک وغیرہ آلاتِ حرب کی ٹریننگ اورمشق ہے، اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سفر کرنا بھی جہاد میں داخل ہے۔
یہ تین کھیل صحیح اور حق ہیں، یعنی لغو اور بیکار و باطل نہیں ہیں، تیراندازی و گھوڑے کی دیکھ بھال و تربیت میں آدمی جہاد کی تیاری کرتا ہے، اور تیسرے بیوی بچوں کے ساتھ کھیل میں الفت، محبت، انسیت اور بیوی کے حق کی ادائیگی ہے جس سے نسلِ انسانی کا قیام و بقا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
حدیث نمبر: 3872
الْفَصْلُ الثَّانِي 3872 - عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ : صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنَبِّلَهُ. فَارْمُوا، وَارْكَبُوا، وَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا. كُلُّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ، إِلَّا رَمْيَهُ بِقَوْسِهِ، وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ امْرَأَتَهُ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ:"وَمَنْ تَرَكَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عَلِمَهُ رَغْبَةً عَنْهُ، فَإِنَّهُ نِعْمَةٌ تَرَكَهَا".، أَوْ قَالَ:"كَفَرَهَا".
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت عطا فرمائے گا: تیر بنانے والا جو اپنے بنانے میں ثواب کی امید رکھتا ہو، اسے پھینکنے والا اور اسے (تیر انداز کو) پکڑانے والا۔ تیر اندازی کرو اور گھڑ سواری کرو، اور تمہارا تیر اندازی کرنا، تمہاری گھڑ سواری سے مجھے زیادہ محبوب ہے۔ ہر وہ چیز جس سے انسان کھیلتا ہے اور اس کے ساتھ مشغول ہوتا ہے وہ باطل ہے، البتہ اس کا کمان کے ساتھ تیر اندازی کرنا، اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا اور اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ مشغول ہونا حق ہے۔“ امام ابوداؤد اور امام دارمی رحمہما اللہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”جس شخص نے تیر اندازی سیکھنے کے بعد، اس سے عدم رغبت کی بنا پر اسے ترک کر دیا تو وہ ایک نعمت تھی جسے اس نے ترک کر دیا۔“ یا فرمایا: ”اس کی ناشکری کی۔“ حسن، رواہ الترمذی وابن ماجہ وابوداؤد والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3872]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، الرواية الأولي: رواها الترمذي (1637 وقال: حسن) و ابن ماجه (2811) والثانية: رواها أبو داود (2513) و الدارمي (204/2. 205 ح 2410)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 17300
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَّامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْرَقِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ الثَّلَاثَةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ: صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالْمُمِدَّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ" . وَقَالَ: " ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا، وَإِنَّ كُلَّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ، إِلَّا رَمْيَةَ الرَّجُلِ بِقَوْسِهِ، وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ امْرَأَتَهُ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ، وَمَنْ نَسِيَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عُلِّمَهُ، فَقَدْ كَفَرَ الَّذِي عَلَّمَهُ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، ایک تو اسے بنانے والا جس نے اچھی نیت سے اسے بنایا ہو، دوسرا اس کا معاون اور تیسرا اسے چلانے والا، لہذا تیر اندازی بھی کیا کرو اور گھڑ سواری بھی اور میرے نزدیک گھڑ سواری سے زیادہ تیر اندازی پسندیدہ ہے اور ہر وہ چیز جو انسان کو غفلت میں ڈال دے، وہ باطل ہے سوائے انسان کے تیر کمان میں، گھوڑے کی دیکھ بھال میں اور اپنی بیوی کے ساتھ دل لگی میں مصروف ہونے کے، کہ یہ چیزیں برحق ہیں اور جو شخص تیر اندازی کا فن سیکھنے کے بعد اسے بھلا دے تو اس نے اپنے سکھانے والے کی ناشکری کی۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17300]
الحكم على الحديث:
حديث حسن بمجموع طرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبدالله الأزرق، وقد أضطرب فى إسناده
حدیث نمبر: 17335
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ وَكَانَ رَجُلًا يُحِبُّ الرَّمْيَ، إِذَا خَرَجَ خَرَجَ بِي مَعَهُ فَدَعَانِي يَوْمًا، فَأَبْطَأْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: تَعَالَ أَقُولُ لَكَ مَا قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا حَدَّثَنِي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ الْجَنَّةَ: صَانِعَهُ الْمُحْتَسِبَ فِي صَنَعْتِهِ الْخَيْرَ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَمُنْبِلَهُ" . وَقَالَ: " ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَلَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا، وَلَيْسَ مِنَ اللَّهْوِ إِلَّا ثَلَاثٌ: تَأْدِيبُ الرَّجُلِ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتُهُ امْرَأَتَهُ، وَرَمْيُهُ بِقَوْسِهِ، وَمَنْ تَرَكَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عُلِّمَهُ رَغْبَةً عَنْهُ، فَإِنَّهَا نِعْمَةٌ تَرَكَهَا" .
خالد بن زید کہتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ میرے یہاں تشریف لاتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہمارے ساتھ چلو، تیر اندازی کی مشق کرتے ہیں ایک دن میری طبیعت بوجھل تھی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، ایک تو اسے بنانے والا جس نے اچھی نیت سے اسے بنایا ہو، دوسرا اس کا معاون اور تیسرا اسے چلانے والا، لہذا تیر اندازی بھی کیا کرو اور گھڑ سواری بھی اور میرے نزدیک گھڑ سواری سے زیادہ تیر اندازی پسندیدہ ہے اور ہر وہ چیز جو انسان کو غفلت میں ڈال دے، وہ باطل ہے سوائے انسان کے تیر کمان کے، گھوڑے کی دیکھ بھال میں اور اپنی بیوی کے ساتھ دل لگی میں مصروف ہونے کے، کہ یہ چیزیں برحق ہیں اور جو شخص تیر اندازی کا فن سیکھنے کے بعد اسے بھلا دے تو اس نے اپنے سکھانے والے کی ناشکری کی۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17335]
الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف لجهالة خالد بن زيد
حدیث نمبر: 17338
وَقَالَ: " ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَإِنْ تَرْمُوا خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا" . وَقَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ ابْنُ آدَمَ فَهُوَ بَاطِلٌ، إِلَّا ثَلَاثًا: رَمْيَهُ عَنْ قَوْسِهِ، وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ أَهْلَهُ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ" ، قَالَ: فَتُوُفِّيَ عُقْبَةُ وَلَهُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ أَوْ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ قَوْسًا، مَعَ كُلِّ قَوْسٍ قَرْنٌ وَنَبْلٌ، وَأَوْصَى بِهِنَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَزْرَقِ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةً الْجَنَّةَ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیر اندازی بھی کیا کرو اور گھڑ سواری بھی، اور تیر اندازی کرنا گھڑ سواری سے بہتر ہے، اور فرمایا ہر وہ چیز جس سے ابن آدم دل بہلاتا ہے، باطل ہے سوائے تین چیزوں کے: اپنی کمان سے تیر اندازی کرنا، اپنے گھوڑے کو سدھانا اور اپنی بیوی کے ساتھ دل لگی کرنا، کہ یہ چیزیں برحق ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو ان کے پاس ساٹھ سے کچھ اوپر یا ستر سے کچھ اوپر کمانیں تھیں، ہر کمان کے ساتھ ترکش اور تیر تھے اور انہوں نے ان سب کو اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17338]
الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف كسابقه
ترقیم عوامۃ: 19898 ترقیم الشثری: -- 20707
حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا هشام الدستوائي عن يحيى بن ابي كثير عن ابي سلام عن عبد الله بن الازرق عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الله ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة الجنة: صانعه يحتسب في صنعته الخير، والرامي به، والممد به، وقال: ارموا واركبوا، وان ترموا احب إلي من ان تركبوا، وكل ما يلهو به المرء المسلم باطل إلا رميه بقوسه، وتاديبه فرسه، وملاعبته اهله ؛ فإنهن من الحق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (المهد)، وفي [ب]: (المهدد)، وفي [جـ، ز، ك]: (المدد).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [س]: (الباطل).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن الأزرق، أخرجه أحمد (١٧٣٣٧)، وابن ماجه (٢٨١١)، والترمذي (١٦٣٧)، وعبد الرزاق (٢١٠١٠)، والبيهقي في الشعب (٤٣٠١)، وابن عساكر ٤٠/ ٤٩٧، والدارمي (٢٤٠٥)، والطبراني ١٧/ (٩٣٩)، والطيالسي (١٠٠٦)، والطحاوي في شرح المشكل ١/ ٢٧٠، وتقدم طرف له برقم [٢٠٥٨٣].
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، اس کے بنانے والے کو جو اس کی بناوٹ میں خیر کی نیت رکھے، اس کے چلانے والے کو اور اسے (تیر انداز کو) پکڑانے والے کو۔ تیر چلاؤ اور جانور کی سواری کرو۔ میرے نزدیک تمہارا تیر اندازی کرنا سواری کرنے سے بہتر ہے۔ مسلمان آدمی جس چیز سے بھی دل بہلائے وہ باطل ہے، سوائے کمان سے تیر چلانے، گھوڑے کو سدھانے اور بیوی سے دل لگی کرنے کے، کیونکہ یہ حق میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20707]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: قال أبي إنما هو يحيى عن أبي سلام عن عبد الله بن زيد الأزرق عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه وسلم . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن الأزرق .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1919، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1140، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2478، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2481، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3146 / 5، 3580 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4339، 4404، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2513، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1637 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2811، 2814، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2450، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19791، 19790، 19792، 19793، 19794، 21035، 21036، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17573، 17594، 17611، 17608، 17609، 17610، (7/3876) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1099، 1100، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19522، 21010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20585، 28010، 28011، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 295، 296، 297، 854، والطبراني فى «الكبير» برقم: 882، 939، 940، 941، 942، ترقيم محمد عوامة: 19898»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1919، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1140، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2478، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2481، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3146 / 5، 3580 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4339، 4404، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2513، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1637 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2811، 2814، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2450، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19791، 19790، 19792، 19793، 19794، 21035، 21036، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17573، 17594، 17611، 17608، 17609، 17610، (7/3876) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1099، 1100، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19522، 21010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20585، 28010، 28011، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 295، 296، 297، 854، والطبراني فى «الكبير» برقم: 882، 939، 940، 941، 942، ترقيم محمد عوامة: 19898»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
ترقیم عوامۃ: 26850 ترقیم الشثری: -- 28009
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الدستوائي ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن ابي سلام ، عن عبد الله بن الازرق ، عن عقبة بن عامر الجهني ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن الله ليدخل بالسهم الواحد الثلاثة الجنة: صانعه يحتسب في صنعته الخير، والرامي به، والممد به، وقال: ارموا واركبوا، وان ترموا احب إلي من ان تركبوا، وكل ما يلهو به المرء المسلم باطل إلا: رميه بقوسه، وتاديبه فرسه، وملاعبته اهله، فإنهن من الحق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: زيادة (الدستواني).
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) مجهول؛ عبد اللَّه بن الأزرق مجهول، أخرجه أحمد (١٧٣٠٠)، والترمذي (١٦٣٧)، وابن ماجة (٢٨١١)، والطيالسي (١٠٠٦)، والدارمي (٢٤٠٥)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٥٠٢، والطحاوي في شرح المشكل (٢٩٥)، والطبراني ١٧/ (٩٤٠)، والبيهقي ١٠/ ١٣.
حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ یقینا اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین لوگوں کو جنت میں داخل کریں گے، تیر کے بنانے والے کو جس نے ثواب کی نیت سے اس کو بنایا۔ اور اس کے چلانے والے کو اور تیر کے پکڑانے والے کو، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیر اندازی کرو اور سواری کرو۔ اور تمہارا تیر اندازی کرنا میرے نزدیک تمہارے سوار ہونے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اور وہ تمام کھیل جو مسلمان بندہ کھیلتا ہے وہ باطل ہیں۔ سوائے اس کے کہ وہ اپنے کمان کے ذریعہ تیر چلاتا ہو، یا اپنے گھوڑے کو سدھاتا ہو یا اپنی بیوی کے ساتھ تفریح کرتا ہو، بیشک یہ تمام چیزیں حق میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28009]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: قال أبي إنما هو يحيى عن أبي سلام عن عبد الله بن زيد الأزرق عن عقبة بن عامر عن النبي صلى الله عليه وسلم . قال سعد الشثري: مجهول؛ عبد اللَّه بن الأزرق مجهول .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1919، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1140، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2478، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2481، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3146 / 5، 3580 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4339، 4404، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2513، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1637 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2811، 2814، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2450، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19791، 19790، 19792، 19793، 19794، 21035، 21036، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17573، 17594، 17611، 17608، 17609، 17610، (7/3876) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1099، 1100، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19522، 21010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20585، 20709، 28011، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 295، 296، 297، 854، والطبراني فى «الكبير» برقم: 882، 939، 940، 941، 942، ترقيم محمد عوامة: 26850»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1919، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1140، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2478، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2481، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3146 / 5، 3580 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4339، 4404، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2513، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1637 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2811، 2814، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2450، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19791، 19790، 19792، 19793، 19794، 21035، 21036، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17573، 17594، 17611، 17608، 17609، 17610، (7/3876) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1099، 1100، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19522، 21010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20585، 20709، 28011، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 295، 296، 297، 854، والطبراني فى «الكبير» برقم: 882، 939، 940، 941، 942، ترقيم محمد عوامة: 26850»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول