🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ التَّرْغِيْبِ فِيْمَا كَانَ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابُهُ مِنَ الْتَقْلِيلِ فِي الدُّنْيَا مِنْهَا بِالْكَفَافِ
اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9298 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 9298، 11910
مسند احمد: 21458
مصنف ابن ابی شیبہ: 34443
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15808
المعجم الکبیر للطبرانی: 1614
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4079
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6924
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9298
عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بیشک میں روزِ قیامت سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوں گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک قیامت کے دن وہ شخص سب سے زیادہ میرے قریب ہو گا، جو دنیا سے اسی حالت پر جائے گا، جس حالت میں میں اس کو چھوڑ رہا ہوں۔ اور اللہ کی قسم ہے کہ تم میں سے ہر آدمی کسی نہ کسی طرح دنیا میں ملوث ہوا ہے، ما سوائے میرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزهد: مسائل القناعة والاكتفاء بالقدر الضروري من الرزق/حدیث: 9298]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 4104، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23711 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21790»
وضاحت: فوائد: … اس امت کا سب سے بہترین گروہ صحابۂ کرام کی جماعت ہے، لیکن انھوں نے دنیوی وسائل کے اعتبار سے کیسی زندگی گزاری، چند ایک مثالیں اس باب میں بھی مذکور ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21458
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن میں تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوں گا، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ میرا قرب اسے ملے گا جو دنیا سے اسی حال پر واپس چلاجائے جس پر میں اسے چھوڑ کر جاؤں واللہ میرے علاوہ تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جس نے دنیا سے کچھ نہ کچھ تعلق وابستہ نہ کرلیا ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21458]

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين، وهذا إسناد ضعيف الانقطاعه، عراك بن مالك لم يسمع من أبى ذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32934 ترقیم الشثری: -- 34443
حدثنا يزيد قال: اخبرنا محمد بن عمرو ، عن عراك بن مالك قال: قال ابو ذر : إني لاقربكم من رسول الله صلى الله عليه وسلم مجلسا يوم القيامة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: [إن اقربكم مني يوم القيامة] من خرج من الدنيا كهيئة ما تركته فيها، وإنه والله ما منكم من احد إلا قد تشبث منها بشيء غيري.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في مصادر التخريج زيادة: (إن أقربكم مني مجلسًا يوم القيامة).
(٣) في [أ، ب]: (الدني).
(٤) في [م]: (تشبث)، وفي [أ، ب]: (نشب).
(٥) منقطع؛ عراك لم يرو عن أبي ذر، أخرجه أحمد (٢١٤٩٦)، وفي الزهد ص ١٤٧، وابن سعد ٤/ ٢٢٩، وهناد في الزهد (٥٥٤)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٦١، والطبراني (١٦٢٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٧/ ٣٠٨.

حضرت عراک بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا میں تم سب میں قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب ہوں گا مجلس کے اعتبار سے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تم میں سے سب سے زیادہ میرے قریب قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو دنیا سے ایسے نکلے جیسا کہ میں نے اس کو اس دنیا میں چھوڑ اتھا۔ اور یقینا اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص بھی نہیں ہے میرے سوا مگر یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ دنیا سے چمٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34443]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: رجاله ثقات إلا أن عراك بن مالك عن أبي ذر منقطع . قال سعد الشثري: منقطع؛ عراك لم يرو عن أبي ذر .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21858، والبزار فى «مسنده» برقم: 3889، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4079، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1627، 1628، ترقيم محمد عوامة: 32934»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11910
عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ أَبُو ذَرٍّ إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ“ وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: قیامت کے دن میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تم میں سے جو آدمی دنیا سے اس حال میں گیا، جس حال میں میں اسے چھوڑ کر جاؤں تو وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے قریب ہو گا۔ اللہ کی قسم! میرے سوا تم میں سے ہر ایک دنیوی امور اور معاملات سے ملوث ہو چکا ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11910]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين، اخرجه الطبراني في الكبير: 1627، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21458 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21790»
وضاحت: فوائد: … دنیا ہی واحد چیز ہے، جو انسان کو آخرت کے معاملے میں دھوکہ دے سکتی ہے اور سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے دنیا کو اپنے قریب تک نہیں پھٹکنے دیا۔

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15808
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَحْسَبُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوؤں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن تم میں سے، میرے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا، جو دنیا سے جاتے ہوئے اُسی حالت میں ہو گا کہ جس حالت میں، میں نے اُسے چھوڑا تھا (پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! تم میں سے ہر شخص دنیا کے حوالے سے کسی نہ کسی چیز میں مبتلاء ہوا، سوائے میرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عراک بن مالک نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے، میرے خیال میں، سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1627) اخرجه احمد فى المسند (165/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَةِ مَا أَتْرُكُهُ فِيهَا، وَإِنِّي وَاللهِ مَا أَحْدَثْتُ بَعْدَهُ شَيْئًا، وَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قیامت کے دن میں تم میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ قریب ہوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں دنیا سے تشریف لے گئے جیسے میرا حال بھی ہے، اور اللہ کی قسم، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد (دین میں) کوئی نئی بات پیدا نہیں کی، اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس نے دنیا میں سے کسی نہ کسی چیز کو نہ تھام رکھا ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 149، حدیث 1627»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21858، والبزار فى «مسنده» برقم: 3889، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4079، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32934، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1628»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4079
وَقَالَ أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ مَجْلِسًا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ فِيهَا، وَإِنَّهُ وَاللهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي.
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک قیامت کے دن تم سب کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کا سب سے زیادہ قرب مجھے حاصل ہوگا؛ (کیونکہ میرا حال یہ ہے کہ) جو شخص دنیا سے اسی حالت میں رخصت ہوا جس حالت میں مَیں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں چھوڑا تھا (وہ مقرب ہوگا)، اور اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو دنیا کی کسی نہ کسی شے کے ساتھ چمٹ نہ گیا ہو یا اس میں ملوث نہ ہوا ہو سوائے میرے“۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے کتاب الزہد میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 4079]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: رجاله ثقات إلا أن عراك بن مالك عن أبي ذر منقطع (الإصابة في تمييز الصحابة، ج 12، ص 219)»
«0»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات؛ لكنه منقطع بين عراك وأبي ذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6924
وَعَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ مَجْلِسًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؛ وَذَلِكَ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَةِ مَا تَرَكْتُهُ عَلَيْهَا، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ، وَرُوَاتُهُمَا ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ، وَلَفْظُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "اسْتَأْذَنَ أَبُو ذَرٍّ عَلَى عُثْمَانَ وَأَنَا عِنْدَهُ، قَالَ: فَتَغَافَلُوا عَنْهُ سَاعَةً، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَذَا أَبُو ذَرٍّ عَلَى الْبَابِ يَسْتَأْذِنُ، قَالَ: ائْذَنْ لَهُ إِنْ شِئْتَ، إِنَّهُ يُؤْذِينَا وَيَبْرَحُ بِنَا، قَالَ: فَأَذِنْتُ، فَجَلَسَ عَلَى سَرِيرٍ مِنْ مَوْلٍ مِنْ هَذِهِ النَّمِرِيَّةِ، فَرَجَفَ بِهِ السَّرِيرُ، وَكَانَ عَظِيمًا طَوِيلًا، فَقَالَ عُثْمَانُ: أَمَا إِنَّكَ الزَّاعِمُ أَنَّكَ خَيْرٌ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، قَالَ: مَا قُلْتُ، قَالَ عُثْمَانُ: إِنِّي أَنْزِعُ عَلَيْكَ بِالْبَيِّنَةِ، قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا بَيِّنَتُكَ وَمَا تَأْتِي بِهِ، وَقَدْ عَلِمْتُ مَا قُلْتَ.
قَالَ: فَكَيْفَ قُلْتَ إِذًا؟ قَالَ: قُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي الَّذِي يَلْحَقُنِي عَلَى الْعَهْدِ الَّذِي عَاهَدْتُهُ عَلَيْهِ، وَكُلُّكُمْ قَدْ أَصَابَ مِنَ الدُّنْيَا، وَأَنَا عَلَى مَا عَاهَدَنِي عَلَيْهِ، وَعَلَى اللَّهِ تَمَامُ النِّعْمَةِ.
وَسَأَلَهُ عَنْ أَشْيَاءَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي يَعْلَمُهُ، وَبِالَّذِي بَلَغَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْتَحِلَ إِلَى الشَّامِ، فَلَحِقَ بِمُعَاوِيَةَ، فَكَانَ يُحَدِّثُ بِالشَّامِ، فَاسْتَهْوَى قُلُوبَ الرِّجَالِ، كَأَنَّ مُعَاوِيَةَ يُنْكِرُ بَعْضَ شَأَنِ رَعِيَّتِهِ، وَكَانَ يَقُولُ: لَا يَبِيتَنَّ عِنْدَ أَحَدِكِمْ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ وَلَا شَيْءٌ مِنْ فِضَّةٍ، إِلَّا شَيْءٌ يُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ يَعَدُّهُ لِغَرِيمٍ.
وَأَنَّ مُعَاوِيَةَ بَعَثَ إِلَيْهِ بَأَلْفِ دِينَارٍ فِي جُنْحِ اللَّيْلِ، فَأَنْفَقَهَا، فَلَمَّا صَلَّى مُعَاوِيَةُ الصُّبْحَ دَعَا رَسُولَهُ الَّذِي أَرْسَلَهُ إِلَيْهِ فَقَالَ: اذْهَبْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَقُلْ: أَنْقِذْ جَسَدِي مِنْ عَذَابِ مُعَاوِيَةَ أَنْقَذَكَ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ؛ فَإِنِّي أَخْطَأْتُ لَكَ، قَالَ: بُنَيَّ، قُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ أَبُو ذَرٍّ: وَاللَّهِ مَا أَصْبَحَ عِنْدَنَا مِنْهُ دِينَارٌ، وَلَكِنْ أَنْظِرْنَا ثَلَاثًا حَتَّى نَجْمَعَ لَكَ دَنَانِيرَكَ، فَلَمَّا رَأَى مُعَاوِيَةُ أَنَّ قَوْلَهُ يُصَدِّقُ فِعْلَهُ، كَتَبَ إِلَى عُثْمَانَ:
أَمَّا بَعْدُ: إِنْ كَانَ لَكَ بِالشَّامِ حَاجَةٌ أَوْ بِأَهْلِهِ فَابْعَثْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ؛ فَإِنَّهُ قَدْ أَوْعَلَ صَدَقَةَ النَّاسِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُثْمَانُ: أَقْدِمْ عَلَيَّ، فَقَدِمَ عَلَيْهِ بِالْمَدِينَةِ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”قیامت کے دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کے لحاظ سے تم سب سے زیادہ قریب ہوں گا؛ اور یہ اس لیے ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تم میں سے قیامت کے دن میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہوگا جو دنیا سے اسی حالت میں رخصت ہوا جس حالت پر میں نے اسے چھوڑا تھا“، اور بخدا! میرے سوا تم میں سے کوئی ایسا نہیں جس نے دنیا (کی لذتوں اور مال و متاع) میں سے کسی چیز کو مضبوطی سے نہ پکڑ رکھا ہو۔“ اسے احمد بن منیع اور احمد بن حنبل نے ایک ہی لفظ کے ساتھ روایت کیا ہے اور ان دونوں کے راوی ثقہ (معتبر) ہیں۔ اور اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ایک ضعیف سند کے ساتھ ان الفاظ میں روایت کیا ہے: سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہونے کی اجازت چاہی جبکہ میں ان کے پاس موجود تھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ کچھ دیر ان سے غافل رہے تو میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! یہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ دروازے پر ہیں اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: اگر تم چاہو تو انہیں اجازت دے دو، وہ ہمیں اذیت دیتے ہیں اور ہم پر سختی کرتے ہیں، میں نے انہیں اجازت دی تو وہ چمڑے کی دھاریوں سے بنی ایک چارپائی پر بیٹھ گئے، وہ چارپائی ان کے بوجھ سے کانپنے لگی کیونکہ وہ ایک جسیم اور طویل قامت شخص تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم وہ نہیں ہو جو یہ دعویٰ کرتے ہو کہ تم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے بہتر ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے ایسا نہیں کہا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم پر اس بات کی گواہی پیش کروں گا، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ آپ کی گواہی کیا ہے اور آپ کیا پیش کریں گے، البتہ جو میں نے کہا وہ میں جانتا ہوں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پوچھا: پھر آپ نے کیا کہا تھا؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ ہے جو مجھ سے اس عہد پر ملے گا جس پر میں نے اسے چھوڑا تھا“، اور تم سب دنیا کی رنگینیوں میں ملوث ہو چکے ہو جبکہ میں اسی عہد پر قائم ہوں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چھوڑا تھا، اور نعمت کی تکمیل اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے وہ سب بتا دیا جو ان کے علم میں تھا اور جو انہیں پہنچا تھا، چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں شام کی طرف کوچ کرنے کا حکم دیا، وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ گئے اور شام میں احادیث بیان کرنے لگے، پس انہوں نے لوگوں کے دل موہ لیے، گویا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنی رعایا کے حوالے سے کچھ معاملات ناپسند گزرے، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: ”تم میں سے کسی کے پاس ایک دینار، درہم یا چاندی کی کوئی چیز رات بھر نہیں رہنی چاہیے، سوائے اس چیز کے جو وہ اللہ کی راہ میں خرچ کر دے یا کسی قرض خواہ کے لیے تیار رکھے۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رات کی تاریکی میں ان کی طرف ایک ہزار دینار بھیجے تو انہوں نے وہ سب خرچ کر دیے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز پڑھ لی تو اپنے اس قاصد کو بلایا جسے ان کی طرف بھیجا تھا اور کہا: سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور کہو: «أَنْقِذْ جَسَدِي مِنْ عَذَابِ مُعَاوِيَةَ أَنْقَذَكَ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ» ”اللہ تمہاری خلاصی جہنم کے عذاب سے فرمائے، میری جان معاویہ کے عذاب سے چھڑائیں کیونکہ میں نے غلطی سے وہ رقم آپ کو دے دی تھی“، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ان سے جا کر کہہ دو کہ ابوذر آپ سے کہتا ہے: ”بخدا! صبح ہونے تک ہمارے پاس ان میں سے ایک دینار بھی باقی نہیں رہا، تاہم ہمیں تین دن کی مہلت دیں تاکہ ہم آپ کے دینار جمع کر کے واپس کر دیں“، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ ان کا قول ان کے فعل کی تصدیق کر رہا ہے تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا: اما بعد! اگر آپ کو شام یا یہاں کے لوگوں کی کوئی ضرورت ہے تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو بلا لیں، کیونکہ انہوں نے لوگوں کے صدقات کے معاملے میں اضطراب پیدا کر دیا ہے، چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں پیغام لکھا کہ میرے پاس آ جائیں، تو وہ مدینہ منورہ ان کے پاس حاضر ہو گئے۔ یہ دوسری روایت ضعیف سند کے ساتھ منقول ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6924]
تخریج الحدیث: «ورواه أبو يعلى الموصلي بسند ضعيف، ولفظه: عن عبد الله بن عباس قال: "استأذن أبو ذر على عثمان وأنا عنده، قال: فتغافلوا عنه ساعة، فقلت: يا أمير المؤمنين، هذا أبو ذر على الباب يستأذن، قال: ائذن له إن شئت، إنه يؤذينا ويبرح بنا، قال: فأذنت، فجلس على سرير من مول من هذ…»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20947، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15808»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں