الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
36. بَابُ هَلْ يَقْضِي الْحَيُّ النَّذْرَ عَنِ الْمَيِّتِ
زندہ شخص کا مردے کی طرف سے نذر ادا کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1596 (کل: 17 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 1681
مشکوۃ المصابیح: 3403
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1279
صحیح ابن خزیمہ: 2501
الجامع الكامل: 6120
السنن الكبرى للبيهقي: 12638
المعجم الکبیر للطبرانی: 5360
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2449
11 تا 17
حدیث نمبر: 3291
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يُحَدِّثُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أُمَّهُ مَاتَتْ فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ قَالَ: ( (نَعَمْ) ) ، قَالَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ( (سَقْيُ الْمَاءِ) ) ، قَالَ: فَتِلْكَ سِقَايَةُ آلِ سَعْدٍ بِالْمَدِينَةِ، قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ: مَنْ يَقُولُ ’’تِلْكَ سِقَايَةُ آلِ سَعْدٍ‘‘؟ قَالَ: الْحَسَنُ
حسن کہتے ہیں کہ سیّدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا،انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: میری والدہ فوت ہو گئی ہے، کیا میں اس کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: تو پھر کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پانی پلانا۔ اس نے کہا: مدینہ میں یہ آل سعد کی سبیل ہے۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے قتادہ سے پوچھا کہ مدینہ میں یہ آل سعد کی سبیل ہے کے الفاظ کہنے والا راوی کون ہے۔ انھوں نے کہا: حسن ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3291]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابوداود: 1681، والنسائي: 6/ 255، وابن ماجه:3684، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22459 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24346»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اپنی ماں کی طرف سے کنواں کھدوایا تھا۔
الحكم على الحديث:
حسن۔ أخرجه ابوداود: 1681
حدیث نمبر: 7434
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أُمَّهُ مَاتَتْ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ فَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ سَقْيُ الْمَاءِ قَالَ فَتِلْكَ سِقَايَةُ آلِ سَعْدٍ بِالْمَدِينَةِ
۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری ماں وفات پا گئیں اور میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ماں وفات پا چکی ہے، کیا میں اس کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی بالکل۔ میں نے کہا: کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پانی سے سیراب کرنا افضل صدقہ ہے۔ پس انہوں نے ایک کنواں کھدوا دیا، جو مدینہ میں آل سعد کے نام سے مشہور تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7434]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات رجال الشيخين غير صحابيه سعد بن عبادة، أخرجه النسائي: 6/255، وابن ماجه: 3684، وأخرجه دون قصة ام سعد ابوداود: 1680، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23845 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24346»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات رجال الشيخين غير صحابيه سعد بن عبادة
ترقیم دار السلفیہ: 418 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1595
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَلَمْ تُوصِ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا؟ فَقَالَ:" نَعَمْ" .
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”میری والدہ مر گئی ہے اور وصیت نہیں کی، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2887، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 418»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6120
6120- عن ابن عباس أن سعد بن عبادة أخا بني ساعدة توفيت أمه، وهو غائب، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إن أمي توفيت، وأنا غائب عنها، فهل ينفعها شيء إن تصدقت به عنها؟ قال: نعم. قال: فإني أشهدك أن حائطي المخراف صدقة عليها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الوصايا (2762) عن إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام بن يوسف، أن ابن جريج أخبرهم قال: أخبرني يعلى أنه سمع عكرمة مولى ابن عباس يقول: أنبأنا ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12638
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أُمِّهِ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تُوصِيَ، ثُمَّ أَخَّرَتْ ذَلِكَ إِلَى أَنْ تُصْبِحَ، فَهَلَكَتْ وَقَدْ كَانَتْ هَمَّتْ بِعِتْقٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَيَنْفَعُهَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْهَا؟ فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ: إِنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أُمِّي هَلَكَتْ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ، أَعْتِقْ عَنْهَا" هَذَا مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا بِبَعْضِ مَعْنَاهُ.
عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری رحمہ اللہ اپنی والدہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے وصیت کا ارادہ کیا، پھر اسے صبح تک مؤخر کر دیا، پس وہ فوت ہو گئیں اور انہوں نے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تھا، عبدالرحمن رحمہ اللہ نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے کہا: اگر میں ان کی طرف سے غلام آزاد کروں تو کیا انہیں نفع ہو گا؟ قاسم رحمہ اللہ نے کہا: سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری ماں فوت ہو گئی ہے، اگر میں ان کی طرف سے غلام آزاد کروں تو کیا ان کو نفع ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ان کی طرف سے غلام آزاد کر دو۔“
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12638]
یہ روایت مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الوصايا/حدیث: 12638]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5360
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ قَالَ: " نَعَمْ قَالَ: فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " سَقْيُ الْمَاءِ.
قتادہ، سعید بن مسیب کے واسطے سے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئیں، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پلانا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5360]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 20، حدیث 5379»
حدیث نمبر: 2449
وَعَنْ عَوْفٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: "بَلَغَنِي أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ دَخَلَتْ فِي الْإِسْلَامِ وَهِيَ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ، وَإِنِّي كُنْتُ أَحُجُّ عَنْهَا وَأَتَصَدَّقُ وَأُعْتِقُ عَنْهَا، وَإِنَّهَا قَدْ مَاتَتْ، فَهَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ عَنْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَمُنْقَطِعٍ.
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَمُنْقَطِعٍ.
محمد (بن سیرین) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! امِ سعد (میری والدہ) نے انتہائی بڑھاپے کی حالت میں اسلام قبول کیا تھا، اور میں ان کی زندگی میں ان کی طرف سے حج ادا کرتا، صدقہ و خیرات کرتا اور غلام آزاد کیا کرتا تھا، اب ان کی وفات ہو چکی ہے، تو کیا اب بھی میرا ان کی جانب سے یہ (نیک) اعمال کرنا انہیں نفع پہنچائے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس حدیث کو امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف اور منقطع ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2449]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث بسند ضعيف ومنقطع»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف