الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
70. بَابُ الْعَبْدِ يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ
غلام کا بغیر آقا کی اجازت نکاح کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1983 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 13856
ترقیم دار السلفیہ: 806 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1983
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، أَنَّ غُلامًا لابْنِ عَبَّاسٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ:" رَاجِعْهَا. فَأَبَى، فَقَالَ: هِيَ لَكَ اسْتَحِلَّهَا بِمِلْكِ الْيَمِينِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اسے رجوع کر لو۔“ اس نے انکار کیا، تو فرمایا: ”وہ تمہاری ہے، اب اسے بملک یمین حلال کرو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1983]
تخریج الحدیث: «أسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 806، 1487، 1488، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13968، 13970، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12843، 12962، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» 7/461، بدون ترقيم»
الحكم على الحديث:
أسنادہ صحیح
ترقیم دار السلفیہ: 1487 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2665
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، أَنَّ عَبْدًا لابْنِ عَبَّاسٍ , طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ , فَقَالَ لَهُ:" ارْجِعْهَا فَأَبَى، فَوَهَبَهَا لَهُ , وَقَالَ: اسْتَحِلَّهَا بِمِلْكِ الْيَمِينِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے واپس لوٹاؤ، اس نے انکار کیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے غلام کو اس کا مالک بنا دیا اور فرمایا: ملک یمین کے ذریعے اسے اپنے لیے حلال کر لو۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2665]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 806، 1487، 1488، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13968، 13970، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12843، 12962، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» 7/461، بدون ترقيم»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13856
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ قَالَ: زَوَّجَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَبْدًا لَهُ وَلِيدَةً لَهُ، فَطَلَّقَهَا، فَقَالَ:" ارْجِعْ فَأَبَى" قَالَ: فَقَالَ:" هِيَ لَكَ طَأْهَا بِمِلْكِ يَمِينِكَ"، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي الْجَدِيدِ: وَابْنُ عَبَّاسٍ، إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِعَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: لَيْسَ لَكَ طَلَاقٌ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُمْسِكَهَا، فَأَبَى، فَقَالَ: فَهِيَ لَكَ فَاسْتَحِلَّهَا بِمِلْكِ الْيَمِينِ، يُرِيدُ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ بِالنِّكَاحِ وَلَا طَلَاقَ لَهُ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: هُوَ كَمَا قَالَ.
ابو معبد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کی شادی لونڈی سے کردی تو اس نے طلاق دے دی۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رجوع کرو“، اس نے انکار کردیا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ تیری ملکیت ہے تو اس سے مجامعت کر“، ان کی مراد یہ تھی کہ یہ نکاح کی وجہ سے حلال ہوگئی ہے اور طلاق کا اختیار نہیں۔
امام شافعی رحمہ اللہ اپنے جدید قول میں فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام سے کہا، جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی کہ ”تیری طلاق نہیں، اپنی بیوی کو روکے رکھ۔“ تو اس نے انکار کردیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا مقصد یہ تھا کہ یہ تیرے لیے نکاح کی وجہ سے حلال ہے، اس پر طلاق نہیں ہے۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بات ویسے ہی ہے جیسے انہوں نے فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13856]
امام شافعی رحمہ اللہ اپنے جدید قول میں فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام سے کہا، جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی کہ ”تیری طلاق نہیں، اپنی بیوی کو روکے رکھ۔“ تو اس نے انکار کردیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا مقصد یہ تھا کہ یہ تیرے لیے نکاح کی وجہ سے حلال ہے، اس پر طلاق نہیں ہے۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: بات ویسے ہی ہے جیسے انہوں نے فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13856]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح