الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
290. بَابُ جَامِعِ الشَّهَادَةِ 2
شہادت سے متعلق جامع احادیث کا بیان 2
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 4046 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 6413
مسند الحمیدی: 1290
اللؤلؤ والمرجان: 1628
صحیح ابن حبان: 7288
ترقیم دار السلفیہ: 2870 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4046
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " فِينَا نَزَلَتْ فِي بَنِي حَارِثَةَ، وَبَنِي سَلَمَةَ إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 مَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہمارے بارے میں (یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے بارے میں) یہ آیت نازل ہوئی: «إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا» [آل عمران: 122] اور مجھے خوشی ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4046]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4051، 4558، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2505، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7288، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 523، 2870، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1290»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4051
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ , عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَمْرٍو , عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ:" نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا سورة آل عمران آية 122 بَنِي سَلِمَةَ , وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو نے، ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی «إذ همت طائفتان منكم أن تفشلا» (آل عمران: 122) یعنی بنی حارثہ اور بنی سلمہ کے بارے میں۔ میری خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی، جب کہ اللہ آگے فرما رہا ہے «والله وليهما» ”اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مددگار تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4051]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یہ آیت کریمہ ہمارے متعلق نازل ہوئی: ﴿إِذْ هَمَّتْ طَّائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”جب دو گروہوں نے بزدلی دکھانے کا ارادہ کیا۔“ یعنی ہمارے دو قبیلوں بنو سلمہ اور بنو حارثہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ اب میرے لیے اس آیت کا اترنا گرانی کا باعث نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے متعلق فرماتا ہے: ﴿وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”اللہ تعالیٰ ان دونوں کا مددگار تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4051]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4558
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ:" فِينَا نَزَلَتْ إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122، قَالَ: نَحْنُ الطَّائِفَتَانِ: بَنُو حَارِثَةَ، وَبَنُو سَلِمَةَ، وَمَا نُحِبُّ، وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً:" وَمَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ لِقَوْلِ اللَّهِ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122.
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا عمرو بن دینار نے کہا، انہوں نے جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی، جب ہم سے دو جماعتیں اس کا خیال کر بیٹھی تھیں کہ ہمت ہار دیں، درآں حالیکہ اللہ دونوں کا مددگار تھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ ہم دو جماعتیں بنو حارثہ اور بنو سلمہ تھے۔ حالانکہ اس آیت میں ہمارے بودے پن کا ذکر ہے، مگر ہم کو یہ پسند نہیں کہ یہ آیت نہ اترتی کیونکہ اس میں یہ مذکور ہے کہ اللہ ان دونوں گروہوں کا مددگار (سر پرست) ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4558]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”درج ذیل آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی: ﴿إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] دو گروہوں سے مراد ہم، یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ ہیں، تاہم ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: «وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا» ”اللہ تعالیٰ ان دونوں گروہوں کا سرپرست ہے۔““ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4558]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2505 ترقیم شاملہ: -- 6413
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " فِينَا نَزَلَتْ: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 بَنُو سَلِمَةَ، وَبَنُو حَارِثَةَ، وَمَا نُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ لِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 ".
عمرو (بن دینار) نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی: ”جب تم میں سے دو جماعتوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا اور اللہ ان دونوں کا مددگار تھا“، یہ آیت بنو سلمہ اور بنو حارثہ کے متعلق نازل ہوئی (اس کے اندر) اللہ کے اس فرمان: ”اللہ ان دونوں (جماعتوں) کا مددگار تھا“ کی بنا پر ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ یہ آیت نازل نہ ہوئی ہوتی۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6413]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی ہے: ﴿إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”جب تم میں سے دو گروہوں نے بزدلی کا ارادہ کیا، حالانکہ اللہ ان کا مددگار تھا“، یعنی بنو سلمہ اور بنو حارثہ، اور ہم یہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ آیت نہ اتاری جاتی، کیونکہ اللہ بزرگ وبرتر کا فرمان ہے: ﴿وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ ”اللہ ان کا حمایتی ہے“۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6413]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2505
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " فِينَا نَزَلَتْ بَنِي حَارِثَةَ وَبَنِي سَلِمَةَ: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا سورة آل عمران آية 122، وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلُ لِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت ہمارے بارے میں یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ «إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا» (3-آل عمران:122) ”جب تم میں سے دو گروہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ بزدلی دکھائیں۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے، یہ آیت نازل نہ ہوئی ہوتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: «وَاللهُ وَلِيُّهُمَا» (3-آل عمران:122) ”اللہ تعالیٰ ان دونوں گروہوں کا ولی (حامی و مددگار) ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4051، 4558، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2505، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7288، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 523، 2870»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1628
1628 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: نَزَلَتْ هذِهِ الآيَةُ فِينَا (إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلاَ) بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ؛ وَاللهُ يَقُولُ (وَاللهُ وَلِيُّهُمَا)
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہ آیت ہمارے (یعنی بنی حارثہ اور بنی سلمہ کے) بارے میں نازل ہوئی تھی: ﴿إِذْ هَمَّتْ طَّائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”جب تمہاری دو جماعتیں سستی کا ارادہ کر چکی تھیں۔“ میری یہ خواہش نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی، کیونکہ اللہ تعالیٰ آگے فرما رہا ہے: ﴿وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”اور اللہ ان دونوں جماعتوں کا مددگار تھا۔“ (تو اللہ کی ولایت یہ کتنا بڑا شرف ہے جو ہم کو حاصل ہوا۔) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1628]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 18 باب إذ همت طائفتان منكم أن تفشلا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم دار السلفیہ: 523 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 523
نَا نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: " فِينَا نَزَلَتْ فِي بَنِي سَلِمَةَ، وَبَنِي حَارِثَةَ: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 , وَمَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ﴿إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی، یعنی بنو سلمہ اور بنو حارثہ کے بارے میں، اور مجھے یہ بات خوشی نہیں دیتی کہ یہ نہ نازل ہوتی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 523]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4051، 4558، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2505، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7288، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 523، 2870، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1290»
الحكم على الحديث:
سنده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 7288
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْبَلْخِيِّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " فِينَا نَزَلَتْ: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا، بَنُو سَلِمَةَ، وَبَنُو حَارِثَةَ، قَالَ عَمْرٌو: قَالَ جَابِرٌ: وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ لِقَوْلِ اللَّهِ: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہمارے بارے میں یہ آیت ﴿إِذْ هَمَّتْ طَّائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] نازل ہوئی: ”جب تم میں سے دو گروہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ سستی دکھا جائیں حالانکہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کا مددگار تھا۔“ (راوی کہتے ہیں) اس سے مراد بنو سلمہ اور بنو حارثہ تھے۔ عمرو نامی راوی کہتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ آیت نازل نہ ہوئی ہوتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ بھی فرمایا ہے: ﴿وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا﴾ [سورة آل عمران: 122] ”اللہ تعالیٰ ان دونوں کا مددگار ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4051، 4558، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2505، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7288، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 523، 2870، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1290» «رقم طبعة با وزير 7244»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4051)، م (7/ 173). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10466
10466- عن جابر بن عبدالله قال: فينا نزلت: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا [سورة آل عمران: 122] : بنو سلمة، وبنو حارثة، وما نحب أنها لم تنزل، لقول الله عز وجل: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4051)، ومسلم في فضائل الصحابة (2505) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، عن عمرو، عن جابر قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 12093
12093- عن جابر بن عبد الله قال: فينا نزلت: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا بنو سلمة وبنو حارثة، وما نحب أنها لم تنزل لقول الله عز وجل: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4051) ومسلم في فضائل الصحابة (2505) كلاهما من طريق سفيان (ابن عيينة)، عن عمرو (ابن دينار)، عن جابر بن عبد الله، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه