🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
905. باب الوتر - ذكر الخبر الدال على أن الوتر ليس بفرض
وتر نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ وتر فرض نہیں ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2409 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 2409، 2415
بلوغ المرام: 295
معجم صغیر للطبرانی : 384
صحیح ابن خزیمہ: 1070
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5020
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1802
المعجم الاوسط: 3733
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1723
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2409
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ، وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ نَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ، وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا، فَقَالَ:" إِنِّي خَشِيتُ أَوْ كَرِهْتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمُ الْوِتْرُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَانِ خَبَرَانِ لَفْظَاهُمَا مُخْتَلِفَانِ، وَمَعْنَاهُمَا مُتَبَايِنَانِ، إِذْ هُمَا فِي حَالَتَيْنِ فِي شَهْرَيْ رَمَضَانَ، لا فِي حَالَةٍ وَاحِدَةٍ فِي شَهْرٍ وَاحِدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں ہمیں آٹھ رکعات پڑھائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر ادا کیے، پھر جب اگلی رات آئی تو ہم لوگ مسجد میں اکٹھے ہو گئے، ہمیں یہ امید تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائیں گے۔ ہم اسی حالت میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے، ہمیں یہ امید تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اندیشہ ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میں نے اس بات کو ناپسند کیا، تم پر وتر کو لازم کر دیا جائے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان دونوں روایات کے الفاظ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور ان دونوں کا مفہوم بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے کہ یہ دو مختلف رمضانوں میں دو مختلف حالتوں میں پیش آئی تھیں، ایسا نہیں ہے کہ ایک ہی مہینے میں ایک ہی حالت میں واقعہ پیش آیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2409]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2409، 2415، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1802، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3733، والطبراني فى (الصغير) برقم: 525» «رقم طبعة با وزير 2401»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - دون لفظ: «الوتر»، والصحيح: «الليل». * [إسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ] قال الشيخ: هو ابن راهويه، ومن طريقه: المروزي في «قيام الليل» (ص 114). وأبو يعلى (1802): حدثنا أبو الربيع ... به. * [الْوِتْرُ] قال الشيخ: لفظ: «الوتر» هنا لم يَرِدْ في كُلّ مصادر الحديث الَّتي منها «مسند أبي يعلى» (3/ 366 - 367)، و «معجم الطبراني الضغير» (رقم 200 - الروض)، ولعله الصواب؛ لأن القصة صحيحة من حديث عائشة كما سيأتي برقم (2533)، بل في رواية للبخاري (729)، ومسلم (2/ 178): «إِنِّي خشيتُ أن تكتب عليكم صلاة الليل»، فلفظ: «الوتر» منكر؛ لأنَّ راوية عيسى بن جارية؛ فيه لين؛ كما قال الحافظ في «التقريب»، واللَّفظ الصحيح أَعَمُّ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، عيسى بن جارية ضعيف، قال ابن معين: عنده مناكير، وقال النسائي: منكر الحديث، وجاء عنه: متروك، وقال ابن عدي: أحاديثه غير محفوظة، وقال أبو زرعة: لا بأس به، أبو الربيع الزهراني: هو سليمان بن داود العتكي، ويعقوب القمي: هو ابن عبد الله الأشعري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 295
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قام في شهر رمضان ثم انتظروه من القابلة فلم يخرج وقال: «‏‏‏‏إني خشيت أن يكتب عليكم الوتر» . رواه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں قیام فرمایا پھر اگلے دن کے لئے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر تشریف نہ لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وتر کی نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔“ اس کو ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 295]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ» جابر بن عبداللہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَامَ» نے قیام کیا – «فِي شَهْرِ رَمَضَانَ» رمضان کے مہینے میں – «ثُمَّ انْتَظَرُوهُ» پھر انہوں نے آپ کا انتظار کیا – «مِنَ الْقَابِلَةِ» اگلی رات – «فَلَمْ يَخْرُجْ» تو آپ باہر تشریف نہ لائے – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «إِنِّي خَشِيتُ» بے شک میں ڈرا – «أَنْ يُكْتَبَ» کہ فرض کر دیا جائے – «عَلَيْكُمُ» تم پر – «الْوِتْرُ» وتر۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں (رات کا) قیام فرمایا، پھر اگلی رات لوگوں نے آپ کا انتظار کیا لیکن آپ باہر تشریف نہ لائے اور فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں تم پر وتر فرض نہ کر دیا جائے۔“ اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الإحسان): 4 /62-64، حديث:1 / 2401-2406.* عيسي بن جارية حسن الحديث علي الراجح كما حققته في نور المصابيح، والحمد لله.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 384
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الطَّلْحِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى ابْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ، فَلَمْ نزل فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا الْبَارِحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا، فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ"، لا يُرْوَى عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ، وَهُوَ ثِقَةٌ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان شریف میں آٹھ رکعت تراویح اور وتر پڑھایا، پھر جب اگلی رات ہوئی تو ہم مسجد میں اکٹھے ہو گئے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باہر نکلنے پر امید رکھے رہے، پھر ہم اسی میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، پھر ہم (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) گئے۔ ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہم گزشتہ رات مسجد میں اکٹھے رہے اور امید رکھے رہے کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے خطرہ تھا کہ کہیں تم پر فرض نہ کر دیا جائے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصيام/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1070، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2409، 2415، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3733، والطبراني فى «الصغير» برقم: 525
قال ابن حجر: قال المباركفوري الحديث صحيح عنده أو حسن، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 72)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1070
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نَا مَالِكٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ ثَمَانِ رَكَعَاتٍ وَالْوِتْرَ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْقَابِلَةِ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ نَزَلْ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، فَدَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَوْنَا أَنْ تَخْرُجَ إِلَيْنَا فَتُصَلِّيَ بِنَا، فَقَالَ:" كَرِهْتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمُ الْوِتْرُ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رمضان المبارک میں آٹھ رکعت اور وتر پڑھایا۔ پھر آئندہ رات بھی ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور اُمید کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائیں گے (اور نماز پڑھائیں گے) تو ہم مسجد ہی میں رہے حتیٰ کہ صبح ہو گئی ہم رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، ہمیں اُمید تھی کہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہمارے پاس تشریف لائیں گے اور ہمیں نماز پڑھائیں گے - آپ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہ ناپسند کیا کہ تم پر وتر فرض کردیے جائیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن/حدیث: 1070]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2409، 2415، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1802، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3733، والطبراني فى (الصغير) برقم: 525»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2415
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُمِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ، وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ، وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ فَيُصَلِّيَ بِنَا، فَأَقَمْنَا فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَوْنَا أَنْ تَخْرُجَ فَتُصَلِّيَ بِنَا، قَالَ:" إِنِّي كَرِهْتُ أَوْ خَشِيتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمُ الْوِتْرُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رمضان کے مہینے میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر ادا کیے اور جب اگلی رات آئی تو ہم لوگ مسجد میں اکٹھے ہو گئے۔ ہمیں یہ امید تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا کر ہمیں نماز پڑھائیں گے، ہم وہاں ٹھہرے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، (اگلے دن) ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں یہ امید تھی کہ آپ تشریف لا کر ہمیں نماز پڑھائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس بات کو ناپسند کیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے اس بات کا اندیشہ ہوا کہ وتر تم پر لازم ہو جائیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1070، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2409، 2415، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1802، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3733، والطبراني فى (الصغير) برقم: 525» «رقم طبعة با وزير 2406»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - مكرر (2401). * [الْوِتْرُ] قال الشيخ: لفظ «الوتر» - هنا - منكر، ولم يرد في «مسند أبي يعلى» كما تقدم تحت الحديث (2401). تنبيه!! رقم (2401) = (2409) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف لضعف عيسى بن جارية، وهو في " مسند أبي يعلى " (1802)، وقد تقدم (2409).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5020
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ يَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا؟ قَالَ:" إِنِّي خَشِيتُ - أَوْ كَرِهْتُ - أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رمضان کے مہینے میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر ادا کیے جب اگلی رات آئی تو ہم لوگ مسجد میں اکھٹے ہوئے ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائیں گے، لیکن آپ مسلسل گھر میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی پھر ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے، اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ یہ تم پر لازم قرار دے دی جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن جاریہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5020]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (525) اخرجه ابو يعلي فى المسند (1802)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 498، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2587، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1802
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ نَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا، فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ أَوْ كَرِهْتُ أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ماہِ رمضان میں آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور وتر ادا فرمائے، پھر جب اگلی رات آئی تو ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) ہمارے پاس تشریف لائیں گے، پس ہم صبح ہونے تک مسجد ہی میں (انتظار میں) رہے، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے اور ہمیں یہ توقع تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مجھے یہ اندیشہ ہوا یا میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ کہیں یہ (نماز) تم پر فرض نہ کر دی جائے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1802]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا التمام»
«أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 498، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4416، 4417، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2587، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1723، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1796»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3733
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الطَّلْحِيُّ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: نَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ، رَجَوْنَا أَنْ يُصَلِّيَ بِنَا قَالَ: إِنِّي خَشِيتُ، أَوْ كَرِهْتُ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان میں ہمیں آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور وتر ادا کیے۔ پھر جب اگلی رات آئی تو ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور امید رکھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھائیں گے (مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف نہ لائے)۔ بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہوا“ یا فرمایا: ”مجھے یہ بات ناپسند ہوئی کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3733]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: إسناده وسط «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 74» »
«قال ابن حجر: قال المباركفوري الحديث صحيح عنده أو حسن «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 74» »
«قال محمد ظهير أحسن: في إسناده لين مداره على عيسى بن جارية إسناده دون وسط «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 74» »
«قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 6، ص 438» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1070، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2409، 2415، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1802، والطبراني فى «الصغير» برقم: 525»

الحكم على الحديث:
إسناده لين لأجل عيسى بن جارية
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1723
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ نَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ. فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ - أَوْ كَرِهْتُ - أَنْ تُكْتَبَ عَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ماہِ رمضان میں آٹھ رکعتیں اور وتر پڑھائے، پھر جب اگلی رات ہوئی تو ہم مسجد میں جمع ہو گئے اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) باہر تشریف لائیں گے، چنانچہ ہم مسلسل وہیں بیٹھے رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض گزار ہوئے: اے اللہ کے رسول! ہم مسجد میں مجتمع ہوئے تھے اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ مجھے یہ اندیشہ ہوا — یا میں نے یہ ناپسند کیا — کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ کر دی جائے“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور ان کے واسطے سے امام ابنِ حبان نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1723]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 498، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4416، 4417، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2587»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں