🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. - باب ثبوت النسب وما جاء في القائف - ذكر الخبر الدال على أن الحكم بالتشبيه مما وصفنا غير جائز إذا كان الفراش معدوما
نسب کے ثبوت اور قائف کے بارے میں بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ اگر فراش موجود نہ ہو تو تشبیہ کے ساتھ حکم دینا جائز نہیں، جیسا کہ ہم نے بیان کیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4107 (کل: 36 مقامات، 18 کتب)
صحیح ابن حبان: 4107، 4106
صحیح بخاری: 5305، 6847، 7314
صحیح مسلم: 3766، 3768
سنن ابوداود: 2260، 2262
سنن ترمذی: 2128
سنن نسائی: 3508، 3509، 3510
سنن ابن ماجہ: 2002
بلوغ المرام: 944
مسند احمد: 7189، 7190، 7264، 7760، 9298
مسند الحمیدی: 1115
مسند عبداللہ بن مبارک: 235
اللؤلؤ والمرجان: 957
المنتقى ابن الجارود: 848
الفتح الربانی: 7211
مسند امام شافعی: 1204، 1205
الجامع الكامل: 6632
السنن الكبرى للبيهقي: 14243، 15362، 15363، 17141، 17142، 21275
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5869، 5886
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 235
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ قَامَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلامًا أَسْوَدَ وَهُوَ حِينَئِذٍ ذَلِكَ مُنْكِرٌ، لَمْ يَقُلْ ذَلِكَ إِلا لِيَنْتَفِيَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ إِبِلٌ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَمَا أَلْوَانُهَا؟"، قَالَ: هِيَ حُمْرٌ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فِيهَا ذُودٌ أَوْرَقُ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّى كَانَ ذَلِكَ؟"، قَالَ: لا أَدْرِي إِلا أَنْ يَكُونَ نَزَعَهَا عِرْقٌ، قَالَ:" وَهَذَا لَعَلَّهُ يَكُونُ نَزَعَهُ عِرْقٌ"، فَأَبَى أَنْ يُرَخِّصَ فِي الانْتِفَاءِ مِنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اسی دوران ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، جب بنو فزارہ کا ایک بدوی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بے شک میری بیوی نے سیاہ رنگ کا بچہ پیدا کیا ہے اور وہ اس وقت اس کا انکار کرنے والا تھا، اس نے یہ صرف اپنے سے اس (بچے) کی نفی کرنے کے لیے کہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا رنگ کیا ہے؟“ اس نے کہا: سرخ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”کیا ان میں کوئی گندمی بھی ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ ان میں خاکستری اونٹ بھی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”یہ کہاں سے آگئے؟“ اس نے کہا: مجھے نہیں معلوم، الا یہ کہ کسی رگ نے انہیں کھینچا ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس (بچے) کو بھی شاید کسی رگ نے کھینچا ہو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کر دیا کہ اسے اس کی نفی کی رخصت دیں۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5305، 6847، 7314، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1500، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4106، 4107، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3509، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5642، 5643، 5644، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2260، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2128، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2002، 2003، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14358، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7310، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1115، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5869، 5886، والبزار فى «مسنده» برقم: 7693، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4667
صحیح بخاري، الطلاق: 12/147، صحیح مسلم، اللعان: 1/135، رقم: 18، 20، 41، جامع ترمذي، الولاء والهبة: 6/326، سنن ابي وداؤد، الطلاق: 6/349، سنن ابن ماجة: 2002، 2003، مسند احمد: 2/273، 234، 279، التلخیص الجیر: 3/226۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 957
957 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ أَسْوَدُ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مَا أَلْوَانَهَا قَالَ: حُمْرٌ قَالَ: هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَأَنَّى ذَلِكَ قَالَ: لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ: فَلَعَلَّ ابْنكَ هذَا نَزَعَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے یہاں تو کالا کلوٹا بچہ پیدا ہوا ہے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس کچھ اونٹ بھی ہیں؟“ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ انہوں نے کہا کہ سرخ رنگ کے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان میں کوئی سیاہی مائل سفید اونٹ بھی ہے؟“ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا: ”پھر یہ کہاں سے آ گیا؟“ انہوں نے کہا کہ اپنی نسل کے کسی بہت پہلے کے اونٹ پر یہ پڑا ہو گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح تمہارا یہ لڑکا بھی اپنی نسل کے کسی دور کے رشتہ دار پر پڑا ہو گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللعان/حدیث: 957]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 68 كتاب الطلاق: 26 باب إذا عرض بنفي الولد»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 848
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، وَالْحَدِيثُ لابْنِ الْمُقْرِئِ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلامًا أَسْوَدَ، قَالَ: " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا أَلْوَانُهَا؟ قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: هَلْ مِنْ أَوْرَقَ؟ قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ؟ قَالَ: عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ، قَالَ: وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: میری بیوی نے کالے رنگ کا بچہ جنا ہے، آپ نے پوچھا: کیا آپ کے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: ان کا رنگ کیسا ہے؟ اس نے کہا: سرخ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا ان میں کوئی اونٹ خاکی رنگ کا بھی ہے؟ اس نے کہا: ان میں خاکی رنگ کے کئی اونٹ ہیں۔ آپ نے پوچھا: وہ کہاں سے آئے ہیں؟ اس نے کہا: ہوسکتا ہے کسی رگ نے انہیں کھینچ لیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہو سکتا ہے، اسے بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 848]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 6847، صحیح مسلم: 1500»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7211
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتَهُ وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ وَكَأَنَّهُ يُعَرِّضُ أَنْ يَنْتَفِيَ مِنْهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَلَكَ إِبِلٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ فِيهَا ذَوْدٌ أَوْرَقُ قَالَ نَعَمْ فِيهَا ذَوْدٌ أَوْرَقُ قَالَ وَمِمَّا ذَاكَ قَالَ لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهَذَا لَعَلَّهُ يَكُونُ نَزَعَهُ عِرْقٌ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الِانْتِفَاءِ مِنْهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو فزارہ کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اورکہا: اے اللہ کے نبی! میری بیوی نے سیاہ رنگ کا بچہ جنم دیا ہے، (چونکہ وہ خود سفید رنگت کا تھا) اس لیے وہ دراصل بچے کی نفی کا اشارہ دے رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تونے اونٹ رکھے ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے رنگ کیسے ہیں؟ اس نے کہا: سرخ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اس میں خاکستری رنگ کا اونٹ ہے؟ اس نے کہا: جی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کہاں سے آگیا؟ اس نے کہا: شاید اسے کسی رگ نے کھینچ لیا ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو شاید اس کو بھی رگ نے ہی کھینچ لیا ہو۔ آپ نے اسے بچے کی نفی کی اجازت نہ دی تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7211]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7314، ومسلم: 1500، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7189 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7189»
وضاحت: فوائد: … معلوم ہوا کہ پیدا ہونے والے بچے کی رنگت اور شکل و صورت کی بنا پر اس کی ماں پر تہمت نہیںلگائی جا سکتی، بلکہ ایسا بچہ جس کے گھر پیدا ہو گا، اسی کا سمجھا جائے گا، ایسی صورت میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہو گی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 7314
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4106
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَضَعَتْ غُلامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَمَا أَلْوَانُهَا؟"، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ:" هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟"، قَالَ: إِنَّ فِيهَا وُرْقًا، قَالَ:" فَأَنَّى أَتَاهُ ذَلِكَ؟"، قَالَ: عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ، قَالَ:" وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو فزارہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میری بیوی نے سیاہ رنگ کے لڑکے کو جنم دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”ان کا رنگ کیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: سرخ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا ان میں کوئی خاکستری بھی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ان میں ایک خاکستری بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”وہ کہاں سے آ گیا؟“ اس نے جواب دیا: کسی رگ نے اسے کھینچ لیا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ہو سکتا ہے اسے بھی کسی رگ نے کھینچ لیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4106]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5305، 6847، 7314، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1500، وابن الجارود فى "المنتقى"، 915، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4106، 4107، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3478، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2260، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2128، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2002، 2003، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14358، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7310» «رقم طبعة با وزير 4094»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1956): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1204
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ"؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:"أَلْوَانُهَا"؟ قَالَ: حُمْرٌ. قَالَ:"هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ"؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:"أَنَّى تَرَى ذَلِكَ؟" قَالَ: نَزَعَهُ عِرْقٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَلَعَلَّ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ گاؤں میں رہنے والوں میں سے ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ میری بیوی نے کالا بچہ جنم دیا ہے۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ”ہاں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا: ”سرخ“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ان میں کوئی سیاہی مائل سفید اونٹ بھی ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ کے خیال میں یہ کہاں سے آگیا؟“ اس نے کہا: ”کسی رگ نے اس کو کھینچ لیا ہے“۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اسے بھی کوئی دور کی رگ کھینچ لائی ہو“۔ (جس کی وجہ سے کسی دور کے رشتہ دار کے مشابہ پڑنے سے اس کا رنگ کالا ہو گیا ہو)۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1204]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاری،الطلاق، باب اذا عرض نفى الولد (5305) - مسلم، اللعان (1500).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1205
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: [ ص: 78 ] أَنَّ أَعْرَابِيًّا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ"؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:"مَا أَلْوَانُهَا"؟ قَالَ: حُمْرٌ. قَالَ:"هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ"؟ قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا. قَالَ:"فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ"؟ قَالَ: لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ، فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَهَذَا لَعَلَّهُ نَزَعَهُ عِرْقٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی فزارہ قبیلہ سے ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی، میری بیوی نے کالا کلوٹا بچہ جنم دیا ہے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ”ہاں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا: ”سرخ“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ان میں سیاہی مائل سفید بھی ہیں؟“ اس نے کہا: ”ہاں ان میں سیاہ مائل سفید بھی ہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہاں سے آگئے؟“ اس نے کہا: ”شاید کوئی رگ کھینچ لائی ہو“۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے اس (بچے) کو بھی کوئی رگ کھینچ لائی ہو“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع /حدیث: 1205]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، برقم: (1204)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6632
6632- عن أبي هريرة قال: جاء رجل من بنى فزارة إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إن امرأتي ولدتْ غلاماً أسودَ. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هل لك من إبل؟ قال: نعم. قال: فما ألوانُها؟ قال: حمر. قال: هل فيها من أورق؟ قال: إن فيها لورقاً. قال: فأنى أتاها ذلك؟ قال: عسى أن يكون نزعه عرق. قال: وهذا عسى أن يكون نزعه عرق.
وزاد في رواية: ولم يرخّص له في الانتفاء منه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الطلاق (5305) من طريق مالك، ومسلم في اللعان (1500) من طريق سفيان بن عيينة، كلاهما عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة، فذكره. والسياق لمسلم، وكذا الزيادة له أيضاً من طريق معمر عن الزهري.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14243
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ:" هَلْ تَكُونُ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" مَا أَلْوَانُهَا؟" قَالَ: حُمْرٌ قَالَ:" هَلْ فِيهَا أَوْرَقُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" بِمَ ذَاكَ؟" قَالَ: ذَاكَ عِرْقٌ نَزَعَهُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَعَلَّ ابْنَكَ نَزَعَهُ عِرْقٌ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ وَغَيْرِهِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دیہاتی آیا، اس نے کہا: میری بیوی نے سیاہ بچہ جنم دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ان کی رنگت کیا ہے؟“ اس نے کہا: سرخ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ان میں خاکستری رنگ کا بھی ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیوں؟“ اس نے کہا: شاید کسی رگ نے اس کو کھینچا ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اس کو کسی رگ نے کھینچا ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14243]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5305»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15362
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَرْزَةَ بِهَمَذَانَ نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ الْقَاضِي، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، نا مَالِكٌ، ح وَأنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالُوا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَفِي رِوَايَةِ الشَّافِعِيِّ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَمَا أَلْوَانُهَا؟" قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ:" فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" أَنَّى تَرَى ذَلِكَ؟" قَالَ: عِرْقًا نَزَعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَعَلَّ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُوَيْسٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دیہاتی شخص آیا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !۔۔۔ امام شافعی کی روایت ہے کہ ایک دیہاتی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آکر کہا کہ میری بیوی نے سیاہ بچہ جنم دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ان کی رنگت کیسی ہے؟“ اس نے کہا: سرخ! پوچھا: ”کیا ان میں خاکستری رنگ کے بھی ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے خیال میں وہ کہاں سے آگئے؟“ اس نے کہا: شاید کسی رگ نے کھینچا ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اس کو بھی کسی رگ نے کھینچا ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15362]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں