🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. - باب معاشرة الزوجين - ذكر استحباب تحمل المكاره للمرأة عن زوجها رجاء الإبلاغ في قضاء حقوقه
میاں بیوی کی باہمی معاشرت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ عورت کے لیے مستحب ہے کہ شوہر کی خاطر تکلیفیں برداشت کرے تاکہ اس کے حقوق کی ادائیگی میں کامل ہو سکے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4164 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 4164
مصنف ابن ابی شیبہ: 18006
المستدرک علی الصحیحین: 2802
السنن الكبرى للبيهقي: 14707
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7639
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3148
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1668
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3202
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4164
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ نَهَارِ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنَةٍ لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ ابْنَتِي قَدْ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَطِيعِي أَبَاكِ"، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ، أَنْ لَوْ كَانَتْ لَهُ قَرْحَةٌ فَلَحَسَتْهَا مَا أَدَّتْ حَقَّهُ"، قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَنْكِحُوهُنَّ إِلا بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ بیٹی شادی کرنے سے انکار کرتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی سے فرمایا: ”تم اپنے والد کی بات مان لو۔“ اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اس بارے میں بتا نہیں دیتے کہ شوہر کا بیوی پر کیا حق ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شوہر کا بیوی پر یہ حق ہے کہ اگر شوہر کو کوئی پھوڑا نکلا ہوا ہو اور عورت اسے چاٹ لے تو بھی وہ شوہر کے حق کو ادا نہیں کر سکتی۔“ لڑکی نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان خواتین کے ساتھ شادی ان کے اہل خانہ سے اجازت لے کر ہی کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4164]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4164، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2783، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14824، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3571، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 17407» «رقم طبعة با وزير 4152»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 74). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17407 ترقیم الشثری: -- 18006
حدثنا جعفر بن عون ، قال: اخبرنا ربيعة ، عن عثمان بن ابي سليمان ، عن محمد بن يحيى بن حبان ، عن نهار العبدي ، وكان من اصحاب ابي سعيد الخدري، عن ابي سعيد ، ان رجلا اتى بابنة له إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: إن ابنتي هذه ابت ان تتزوج، قال، فقال لها:" اطيعي اباك" قال , فقالت: لا حتى تخبرني ما حق الزوج على زوجته؟ فرددت عليه مقالتها، قال: فقال: " حق الزوج على زوجته، ان لو كان به قرحة فلحستها او ابتدر منخراه صديدا او دما ثم لحسته ما ادت حقه" قال: فقالت: والذي بعثك بالحق لا اتزوج ابدا، قال: فقال:" لا تنكحوهن إلا بإذنهن"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [أ، ب]: سقط (قال).
(٤) في [أ، ب، س، ط، ك]: (قالت).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (قالت).
(٦) في [ك]: (للزوج).
(٧) في [ك]: (كانت).
(٨) في [س]: (قرحته).
(٩) في [أ، ب]: (منخره).
(١٠) في [ز]: (صديد ودم)، وفي [ك]: (صديد ودم)، وفي [أ، ب]: (صديدًا أو دم).
(١١) في [ك]: زيادة (فلحستها).
(١٢) حسن؛ نهار العبدي وربيعة بن عثمان صدوقان، أخرجه النسائي في الكبرى (٥٣٨٦)، وابن حبان (٤١٦٤)، والحاكم ٢/ ١٨٨، والدارقطني ٣/ ٢٣٧، والبيهقي ٧/ ٢٩١، وابن حزم في المحلى ١٠/ ٣٣٤.

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی اپنی بیٹی کو لے کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور کہا کہ میری یہ بیٹی شادی کرنے سے انکار کررہی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی سے فرمایا کہ اپنے باپ کی بات مان لو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتادیں کہ بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیوی پر خاوند کا حق یہ ہے کہ اگر خاوند کو پھوڑا نکل آئے اور اس کی بیوی اس پھوڑے کو چاٹے یا اس کے نتھنوں سے پیپ یا خون بہنے لگے اس کی بیوی اس کو چاٹے تو پھر بھی اس کا حق ادا نہیں کیا۔ اس پر اس لڑکی نے کہا کہ پھر تو اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے باپ سے فرمایا کہ عورتوں کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18006]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ نهار العبدي وربيعة بن عثمان صدوقان .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4164، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2783، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14824، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3571، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1668 / 2، ترقيم محمد عوامة: 17407»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2802
أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا محمد بن عبد الوهاب الفرّاء، أخبرنا جعفر بن عَوْن، حدثنا ربيعة بن عثمان، عن محمد بن يحيى بن حَبّان، عن نَهار العَبْدي - وكان من أصحاب أبي سعيد الخُدْري - عن أبي سعيد الخُدْري، قال: جاء رجلٌ إلى النبيّ ﷺ بابنةٍ له، فقال: يا رسول الله، هذه ابنتي قد أبَتْ أن تَزَوَّجَ، فقال لها النبي ﷺ:"أَطِيعي أباكِ" فقالت: والذي بعثك بالحقّ لا أتزوَّجُ حتى تُخبرني ما حقُّ الزوج على زوجتِه، قال:"حقُّ الزوج على زوجته أن لو كانت به قُرْحةٌ فَلَحِسَتْها ما أدَّتْ حقَّه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2767 - بل منكر قال أبو حاتم ربيعة منكر الحديث
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری یہ بیٹی نکاح کرنے سے انکار کرتی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی سے فرمایا: ”اپنے والد کی اطاعت کرو۔“ اس نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتا دیں کہ بیوی پر شوہر کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کا اپنی بیوی پر یہ حق ہے کہ اگر اس کے جسم پر کوئی زخم (پھوڑا) ہو اور وہ اسے چاٹ بھی لے تو تب بھی اس کا حق ادا نہ ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2802]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد كما قال المنذري في "الترغيب والترهيب" 3/ 35، وصحَّحه ابنُ حبان، وإنكار الذهبي له في "تلخيصه" بحجة قول أبي حاتم الرازي بأنَّ ربيعة بن عثمان منكر الحديث، غير مُسلَّم له، لأنَّ ربيعة هذا وثقه ابن معين وابن نمير والواقدي والحاكم في "سؤالات مسعود السِّجْزي"، وقال فيه أبو زرعة: ...» [ترقيم الرساله 2802] [ترقيم الشركة 2783] [ترقيم العلميه 2767]

الحكم على الحديث:
إسناده جيد كما قال المنذري في "الترغيب والترهيب" 3/ 35
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14707
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنَةٍ لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذِهِ ابْنَتِي قَدْ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَطِيعِي أَبَاكِ"، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ قَالَ:" حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ أَنْ لَوْ كَانَتْ لَهُ قُرْحَةٌ فَلَحَسَتْهَا مَا أَدَّتْ حَقَّهُ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری اس بیٹی نے شادی سے انکار کر دیا ہے،“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ کی اطاعت کرو۔“ وہ کہنے لگی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! جب تک آپ مجھے خاوند کا حق بیوی پر کیا ہے نہ بتائیں گے تو میں شادی نہ کروں گی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاوند کا حق بیوی پر اتنا ہے کہ اگر خاوند کو زخم ہو اور بیوی اس کے زخم کو چاٹ کر صاف کرے تب بھی خاوند کا حق ادا نہیں ہوتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14707]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7639
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ بِابْنَتِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَتِي هَذِهِ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطِيعِي أَبَاكِ" قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ. قَالَ:" حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ لَوْ كَانَتْ بِهِ قُرْحَةٌ فَلَحِسَتْهَا أَوِ انْتَثَرَ مَنْخِرَاهُ صَدِيدًا أَوْ دَمًا، ثُمَّ ابْتَلَعَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ" قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُنْكِحُوهُنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میری اس بیٹی نے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے فرمایا تم اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو اس عورت نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہیں بتائیں گے کہ شوہر کا بیوی پر حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شوہر کا بیوی پر یہ حق حاصل ہے کہ اگر مرد کو پھوڑا نکل آتا ہے، اور وہ عورت اس کو چاٹ لیتی ہے یا مرد کے نتھنوں سے پیپ یا خون نکلتا ہے، اور وہ عورت اسے چوس لیتی ہے، تو وہ پھر بھی اس کے حق کو ادا نہیں کر پائے گی اس عورت نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں تو کبھی شادی نہیں کروں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان عورتوں کی شادی ان کی اجازت کے ساتھ ہی کرو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نہار عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7639]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1465)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2821»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3148
«حق الزوج على زوجته أن لو كانت به قرحة فلحستها ما أدت حقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شوہر کا حق اپنی بیوی پر اتنا بڑا ہے کہ اگر اسے کوئی زخم ہو اور وہ اسے چاٹ لے تو بھی وہ اس کا حق ادا نہیں کر سکتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الحاء/حدیث: 3148]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي سعيد. الترغيب 3/74، 75: حب، ابن أبي شيبة، قط، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1668
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ نَهَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَتَى بِابْنَةٍ لَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذِهِ ابْنَتِي، وَأَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَطِيعِي أَبَاكِ» ‏‏‏‏. كُلُّ ذَلِكَ تَرَدُّ عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي: مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى امْرَأَتِهِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏لَوْ كَانَ بِهِ قَرْحٌ، أَوِ ابْتَدَرَ مَنْخِرَاهُ دَمًا وَصَدِيدًا، ثُمَّ لَحَسْتِيهِ بِلِسَانِكِ - مَا أَدَّيْتِ حَقَّهُ» ‏‏‏‏. فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏لَا تُنْكِحُونَهُنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِنَّ» ‏‏‏‏.
أَخْرَجَهُ الْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ جَعْفَرٍ ، وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا جَعْفَرٌ ، انْتَهَى. وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی صاحبزادی کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ میری بیٹی ہے اور یہ نکاح کرنے سے انکار کرتی ہے“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی سے فرمایا: ”اپنے والد کی اطاعت کرو“، وہ لڑکی بار بار اپنی بات پر اصرار کرتی رہی اور عرض کی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتا دیں کہ شوہر کا اپنی بیوی پر کیا حق ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر شوہر کے جسم پر کوئی زخم ہو، یا اس کے نتھنوں سے خون اور پیپ بہہ رہا ہو، پھر تم اسے اپنی زبان سے چاٹ کر صاف کر دو، تب بھی تم نے اس کا حق ادا نہیں کیا“، یہ سن کر اس نے عرض کی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں اب کبھی بھی نکاح نہیں کروں گی“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان عورتوں کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر نہ کیا کرو“۔
اس حدیث کو امام بزار نے جعفر کے واسطے سے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق یہ صرف اسی سند سے مروی ہے اور ربیعہ سے اسے صرف جعفر نے ہی نقل کیا ہے، نیز امام ابن حبان اور امام حاکم نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1668]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح خلا نهار العبدي وهو ثقة (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 307)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2821، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7639، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4164، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5622، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3202/1»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3202
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ نَهَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ " أَنَّ رَجُلًا أَتَى بِابْنَةٍ لَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ ابْنَتِي وَأَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَطِيعِي أَبَاكِ. كُلُّ ذَلِكَ تَرُدُّ عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى امْرَأَتِهِ؟ فَقَالَ: لَوْ كَانَ بِهِ قُرْحٌ أَوِ ابْتَدَرَ مِنْخَرَاهُ دَمًا وَصَدِيدًا ثُمَّ لَحَسْتِيهِ بِلِسَانِكِ مَا أَدَّيْتِ حَقَّهُ. فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا. فَقَالَ: لَا تُنْكِحُوهُنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِنَّ ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ، قَالَا: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ... فَذَكَرَهُ.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَا رَوَى عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا جَعْفَرٌ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ . ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ... فَذَكَرَهُ.
وَعَنِ الْحَاكِمِ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ.
قَالَ شَيْخُنَا أَبُو الْحَسَنِ الْحَافِظُ الْهَيْثَمِيُّ: رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا نَهَارًا، وَهُوَ ثِقَةٌ. قَالَ شَيْخُنَا الْحَافِظُ الْعَسْقَلَانِيُّ: وَرَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ لَيْسَ هُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ إِلَّا فِي الْمُتَابَعَاتِ. قُلْتُ: رَقَّمَ عَلَيْهِ الذَّهَبِيُّ فِي الْكَاشِفِ عَلَامَةَ مُسْلِمٍ فِي الصَّحِيحِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَالْحَاكِمُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَلَمْ يَتَفَرَّدْ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ رَبِيعَةَ بِالرِّوَايَةِ، فَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَيْضًا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ كَمَا صَرَّحَ بِهِ الذَّهَبِيُّ فِي الْكَاشِفِ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ میری بیٹی ہے اور یہ نکاح کرنے سے انکار کرتی ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”اپنے والد کی اطاعت کرو۔“ وہ ہر بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اپنا وہی موقف دہراتی رہی، پھر اس نے عرض کی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! میں اس وقت تک نکاح نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتا دیں کہ شوہر کا اپنی بیوی پر کیا حق ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر شوہر کے جسم پر کوئی زخم ہو یا اس کے نتھنوں سے خون اور پیپ بہہ رہا ہو، پھر تم اسے اپنی زبان سے چاٹ کر صاف کر دو، تب بھی تم اس کا حق ادا نہیں کر پاؤ گی۔“ اس لڑکی نے (یہ سن کر) عرض کی: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں کبھی بھی نکاح نہیں کروں گی۔“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (والدین سے) ارشاد فرمایا: ”ان خواتین کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر نہ کیا کرو۔“ اس حدیث کو امام بزار، ابن حبان اور حاکم نے روایت کیا ہے، جبکہ امام بیہقی نے اسے حاکم کے طریق سے نقل کیا ہے۔ امام بزار فرماتے ہیں کہ ہم اس حدیث کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور ربیعہ سے اسے صرف جعفر نے روایت کیا ہے۔ حافظ ہیثمی فرماتے ہیں کہ اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں سوائے نہار کے، جو کہ ثقہ ہیں۔ حافظ ابن حجر عسقلانی کے مطابق ربیعہ بن عثمان صحیح کے راویوں میں صرف متابعات کے مقام پر ہیں، تاہم علامہ ذہبی نے ’الکاشف‘ میں ان پر امام مسلم کا نشان لگایا ہے اور امام ابن معین، ابن سعد، ابن نمیر اور حاکم نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے، نیز ابن حبان نے بھی انہیں ثقات میں ذکر کیا ہے؛ جعفر بن عون اس روایت میں ربیعہ سے منفرد نہیں ہیں بلکہ ابن ابی فدیک نے بھی ان سے روایت کی ہے جیسا کہ علامہ ذہبی نے ’الکاشف‘ میں اس کی صراحت کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3202]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2821، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7639، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4164، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5622»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں