الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
383. باب الموادعة والمهادنة - ذكر الإباحة للإمام مصالحة الأعداء إذا علم بالمسلمين ضعفا عن قتالهم-
موادعہ اور مهادنت کا بیان - اگر مسلمانوں کی جنگ کرنے کی طاقت کم ہو تو امام کے لیے دشمن سے صلح کرنا جائز ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4869 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4869
مصنف ابن ابی شیبہ: 39611
الجامع الكامل: 5399
حدیث نمبر: 4869
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" لَمَّا حَضَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَيْتِ صَالَحَهُ أَهْلُ مَكَّةَ عَنْ أَنْ يَدْخُلَهَا وَيُقِيمُ بِهَا ثَلاثًا، وَلا يَدْخُلُهَا إِلا بِجُلُبَّانِ السِّلاحِ السَّيْفِ وَقِرَابِهِ، وَلا يَخْرُجُ مَعَهُ أَحَدٌ مِمَّنْ دَخَلَ مَعَهُ، وَلا يَمْنَعُ أَحَدًا يَمْكُثُ فِيهَا مِمَّنْ كَانَ مَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبِ الشَّرْطَ بَيْنَنَا، هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَوْ عَلِمْنَا أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ بَايَعْنَاكَ، وَلَكِنِ اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: امْحُهُ وَاكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: لا أَمْحُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: امْحُهُ وَاكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: لا أَمْحُوهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرِنِي مَكَانَهُ حَتَّى أَمْحُوَهُ، فَمَحَاهُ وَكَتَبَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَأَقَامَ بِهَا ثَلاثًا، فَلَمَّا كَانَ آخِرَ الْيَوْمِ الثَّالِثِ، قَالُوا لِعَلِيٍّ: قَدْ مَضَى شَرْطُ صَاحِبِكَ، فَمُرْهُ فَلْيَخْرُجْ، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، قَالَ: نَعَمْ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُمْ فِي الشَّرْطِ وَلا يَخْرُجُ مَعَهُ أَحَدٌ مِمَّنْ دَخَلَ مَعَهُ أَرَادُوا بِهِ عَلَى كُرْهٍ مِنْهُمْ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ لا يُخْرِجَ أَحَدًا مِمَّنْ دَخَلَ مَعَهُ مِنْ أَصْحَابِهِ أَصْلا".
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ کے ساتھ یہ صلح کر لی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوں گے، وہاں تین دن قیام کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار میان میں رکھے ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ داخل ہونے والے لوگوں میں سے کوئی بھی شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں نکلے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں میں سے کسی ایسے شخص کو منع نہیں کریں گے جو مکہ میں ٹھہرنا چاہتا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ہمارے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو تحریر کرو گے، یہ وہ معاہدہ ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے“، تو مشرکین نے کہا: اگر ہمیں یہ پتہ ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ لکھیں کہ محمد بن عبداللہ نے کہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے مٹا کر محمد بن عبداللہ لکھ دو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اسے نہیں مٹاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے مٹا دو اور محمد بن عبداللہ لکھ دو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اسے ہرگز نہیں مٹاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی جگہ مجھے دکھاؤ میں اسے مٹا دیتا ہوں“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مٹایا اور وہاں محمد بن عبداللہ لکھ دیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تین دن تک مقیم رہے، جب تیسرے دن کا آخری حصہ آیا تو لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کے آقا کی طے کردہ شرط کا وقت پورا ہونے لگا ہے، آپ ان سے کہیں کہ وہ تشریف لے جائیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شرط میں ان کا یہ کہنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کوئی ایسا شخص (مکہ سے) باہر نہیں جائے گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (مکہ میں) داخل ہوا تھا، اس کے ذریعے مراد یہ ہے: ان کی طرف سے ناپسندیدگی کے عالم میں، کیونکہ یہ بات ناممکن ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو باہر نہ جانے دیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (مکہ میں) آیا تھا، (یعنی وہ شخص) جس کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4869]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1781، 1844، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1783، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4869، 4873، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8401، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1832، والترمذي فى (جامعه) برقم: 938، 1904، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8930، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18843» «رقم طبعة با وزير 4849»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1608). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
ترقیم عبدالباقی: 1783 ترقیم شاملہ: -- 4630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ: لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الْحُدَيْبِيَةِ كَتَبَ عَلِيٌّ كِتَابًا بَيْنَهُمْ، قَالَ: فَكَتَبَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ ذَكَرَ بِنَحْوِ حَدِيثِ مُعَاذٍ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ هَذَا مَا كَاتَبَ عَلَيْهِ.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابواسحاق سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ (میں آ کر صلح کی گفتگو کرنے) والوں سے صلح کی تو ان کے مابین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تحریر لکھی، کہا: انہوں نے ”محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم “ لکھا، پھر معاذ کی حدیث کی طرح بیان کیا، مگر انہوں نے: ”یہ ہے جس پر تحریری صلح کی“ (کا جملہ) بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4630]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل حدیبیہ سے صلح کی تو ان کے درمیان حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تحریر لکھی، اس میں لکھا: ”محمد رسول اللہ“، پھر مذکورہ بالا روایت بیان کی اور اس میں یہ بیان نہیں کیا: «هَذَا مَا كَاتَبَ عَلَيْهِ» ”یہ وہ ہے جس پر صلح کی گئی“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4630]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1783
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1783 ترقیم شاملہ: -- 4631
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ جَنَابٍ الْمِصِّيصِيُّ جَمِيعًا، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ وَاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّاءُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْبَرَاءِ ، قَالَ: لَمَّا أُحْصِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الْبَيْتِ صَالَحَهُ أَهْلُ مَكَّةَ عَلَى أَنْ يَدْخُلَهَا، فَيُقِيمَ بِهَا ثَلَاثًا، وَلَا يَدْخُلَهَا إِلَّا بِجُلُبَّانِ السِّلَاحِ السَّيْفِ، وَقِرَابِهِ وَلَا يَخْرُجَ بِأَحَدٍ مَعَهُ مِنْ أَهْلِهَا، وَلَا يَمْنَعَ أَحَدًا يَمْكُثُ بِهَا مِمَّنْ كَانَ مَعَهُ، قَالَ لِعَلِيٍّ: اكْتُبْ الشَّرْطَ بَيْنَنَا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا مَا قَاضَى عَلَيْهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ: لَوْ نَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ تَابَعْنَاكَ، وَلَكِنْ اكْتُبْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَأَمَرَ عَلِيًّا أَنْ يَمْحَاهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَا وَاللَّهِ لَا أَمْحَاهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرِنِي مَكَانَهَا، فَأَرَاهُ مَكَانَهَا، فَمَحَاهَا، وَكَتَبَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَأَقَامَ بِهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا أَنْ كَانَ يَوْمُ الثَّالِثِ، قَالُوا لِعَلِيٍّ: هَذَا آخِرُ يَوْمٍ مِنْ شَرْطِ صَاحِبِكَ، فَأْمُرْهُ فَلْيَخْرُجْ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: نَعَمْ فَخَرَجَ "، وقَالَ ابْنُ جَنَابٍ فِي رِوَايَتِهِ: مَكَانَ تَابَعْنَاكَ بَايَعْنَاكَ.
اسحاق بن ابراہیم حنظلی اور احمد بن جناب مصیصی دونوں نے عیسیٰ بن یونس سے۔۔ لفظ اسحاق کے ہیں۔۔ روایت کی، کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، ہمیں زکریا نے ابواسحاق سے حدیث بیان کی، انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کے پاس روک لیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکہ والوں نے اس بات پر صلح کی کہ (آئندہ سال) مکہ میں داخل ہوں اور تین دن تک اس میں رہیں اور ہتھیار رکھنے کے تھیلوں: تلوار اور اس کے نیام کے علاوہ (کوئی ہتھیار لے کر) اس شہر میں داخل نہ ہوں اور کسی مکہ والے کو اپنے ساتھ نہ لے جائیں اور ان کے ساتھ آنے والوں میں سے جو وہاں رہ جائے (مشرکوں کا ساتھ قبول کر لے) تو اس کو منع نہ کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس شرط کو ہمارے درمیان لکھو بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ ہے جس پر باہمی فیصلہ کیا اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے۔“ مشرک بولے: اگر ہم یہ یقین جانتے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں تو ہم آپ کی پیروی کرتے، بلکہ یوں لکھیے: ”محمد بن عبداللہ نے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا ان (الفاظ) کو مٹا دیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں (اپنے ہاتھ سے) نہ مٹاؤں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا، مجھے اس (جملے) کی جگہ دکھاؤ۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دکھا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو مٹا دیا اور ابن عبداللہ لکھ دیا (جب حسبِ معاہدہ اگلے سال آ کر عمرہ ادا فرمایا) تو تین روز ہی مکہ معظمہ میں رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو مشرکوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ تمہارے صاحب کی شرط کا آخری دن ہے، ان سے کہو: اب وہ چلے جائیں، انہوں نے آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ سے) نکل آئے۔ ابن جناب نے ”ہم آپ کی پیروی کرتے“ کے بجائے ”ہم آپ کی بیعت کرتے۔“ کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4631]
حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ سے روک دیے گئے تو اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شرط پر صلح کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں داخل ہو کر صرف تین دن ٹھہر سکیں گے اور آپ اس میں اسلحہ کو غلاف میں بند کر کے داخل ہوں گے، تلوار میان میں ہو گی اور اپنے ساتھ اس کے کسی باشندے کو لے کر نہیں جائیں گے اور اپنے ساتھیوں میں سے کسی ایسے فرد کو نہیں روکیں گے جو وہاں ٹھہرنا چاہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ہمارے درمیان شرطیں لکھو: «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“، یہ وہ شرطیں ہیں جن پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کا فیصلہ کیا ہے۔“ تو آپ سے مشرکوں نے کہا: اگر ہم یقین کر لیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر لیں، لیکن یہ لکھو: «مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰهِ» ”محمد بن عبداللہ“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کے مٹانے کا حکم دیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اس کو نہیں مٹا سکتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس لفظ کی جگہ دکھاؤ۔“ تو انہوں نے اس کی جگہ دکھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مٹا دیا اور «ابْنُ عَبْدِ اللّٰهِ» ”ابنِ عبداللہ“ لکھ دیا اور مکہ میں تین دن ٹھہرے، جب تیسرا دن آیا تو مشرکوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ آپ کے ساتھی کی شرط کے مطابق آخری دن ہے، انہیں کہیے کہ وہ چلے جائیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے چل دیے، ابن جناب کی روایت میں «تَابَعْنَاكَ» کی جگہ «بَايَعْنَاكَ» کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4631]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1783
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 37996 ترقیم الشثری: -- 39611
حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: لما حصر رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البيت صالحه اهل مكة على ان يدخلها فيقيم بها ثلاثا ولا يدخلها إلا بجلبان السلاح: السيف وقرابه، ولا يخرج معه باحد من اهلها ولا يمنع احدا ان يمكث بها ممن كان معه، فقال لعلي: اكتب الشرط بيننا. بسم الله الرحمن الرحيم هذا ما قاضى عليه محمد رسول الله، فقال المشركون: لو نعلم انك رسول الله تابعناك، ولكن اكتب محمد بن عبد الله قال: فامر عليا ان يمحوها، فقال علي: لا والله لا امحوها، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ارني مكانها، فاراه مكانها فمحاها، وكتب ابن عبد الله فاقام فيها ثلاثة ايام، فلما كان يوم الثالث قالوا لعلي: هذا آخر يوم من شرط صاحبك، فمره فليخرج، فحدثه بذلك، فقال: نعم، فخرج.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا في [هـ]، وفي بقية النسخ: (حصر).
(٢) في [ب]: (والسين).
(٣) هكذا في [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (بأحد).
(٤) في [أ، ب]: (قضى)، وفي [ع]: (قاضا).
(٥) في [جـ، ي]: ﷺ.
(٦) في [ع]: (أمحاها - يمحاها)
(٧) في [ع]: (أمحاها - يمحاها).
(٨) في [أ، ب]: (قال له: نعم)، وسقط من: [س].
(٩) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٣١٨٤)، ومسلم (١٧٨٣).
حضرت براء سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ سے روک دیا گیا (تو اس وقت) اہل مکہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات پر مصالحت کرلی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آئندہ سال) مکہ میں داخل ہوں گے اور وہاں پر تین دن قیام کریں گے اور مکہ میں صرف اسلحہ کے تھیلے کو، جس میں تلوار اور اس کی نیام ہوگی، لے کر آئیں گے اور اہل مکہ میں سے کسی کو لے کر نہیں جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو لوگ ہوں گے ان میں سے کسی کو یہاں ٹھہرنے سے آپ منع نہیں کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ہمارے درمیان معاہدہ تحریر کرو۔ بسم اللّٰہ الرحمان الرحیم۔ یہ وہ شرائط ہیں جن پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلح کی ہے۔“ مشرکین کہنے لگے۔ اگر ہم آپ کو اللہ کا رسول، مانتے تو ہم آپ کے متبع بن جاتے لیکن (چونکہ ہم نہیں مانتے لہٰذا) آپ یوں لکھیں۔ محمد بن عبد اللہ۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ پہلی والی عبارت مٹا دو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔ نہیں! خدا کی قسم! میں اس کو نہیں مٹاؤں گا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے وہ جگہ دکھاؤ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ جگہ دکھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جملہ کو مٹا دیا۔ اور (اس کی جگہ) لکھا۔ ابن عبد اللہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اگلے سال) تین دن مکہ میں قیام فرمایا۔ جب تیسرا دن آیا تو مشرکین نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا۔ یہ تمہارے ساتھی کی شرط کے مطابق آخری دن ہے پس تم ان سے کہو کہ وہ مکہ سے باہر چلے جائیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نکل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39611]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1781، 1844، 2698، 2699، 2700، 3184، 4251، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1783، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4869، 4873، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8401، 8524، 8525، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1832، والترمذي فى «جامعه» برقم: 938، 1904، 3716، 3765، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2549، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8930، 9281، 13414، 13415، 15870، 15869، 18896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18843، 18864، 18879، 18928، 18940، 18934، 18935، 18983، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 748، 763، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1660، 1703، 1713، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17929، 34376، 34483، ترقيم محمد عوامة: 37996»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1781، 1844، 2698، 2699، 2700، 3184، 4251، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1783، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4869، 4873، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8401، 8524، 8525، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1832، والترمذي فى «جامعه» برقم: 938، 1904، 3716، 3765، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2549، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8930، 9281، 13414، 13415، 15870، 15869، 18896، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18843، 18864، 18879، 18928، 18940، 18934، 18935، 18983، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 748، 763، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1660، 1703، 1713، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17929، 34376، 34483، ترقيم محمد عوامة: 37996»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5399
5399. عن البراء، قال: فأقام بها ثلاثة أيام، فلما أن كان يوم الثالث، قالوا لعلي: هذا آخر يوم من شرط صاحبك فَأْمُرْه فليخرج، فأخبره بذلك فقال: نعم فخرج.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في المغازي (4251)، ومسلم في الجهاد (1783: 92) كلاهما من حديث أبي إسحاق، عن البراء. في حديث طويل.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه