🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن رفع هذا الخبر تفرد به عبد الرزاق عن معمر-
- ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ اس خبر کا رفع صرف عبد الرزاق نے معمر سے بیان کیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6030 (کل: 46 مقامات، 23 کتب)
صحیح ابن حبان: 6030، 6028، 6029
صحیح بخاری: 6732، 6735، 6737، 6746
صحیح مسلم: 4141، 4142، 4143
سنن ابوداود: 2898
سنن ترمذی: 2098
سنن ابن ماجہ: 2740
بلوغ المرام: 805
سنن دارمی: 3020
مشکوۃ المصابیح: 3042
مسند احمد: 2657، 2860، 2993
اللؤلؤ والمرجان: 1041
المنتقى ابن الجارود: 955
مصنف ابن ابی شیبہ: 33211
سنن دارقطنی: 4069، 4070، 4071، 4072، 4073
الفتح الربانی: 6352
سنن سعید بن منصور: 1466
المستدرک علی الصحیحین: 8172
الجامع الكامل: 6040، 6041
السنن الكبرى للبيهقي: 12336، 12371، 12376، 12490، 21510
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1178، 1246
المعجم الکبیر للطبرانی: 10855، 10856، 10857، 10858
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2371
المعجم الاوسط: 1196، 8507
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2740
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْسِمُوا الْمَالَ بَيْنَ أَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ فَمَا تَرَكَتِ الْفَرَائِضُ فَلِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مال کو اللہ کی کتاب (قرآن) کے مطابق ذوی الفروض (میراث کے حصہ داروں) میں تقسیم کرو، پھر جو ان کے حصوں سے بچ رہے وہ اس مرد کا ہو گا جو میت کا زیادہ قریبی ہو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2740]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اصحاب الفروض میں اللہ کی کتاب کے مطابق مال تقسیم کرو، پھر مقررہ حصے دینے کے بعد جو بچ جائے وہ قریب ترین مرد کے لیے ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2740]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفرائض 5 (6732)، صحیح مسلم/الفرائض 1 (1615)، سنن ابی داود/الفرائض 7 (2898)، سنن الترمذی/الفرائض 8 (2098)، (تحفة الأشراف: 5705)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/292، 313، 325)، سنن الدارمی/الفرائض 28 (3030) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جیسے بھائی چچا کے بہ نسبت اور چچا زاد بھائی کی بہ نسبت اور بیٹا پوتے کی بہ نسبت میت سے زیادہ قریب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 805
عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ألحقوا الفرائض بأهلها فما بقي فهو لأولى رجل ذكر» .‏‏‏‏متفق عليه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”شریعت کے مقرر کردہ حصے ان کے مستحق حصہ داروں کو ادا کر دو اور پھر جو کچھ باقی بچ جائے اسے سب سے قریبی مرد وارث کو دے دو۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 805]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَلْحِقُوا» پہنچا دو – «الْفَرَائِضَ» مقررہ حصے – «بِأَهْلِهَا» ان کے حق داروں کو – «فَمَا بَقِيَ» پھر جو باقی بچے – «فَهُوَ» تو وہ – «لِأَوْلَى رَجُلٍ» سب سے قریبی مرد کے لیے ہے – «ذَكَرٍ» جو مذکر ہو۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مقررہ حصے ان کے حق داروں کو دے دو، پھر جو باقی بچے وہ (میت کے) سب سے قریبی مرد کا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 805]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب ميراث الولد من أبيه وأمه، حديث:6732، ومسلم، الفرائض، باب الحقوا الفرائض بأهلها، حديث:1615.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3020
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِي، فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میراث اس کے حق داروں تک پہنچا دو اور جو بچ جائے وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتہ دار) کا حصہ ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3020]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3030] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6732] ، [مسلم 1615] ، [أبوداؤد 2898] ، [ترمذي 2098] ، [ابن ماجه 4740] ، [ابن حبان 6028، 6049]
وضاحت: (تشریح احادیث 3016 سے 3020)
عصبہ کے حق میں یہ قوی دلیل ہے جو ان کو وراثت میں حق دار قرار دیتی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3042
3042 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا  فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مقررہ حصے ان کے مستحقین کو دو اور جو باقی بچے وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3042]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6732) و مسلم (1615/2)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2657
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وراثت کے حصے ان کے مستحقین تک پہنچا دیا کرو، سب کو ان کے حصے مل چکنے کے بعد جو مال باقی بچے وہ میت کے اس سب سے قریبی رشتہ دار کو دے دیا جائے جو مذکر ہو۔“ (علم الفرائض کی اصطلاح میں جسے ”عصبہ“ کہتے ہیں)۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2657]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6732، م: 1615
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2860
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْسِمُوا الْمَالَ بَيْنَ أَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، فَمَا تَرَكَتْ الْفَرَائِضُ فَلِأَوْلَى ذَكَرٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وراثت کے حصے ان کے مستحقین تک پہنچا دیا کرو، سب کو ان کے حصے مل چکنے کے بعد جو مال باقی بچے وہ میت کے اس سب سے قریبی رشتہ دار کو دے دیا جائے جو مذکر ہو (علم الفرائض کی اصطلاح میں جسے عصبہ کہتے ہیں)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2860]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1610
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2993
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ، فَلِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وراثت کے حصے ان کے مستحقین تک پہنچا دیا کرو، سب کو ان کے حصے مل چکنے کے بعد جو مال باقی بچے وہ میت کے اس سب سے قریبی رشتہ دار کو دے دیا جائے جو مذکر ہو (علم الفرائض کی اصطلاح میں جسے عصبہ کہتے ہیں)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2993]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6732، م: 1615
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1041
1041 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میراث اس کے حق داروں تک پہنچا دو اور جو کچھ باقی بچے وہ سب سے زیادہ قریبی مرد عزیز کا حصہ ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفرائض/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 85 كتاب الفرائض: 5 باب ميراث الولد من أبيه وأمه»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 955
حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: ثنا عَفَّانُ ، قَالَ: ثنا وهَيْبٌ ، ح وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أنا الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ" ، قَالَ الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ: لأَوْلَى ذَكَرٍ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حقداروں کو وراثت دینے کے بعد جو باقی بچ جائے وہ اس مرد کو دے دیں، جو میت کا سب سے زیادہ قریبی ہے، زعفرانی نے مذکر کے لفظ استعمال کیے ہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 955]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6732، صحيح مسلم: 1615۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31780 ترقیم الشثری: -- 33211
حدثنا يحيى بن آدم ، عن وهيب ، عن ابن طاوس ، عن ابيه ، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الحقوا الفرائض باهلها ؛ فما بقي فهو لاولى رجل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فيما).
(٢) في [هـ]: زيادة (ذكر).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٣٢)، ومسلم (١٦١٥).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وراثتیں ان کے حق داروں کو پہنچا دو اور جو مال بچ جائے، وہ قریب ترین مرد رشتہ دار کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33211]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال النسائي: كأن حديث الثوري أشبه بالصواب . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6732، 6746، 6735، 6737، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1615، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1027، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6029، 6030، 6028، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8068، 8069، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6298، 6297، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2898، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2098، 2098 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3030، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2740، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 288، 289، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12464، 12465، 12500، 12505، 12617، 21549، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4069، 4068، 4070، 4071، 4072، 4073، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2701، 2907، 3051، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2731، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2371، والبزار فى «مسنده» برقم: 4887، 4886، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19004، 19037، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7403، 7404، 7405، 7406، 7407، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10901، 10902، 10903، 10904، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1196، 8507، ترقيم محمد عوامة: 31780»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں