🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
527. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر البيان بأن فتح الله جل وعلا الدنيا على المسلمين إنما يكون ذلك بعقب جدب يلحقهم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر بیان کہ اللہ جل وعلا کی دنیا کی فتح مسلمانوں پر قحط کے بعد ہوگی جو انہیں پہنچے گی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6685 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 6685، 5960
مشکوۃ المصابیح: 5397
مسند احمد: 21325
مسند عبداللہ بن مبارک: 260
الفتح الربانی: 12811
المستدرک علی الصحیحین: 8509، 8510
الجامع الكامل: 15739
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7819
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7500
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6685
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، " أَرَأَيْتَ إِِنْ أَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ شَدِيدٌ حَتَّى لا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِِلَى مَسْجِدِكَ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: تَعَفَّفْ"، قَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ،" أَرَأَيْتَ إِِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ شَدِيدٌ حَتَّى يَكُونَ الْبَيْتُ بِالْعَبْدِ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: اصْبِرْ"، يَا أَبَا ذَرٍّ،" أَرَأَيْتَ إِِنْ قَتَلَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا حَتَّى تَغْرَقَ حِجَارَةُ الزَّيْتِ مَوْضِعٌ بِالْمَدِينَةِ مِنَ الدِّمَاءِ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: اقْعُدْ فِي بَيْتِكَ، وَأَغْلِقْ عَلَيْكَ بَابَكَ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِِنْ لَمْ أُتْرَكْ؟ قَالَ: فَائْتِ مَنْ أَنْتَ مِنْهُ، فَكُنْ فِيهِمْ، قَالَ: فَآخُذُ سِلاحِي؟ قَالَ: إِِذًا تُشَارِكُهُمْ فِيهِ، وَلَكِنْ إِِنْ خَشِيتَ أَنْ يَرُوعَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَرَفَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ يَبُوءُ بِإِِثْمِكَ وَإِِثْمِهِ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے مجھے بٹھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے؟ اگر لوگوں کو اتنی شدید بھوک لاحق ہو جائے کہ تم اس بات کی بھی استطاعت نہ رکھو کہ اپنے بستر سے اٹھ کر مسجد تک جا سکو، تو پھر تم کیا کرو گے؟“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بچ کے رہنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے؟ اگر لوگوں کو ایسی زبردست موت لاحق ہو، یہاں تک کہ گھر بندے کے ساتھ ہو، تو پھر تم کیا کرو گے؟“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبر سے کام لینا۔“ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے؟ اگر لوگ ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیں، یہاں تک کہ احجارِ زیت کی جگہ (خون سے) بھر جائے؟“ (راوی کہتے ہیں: یہ مدینہ منورہ میں ایک جگہ ہے)، ”تو پھر تم کیا کرو گے؟“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر میں بیٹھے رہنا اور اپنا دروازہ بند کر لینا۔“ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے، اگر مجھے پھر بھی نہ چھوڑا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے پاس چلے جانا جن کے ساتھ تمہارا تعلق ہے (یعنی اپنے قبیلے چلے جانا) اور ان کے درمیان رہنا۔“ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا میں اپنا ہتھیار سنبھال لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس صورت میں تم اس بارے میں ان لوگوں کے حصے دار بن جاؤ گے، اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں خوف زدہ کر دے گی تو تم اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر رکھ لینا، تو وہ شخص تمہارے اور اپنے گناہ کا وبال اٹھائے گا (جو تمہیں قتل کرے گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6685]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5960، 6685، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2681، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4261، 4409، 5226، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3958، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21720» «رقم طبعة با وزير 6650»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 100 / 2451)، مضى (5929). تنبيه!! رقم (5929) = (5960) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5397
5397 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنْتُ رَدِيفًا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، عَلَى حِمَارٍ، فَلَمَّا جَاوَزْنَا بُيُوتَ الْمَدِينَةِ، قَالَ:"كَيْفَ بِكَ يَا أَبَا ذَرٍّ! إِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ جُوعٌ تَقُومُ عَنْ فِرَاشِكَ وَلَا تَبْلُغُ مَسْجِدَكَ حَتَّى يُجْهِدَكَ الْجُوعُ؟"قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:"تَعَفَّفْ يَا أَبَا ذَرٍّ!"، قَالَ:"كَيْفَ بِكَ يَا أَبَا ذَرٍّ! إِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ مَوْتٌ يَبْلُغُ الْبَيْتَ الْعَبْدُ حَتَّى إِنَّهُ يُبَاعُ الْقَبْرُ بِالْعَبْدِ؟"قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:"تَصْبِرُ يَا أَبَا ذَرٍّ!"، قَالَ:"كَيْفَ بِكَ يَا أَبَا ذَرٍّ! إِذَا كَانَ بِالْمَدِينَةِ قَتْلٌ تَغْمُرُ الدِّمَاءُ أَحْجَارَ الزَّيْتِ؟"، قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:"تَأْتِي مَنْ أَنْتَ مِنْهُ"، قَالَ: قُلْتُ: وَأَلْبَسُ السِّلَاحَ؟ قَالَ:"شَارَكْتَ الْقَوْمَ إِذًا"قُلْتُ: فَكَيْفَ أَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ فَأَلْقِ نَاحِيَةَ ثَوْبِكَ عَلَى وَجْهِكَ لِيَبُوءَ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے گدھے پر سوار تھا، جب ہم مدینہ کے گھروں سے آگے نکل گئے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہو گی جب مدینہ میں بھوک ہو گی، تم اپنے بستر سے اٹھو گے اور اپنی نماز کی جگہ تک نہیں پہنچ سکو گے حتیٰ کہ بھوک تمہیں مشقت میں مبتلا کر دے گی۔“ وہ کہتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! سوال کرنے سے بچنا۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! تمہاری کیا کیفیت ہو گی جب مدینہ میں موت عام ہو گی حتیٰ کہ قبر کی جگہ غلام کی قیمت کو پہنچ جائے گی؟“ وہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! تم صبر کرنا۔“ فرمایا: ”ابوذر! تمہاری کیا کیفیت ہو گی جب مدینہ میں قتل عام ہو گا، خون احجار زیت (مدینہ میں ایک محلے یا جگہ کا نام ہے) تک پھیل جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے پاس چلے جانا جن کے ساتھ تیرا (دینی یا خونی) تعلق ہے۔“ وہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: میں مسلح ہو جاؤں گا۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تب تو آپ ان کے ساتھ شریک ہو جاؤ گے۔“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کیا کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تلوار کی تیزی تم پر غالب آ جائے گی تو پھر تم اپنے کپڑے کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا تاکہ وہ (قاتل) تیرے اور اپنے گناہ کے ساتھ لوٹے۔“ حسن، اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5397]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4261)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21325
حَدَّثَنَا مَرْحُومٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ، وَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَرَأَيْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ شَدِيدٌ لَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِلَى مَسْجِدِكَ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟" قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَعَفَّفْ"، قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَرَأَيْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ شَدِيدٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْعَبْدِ يَعْنِي الْقَبْرَ كَيْفَ تَصْنَعُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" اصْبِرْ"، قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَتَلَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا يَعْنِي حَتَّى تَغْرَقَ حِجَارَةُ الزَّيْتِ مِنَ الدِّمَاءِ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟" قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" اقْعُدْ فِي بَيْتِكَ، وَأَغْلِقْ عَلَيْكَ بَابَكَ"، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُتْرَكْ؟ قَالَ:" فَأْتِ مَنْ أَنْتَ مِنْهُمْ، فَكُنْ فِيهِمْ"، قَالَ: فَآخُذُ سِلَاحِي؟ قَالَ:" إِذًا تُشَارِكَهُمْ فِيمَا هُمْ فِيهِ، وَلَكِنْ إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَرُوعَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَرَفَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ حَتَّى يَبُوءَ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِكَ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے اور مجھے اپنا ردیف بنالیا اور فرمایا ابوذر! یہ بتاؤ کہ جب لوگ شدید قحط میں مبتلا ہوجائیں گے اور تم اپنے بستر سے اٹھ کر مسجد تک نہیں جاسکو گے تو اس وقت تم کیا کرو گے؟ انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس وقت بھی اپنے آپ کو سوال کرنے سے بچانا پھر فرمایا ابوذر! یہ بتاؤ کہ جب لوگ شدت کے ساتھ بکثرت مرنے لگیں گے اور آدمی کا گھر قبر ہی ہوگی تو تم کیا کرو گے؟ عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس وقت بھی صبر کرنا، پھر فرمایا ابوذر! یہ بتاؤ کہ جب لوگ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگیں گے اور حجارۃ الزیت " خون میں ڈوب جائے گا تو تم کیا کرو گے؟ عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں فرمایا اپنے گھر میں بیٹھ جانا اور اس کا دروازہ اندر سے بند کرلینا۔ انہوں نے پوچھا کہ اگر مجھے گھر میں رہنے ہی نہ دیا جائے تو کیا کروں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر تم ان لوگوں کے پاس چلے جانا جن میں سے تم ہو اور ان میں شامل ہوجانا انہوں نے عرض کیا میں تو اپنا اسلحہ پکڑ لوں گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو تم بھی ان کے شریک سمجھے جاؤ گے اس لئے اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تلوار کی دھار سے تمہیں خطرہ ہے تو تم اپنی چادر اپنے چہرے پر ڈال لینا تاکہ وہ اپنا اور تمہارا گناہ لے کر لوٹ جائے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21325]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 260
أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، كَيْفَ تَفْعَلُ إِذَا جَاعَ النَّاسُ حَتَّى لا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِلَى مَسْجِدِكَ، وَمِنْ مَسْجِدِكَ إِلَى فِرَاشِكَ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" تَعَفَّفْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا مَاتَ النَّاسُ حَتَّى يَكُونَ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَصْبِرْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَعْمَلُ إِذَا اقْتَتَلَ النَّاسُ حَتَّى يَغْرَقَ حَجَرُ الزَّيْتِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَأْتِي مَنْ أَنْتَ مِنْهُ"، فَقُلْتُ: إِذَا رَأَيْتَ أَنْ أَتَى عَلَيَّ؟ فَقَالَ:" تَدْخُلْ بَيْتَكَ"، فَقُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَلَيَّ؟ قَالَ:" إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَائِفَةَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ"، فَقُلْتُ: أَفَلا أَحْمِلُ السِّلاحَ؟ فَقَالَ:" إِذًا تُشْرِكُهُ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے فرمایا: ”اے ابوذر! تو کیسے کرے گا جب لوگ بھوکے ہوں گے۔ یہاں تک کہ تو طاقت نہ رکھے گا کہ اپنے بستر سے اپنی مسجد کی طرف اور اپنی مسجد سے اپنے بستر کی طرف کھڑا ہو سکے؟“ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک دامنی اختیار کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیسے کرے گا، جب لوگ مر جائیں گے، یہاں تک کہ گھر (یعنی قبر) ایک غلام کے بدلے ہوگا؟“ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کرنا،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیسے عمل کرے گا، جب لوگ باہم لڑائی کریں گے حتیٰ کہ حجر الزیت (خون میں) ڈوب جائے گا؟“ میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو آنا جس سے تو ہے۔“ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے کہ اگر مجھ پر آیا گیا ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر میں داخل ہو جانا۔“ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال ہے کہ اگر مجھ پر آیا گیا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو ڈرے کہ تلوار کی چمک تجھ پر غالب آجائے گی تو اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ تیرے گناہ اور اپنے گناہ کے ساتھ لوٹے گا۔“ میں نے کہا کہ کیا میں اسلحہ نہ اٹھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو اس کا شریک بن جائے گا۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 260]
تخریج الحدیث: «صحیح ابن حبان (الموارد)460، مسند احمد (الفتح الرباني)24/14، مستدرك حاکم: 4/423، 424، 2/57، حلیة الأولیاء، ابونعیم: 8/2، سنن ابوداؤد: 4261۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12811
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ وَقَالَ: ”يَا أَبَا ذَرٍّ! أَرَأَيْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ شَدِيدٌ لَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِلَى مَسْجِدِكَ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟“، قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ”تَعَفَّفْ“، قَالَ: ”يَا أَبَا ذَرٍّ! أَرَأَيْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ شَدِيدٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْعَبْدِ، يَعْنِي الْقَبْرَ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟“، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ”اصْبِرْ“، قَالَ: ”يَا أَبَا ذَرٍّ! أَرَأَيْتَ إِنْ قَتَلَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، يَعْنِي حَتَّى تَغْرَقَ حِجَارَةُ الزَّيْتِ مِنَ الدِّمَاءِ، كَيْفَ تَصْنَعُ؟“، قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ”اقْعُدْ فِي بَيْتِكَ وَاغْلِقْ عَلَيْكَ بَابَكَ“، قَالَ: فَإِنْ لَمْ أُتْرَكْ؟ قَالَ: ”فَائْتِ مَنْ أَنْتَ مِنْهُمْ فَكُنْ فِيهِمْ“، قَالَ: فَآخُذُ سِلَاحِي؟ قَالَ: ”إِذًا تُشَارِكُهُمْ فِيمَا هُمْ فِيهِ، وَلَكِنْ إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَرُوعَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَرَفَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ حَتَّى يَبُوءَ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِكَ“
سیدناابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے اور مجھے بھی اپنے پیچھے بٹھا لیا اور فرمایا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر لوگ شدید بھوک کی آزمائش سے دوچار ہو جائیں اورتم اپنے بستر سے مسجد تک جانے کی بھی استطاعت نہ رکھتے ہو تو تم کیا کرو گے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسے حالات میں تم کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بچنا۔ آپ نے پھر پوچھا: ابوذر! کیا خیال ہے کہ اگر لوگوں میں موت اس قدر عام ہوجائے کہ ایک قبر ایک غلام کے عوض ملے تو تم کیا کروگے؟ میں نے کہا:اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایسے حالات میں تم صبر کرنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید پوچھا: ابوذر! کیا خیال ہے کہ اگر لوگ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگیں اور اس قدر خون بہا دیا جائے کہ حجارۃ الزیت مقام خون میں ڈوب جائے تو تم کیا کرو گے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم گھر کے اندر بیٹھ جانا اور دروازہ بھی بند کیے رکھنا۔ میں نے کہا: اگر مجھے پھر بھی نہ چھوڑا جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم اپنی قوم کے پاس جا کر انہی میں رہنا۔ میں نے کہا:کیا میں اپنے ہتھیار اٹھالوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہتھیار اٹھانے کی صورت میں تو تم بھی لوگوں کی لڑائی میں شریک ہو جاؤ گے۔، تمہاری صورتحال یہ ہونی چاہیے کہ جب تم تلوار کی شعاع سے ڈرنے لگو تو اپنی چادر اپنے چہرے پر ڈال لینا، تاکہ (قاتِل) اپنے اور تمہارے گناہ کے ساتھ واپس لوٹے۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12811]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابوداود: 4261، 4409، وابن ماجه: 3958، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21325 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21651»
وضاحت: فوائد: … حجارۃ الزیت، مدینہ منورہ میں ایک جگہ کا نام ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5960
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، كَيْفَ تَفْعَلُ إِذَا جَاعَ النَّاسُ حَتَّى لا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكِ إِلَى مَسْجِدِكَ؟" فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَعَفَّفْ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا مَاتَ النَّاسُ حَتَّى يَكُونَ الْبَيْتُ بِالْوَصِيفِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَصْبرُ"، ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ إِذَا اقْتَتَلَ النَّاسُ حَتَّى يَغْرَقَ حَجَرُ الزَّيْتِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" تَأْتِي مَنْ أَنْتَ فِيهِ"، فَقُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَلَيَّ؟ قَالَ:" تَدْخُلُ بَيْتَكَ"، قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَتَى عَليَّ؟ قَالَ:" إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ، فَأَلْقِ طَائِفَةَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ، يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ"، فَقُلْتُ: أَفَلا أَحْمِلُ السِّلاحَ؟ قَالَ:" إِذًا تَشْرَكُهُ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے ابوذر! اس وقت تمہارا کیا عالم ہوگا جب لوگوں میں بھوک عام ہوگی، یہاں تک کہ تم اس بات کی استطاعت بھی نہیں رکھو گے کہ اپنے بچھونے سے اٹھ کر مسجد تک جا سکو۔“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم (لوگوں سے سوال کرنے سے) بچنے کی کوشش کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ مر جائیں گے، یہاں تک کہ گھر (یعنی قبر کی جگہ) خادم کے عوض ملے گی؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبر سے کام لینا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کریں گے، یہاں تک کہ حجر زیت کا مقام (خون میں) ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس جگہ پر رہنا جہاں تم رہتے ہو (یعنی باہر نہ نکلنا)۔“ میں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے اگر وہ پھر بھی مجھ تک پہنچ جائیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر کے اندر چلے جانا۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ پھر مجھ تک پہنچ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں پریشان کر دے گی، تو تم اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ شخص تمہارے اور اپنے گناہ کا بوجھ اٹھائے گا۔“ میں نے عرض کی: کیا میں اس پر ہتھیار نہ اٹھاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس صورت میں تم بھی اس کے برابر ہو جاؤ گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرهن/حدیث: 5960]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5960، 6685، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2681، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4261، 4409، 5226، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3958، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16899، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21720» «رقم طبعة با وزير 5929»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 100 / 2451)، وسيأتي (6650). تنبيه!! رقم (6650) = (6685) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8509
أخبرنا محمد بن علي الصَّنعاني بمكة حَرَسها الله تعالى، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعمَر، عن أبي عِمران الجَوْنيّ. وأخبرنا الحسن بن محمد بن حَلِيمٍ الدِّهْقانُ بمَرُو، أخبرنا أبو نصر أحمد بن إبراهيم السَّدَوَّري (3) ، حَدَّثَنَا سعيد بن هُبَيرة، حَدَّثَنَا حمّاد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا أبو عمران الجَوْني، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسول الله ﷺ:"يا أبا ذرٍّ، كيف تَصنعُ إذا جاع (4) الناسُ حتَّى لا تستطيعَ أن تقومَ من مسجدِك إلى فراشِك، ولا من فراشِك إلى مسجدِك؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تَعِفُّ" ثم قال:"كيف تَصنعُ إذا مات الناسُ حتَّى يكونَ البيتُ بالوَصِيف؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تَصبِرُ" ثم قال:"كيف تَصنعُ إذا أقبلَ الناسُ حتَّى تَغرقَ أحجارُ (1) الزيت بالدِّماء؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تأتي مَن أنت منه" قلت: فإِن أَبَى عليَّ؟ قال:"إِنْ خِفْتَ أن يَبهَرَك شُعاعُ السَّيف، فأَلْقِ طائفةَ ردائِك على وجهِك يَبُوءُ بإثمِك وإثمِه فيكونَ من أصحاب النار" قلت: أفلا أَحمِلُ السلاح؟ قال:"إذًا تُشارِكَه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، وقد خرَّجه البخاري من حديث همّام عن أبي عِمران (3) ، وقد زاد حماد بن زيد في إسناده بين أبي عمران الجَوْني وعبد الله بن الصامت المشعَّثَ بن طَريف بزيادةٍ في المتن، وحمادُ بن زيد أثبتُ من حماد بن سَلَمة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8304 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم اس وقت کیا کرو گے جب لوگ ایسی بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے کہ تم اپنی مسجد سے اپنے بستر تک اور بستر سے مسجد تک جانے کی سکت نہیں رکھو گے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پاکدامنی اختیار کرنا (یعنی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا)“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا کرو گے جب لوگ اتنی کثرت سے مریں گے کہ ایک قبر کی جگہ ایک غلام «بِالْوَصِيفِ» کے عوض ملے گی؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبر کرنا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا کرو گے جب لوگ (آپس میں قتال کے لیے) اس طرح آگے بڑھیں گے کہ مدینہ کا مقام احجار الزیت خون میں ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان لوگوں کے پاس چلے جانا جن سے تمہارا تعلق ہے“ میں نے عرض کیا: اگر وہ (حملہ آور) مجھے نہ چھوڑے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں تلوار کی چمک سے ڈر لگے تو اپنی چادر کا پلو اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ تمہارا اور اپنا گناہ سمیٹ کر اہل جہنم میں سے ہو جائے گا“ میں نے عرض کیا: کیا میں ہتھیار نہ اٹھا لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم بھی اس (گناہ) میں اس کے شریک ہو جاؤ گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، امام بخاری نے اسے ابوعمران سے ہمام کی روایت کردہ حدیث سے نکالا ہے، اور حماد بن زید نے اس کی سند میں ابوعمران جونی اور عبداللہ بن صامت کے درمیان مشعث بن طریف کا اضافہ کیا ہے جس میں متن میں بھی زیادتی ہے، جبکہ حماد بن زید، حماد بن سلمہ سے زیادہ ثقہ اور مستند ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8509]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،من جهة شيخه محمد بن علي الصنعاني، وقد سلف من هذا الوجه عند المصنّف برقم (2698)» [ترقيم الرساله 8509] [ترقيم الشركة 8406] [ترقيم العلميه 8304]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8510
أخبرنا الحسن بن حَليم، حَدَّثَنَا أحمد بن إبراهيم السَّدَوَّري، حَدَّثَنَا سعيد بن هُبَيرة، حَدَّثَنَا حمَّاد بن زيد، حَدَّثَنَا أبو عِمران الجَوْني، عن المُشعَّث بن طَريف، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسول الله ﷺ:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيك يا رسول الله وسَعدَيك، قال:"كيف أنت إذا أصاب الناسَ جوعٌ؛ تأتي مسجدَك فلا تستطيعُ أن ترجعَ إلى فِراشِك، وتأتي فراشك فلا تستطيعُ أن تنهض إلى مسجدِك؟" قلت: الله ورسوله أعلمُ - أو ما خارَ اللهُ لي ورسوله - قال:"عليك بالعِفَّة" ثم قال:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيكَ يا رسول الله وسَعدَيك، قال:"كيف أنت إذا أصاب الناسَ موتٌ يكون البيتُ فيه بالوَصِيف؟" يعني القبرَ، قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ - أو ما خار اللهُ لي ورسولُه - قال:"عليك بالصَّبرِ - أو قال: تَصبِرُ -" ثم قال:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيكَ يا رسول الله وسَعدَيك (1) ، قال:"كيف أنت إذا رأيتَ أحجارَ الزيتِ قد غَرِقَت بالدم" قلت: ما خارَ الله لي ورسولُه، قال:"تَلْحَقُ بمن أنت منه - أو قال عليك بمن أنت منه -" قلت: أفلا آخذُ سيفي فأضَعُه على عاتِقي؟ قال:"شاركتَ إذًا؟ قلت: فما تأمرُني؟ قال:"تلزمُ بيتَك" قلت: أرأيتَ إن دُخِلَ عليَّ بيتي؟ قال:"فَإِن خَشِيتَ أن يَبهَرَك شُعاعُ السَّيف، فألْقِ رداءَك على وجهِك يَبُوءُ بإثمِه وإثمِك" (2) .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب لوگوں کو ایسی شدید بھوک لاحق ہو جائے گی کہ تم اپنی مسجد تو آؤ گے مگر واپس اپنے بستر تک جانے کی سکت نہیں رکھو گے، اور بستر پر ہو گے تو مسجد تک اٹھ کر آنے کی ہمت نہیں پاؤ گے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں - یا جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر پاکدامنی (اور سوال نہ کرنا) لازم ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب لوگوں میں ایسی موت (وباء) پھیلے گی کہ ایک گھر (یعنی قبر کی جگہ) ایک غلام کے عوض ملے گی؟“ (یعنی قبرستان میں جگہ اتنی نایاب ہو جائے گی) میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں - یا جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر صبر لازم ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تم دیکھو گے کہ (مدینہ کا مقام) احجارِ زیت خون میں ڈوب گیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان لوگوں کے ساتھ مل جانا جن سے تمہارا تعلق ہے (یعنی اپنے قبیلے یا گھر والوں کے پاس چلے جانا)“ میں نے عرض کیا: کیا میں اپنی تلوار اٹھا کر اپنے کندھے پر نہ رکھ لوں (تاکہ لڑوں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم بھی (اس فتنے اور خونریزی میں) شریک ہو جاؤ گے“، میں نے عرض کیا: تو پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر کو لازم پکڑو“، میں نے عرض کیا: اگر کوئی (حملہ آور) میرے گھر میں گھس آئے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں ڈر ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں مغلوب کر لے گی، تو اپنی چادر کا پلو اپنے چہرے پر ڈال لینا (تاکہ تم اسے قتل نہ کرو اور وہ تمہیں قتل کر دے)، وہ تمہارا اور اپنا گناہ سمیٹ کر (جہنم کی طرف) لوٹے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8510]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل سعيد بن هبيرة كما في سابقه، لكنه متابع، وقد سلف الحديث عند المصنّف برقم (2699) من طريق سليمان بن حرب عن حماد بن زيد، فانظر تخريجه من طريق حماد بن زيد والكلام عليه هناك» [ترقيم الرساله 8510] [ترقيم الشركة 8407]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15739
15739- عن أبي ذر قال: ركب رسول الله صلى الله عليه وسلم حمارًا وأردفني خلفه، وقال: يا أبا ذر، أرأيت إن أصاب الناسَ جوعٌ شديدٌ لاتستطيع أن تقوم من فراشك إلى مسجدك، كيف تصنع؟ قال: الله ورسوله أعلم، قال: تعفَّفْ.
قال: يا أبا ذر، أرأيت إن أصاب الناس موت شديد، يكون البيت فيه بالعبد -يعني القبر- كيف تصنع؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: اصبر.
قال: يا أبا ذر، أرأيت إن قتل الناس بعضهم بعضا – يعني- حتى تغرق حجارةُ الزيت من الدماء، كيف تصنع؟ قال: الله ورسوله أعلم. قال: اقعد في بيتك، وأغلقْ عليك بابك، قال: فإن لم أترك، قال: فأت من أنت منهم، فكن فيهم، قال: فآخذُ سلاحي؟ قال: إذن تُشاركهم فيما هم فيه، ولكن إن خشيتَ أن يروعك شعاعُ السيف فألقِ طرفَ ردائِك على وجهك حتى يبُوْءَ بإثمِه وإثمِك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (21325، 21445)، وصحّحه ابن حبان (5960، 6685)، والحاكم (4/423-424)، والبيهقي (8/191) كلهم من طرق عن أبي عمران الجوني، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذر الغفاري فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7819
«يا أبا ذر! أرأيت إن أصاب الناس جوع شديد لا تستطيع أن تقوم من فراشك إلى مسجدك كيف تصنع؟ تعفف ; يا أبا ذر؟ أرأيت إن أصاب الناس موت شديد يكون البيت فيه بالعبد - يعني القبر - كيف تصنع؟ اصبر ; يا أبا ذر: أرأيت إن قتل الناس بعضهم بعضا حتى تغرق حجارة الزيت من الدماء كيف تصنع؟ اقعد في بيتك وأغلق عليك بابك قال: فإن لم أترك؟ قال: فأت من كنت معه فكن فيهم قال: فآخذ سلاحي؟ قال: إذن تشاركهم فيما هم فيه ولكن إن خشيت أن يردعك شعاع السيف فألق من طرف ردائك على وجهك كي يبوء بإثمه وإثمك ويكون من أصحاب النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے اگر لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو جائے، یہاں تک کہ تم اپنے بستر سے اٹھ کر اپنی مسجد تک بھی نہ جا سکو تو تم کیا کرو گے؟ (فرمایا) سوال کرنے سے بچو۔ اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے اگر لوگوں میں شدید موت واقع ہو جائے یہاں تک کہ ایک گھر (قبر) ایک غلام (کی قیمت) میں ملے تو تم کیا کرو گے؟ (فرمایا) صبر کرو۔ اے ابوذر! تمہارا کیا خیال ہے اگر لوگ آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنے لگیں یہاں تک کہ احجار الزیت (مدینہ کا ایک مقام) خون میں ڈوب جائیں تو تم کیا کرو گے؟ (فرمایا) اپنے گھر میں بیٹھ جاؤ اور اپنا دروازہ بند کر لو۔ ابوذر نے عرض کیا: اگر مجھے چھوڑا نہ جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو جس کے ساتھ ہو اس کے پاس چلے جاؤ اور انہی میں شامل ہو جاؤ۔ عرض کیا: تو کیا میں اپنا ہتھیار اٹھا لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تو تم بھی اس (فتنے) میں ان کے شریک بن جاؤ گے، لیکن اگر تمہیں خدشہ ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں (لڑنے پر مجبور کر دے گی) تو اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لو تاکہ وہ (قاتل) اپنے گناہ اور تمہارے قتل کے گناہ کے ساتھ لوٹے اور جہنمیوں میں سے ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7819]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د هـ حب ك] عن أبي ذر. الإرواء 2451.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں