الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
221. دُعَاءُ ابْنِ عُمَرَ فِي رُكُوعِهِ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا رکوع میں پڑھا جانے والا دعا
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3575 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3575
مصنف ابن ابی شیبہ: 31514
حدیث نمبر: 3575
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهْران، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا مِسعَر، عن سعيد بن أبي بُرْدة، عن أبيه، قال: صلَّيتُ إلى جَنْب ابن عمرَ العصرَ فسمعتُه يقول في ركوعه: ﴿رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ﴾ [القصص: 17] ، فلما انصرف قال: ما صلَّيتُ صلاةً إِلَّا وأنا أرجو أن تكون كَفَّارةً للَّتي أمامَها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3533 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3533 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ابو بردہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے پہلو میں عصر کی نماز پڑھی تو انہیں رکوع میں یہ آیت پڑھتے سنا: ﴿رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ﴾ [سورة القصص: 17] ”اے میرے رب! جیسا کہ تو نے مجھ پر فضل فرمایا ہے، اب میں کبھی بھی مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا۔“ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”میں نے جو بھی نماز پڑھی ہے، میں یہی امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے سے پہلے والی نماز کا کفارہ بن جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3575]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3575]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران. أبو نعيم: هو الفضل بن دكين، وأبو بردة: هو ابن أبي موسى الأشعري.» [ترقيم الرساله 3575] [ترقيم الشركة 3554] [ترقيم العلميه 3533]
الحكم على الحديث:
خبر صحيح
ترقیم عوامۃ: 30152 ترقیم الشثری: -- 31514
حدثنا وكيع ، عن مسعر ، عن سعيد بن ابي بردة ، عن ابيه قال: سمعت ابن عمر يقول: رب بما انعمت علي فلن اكون ظهيرا للمجرمين، فلما صلى قال: ما صليت صلاة إلا وانا ارجو ان تكون كفارة لما امامها، يعني: قالها وهو راكع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: زيادة (و).
(٢) صحيح.
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: میرے رب جو کچھ تو نے مجھ پر انعام کیا تو میں ہرگز مجرموں کا مدد گار نہیں ہوں گا، پھر جب نماز پڑھی تو فرمایا: میں نے کوئی نماز نہیں پڑھی مگر یہ کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ کفارہ ہیں ان گناہوں کے لیے جو آگے ہیں، مطلب یہ کلمات انہوں نے رکوع کی حالت میں کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31514]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3554، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2893، ترقيم محمد عوامة: 30152»