الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
648. مُدَّةُ وِلَايَةِ الْمُغِيرَةِ عَلَى الْكُوفَةِ
کوفہ پر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی گورنری کی مدت
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 6011 (کل: 12 مقامات، 5 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 6011
الفتح الربانی: 11592
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 971
1 تا 10
حدیث نمبر: 6011
فحدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا موسى بن إسحاق الأنصاري القاضي، حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا أبو بكر بن عيَّاش، عن حُصَين، عن هِلال بن يِسَافٍ، عن عبد الله بن ظالم، قال: كان المُغيرةُ بن شُعبة يَنالُ في خُطبتِه من عليٍّ، وأقام خُطباءَ يَنالُون منه، فبَيْنا هو يَخطُب ونالَ من عليٍّ، وإلى جَنْبي سعيدٌ بن زيد بن عمرو بن نُفَيل العَدَوي، قال: فضَرَبَني بيدِه، وقال: ألا تَرَى ما يقول هذا - أو قال: هؤلاء -؟! أشهَدُ على التِّسعةِ أنهم في الجنّة، ولو حَلَفتُ على العاشر لصَدقْتُ، كنا مع رسولِ الله ﷺ بحِراءٍ: أنا وأبو بكر وعمرُ وعثمانُ وعليٌّ وطلحةُ والزبيرُ وسَعْدٌ وعبدُ الرحمن بن عَوف، فتَزَلْزَل الجَبَلُ، فقال النبي ﷺ:"اثْبُتْ؛ فليس عليك إلَّا نَبيٌّ، أو صِدِّيقٌ، أو شَهيدٌ" (2) .
عبداللہ بن ظالم سے روایت ہے کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اپنے خطبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر سب و شتم کیا کرتے تھے اور انہوں نے ایسے خطیب مقرر کیے ہوئے تھے جو ان پر سب و شتم کرتے تھے، ایک مرتبہ جب وہ خطبہ دے رہے تھے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازیبا کلمات کہہ رہے تھے تو میرے پہلو میں سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل عدوی رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، انہوں نے میرے ہاتھ پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”کیا تم دیکھ رہے ہو کہ یہ کیا کہہ رہا ہے؟ (یا فرمایا کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟) میں ان نو اشخاص کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنتی ہیں اور اگر میں دسویں کے متعلق بھی حلف اٹھا لوں تو سچا ہوں گا۔ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حرا پہاڑ پر موجود تھے، جن میں میں خود، ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد اور عبدالرحمن بن عوف (رضی اللہ عنہم) شامل تھے، تو پہاڑ لرزنے لگا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جا! کیونکہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق یا ایک شہید کے سوا کوئی اور موجود نہیں ہے۔““ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن جزم النسائي والدارقطني أنَّ هلال بن يِسَاف لم يسمعه من عبد الله بن ظالم، كما مضى بيانه برقم (5469)، إلّا أنَّ للمرفوع منه طُرُقًا أخرى قوية تقدم تخريجها هناك. وقد نقص من هذه الرواية ذكر رجلين من العشرة، وهما سعيد ...» [ترقيم الرساله 6011] [ترقيم الشركة 5952]
الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح
حدیث نمبر: 1629
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي جَدِّي رِيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ , أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ الْأَكْبَرِ، وَعِنْدَهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ يُدْعَى سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ ، فَحَيَّاهُ الْمُغِيرَةُ، وَأَجْلَسَهُ عِنْدَ رِجْلَيْهِ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ: مَنْ يَسُبُّ هَذَا يَا مُغِيرَةُ؟ قَالَ: يَسُبُّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: يَا مُغِيرَ بْنَ شُعْبَ، يَا مُغِيرَ بْنَ شُعْبَ، ثَلَاثًا، أَلَا أَسْمَعُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ، لَا تُنْكِرُ، وَلَا تُغَيِّرُ، فَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي، مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ أَرْوِي عَنْهُ كَذِبًا، يَسْأَلُنِي عَنْهُ إِذَا لَقِيتُهُ، أَنَّهُ قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ"، وَتَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْجَنَّةِ، لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، قَالَ: فَضَجَّ أَهْلُ الْمَسْجِدِ يُنَاشِدُونَهُ، يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، مَنْ التَّاسِعُ؟ قَالَ: نَاشَدْتُمُونِي بِاللَّهِ، وَاللَّهِ الْعَظِيمِ أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَاشِرُ، ثُمَّ أَتْبَعَ ذَلِكَ يَمِينًا، قَالَ: وَاللَّهِ لَمَشْهَدٌ شَهِدَهُ رَجُلٌ يُغَبِّرُ فِيهِ وَجْهَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفْضَلُ مِنْ عَمَلِ أَحَدِكُمْ، وَلَوْ عُمِّرَ عُمُرَ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَام.
ایک مرتبہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کوفہ کی جامع مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، ان کے دائیں بائیں اہل کوفہ بیٹھے ہوئے تھے، اتنی دیر میں سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ آگئے، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور چارپائی کی پائنتی کے پاس انہیں بٹھا لیا، کچھ دیر کے بعد ایک کوفی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے آ کر کھڑا ہوا اور کسی کو گالیاں دینے لگا، انہوں نے پوچھا: مغیرہ! یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو، انہوں نے تین مرتبہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کو ان کا نام لے کر پکارا اور فرمایا: آپ کی موجودگی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور آپ لوگوں کو منع نہیں کر رہے اور نہ اپنی مجلس کو تبدیل کر رہے ہیں؟ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ میرے کانوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے، اور میرے دل نے اسے محفوظ کیا ہے، اور میں ان سے کوئی جھوٹی بات روایت نہیں کرتا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر جنت میں ہوں گے، عمر، علی، عثمان، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن مالک رضوان اللہ علیہم اجمعین اور ایک نواں مسلمان بھی جنت میں ہوگا“، جس کا نام اگر میں بتانا چاہتا تو بتا سکتا ہوں۔ اہل مسجد نے بآواز بلند انہیں قسم دے کر پوچھا کہ اے صحابی رسول! وہ نواں آدمی کون ہے؟ فرمایا: تم مجھے اللہ کی قسم دے رہے ہو، اللہ کا نام بہت بڑا ہے، وہ نواں آدمی میں ہی ہوں اور دسویں خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ اس کے بعد انہوں نے قسم کھاتے ہوئے فرمایا کہ واللہ! وہ ایک غزوہ جس میں کوئی شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا اور اس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہوا، وہ تمہارے ہر عمل سے افضل ہے اگرچہ تمہیں عمر نوح ہی مل جائے۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1629]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
حدیث نمبر: 1631
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَنَالَ مِنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ"، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الْعَاشِرَ.
ایک مرتبہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے، ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے لگا، جس پر سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہوں گے، ابوبکر جنت میں ہوں گے، عمر، علی، عثمان، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن مالک اور ایک دسواں مسلمان بھی جنت میں ہوگا“، جس کا نام اگر میں بتانا چاہوں تو بتا سکتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1631]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن فى المتابعات.
حدیث نمبر: 1637
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ. ح وَحَجَّاجٌ , حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صَيَّاحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ , أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، خَطَبَ، فَنَالَ مِنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" رَسُولُ اللَّهِ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ , وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ"، ثُمَّ قَالَ: إِنْ شِئْتُمْ أَخْبَرْتُكُمْ بِالْعَاشِرِ، ثُمَّ ذَكَرَ نَفْسَهُ.
ایک مرتبہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے، ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے لگا، جس پر سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہوں گے، ابوبکر جنت میں ہوں گے، عمر، علی، عثمان، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن مالک جنت میں ہوں گے۔“ پھر فرمایا کہ دسویں آدمی کا نام اگر میں بتانا چاہوں تو بتا سکتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1637]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح.
حدیث نمبر: 1644
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ: حُصَيْنٌ أَخْبَرَنَا , عَنْ هِلَالِ بْنِ يِسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ ، قَالَ: لَمَّا خَرَجَ مُعَاوِيَةُ مِنَ الْكُوفَةِ، اسْتَعْمَلَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، قَالَ: فَأَقَامَ خُطَبَاءَ يَقَعُونَ فِي عَلِيٍّ، قَالَ: وَأَنَا إِلَى جَنْبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: فَغَضِبَ، فَقَامَ فَأَخَذَ بِيَدِي، فَتَبِعْتُهُ، فَقَالَ: أَلَا تَرَى إِلَى هَذَا الرَّجُلِ الظَّالِمِ لِنَفْسِهِ، الَّذِي يَأْمُرُ بِلَعْنِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَأَشْهَدُ عَلَى التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَى الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اثْبُتْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ"، قَالَ: قُلْتُ: مَنْ هُمْ؟ فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَان، وَعَلِي، وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْف، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: ثُمَّ سَكَتَ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَنْ الْعَاشِرُ؟ قَالَ: قَالَ: أَنَا.
عبداللہ بن ظالم کہتے ہیں کہ جب سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کوفہ سے روانہ ہوئے تو وہاں کا گورنر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو بنا دیا، (کچھ لوگوں نے ان سے تقریر کرنے کی اجازت مانگی) انہوں نے اجازت دے دی، وہ لوگ کھڑے ہو کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے لگے، میں سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھا تھا، وہ غصے میں آ کر وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے، اور فرمایا: آپ کی موجودگی میں ایک جنتی کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور آپ لوگوں کو منع نہیں کر رہے، میں اس بات کا گواہ ہوں کہ نو آدمی جنت میں ہوں گے، اور اگر دسویں کے متعلق گواہی دوں تو گنہگار نہیں ہوں گا، میں نے ان سے اس کی تفصیل پوچھی تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حراء! ٹھہر جا کہ تجھ پر سوائے نبی، صدیق اور شہید کے کوئی نہیں ہے۔“ میں نے ان کے نام پوچھے تو انہوں نے فرمایا: خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن مالک رضوان اللہ علیہم اجمعین، پھر خاموش ہوگئے، میں نے دسویں آدمی کا پوچھا تو فرمایا: وہ میں ہی ہوں۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1644]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن.
حدیث نمبر: 11592
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ لَمَّا خَرَجَ مُعَاوِيَةُ مِنَ الْكُوفَةِ اسْتَعْمَلَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ قَالَ فَأَقَامَ خُطَبَاءَ يَقَعُونَ فِي عَلِيٍّ قَالَ وَأَنَا إِلَى جَنْبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ قَالَ فَغَضِبَ فَقَامَ فَأَخَذَ بِيَدِي فَتَبِعْتُهُ فَقَالَ أَلَا تَرَى إِلَى هَذَا الرَّجُلِ الظَّالِمِ لِنَفْسِهِ الَّذِي يَأْمُرُ بِلَعْنِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَأَشْهَدُ عَلَى التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَى الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ قَالَ قُلْتُ وَمَا ذَاكَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”اثْبُتْ حِرَاءُ فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ“ قَالَ قُلْتُ مَنْ هُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَالزُّبَيْرُ وَطَلْحَةُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ“ قَالَ ثُمَّ سَكَتَ قَالَ قُلْتُ وَمَنِ الْعَاشِرُ قَالَ قَالَ أَنَا وَفِي لَفْظٍ اهْتَزَّ حِرَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”اثْبُتْ حِرَاءُ“ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
عبداللہ بن ظالم مازنی سے مروی ہے کہ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کوفہ سے باہر تشریف لے گئے تو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کر گئے، انہوں نے بعض ایسے خطباء کا تقرر کر دیا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تنقیص کرتے تھے۔ عبداللہ بن ظالم کہتے ہیں کہ میں سعید بن زید کے پہلو میں بیٹھاتھا۔ وہ شدید غصے میں آئے اور اٹھ گئے۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا تو میں بھی ان کے پیچھے چل دیا۔ انہوں نے کہا: کیا تم اس آدمی کو دیکھ رہے ہو جو اپنے اوپر ظلم کر رہا ہے اور ایک جنتی آدمی پر لعنت کرنے کا حکم دیتا ہے۔ میں نو آدمیوں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ سب جنتی ہیں۔ اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی گواہی دے دوں کہ وہ بھی جنتی ہے تو میں گنہگار نہیں ہوں گا۔ عبداللہ کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا:وہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: اے حرا! تو سکون کر جا، تجھ پر اس وقت جو لوگ موجود ہیں وہ یا تو نبی ہیں یا صدیق یا شہید۔ میں نے دریافت کیا: یہ کون کون تھے؟ انھوں نے کہا: اللہ کے رسول، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا زبیر، سیدنا طلحہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن مالک، اس سے آگے وہ خاموش رہے۔ میں نے پوچھا اور دسواں آدمی کون تھا؟ انھوں نے کہا: میں خود۔ دوسری روایت کے الفاظ یوں ہیں کہ حراء خوشی سے حرکت کرنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے حراء، سکون کر۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11592]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابوداود: 4648، والترمذي: 3757، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1644 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1644»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 971
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَنَالَ مِنْ عَلِيٍّ ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، فَقَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الْعَاشِرَ» .
عبدالرحمن بن اخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور (اس میں) سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر کچھ تنقید کی، تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”نبی جنت میں ہیں، ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں اور سعد جنت میں ہیں۔“ اور اگر میں چاہوں تو دسویں کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل/حدیث: 971]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1634، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 966»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 87
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: نَا شُعْبَةُ ، وَحَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، قَالَ: خَطَبَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَنَالَ مِنْ فُلَانٍ، فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَأَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ"، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الْعَاشِرَ.
قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِمَا: ثُمَّ ذَكَرَ نَفْسَهُ يَعْنِي الْعَاشِرَ.
قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِمَا: ثُمَّ ذَكَرَ نَفْسَهُ يَعْنِي الْعَاشِرَ.
عبدالرحمن بن الاخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا اور (دورانِ خطبہ) کسی شخص کی عیب جوئی کی، تو سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں ہیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں“، اور اگر میں چاہوں تو دسویں شخص کا نام بھی لے سکتا ہوں۔“
ابن جعفر رحمہ اللہ اور حجاج رحمہ اللہ اپنی مرویات میں بیان کرتے ہیں کہ: ”پھر انہوں نے (سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے) اپنا ذکر کیا، یعنی وہ خود دسویں شخص تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 87]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1634، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225»
«مسند الامام احمد: 188/1، سنن ابي داؤد: 212/4، سنن الترمذي: 652/5»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 90
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّاجِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: نَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي رِيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي أُنَاسٍ كَثِيرٍ، فَجَاءَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَأَوْسَعَ لَهُ الْمُغِيرَةُ وَقَالَ: هَا هُنَا، فَجَلَسَ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ شَابٌّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ: قَيْسُ بْنُ عَلْقَمَةَ، فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: لِمَنْ يَسُبُّ هَذَا؟ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: يَسُبُّ عَلِيًّا ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا مُغِيرَةُ، أَلَا أَرَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ، ثُمَّ لَا تُغَيِّرُ، لَنْ أَقُولَ عَلَيْهِ مَا لَمْ يَقُلْ فَيَسْأَلَنِي عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَتَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَقَالُوا: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا مَنْ تَاسِعُ الْمُسْلِمِينَ؟ وَنَاشَدُوهُ، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّكُمْ نَاشَدْتُمُونِي مَا أَخْبَرْتُكُمْ، أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ الْعَاشِرَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَمَوْقِفُ رَجُلٍ أَوْ مَشْهَدُ رَجُلٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْبَرُّ فِيهِ وَجْهُهُ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ أَحَدِكُمْ عُمْرَهُ.
ریاح بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مسجد میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کثیر لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے تھے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے جگہ کشادہ کی اور کہا: ”یہاں تشریف لائیے“، چنانچہ وہ ان کے ساتھ تخت پر بیٹھ گئے۔ پھر اہل کوفہ کا ایک نوجوان آیا جسے قیس بن علقمہ کہا جاتا تھا، اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو) برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اے مغیرہ! تم پر افسوس ہے، کیا میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اور تم اسے روکتے نہیں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وہ بات ہرگز نہیں کہوں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی کہ مبادا قیامت کے دن مجھ سے اس بارے میں بازپرس کی جائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ، مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ”بے شک مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی اور پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں ہے، جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔“
(مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ جنتی ہیں، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ جنتی ہیں؛ اور مسلمانوں میں سے نواں شخص (بھی جنتی ہے)، اگر میں چاہوں کہ اس کا نام لوں تو ضرور لے لوں گا۔““ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر لوگ پکار اٹھے اور کہنے لگے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! ہمیں بتائیے کہ وہ نواں مسلمان کون ہے؟“ اور انہوں نے ان سے اصرار کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم لوگوں نے مجھ سے اصرار نہ کیا ہوتا تو میں تمہیں نہ بتاتا؛ وہ مومنوں میں نواں شخص میں ہوں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں (کی گنتی) پوری فرماتے ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! کسی شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کسی ایسے مقام یا معرکے میں حاضر ہونا جس میں اس کا چہرہ غبار آلود ہو جائے، وہ تم میں سے کسی کی زندگی بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 90]

«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«مسند الامام احمد: 1/ 187، سنن ابي داؤد: 4/ 212، سنن ابن ماجه: 1/ 48»

حدیث نمبر: 225
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي رَيَاحُ بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ الْأَكْبَرِ، وَعِنْدَهُ أَهْلُ الْكُوفَةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُدْعَى سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، فَحَيَّاهُ الْمُغِيرَةُ وَأَجْلَسَهُ عِنْدَ رِجْلَيْهِ عَلَى السَّرِيرِ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فَاسْتَقْبَلَ الْمُغِيرَةَ فَسَبَّ وَسَبَّ، فَقَالَ: مَنْ يَسُبُّ هَذَا يَا مُغِيرُ بْنُ شُعْبَ؟ ثَلَاثًا، أَلَا أَسْمَعُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبُّونَ عِنْدَكَ وَلَا تُنْكِرُ وَلَا تُغَيِّرُ. وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ أَرْوِي عَلَيْهِ كَذِبًا يَسْأَلُنِي عَنْهُ إِذَا لَقِيتُهُ، أَنَّهُ قَالَ: "أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فِي الْجَنَّةِ"، وَتَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ سَمَّيْتُهُ، فَرَجَّ أَهْلُ الْمَسْجِدِ يُنَاشِدُونَهُ: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، مَنِ التَّاسِعُ؟ قَالَ: أَنَا تَاسِعُ الْمُؤْمِنِينَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَاشِرُ.
ریاح بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ جامع مسجد میں تشریف فرما تھے اور اہل کوفہ ان کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ وہاں آئے تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنے پاس تخت پر بٹھا لیا۔
پھر اہل کوفہ میں سے ایک شخص آیا اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر گالیاں دینے لگا، تو سیدنا سعید رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ دریافت فرمایا: ”اے مغیرہ بن شعبہ! یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟ کیا میں نہیں سن رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور تم نہ اس پر ٹوکتے ہو اور نہ اسے روکتے ہو؟ حالانکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس بات کی گواہی دیتا ہوں جو میرے کانوں نے سنی اور میرے دل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محفوظ کی، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی ایسی جھوٹی بات منسوب نہیں کر سکتا جس کے بارے میں ملاقات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بازپرس فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں اور سعد بن مالک جنت میں ہیں“۔ اور نویں صاحبِ ایمان بھی (جنت میں ہیں)، اگر میں چاہوں کہ ان کا نام لے دوں تو ابھی لے دوں۔“
اس پر مسجد میں موجود لوگوں میں ہلچل مچ گئی اور وہ آپ سے اصرار کر کے پوچھنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! وہ نویں کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ نواں مومن میں خود ہوں اور دسویں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 225]
پھر اہل کوفہ میں سے ایک شخص آیا اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہو کر گالیاں دینے لگا، تو سیدنا سعید رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ دریافت فرمایا: ”اے مغیرہ بن شعبہ! یہ کسے برا بھلا کہہ رہا ہے؟ کیا میں نہیں سن رہا کہ تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور تم نہ اس پر ٹوکتے ہو اور نہ اسے روکتے ہو؟ حالانکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اس بات کی گواہی دیتا ہوں جو میرے کانوں نے سنی اور میرے دل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محفوظ کی، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی ایسی جھوٹی بات منسوب نہیں کر سکتا جس کے بارے میں ملاقات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بازپرس فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں اور سعد بن مالک جنت میں ہیں“۔ اور نویں صاحبِ ایمان بھی (جنت میں ہیں)، اگر میں چاہوں کہ ان کا نام لے دوں تو ابھی لے دوں۔“
اس پر مسجد میں موجود لوگوں میں ہلچل مچ گئی اور وہ آپ سے اصرار کر کے پوچھنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی! وہ نویں کون ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ نواں مومن میں خود ہوں اور دسویں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 225]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3748، 3757، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4648، 4649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 134، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1632، وأخرجه مسند البزار برقم: 559، 1263، 1269، 1274، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5435، 5914، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 873، 894، 2222، 8225، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1083، 1084، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8437، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 90»
«تقدم تخريجه في رقم: 90»