🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. يُشْفَعُ الْأَذَانُ وَيُوتَرُ الْإِقَامَةُ
اذان جفت (دو دو کلمات) ہوتی ہے اور اقامت طاق (ایک ایک کلمہ) ہوتی ہے۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 728 (کل: 23 مقامات، 9 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 728
مسند احمد: 12001، 12971
صحیح ابن خزیمہ: 367، 368، 369، 375، 376
المنتقى ابن الجارود: 160
الفتح الربانی: 1277، 1278
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 72
الجامع الكامل: 1853، 1870
السنن الكبرى للبيهقي: 1832، 1833، 1947، 1952، 1953، 1954، 1959
المعجم الاوسط: 5984، 8454
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1278
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ أَنَسٌ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوْتِرَ الْإِقَامَةَ، فَحَدَّثْتُ بِهِ أَيُّوبَ فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَةَ
(دوسری سند)سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے دو دو کلمے کہنے کا اور اقامت کا ایک ایک کلمہ کہنے کا حکم دیا گیاتھا، قَدْقَامَتِ الصَّلَاۃُ کے الفاظ کے علاوہ۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1278»
وضاحت: فوائد: … درج بالا روایات پر غور کریں، اذان و اقامت کی دو دو صورتیں بیان کی گئی ہیں:
(۱) ترجیع والی اذان اور اس کے ساتھ اقامت کے دو دو کلمات: ترجیع والی اذان کہنا بھی سنت ہے، جس میں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اور اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ چار چار دفعہ کہا جاتا ہے۔ (مسلم)
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کو ترجیع والی اذان سکھائی تو اس کے ساتھ اقامت کے دو دو کلمات کی تعلیم دی۔ (ابوداود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ)
مذکورہ بالا روایات میں سے ایک روایت میں ہے: سیّدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! عَلِّمْنِیْ سُنَّۃَ الْاَذَانِ۔ یعنی: اے اللہ کے رسول! مجھے مسنون اذان کی تعلیم دو۔ جواباً آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ترجیع والی اذان کی تعلیم دی۔ (ابو داود)
اور ایک روایت میں ہے: سیّدنا ابو محذرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اذان کے انیس اور اقامت کے سترہ کلمات سکھائے۔ (ابوداود، ابن ماجہ، نسائی) اور کلمات کییہ تعداد ترجیع والی اذان میںہوتی ہے۔
یاد رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا ابو محذورہ کی درخواست پر ان کو مکہ مکرمہ کا مؤذن مقرر کیا تھا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد بھی۵۹ ھ تک حرم مکی میں مؤذن مقرر رہے اور یہی اذان دیتے رہے، (ملاحظہ ہو: اسد الغابۃ: ۶/ ۲۷۳) ان کے بعد ان کی اولاد بھی اسی منصب پر فائز رہی اور یہی اذان کہتی رہی۔ یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ سیّدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی اذان کا واقعہ غزوۂ حنین کے بعد ۸ ھ میں اور سیّدنا عبد اللہ بن زید کی خواب کا واقعہ پہلی سن ہجری میں پیش آیا، اس لیے ترجیع والی اذان کے حکم کو باقی سمجھا جائے اور اسے منسوخ نہ قرار دیا جائے۔
امام شافعی، امام احمد، امام مالک اور جمہور کے نزدیکیہ اذان مستحب ہے۔
احناف ترجیع والی اذان کے قائل نہیں ہیں، ان کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیّدنا ابو محذورہ کو تعلیم دینے کی خاطر شہادتین کا دوبارہ تذکرہ کیا تھا، نہ کہ اذان کے کلمات کی حیثیت سے اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی خواب والی اذان میں شہادتین کییہ زیادتی نہیں ہے۔ لیکن درج بالا دلائل و حقائق سے احناف کے اس خیال کا ردّ ہو رہا ہے۔
احناف کو اپنے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے تھی کہ راویٔ حدیث نے خود بھی ترجیع والی اذان کو سنت سمجھا اور تقریباً پچاس سال تک یہی اذان دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تمام سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ احناف کا ایک قانون یہ ہے: العبرۃ بما رأی لا بما روی (راوی کے اپنے خیال اور فتوے پر اعتبار کیا جائے گا، نہ کہ اس کی روایت پر)۔ اور اس مسئلہ میں تو روایت اور رائے دونوں کا ایک مفہوم ہے۔
(۲) دوہری اذان او راکیری اقامت:
بعض دلائل اوپر گزر چکے ہیں، ایک حدیث میں واضح طور پر سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اکیری اقامت کہنے کا حکم دیا گیا ہے، مزید دلیلیںیہ ہیں:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِشْفَعِ الْأَذَانَ، وَأَوْتِرِ الإِقَامَۃَ۔)) یعنی: اذان دوہری اور اقامت اکیری کہا کر۔ (الدارقطني في الأفراد رقم ۵۰ ج ۲، الصحیحۃ: ۱۲۷۶)
سیّدنا عبد اللہ بن زید بن عبد ربہ رضی اللہ عنہ کو کسی آدمی نے خواب میں دوہری اذان اور اکیری اقامت کی تعلیم دی، جب انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خواب بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّھَا لَرُؤْیَا حَقٌّ اِنْ شَائَ اللّٰہُ۔)) یعنی: بے شک ان شاء اللہ یہ خواب حق ہے۔ یہی خواب سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی بھی تصدیق کی۔ (ابوداود: ۴۹۹، ابن ماجہ: ۷۰۶)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اذان کے دو دو کلمات اور اقامت کا ایک ایک کلمہ ہوتا تھا، لیکن قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ کے الفاظ دو دفعہ کہے جاتے تھے۔ (ابوداود، نسائی)
اقامت میں قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ والے الفاظ دو دفعہ کہے جائیں گے، جیسا کہ مختلف روایات سے معلوم ہوتا ہے۔
خطابی نے کہا: حرمین، حجاز، شام، یمن، مصر، مغرب اور دیگر بعید اسلامی ممالک میں اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کہنے پر عمل ہے۔ سیّدنا عمر، سیّدنا عبد اللہ بن عمر، سیّدنا انس رضی اللہ عنہما اور امام حسن بصری، امام زہری، عمر بن عبد العزیز، امام احمد وغیرہ کا بھییہی مذہب ہے۔
معلوم نہیں کہ ان حقائق کے باوجود لوگ اکیری اقامت کہنے سے کیوں کتراتے ہیں؟
تنبیہ: … اشھد انّ امیرا لمؤمنین علی ولی اللّٰہ کے الفاظ شیعہ لوگوں کی طرف سے اذان میں زیادہ کیے گئے ہیں،یہ الفاظ کسی صحیح، بلکہ ضعیف حدیث سے بھی ثابت نہیں ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ فقہ جعفریہ میں بھی اذان میں ان کلمات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
اسی طرح اذان کی ابتدا میں الصلوۃ والسلام … کے الفاظ سنت سے ثابت نہیں، عہد نبوی کے مؤذن سیّدنا بلال، سیّدنا ابن ام مکتوم اور سیّدنا ابومحذورہ وغیرہیہ الفاظ نہیں کہتے تھے۔ البتہ اذان کے بعد مسنون درود اور مخصوص دعائیں پڑھنا باعث ِ فضیلت ہے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1278
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 72
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُمِرَ بِلالٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ، وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ اذان دوہری اور اقامت اکہری کہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الخوف/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب الاذان مثنى مثنى، رقم: 605، صحیح مسلم، الصلاة، باب الامر بشفع الاذان و ايتار الاقامة، رقم: 838.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1853
1853. عن أنس بن مالك قال: ذكروا النارَ والناقوس، فذكروا اليهودَ والنصارىَ، فأمر بلال أن يشفع الأذان، وأن يُوتر الإقامة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الآذان (603)، ومسلم في الصلاة (378) كلاهما من طريق عبد الوهاب الثقفي، حدثنا خالد الحـذ َّاء، عن أبي قِلابة، عن أنس فذكره واللفظ للبخاري، وفي لفظٍ لهما: وذكروا أن يعلموا وقت الصلاة بشيء يعرفونه، فذكروا أن يوروا – وعند مسلم:أن يُنَوِّروا-ناراً، أو يضربوا ناقوساً. فأُمر بلال أن يشفع الأذان ويُوتر الإقامة.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1870
1870. عن أنس بن مالك قال: أمر بلال أن يشفعَ الأذانَ، وأن يُوتر الإقامة إلا الإقامة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (605) ومسلم في الصلاة (378) كلاهما من طريق أيوب، عن أبي قلابة، عن أنس فذكره، وبعض طرق الحديث مضى في بدء الأذان.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1832
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ أنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ثنا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا وَقْتَ الصَّلَاةِ بِشَيْءٍ فَيَعْرَفُونَهُ فَذَكَرُوا أَنْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا أَوْ يُنَوِّرُوا نَارًا، فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مشورہ کیا کہ وہ کس چیز کے ساتھ نماز کے اوقات کو جانیں اور پہچانیں۔ بعض نے ذکر کیا کہ ایک ناقوس بجائیں یا آگ روشن کریں۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ اذان جفت کہیں اور اقامت ایک مرتبہ کہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1832]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 578»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1833
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَطِيعِيُّ ثنا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَتِ الصَّلَاةُ إِذَا حَضَرَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعَى رَجُلٌ فِي الطَّرِيقِ فَنَادَى: الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فَقَالُوا: لَوِ اتَّخَذْنَا نَاقُوسًا يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ:" ذَلِكَ لِلنَّصَارَى" فَقَالُوا: لَوِ اتَّخَذْنَا بُوقًا قَالَ:" ذَلِكَ لِلْيَهُودِ" قَالَ: فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نماز کا وقت ہوتا تو ایک شخص راستے میں دوڑتا ہوا اعلان کرتا: ”نماز، نماز!“ لوگوں پر یہ بات مشکل ہو گئی تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اگر ہم ناقوس بنا لیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو نصاریٰ کا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”ہم ایک سینگ بنا لیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یہود کا ہے۔“ راوی کہتا ہے: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اذان جفت کہیں اور اقامت ایک مرتبہ کہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن خزيمة 369»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1947
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ فَحَدَّثْتُ بِهِ أَيُّوبَ فَقَالَ: إِلَّا الْإِقَامَةَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا، ”اذان دہری کہے اور اقامت وتر کہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1947]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 578»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1952
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا وَهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا كَثُرَ النَّاسُ ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا وَقْتَ الصَّلَاةِ بِشَيْءٍ يَعْرِفُونَهُ فَذَكَرُوا أَنْ يُوقِدُوا نَارًا أَوْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، عَنْ بَهْزِ بْنِ أَسَدٍ، عَنْ وُهَيْبٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگ زیادہ ہو گئے تو انہوں نے ذکر کیا کہ وہ کس چیز کے ساتھ نماز کے وقت کو معلوم کریں اور اس کو پہچانیں۔ لوگوں نے ذکر کیا کہ آگ جلائیں یا ناقوس بجائیں، بالآخر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ ”اذان دوہری کہے اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1952]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 378»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1953
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ وَأنبأ أَبُو إِسْحَاقُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ثنا بُنْدَارٌ ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ ثنا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" لَمَّا كَثُرَ النَّاسُ ذَكَرُوا أَنْ يُعْلِمُوا وَقْتَ الصَّلَاةِ بِشَيْءٍ يَعْرِفُونَهُ فَذَكَرُوا أَنْ يُوقِدُوا نَارًا أَوْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگ زیادہ ہو گئے تو انہوں نے ذکر کیا کہ وہ کس چیز کے ساتھ نماز کے وقت کو معلوم کریں اور اس کو پہچانیں۔ لوگوں نے ذکر کیا کہ آگ جلائیں یا ناقوس بجائیں، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ ”اذان دوہری کہیں اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1953]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 578»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1954
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو نَصْرِ بْنُ عَمْرٍو ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ثنا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ الْقَوَارِيرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بِإِسْنَادِهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا وَفِي سِيَاقِ مَنْ سَاقَ قِصَّةَ الْحَدِيثِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْآمِرَ بِهِ هُوَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ ”اذان دوہری کہے اور اقامت ایک ایک مرتبہ“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں