🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. الِاحْتَجِامُ عَلَى الْأَخْدَعَيْنِ .
گردن کی رگوں (اخدعین) پر حجامہ کروانے کا بیان
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7667 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7667، 8459
شمائل ترمذی: 363
مشکوۃ المصابیح: 4546
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3898
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7667
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا عمرو بن عاصم الكلَابي (1) ، حدثنا همّام بن يحيى وجَرير بن حازم، قالا: حدثنا قَتَادة، عن أنس بن مالك قال: كان رسولُ الله ﷺ يَحتجِمُ على الأَحْدَعَين، وكان يَحتجِمُ لسبعَ عشرةَ وتسعَ عشرةَ وإحدى وعشرين (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7477 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گردن کی دونوں جانب کی رگوں «الأَحْدَعَين» پر حجامہ کرواتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو حجامہ کروایا کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7667]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل عمرو بن عاصم الكلابي» [ترقيم الرساله 7667] [ترقيم الشركة 7575] [ترقيم العلميه 7477]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 363
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَا: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِمُ فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ، وَكَانَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گردن کی دونوں رگوں اور کندھے کی رگوں میں سینگی لگواتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (چاند کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو سینگی لگواتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى حجامة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏سنده ضعيف» ‏‏‏‏ }:
«(سنن ترمذي: 2051، وقال: حسن غريب)، سنن ابي داود (3860)، سنن ابن ماجه (3483)»
اس روایت کی سند امام قتادہ بن دعامہ رحمہ اللہ کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔ امام قتادہ مدلس تھے۔ دیکھئے [طبقات المدلسين بتحقيقي 3/92 ]
اور غیر صحیحین میں مدلس کی عن والی روایت ضعیف ہوتی ہے اِلا یہ کہ تخصیص کی کوئی دلیل ثابت ہو۔
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4546
4546 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ؟ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْتَجِمُ فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَزَادَ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَكَانَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ، وَتِسْعَ عَشْرَةَ، وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گردن کی دونوں رگوں اور کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اور امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (چاند کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو پچھنے لگوایا کرتے تھے۔ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4546]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3860) و الترمذي (2051 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (3483)
٭ قتادة عنعن .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8459
حَدَّثَنَا أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا يوسف بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن أبي بكر، حَدَّثَنَا سليمان بن داود حَدَّثَنَا عبَّاد بن منصور، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ النَّبِيّ ﷺ كان يَحتجِمُ لسبعَ عشرةَ وتسعَ عشرةَ وإحدى وعشرين (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (قمری مہینے کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو حجامہ کروایا کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8459]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره بهذا اللفظ، وهذا إسناد ضعيف» [ترقيم الرساله 8459] [ترقيم الشركة 8356]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره بهذا اللفظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3898
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَخْدَعَيْنِ ثِنْتَيْنِ، وَالْكَاهِلِ وَاحِدَةً".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ طَرِيقِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ بِهِ بِلَفْظِ: "احْتَجَمَ ثَلَاثًا فِي الْأَخْدَعَيْنِ وَالْكَاهِلِ" وَلَمْ يَذْكُرُوا "عَلَى الْأَخْدَعَيْنِ ثِنْتَيْنِ، وَعَلَى الْكَاهِلِ وَاحِدَةً".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمِ كَمَا رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ، وَزَادَ: "وَكَانَ يَحْتَجِمُ لِسَبْعَ عَشْرَةَ وَتِسْعَ عَشْرَةَ وَإِحْدَى وَعِشْرِينَ".
وَقَالَ: صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گردن کی دونوں جانب کی رگوں (اخدعین) پر دو اور کندھوں کے درمیان (کاہل) پر ایک پچھنا لگوایا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، جبکہ اسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں، اور امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابنِ ماجہ نے جریر بن حازم کے طریق سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مقامات پر یعنی اخدعین اور کاہل پر حجامت کروائی“، اور ان ائمہ نے یہ تفصیل ذکر نہیں کی کہ ”اخدعین پر دو اور کاہل پر ایک مرتبہ۔“ امام حاکم نے بھی اسے ابنِ حبان اور اصحابِ سنن کی طرح روایت کیا ہے اور یہ اضافہ بھی نقل کیا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم (قمری مہینے کی) سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو حجامت کروایا کرتے تھے۔“ امام حاکم نے اس حدیث کو شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3898]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2051، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3483، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12589، 11781، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7552، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2385، وأخرجه شرح السنة برقم: 3234، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3860»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں