الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
27. رُجُوعُ النَّاسِ لِلشَّفَاعَةِ إِلَى الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
لوگوں کا سفارش (شفاعت) کے لیے انبیاء علیہم السلام کی طرف رجوع کرنا
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8964 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8964
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8027
حدیث نمبر: 8964
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا أبو مالك سعد بن طارق الأشجَعيّ، عن رِبْعيّ بن حِرَاش، عن حُذَيفة بن اليَمَان وأبي هريرة قالا: قال رسول الله ﷺ:"يَجمَعُ اللَّهُ الناسَ، فيقومُ المؤمنون حين تُزلَفُ الجنةُ، فيأتون آدمَ ﵇ فيقولون: يا أبانا، استفِتحْ لنا الجنةَ، فيقول: وهل أخرَجَكم من الجنة إلَّا خطيئةُ أبيكم؟ لستُ بصاحب ذاكَ، اعْمِدُوا إلى إبراهيمَ خليلِ ربِّه، فيقول إبراهيم: لستُ بصاحبِ ذاك، إنما كنتُ خليلًا من وراءَ وراءَ، اعمِدُوا إلى النبي موسى الذي كَلَّمه اللهُ تكليمًا، فيأتون موسى فيقول: لستُ بصاحبِ ذاك، اذهبوا إلى كلمةِ الله ورُوحِه عيسى، فيقول عيسى: لستُ بصاحبِ ذاك، فيأتون محمدًا ﷺ، فيقومُ فيُؤذَنُ له، ويُرسَل معه الأمانةُ والرَّحِمُ، فيقفانِ بالصِّراط يمينَه وشِمالَه، فيمرُّ أوّلُكم كمَرِّ البَرْق" قلت: بأبي وأمِّي، أيُّ شيءٍ مرُّ البرق؟ قال:"ألم ترَ إلى البرقِ كيف يمرُّ ثم يَرجِعُ في طَرْفةٍ، ثم كمَرِّ الريح، ومرِّ الطَّيرِ، وشدِّ الرِّجال تَجْري بهم أعمالُهم، ونبيُّكم قائمٌ على الصِّراط: ربِّ سلِّمْ سلِّمْ، قال: حتى تُعجِزَ أعمالُ الناس، حتى يجيءَ الرجلُ فلا يستطيع أن يمرَّ إِلَّا زَحْفًا، قال: وفي حافَتَيِ الصراطِ كلاليبُ معلَّقةٌ مأمورةٌ تأخذ من أُمِرَت به، فمخدوشٌ ناج، ومُكردَسٌ في النار". والذي نفسُ أبي هريرة بيدِه إن قَعْرَ جَهَنَّمَ لِسبعينَ خريفًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8749 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8749 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا حذیفہ بن یمان اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ لوگوں کو جمع فرمائے گا، تو جب جنت (اہلِ تقویٰ کے) قریب لائی جائے گی تو مومن کھڑے ہوں گے، وہ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے: اے ہمارے باپ! ہمارے لیے جنت کا دروازہ کھلوائیے، وہ فرمائیں گے: تمہیں تمہارے باپ کی خطا ہی نے تو جنت سے نکالا تھا؟ میں اس منصب کا اہل نہیں، تم اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام فرمائیں گے: میں اس کا اہل نہیں، میں تو بصد عجز دور سے خلیل تھا، تم اللہ کے نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن سے اللہ نے براہِ راست کلام فرمایا تھا، وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ فرمائیں گے: میں اس کا اہل نہیں، تم اللہ کے کلمے اور اس کی روح سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے: میں اس کا اہل نہیں، پھر وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مقامِ شفاعت پر) کھڑے ہوں گے اور آپ کو اجازت دے دی جائے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ امانت اور صلہ رحمی کو بھیجا جائے گا، وہ پل صراط کے دائیں اور بائیں جانب کھڑی ہو جائیں گی، پس تم میں سے پہلا گروہ بجلی کی چمک کی طرح گزرے گا۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! بجلی کی چمک کی طرح گزرنے سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے بجلی کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح پلک جھپکتے گزر کر واپس آ جاتی ہے؟ پھر ہوا کے گزرنے کی طرح، پھر پرندے کے اڑنے کی طرح اور تیز رفتار آدمیوں کے دوڑنے کی طرح، ان کے اعمال انہیں لے کر چلیں گے، اور تمہارے نبی پل صراط پر کھڑے یہ دعا کر رہے ہوں گے: «رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ» ”اے میرے رب! سلامت رکھ، سلامت رکھ۔“ یہاں تک کہ لوگوں کے اعمال عاجز آ جائیں گے، یہاں تک کہ ایک آدمی آئے گا تو وہ گھسٹنے کے سوا گزرنے کی طاقت نہیں رکھے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پل صراط کے دونوں کناروں پر لٹکے ہوئے آنکڑے ہوں گے جنہیں حکم ہوگا کہ وہ ان لوگوں کو اچک لیں جن کے بارے میں انہیں حکم دیا گیا ہے، پس کوئی زخمی ہو کر نجات پا جائے گا اور کوئی جہنم میں اوندھا گرا دیا جائے گا۔“ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں ابوہریرہ کی جان ہے! جہنم کی گہرائی ستر سال کی مسافت ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8964]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8964]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، لكن ذكر أبي هريرة مجموعًا إلى حذيفة فيه من رواية ربعي بن حراش عنهما وهمٌ، وهمَ فيه مَن دون أبي مالك الأشجعي، والصواب أن لأبي مالك فيه إسنادين» [ترقيم الرساله 8964] [ترقيم الشركة 8855] [ترقيم العلميه 8749]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5576
5576 - وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي حَدِيثِ الشَّفَاعَةِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"وَتُرْسَلُ الْأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ فَتَقُومَانِ جَنَبَتَيِ الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
شفاعت سے متعلق حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”امانت اور صلہ رحمی کو چھوڑا جائے گا تو وہ پل صراط کے دونوں کناروں پر کھڑی ہو جائیں گی۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5576]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (329/ 195)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 5608
5608 - وَعَنْ حُذَيْفَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَجْمَعُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى النَّاسَ، فَيَقُومُ الْمُؤْمِنُونَ، حَتَّى تُزْلَفَ لَهُمُ الْجَنَّةُ، فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ: يَا أَبَانَا اسْتَفْتِحْ لَنَا الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ: وَهَلْ أَخْرَجَكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَّا خَطِيئَةُ أَبِيكُمْ؟ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى ابْنِي إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ"قَالَ:"فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، إِنَّمَا كُنْتُ خَلِيلًا مِنْ وَرَاءَ وَرَاءَ، اعْمَدُوا إِلَى مُوسَى الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا، فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُ: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى كَلِمَةِ اللَّهِ وَرُوحِهِ، فَيَقُولُ عِيسَى: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُومُ فَيُؤْذَنُ لَهُ ، وَتُرْسَلُ الْأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ، فَيَقُومَانِ جَنَبَتَيِ الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَيَمُرُّ أَوَّلُكُمْ كَالْبَرْقِ". قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَيُّ شَيْءٍ كَمَرِّ الْبَرْقِ؟ قَالَ: (أَلَمْ تَرَوْا إِلَى الْبَرْقِ كَيْفَ يَمُرُّ وَيَرْجِعُ فِي طَرْفَةِ عَيْنٍ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، وَشَدِّ الرِّجَالِ، تَجْرِي بِهِمْ أَعْمَالُهُمْ، وَنَبِيُّكُمْ قَائِمٌ عَلَى الصِّرَاطِ يَقُولُ: يَا رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ، حَتَّى تَعْجِزَ أَعْمَالُ الْعِبَادِ، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ فَلَا يَسْتَطِيعُ السَّيْرَ إِلَّا زَحْفًا. وَقَالَ:"وَفِي حَافَتَيِ الصِّرَاطِ كَلَالِيبُ مُعَلَّقَةٌ مَأْمُورَةٌ، تَأْخُذُ مَنْ أُمِرَتْ بِهِ، فَمَخْدُوشٌ نَاجٍ، وَمُكَرْدَسٌ فِي النَّارِ". وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ إِنَّ قَعْرَ جَهَنَّمَ لَسَبْعِينَ خَرِيفًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
حذیفہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ تمام لوگوں کو جمع فرمائے گا تو مومن کھڑے ہوں گے حتی کہ ان کے لیے جنت قریب کر دی جائے گی، وہ آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے: ہمارے ابا جان! ہمارے لیے جنت کھلنے کی درخواست کریں، وہ کہیں گے: تمہارے والد کی غلطی ہی نے تو تمہیں جنت سے نکلوایا تھا، میں اس کے اہل نہیں ہوں، تم میرے بیٹے اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ، فرمایا: ابراہیم علیہ السلام فرمائیں گے: میں بھی اس کے اہل نہیں ہوں میں تو بہت پہلے (دنیا میں) خلیل تھا، تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جس سے اللہ تعالیٰ نے کلام فرمایا ہے، وہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے، تو وہ بھی کہیں گے: میں اس کے اہل نہیں ہوں، تم عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں، عیسیٰ علیہ السلام بھی کہیں گے: میں اس کے اہل نہیں ہوں، وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں گے، وہ کھڑے ہوں گے، انہیں اجازت دی جائے گی، امانت اور صلہ رحمی کو بھیجا جائے گا، وہ پل صراط کے دونوں طرف کھڑی ہو جائیں گی، تم میں سے پہلا بجلی کی طرح گزر جائے گا“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: میرے والدین آپ پر قربان ہوں، بجلی کی طرح گزرنے کی کیا صورت ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے بجلی نہیں دیکھی، وہ آنکھ جھپکنے میں گزرتی ہے اور واپس آ جاتی ہے۔ پھر ہوا کے چلنے کی طرح، پھر پرندے کی طرح اور تیز چلنے والے آدمیوں کی طرح، ان کے اعمال انہیں لے کر چلیں گے، اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پل صراط پر کھڑے ہوں گے، وہ کہہ رہے ہوں گے: «رَبِّ سَلِّمْ رَبِّ سَلِّمْ» ”رب جی! سلامتی عطا فرما، سلامتی عطا فرما“ حتی کہ بندوں کے اعمال عاجز آ جائیں گے۔ یہاں تک کہ ایک ایسا آدمی آئے گا جو چلنے کی طاقت نہیں رکھتا ہو گا، بلکہ وہ سرین کے بل گھسٹ رہا ہو گا۔“ اور فرمایا: ”پل صراط کے دونوں کناروں پر آنکڑے معلق ہوں گے، وہ اس بات پر مامور ہوں گے کہ جس کے متعلق اسے حکم دیا جائے گا وہ اسے پکڑ لیں گے، کچھ لوگ مجروح ہوں گے، نجات پانے والے ہوں گے، اور کچھ جہنم میں دھکیل دیے جائیں گے۔“ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی جان ہے! جہنم کی گہرائی ستر سال کی مسافت ہے (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5608]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (329/ 195)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 5609
5609 - وَعَنْ حُذَيْفَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَجْمَعُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى النَّاسَ، فَيَقُومُ الْمُؤْمِنُونَ، حَتَّى تُزْلَفَ لَهُمُ الْجَنَّةُ، فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ: يَا أَبَانَا اسْتَفْتِحْ لَنَا الْجَنَّةَ، فَيَقُولُ: وَهَلْ أَخْرَجَكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ إِلَّا خَطِيئَةُ أَبِيكُمْ؟ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى ابْنِي إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ"قَالَ:"فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، إِنَّمَا كُنْتُ خَلِيلًا مِنْ وَرَاءَ وَرَاءَ، اعْمَدُوا إِلَى مُوسَى الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا، فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُ: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى كَلِمَةِ اللَّهِ وَرُوحِهِ، فَيَقُولُ عِيسَى: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ، فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُومُ فَيُؤْذَنُ لَهُ ، وَتُرْسَلُ الْأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ، فَيَقُومَانِ جَنَبَتَيِ الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَيَمُرُّ أَوَّلُكُمْ كَالْبَرْقِ". قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَيُّ شَيْءٍ كَمَرِّ الْبَرْقِ؟ قَالَ: (أَلَمْ تَرَوْا إِلَى الْبَرْقِ كَيْفَ يَمُرُّ وَيَرْجِعُ فِي طَرْفَةِ عَيْنٍ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، وَشَدِّ الرِّجَالِ، تَجْرِي بِهِمْ أَعْمَالُهُمْ، وَنَبِيُّكُمْ قَائِمٌ عَلَى الصِّرَاطِ يَقُولُ: يَا رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ، حَتَّى تَعْجِزَ أَعْمَالُ الْعِبَادِ، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ فَلَا يَسْتَطِيعُ السَّيْرَ إِلَّا زَحْفًا. وَقَالَ:"وَفِي حَافَتَيِ الصِّرَاطِ كَلَالِيبُ مُعَلَّقَةٌ مَأْمُورَةٌ، تَأْخُذُ مَنْ أُمِرَتْ بِهِ، فَمَخْدُوشٌ نَاجٍ، وَمُكَرْدَسٌ فِي النَّارِ". وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ إِنَّ قَعْرَ جَهَنَّمَ لَسَبْعِينَ خَرِيفًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
حدیث نمبر: 8027
«يجمع الله الناس يوم القيامة فيقوم المؤمنون حين تزلف لهم الجنة فيأتون آدم فيقولون: يا أبانا! استفتح لنا الجنة فيقول: وهل أخرجكم من الجنة إلا خطيئة أبيكم آدم لست بصاحب ذلك اذهبوا إلى ابني إبراهيم خليل الله فيقول إبراهيم: لست بصاحب ذلك إنما كنت خليلا من وراء وراء اعمدوا إلى موسى الذي كلمه الله تكليما فيأتون موسى فيقول: لست بصاحب ذلك اذهبوا إلى عيسى كلمة الله وروحه فيقول عيسى لست بصاحب ذلك اذهبوا إلى محمد فيأتون محمدا فيقوم فيؤذن له وترسل الأمانة والرحم فتقومان جنبتي الصراط يمينا وشمالا فيمر أولكم كالبرق ثم كمر الريح ثم كمر الطير وشد الرجال تجري بهم أعمالهم ونبيكم قائم على الصراط يقول: يا رب سلم سلم حتى تعجز أعمال العباد وحتى يجيء الرجل فلا يستطيع السير إلا زحفا وفي حافتي الصراط كلاليب معلقة مأمورة تأخذ من أمرت بأخذه فمخدوش ناج ومكدوس في النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو جمع کرے گا، تو جب جنت مومنوں کے قریب کر دی جائے گی تو وہ سفارش کے لیے کھڑے ہوں گے۔ وہ آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے باپ! ہمارے لیے جنت کھلوا دیں۔ وہ کہیں گے: کیا تمہیں جنت سے تمہارے باپ آدم کی خطا کے سوا کسی اور چیز نے نہیں نکالا؟ میں اس کام کے قابل نہیں، تم میرے بیٹے ابراہیم خلیل اللہ کے پاس جاؤ۔ ابراہیم علیہ السلام کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، میں تو صرف دور کی دوستی رکھتا تھا، تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن سے اللہ نے براہِ راست کلام کیا۔ تو وہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے، تو وہ کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، تم عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں۔ تو عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔ تو وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے، تو وہ سفارش کے لیے کھڑے ہوں گے تو انہیں اجازت دی جائے گی۔ اور امانت اور رشتہ داری کو بھیجا جائے گا تو وہ دونوں پل صراط کے دائیں اور بائیں کھڑے ہو جائیں گی۔ تم میں سے پہلا گروہ بجلی کی طرح گزرے گا، پھر ہوا کی رفتار سے، پھر پرندے کی رفتار سے، پھر تیز دوڑنے والوں کی رفتار سے، ان کے اعمال انہیں لے کر دوڑیں گے۔ اور تمہارا نبی پل صراط پر کھڑا ہو کر کہتا ہو گا: اے رب! سلامتی دے، سلامتی دے۔ یہاں تک کہ بندوں کے اعمال کمزور پڑنے سے عاجز آ جائیں گے، اور کوئی آدمی آئے گا جو گھسٹتے ہوئے کے سوا چل ہی نہیں سکے گا۔ اور پل صراط کے دونوں کناروں پر لٹکے ہوئے آنکڑے ہوں گے، جنہیں حکم دیا گیا ہو گا کہ جسے پکڑنے کا حکم دیا جائے اسے پکڑ لیں، تو کوئی خراشیں کھا کر بچ جائے گا اور کوئی جہنم میں اوندھے منہ گرا دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8027]
”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو جمع کرے گا، تو جب جنت مومنوں کے قریب کر دی جائے گی تو وہ سفارش کے لیے کھڑے ہوں گے۔ وہ آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے باپ! ہمارے لیے جنت کھلوا دیں۔ وہ کہیں گے: کیا تمہیں جنت سے تمہارے باپ آدم کی خطا کے سوا کسی اور چیز نے نہیں نکالا؟ میں اس کام کے قابل نہیں، تم میرے بیٹے ابراہیم خلیل اللہ کے پاس جاؤ۔ ابراہیم علیہ السلام کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، میں تو صرف دور کی دوستی رکھتا تھا، تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن سے اللہ نے براہِ راست کلام کیا۔ تو وہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے، تو وہ کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، تم عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں۔ تو عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں اس کام کے قابل نہیں، تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔ تو وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے، تو وہ سفارش کے لیے کھڑے ہوں گے تو انہیں اجازت دی جائے گی۔ اور امانت اور رشتہ داری کو بھیجا جائے گا تو وہ دونوں پل صراط کے دائیں اور بائیں کھڑے ہو جائیں گی۔ تم میں سے پہلا گروہ بجلی کی طرح گزرے گا، پھر ہوا کی رفتار سے، پھر پرندے کی رفتار سے، پھر تیز دوڑنے والوں کی رفتار سے، ان کے اعمال انہیں لے کر دوڑیں گے۔ اور تمہارا نبی پل صراط پر کھڑا ہو کر کہتا ہو گا: اے رب! سلامتی دے، سلامتی دے۔ یہاں تک کہ بندوں کے اعمال کمزور پڑنے سے عاجز آ جائیں گے، اور کوئی آدمی آئے گا جو گھسٹتے ہوئے کے سوا چل ہی نہیں سکے گا۔ اور پل صراط کے دونوں کناروں پر لٹکے ہوئے آنکڑے ہوں گے، جنہیں حکم دیا گیا ہو گا کہ جسے پکڑنے کا حکم دیا جائے اسے پکڑ لیں، تو کوئی خراشیں کھا کر بچ جائے گا اور کوئی جہنم میں اوندھے منہ گرا دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8027]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. المشكاة 5608، م 1/129 - 130.»
قال الشيخ الألباني: صحيح