🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ وَالْمَأْمُومُ جُلُوسًا
امام اور مقتدی کے بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 308 (کل: 25 مقامات، 14 کتب)
مسند امام شافعی: 308
صحیح بخاری: 688، 1113، 1236، 5658
صحیح مسلم: 926
سنن ابوداود: 605
سنن ابن ماجہ: 1237
مسند احمد: 24250، 24303، 25149، 25618
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 304
صحیح ابن خزیمہ: 1614
اللؤلؤ والمرجان: 233
مصنف ابن ابی شیبہ: 7324، 8730، 38888
الفتح الربانی: 2420
صحیح ابن حبان: 2104
الجامع الكامل: 2281، 2648
السنن الكبرى للبيهقي: 3413، 3656، 5071
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25149
قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاكٍٍ، فَصَلَّى جَالِسًا، وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ اجْلِسُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں کچھ لوگوں کی عیادت کے لئے بارگاہ نبوت میں حاضری ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ کردیا اور نماز سے فارغ ہو کر فرمایا امام اسی لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25149]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 688، م: 412
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25618
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّاسُ فِي مَرَضِهِ يَعُودُونَهُ، فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا، فَجَعَلُوا يُصَلُّونَ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنْ اجْلِسُوا، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ، فَارْفَعُوا، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں کچھ لوگوں کو عیادت کے لئے بارگاہ نبوت میں حاضری ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ کردیا اور نماز سے فارغ ہو کر فرمایا امام اسی لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ، جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25618]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5658، م: 415
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 304
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ شَاكٍ، فَصَلَّى جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا"
اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کی حالت میں بیٹھ کر نماز پڑھی، اور لوگوں نے کھڑے ہوکر پڑھنا شروع کیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امام اس لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، پس جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب امام سر اُٹھائے تو تم بھی سر اُٹھاؤ، اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 412، 412، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1614، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2104، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1237، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3466، 3467، 3716، 5151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24888، شركة الحروف نمبر: 285، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 17»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1614
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّاسَ دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا، فَصَلَّوْا قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، وَقَالَ:" إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمُّ بِهِ، فَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ، فَاسْجُدُوا، وَإِذَا رَفَعَ، فَارْفَعُوا"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور اُنہوں نے کھڑے ہوکر نماز شروع کر دی۔ آپ نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ (نماز سے فارغ ہوکر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ امام اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ جب وہ اپنا سر اُٹھا لے تو تم بھی اپنے سر اُٹھا لو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 412، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1614، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2104، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7472، وأبو داود فى (سننه) برقم: 605، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1237، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3466، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24888»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 233
233 صحيح حديث عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاكٍ، فَصَلَّى جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا؛ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ بیماری کی حالت میں میرے ہی گھر میں نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ آپ کے پیچھے کھڑے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیٹھنے کا اشارہ کیا اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا: ”امام اس لیے ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، اس لیے جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور جب وہ «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہے تو تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! اور تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں“ کہو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 233]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 51 باب إنما جعل الإمام ليؤتم به»
وضاحت: جب امام عذر کی بنا پر بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کرے؟ جمہور علماء سلف اور امام ابوحنیفہ اور امام شافعی وغیرہم کے نزدیک جب امام بیٹھ کر نماز پڑھا رہا ہو تو مقتدی جو قیام کی قدرت رکھتا ہے کھڑے ہو کر اقتداء کرے۔ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آخری بیماری میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ بیٹھ کر نماز پڑھائی اور پیچھے سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ور دیگر صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ یہی بات امام بخاری رحمہ اللہ کے استاد حمیدی رحمہ اللہ نے بیان کی ہے جو صحیح بخاری میں نقل ہے اور وہ اس حدیث کو منسوخ قرار دیتے ہیں جس میں یہ ہے کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7212 ترقیم الشثری: -- 7324
حدثنا عبدة ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: اشتكى رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخل ناس من اصحابه يعودونه، فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم جالسا، فصلوا بصلاته قياما ؛ فاشار إليهم ان اجلسوا، فجلسوا، فلما انصرف، قال:" إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا ركع ؛ فاركعوا، وإذا رفع ؛ فارفعوا، وإذا صلى جالسا ؛ فصلوا جلوسا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وأشار).
(٢) صحيح، أخرجه البخارى (٥٦٥٨)، ومسلم (٤١٢).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ بیمار ہوگئے تو آپ کے کچھ صحابہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اشارے سے کہا کہ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔ چناچہ وہ بیٹھ گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7324]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: إسناده صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 412، ومالك فى «الموطأ» برقم: 447 / 137، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1614، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2104، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1237، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3466، 3467، 3716، 5151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24888، 24941، 25034، 25790، 26257، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4496، 4807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8731، 38887، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2346، 2347، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5634، 5635، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7220، ترقيم محمد عوامة: 7212»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8589 ترقیم الشثری: -- 8730
حدثنا عبدة بن سليمان ، عن هشام ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: " اشتكى رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخل عليه ناس من اصحابه يعودونه، فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم جالسا، فصلوا بصلاته قياما، فاشار إليهم ان اجلسوا، فجلسوا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (٥٦٥٨)، ومسلم (٤١٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ بیمار ہوگئے تو آپ کے کچھ صحابہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو آپ نے انہیں اشارے سے کہا کہ بیٹھ کر نماز پڑھں ی۔ چناچہ وہ بیٹھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8730]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: إسناده صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 412، ومالك فى «الموطأ» برقم: 447 / 137، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1614، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2104، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1237، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3466، 3467، 3716، 5151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24888، 24941، 25034، 25790، 26257، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4496، 4807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7325، 38887، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2346، 2347، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5634، 5635، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7220، ترقيم محمد عوامة: 8589»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37288 ترقیم الشثری: -- 38888
حدثنا عبدة عن هشام عن ابيه عن عائشة قالت: اشتكى النبي صلى الله عليه وسلم فدخل عليه ناس من اصحابه يعودونه، فصلى النبي صلى الله عليه وسلم جالسا، فصلوا بصلاته قياما، فاشار إليهم ان اجلسوا فجلسوا، فلما انصرف قال: إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا ركع فاركعوا، وإذا رفع فارفعوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (٥٦٥٨)، ومسلم (٤١٢)،
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی تو صحابہ کرام میں سے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر نماز پڑھی جبکہ ان لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ فرمایا۔ پس وہ لوگ بیٹھ گئے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوگئے تو ارشاد فرمایا۔ امام اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ پس جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ۔ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38888]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: إسناده صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 412، ومالك فى «الموطأ» برقم: 447 / 137، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1614، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2104، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1237، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3466، 3467، 3716، 5151، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24888، 24941، 25034، 25790، 26257، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4496، 4807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7325، 8731، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2346، 2347، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5634، 5635، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7220، ترقيم محمد عوامة: 37288»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2420
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهِ النَّاسُ فِي مَرَضِهِ يَعُودُونَهُ فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا فَجَعَلُوا يُصَلُّونَ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: ( (إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا) )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے دوران لوگ آپ عیادت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بیٹھ کر نماز پڑھائی، جبکہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ وہ بیٹھ جائیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: بے شک امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، اس لیے جب وہ رکوع کرے تو تب تم رکوع کرو، جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5658، ومسلم: 412، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24250 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24754»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5658
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2104
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: صَلَّى رسولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاكٍ، فَصَلَّى جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذِهِ السُّنَّةُ رَوَاهَا عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، وَعَائِشَةُ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ. وَهُوَ قَوْلُ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، وَقَيْسِ بْنِ قَهْدٍ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَبِهِ قَالَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، وَالأَوْزَاعِيُّ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَأَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، وَأَبُو خَيْثَمَةَ، وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنْ أَصْحَابِ الْحَدِيثِ مِثْلَ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں نماز ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر نماز ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لوگوں نے کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا شروع کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم لوگ بیٹھ جاؤ۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے، جب وہ رکوع میں جائے تم بھی رکوع میں جاؤ، جب وہ رکوع سے اٹھ جائے تو تم بھی اٹھ جاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ سنت ہے جسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ، سیدنا قیس بن قہد رضی اللہ عنہ، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اسی بات کے قائل ہیں۔ جابر بن زید، امام اوزاعی، امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام اسحاق، ابو ایوب سلیمان بن داؤد ہاشمی، ابو خیثمہ، ابن ابی شیبہ، محمد بن اسماعیل (امام بخاری رحمہ اللہ) اور ان کے پیروکار محدثین جیسے امام محمد بن نصر اور امام ابن خزیمہ نے بھی اس کے مطابق فتویٰ دیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2104]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 688، 1113، 1236، 5658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 412،، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1614، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2104، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7472، وأبو داود فى (سننه) برقم: 605، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1237، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3466، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24888» «رقم طبعة با وزير 2101»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2/ 119)، «صحيح أبي داود» (618): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں