🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ : الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ
باب: حالت احرام میں نکاح کا حکم۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1964 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1964
المستدرک علی الصحیحین: 6965
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1964
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ، قَالَ:" وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ".
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی، اور آپ اس وقت حلال تھے۔ یزید بن اصم کہتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری بھی خالہ تھیں، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1964]
حضرت یزید بن اصم رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال تھے (احرام کی حالت میں نہیں تھے۔)“ حضرت یزید بن اصم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا میری بھی خالہ تھیں اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی بھی خالہ تھیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1964]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/النکاح 5 (1411)، سنن ابی داود/المناسک 39 (1843)، سنن الترمذی/الحج 24 (1845)، (تحفة الأشراف: 18082)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/333، 335)، سنن الدارمی/المناسک 21 (1865) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6965
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه وعلي بن حَمْشَاذ العدل، قالا: أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، أخبرني أبو الشعثاء، عن ابن عباس: أنَّ النبيَّ ﷺ نَكَحَ وهو مُحرم. قال عمرو: قد ذكرتُه للزهري، ثم قال: يا عمرو، مَن تُراها؟ قلتُ: يقولون: ميمونة، فقال ابن شهاب: أخبرني يزيد بن الأصم: أنَّ النبيَّ ﷺ تزوجها وهو حلال، فقال عمرٌو لابن شهاب: تجعل أعرابيًّا يبولُ على عَقِبه مثل ابن عبّاس؟ فقال ابن شهاب: هي خالته، فقال عمرو: هي خالة ابن عباس أيضًا (1)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6798 - صحيح على شرط البخاري ومسلم
ابوالشعثاء سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے) نکاح فرمایا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: میں نے اس کا ذکر امام زہری سے کیا تو انہوں نے پوچھا: اے عمرو! تم کیا سمجھتے ہو وہ کون خاتون تھیں؟ میں نے کہا: لوگ کہتے ہیں کہ وہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ ابن شہاب زہری نے کہا: مجھے یزید بن اصم نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال (احرام کے بغیر) تھے۔ عمرو نے ابن شہاب زہری سے کہا: کیا تم ایک دیہاتی شخص کو، جو اپنی ایڑیوں پر پیشاب کر لیتا ہو، ابن عباس جیسے (عظیم فقیہ) کے برابر قرار دیتے ہو؟ ابن شہاب زہری نے جواب دیا: وہ (میمونہ) ان کی (یزید بن اصم کی) خالہ تھیں، تو عمرو نے کہا: وہ ابن عباس کی بھی تو خالہ تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: «إسناده الأول صحيح، وإسناده الثاني لم يذكر يزيد بن الأصم من حدثه بالخبر، فهو مرسل، لكن تقدم في الرواية أنه رواه عن ميمونة صاحبة القصة، وهي خالته، وصرّح عند مسلم وغيره بتحديثها إياه. سفيان: هو ابن عيينة، وأبو الشعثاء: اسمه جابر بن زيد اليحمدي.» [ترقيم الرساله 6965] [ترقيم الشركة 6886] [ترقيم العلميه 6798]

الحكم على الحديث:
إسناده الأول صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں