علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب : المحرم يتزوج
باب: حالت احرام میں نکاح کا حکم۔
حدیث نمبر: 1964
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ، قَالَ:" وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ".
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی، اور آپ اس وقت حلال تھے۔ یزید بن اصم کہتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری بھی خالہ تھیں، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بھی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1964]
حضرت یزید بن اصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلال تھے (احرام کی حالت میں نہیں تھے۔)“ حضرت یزید بن اصم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا میری بھی خالہ تھیں اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی بھی خالہ تھیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1964]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 5 (1411)، سنن ابی داود/المناسک 39 (1843)، سنن الترمذی/الحج 24 (1845)، (تحفة الأشراف: 18082)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/333، 335)، سنن الدارمی/المناسک 21 (1865) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3453
| تزوجها وهو حلال |
جامع الترمذي |
845
| تزوجها وهو حلال وبنى بها حلالا وماتت بسرف ودفناها في الظلة التي بنى بها فيها |
سنن أبي داود |
1843
| تزوجني رسول الله ونحن حلالان بسرف |
سنن ابن ماجه |
1964
| تزوجها وهو حلال قال وكانت خالتي وخالة ابن عباس |
Sunan Ibn Majah Hadith 1964 in Urdu
يزيد بن الأصم العامري ← ميمونة بنت الحارث الهلالية