الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
207. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ)
(ایامِ تشریق میں روزہ کی ممانعت)
اطراف الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 341 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 341
سنن دارمی: 1805
صحیح ابن خزیمہ: 2149
حدیث نمبر: 341
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ، مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ دَخَلَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَذَلِكَ الْغُدُوَّ بَعْدَ الْغَدِ مِنْ يَوْمِ الأَضْحَى فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ عَمْرٌو طَعَامًا، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَمْرٌو:" أَفْطِرْ فَإِنَّ هَذِهِ الأَيَّامُ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِإِفْطَارِهَا وَيَنْهَى عَنْ صِيَامِهَا". قَالَ أَبُو مُرَّةَ: فَأَفْطَرَ عَبْدُ اللَّهِ فَأَكَلَ وَأَكَلْتُ مَعَهُ. قَالَ لَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: لَيْسَ أَحَدٌ يَقُولُ فِي هَذَا الْحديث عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، غَيْرَ الدَّرَاوَرْدِيِّ وَمَا كَتَبْنَاهُ إِلا عَنِ الْمُزَنِيِّ فَأَمَّا مَنْ سِوَاهُ مِمَّا حَدَّثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ: مِنْهُمْ مَالِكٌ وَحَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ فَيَقُولُونَ: عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ الصَّحِيحُ وَأَبُو مُرَّةَ فِي الْحَقِيقَةِ إِنَّمَا وَلاؤُهُ لأُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا.
ابو مرہ رحمہ اللہ مولی عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ اور سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس عید الاضحی کے دو دن بعد گئے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کھانا پیش کیا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہنے لگے میرا روزہ ہے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”روزہ افطار کریں کیونکہ ان دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افطاری کا حکم دیا ہے اور ان ایام کے روزے سے منع فرمایا“ ابو مرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے روزہ افطار کر لیا ان دونوں نے کھانا کھایا میں نے بھی اُن کے ساتھ کھایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في تقدم الشهر/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الصوم، باب صيام ايام التشریق، رقم: 2418 وقال الالبانی: صحیح، مسند احمد: 302/29، رقم: 17768 وقال اسنادہ صحیح علی شرط الشيخین، السنن الکبری للبیہقی: 297/4 وصححہ ابن خزیمہ: 311/3، رقم: 2149، والحاکم: 435/1 و وافقہ الذہبی»
حدیث نمبر: 1805
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ، أَنَّهُ: دَخَلَ هُوَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَذَلِكَ الْغَدَ أَوْ بَعْدَ الْغَدِ مِنْ يَوْمِ الْأَضْحَى، فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ عَمْرٌو طَعَامًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ عَمْرٌو:"أَفْطِرْ، فَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِفِطْرِهَا وَيَنْهَانَا عَنْ صِيَامِهَا. فَأَفْطَرَ عَبْدُ اللَّهِ، فَأَكَلَ وَأَكَلْتُ مَعَهُ".
عقیل کے آزاد کردہ غلام ابومرہ سے مروی ہے کہ وہ اور عبداللہ بن عمرو، ان کے والد سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عید الاضحیٰ کے بعد پہلے یا دوسرے دن (گیارہ یا بارہ ذوالحجہ کو) حاضر ہوئے تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے لئے کھانا لگایا، عبداللہ نے کہا: میرا روزہ ہے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: روزہ توڑ دو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ان دنوں میں روزہ افطار کرنے کا حکم دیا اور روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، لہٰذا عبداللہ بن عمرو نے روزہ توڑ دیا اور کھانا کھایا، میں نے بھی ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1805]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح غير أنه لا ينفرد به فقد تابعه عليه شعيب بن الليث بن سعد وهو ثقة فقيه نبيل فيصح الإسناد، [مكتبه الشامله نمبر: 1808] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن دوسری صحیح سند سے بھی یہ حدیث مروی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2418] ، [ابن خزيمه 2149] ، [مالك فى الحج 138]
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن دوسری صحیح سند سے بھی یہ حدیث مروی ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2418] ، [ابن خزيمه 2149] ، [مالك فى الحج 138]
وضاحت: (تشریح احادیث 1803 سے 1805)
ان احادیث سے استدلال کرتے ہوئے بعض ائمہ نے مطلقاً ایامِ تشریق کے روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، لیکن اصح یہ ہے کہ عرفہ کے دن نو ذوالحجہ کو اور ایامِ تشریق 11، 12، 13 ذوالحجہ کو حاجی کے لئے روزہ رکھنا مناسب نہیں، ہاں متمتع جس کے پاس قربانی کرنے کے لئے پیسے نہ ہوں اور شروع ذوالحجہ میں اس نے روزے نہ رکھے ہوں تو ایامِ تشریق میں تین دن روزے رکھ سکتا ہے، اور عرفہ کا روزہ جو لوگ عرفات میں نہ ہوں ان کے لئے باعثِ خیر و برکت ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے، اور اگلے پچھلے ایک سال کے صغیرہ گناہ اس ایک روزے کی بدولت معاف کر دیئے جاتے ہیں، کما فی صحیح مسلم۔
سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی عرفے کے دن ہی روزہ رکھنا چاہیے، خواہ وہ ذوالحجہ کی آٹھ تاریخ ہو یا نو، آج کل ذرائع اعلام سے معلوم ہو جاتا ہے کہ عرفہ کا دن کب ہے۔
ہندوستان وغیرہ میں وہاں کے حساب سے نو ذوالحجہ کا لوگ روزہ رکھتے ہیں جو سعودی عرب میں 10 ذوالحجہ اور یوم النحر کا دن ہوتا ہے، عرفہ کا دن نہیں ہوتا۔
«(فَلْيَتَأَمَّلِ الْعَامِلُوْنَ)» ، نیز ذوالحجہ کے ایک سے نو ذوالحجہ تک روزہ رکھنا افضل ہے۔
ان احادیث سے استدلال کرتے ہوئے بعض ائمہ نے مطلقاً ایامِ تشریق کے روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، لیکن اصح یہ ہے کہ عرفہ کے دن نو ذوالحجہ کو اور ایامِ تشریق 11، 12، 13 ذوالحجہ کو حاجی کے لئے روزہ رکھنا مناسب نہیں، ہاں متمتع جس کے پاس قربانی کرنے کے لئے پیسے نہ ہوں اور شروع ذوالحجہ میں اس نے روزے نہ رکھے ہوں تو ایامِ تشریق میں تین دن روزے رکھ سکتا ہے، اور عرفہ کا روزہ جو لوگ عرفات میں نہ ہوں ان کے لئے باعثِ خیر و برکت ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے، اور اگلے پچھلے ایک سال کے صغیرہ گناہ اس ایک روزے کی بدولت معاف کر دیئے جاتے ہیں، کما فی صحیح مسلم۔
سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی عرفے کے دن ہی روزہ رکھنا چاہیے، خواہ وہ ذوالحجہ کی آٹھ تاریخ ہو یا نو، آج کل ذرائع اعلام سے معلوم ہو جاتا ہے کہ عرفہ کا دن کب ہے۔
ہندوستان وغیرہ میں وہاں کے حساب سے نو ذوالحجہ کا لوگ روزہ رکھتے ہیں جو سعودی عرب میں 10 ذوالحجہ اور یوم النحر کا دن ہوتا ہے، عرفہ کا دن نہیں ہوتا۔
«(فَلْيَتَأَمَّلِ الْعَامِلُوْنَ)» ، نیز ذوالحجہ کے ایک سے نو ذوالحجہ تک روزہ رکھنا افضل ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح غير أنه لا ينفرد به فقد تابعه عليه شعيب بن الليث بن سعد وهو ثقة فقيه نبيل فيصح الإسناد
حدیث نمبر: 2149
أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ أَبَاهُ ، وَشُعَيْبًا أَخْبَرَاهُمْ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عُقَيْلٍ، أَنَّهُ دَخَلَ هُوَ وَعَبْدُ اللَّهِ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَذَلِكَ الْغَدَ أَوْ بَعْدَ الْغَدِ مِنْ يَوْمِ الأَضْحَى، فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ عَمْرٌو طَعَامًا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو : أَفْطِرْ ؛ فَإِنَّ هَذِهِ الأَيَّامَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَأْمُرُ بِفِطْرِهَا، وَيَنْهَى عَنْ صِيَامِهَا" . فَأَفْطَرَ عَبْدُ اللَّهِ، فَأَكَلَ وَأَكَلْتُ مَعَهُ
حضرت عقیل کے آزاد کردہ غلام ابومرہ سے روایت ہے کہ وہ اور حضرت عبداللہ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں عید الاضحٰی کے دوسرے یا تیسرے دن حاضر ہوئے، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اُنہیں کھانا پیش کیا تو حضرت عبداللہ نے عرض کی کہ میں روزے سے ہوں تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا کہ روزہ کھول لو۔ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دنوں میں روزہ نہ رکھنے کا حُکم دیتے تھے اور ان دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرماتے تھے۔ اس پر حضرت عبداللہ نے روزہ کھول لیا اور کھانا کھالیا اور میں نے بھی اُن کے ساتھ کھانا کھایا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2149]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 1395، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2149، 2961، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1594، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2912، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2418، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1808، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8350، 8552، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18045»
حدیث نمبر: 8252
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ دَخَلَ هُوَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَذَلِكَ لِلْغَدِ أَوْ بَعْدِ الْغَدِ مَنْ يوْمِ الْأَضْحَى فَقَدَّمَ إِلَيْهِ عَمْرٌو طَعَامًا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو:" أَفْطِرْ، فَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامُ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِإِفْطَارِهَا، وَيَنْهَى عَنْ صِيَامِهَا"، فَأَفْطَرَ عَبْدُ اللهِ وَأَكَلَ وَأَكَلْنَا مَعَهُ.
عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا غلام بیان کرتا ہے کہ میں اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، یہ بات عید الاضحی کے بعد پہلے یا دوسرے دن کی ہے، تو عمرو رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے کھانا پیش کیا تو عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو ان سے عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: ”افطار کرو، یہ ان ایام میں سے ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں افطار کا حکم دیا کرتے تھے اور روزہ رکھنے سے منع کیا کرتے تھے“، پھر عبداللہ رضی اللہ عنہما نے افطار کر لیا اور کھانا کھایا اور ہم نے بھی ان کے ساتھ کھایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8252]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8461
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي كِتَابِ الْمُسْتَدْرَكِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو عَلَى أَبِيهِ عَمْرِو بْنِ ⦗٤٩١⦘ الْعَاصِ فَقَرَّبَ إِلَيْهِمَا طَعَامًا فَقَالَ:" كُلْ"، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَمْرٌو:" كُلْ فَهَذِهِ الْأَيَّامُ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِإِفْطَارِهَا وَيَنْهَانَا عَنْ صِيَامِهَا" قَالَ مَالِكٌ: وَهُنَّ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ.
یزید بن ہاد، ابی مرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں جو ام ہانی رضی اللہ عنہا کے غلام ہیں کہ وہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے ساتھ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے کھانا ان کے قریب کیا اور کہا کہ کھاؤ۔ انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: کھاؤ، یہ وہ ایام ہیں جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”افطار کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اور ان میں روزہ رکھنے سے منع کیا کرتے تھے۔“ مالک رحمہ اللہ نے کہا: وہ ایام تشریق تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8461]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك»
الحكم على الحديث:
صحيح