الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5793. 38- باب فضل المتحابين في الله
اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر باہم محبت رکھنے والوں کی فضیلت و بزرگی کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13966 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 611
مشکوۃ المصابیح: 5011
مسند احمد: 22030
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1739
صحیح ابن حبان: 575
المستدرک علی الصحیحین: 7502
المعجم الکبیر للطبرانی: 17286
حدیث نمبر: 13966
13966- عن أبي إدريس الخولاني قال: دخلت مسجد دمشق، فإذا فتى شاب براق الثنايا، وإذا الناس معه، إذا اختلفوا في شيء أسندوا إليه، وصدروا عن قوله، فسألت عنه، فقيل: هذا معاذ بن جبل، فلما كان الغد، هجرت، فوجدته قد سبقني بالتهجير، ووجدته يصلي، قال: فانتظرته حتى قضى صلاته، ثم جئته من قبل وجهه، فسلمت عليه، ثم قلت: والله إني لأحبك لله، فقال: آلله؟ فقلت: آلله، فقال: آلله؟ فقلت: آلله، فقال: آلله؟ فقلت: آلله، قال: فأخذ بحبوة ردائي، فجبذني إليه، وقال: أبشر، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: قال الله تبارك وتعالى: وجبت محبتي للمتحابين في، والمتجالسين في، والمتزاورين في، والمتباذلين في.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الشعر (16) عن أبي حازم بن دينار، عن أبي إدريس الخولاني، أنه قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 611
414- وعن أبى حازم بن دينار عن أبى إدريس الخولاني أنه قال: دخلت مسجد دمشق فإذا فتى براق الثنايا، وإذا الناس معه إذا اختلفوا فى شيء أسندوه إليه وصدروا عن رأيه فسألت عنه فقيل هذا معاذ بن جبل. فلما كان من الغد هجرت إليه فوجدته قد سبقني بالتهجير ووجدته يصلي قال: فانتظرته حتى قضى صلاته ثم جئته من قبل وجهه، فسلمت عليه ثم قلت: والله إني لأحبك لله، فقال: آلله؟ فقلت: والله، فقال: آلله؟ فقلت: والله، قال: فأخذ بحبوة ردائي فجبذني إليه وقال: أبشر، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ”قال الله وجبت محبتي للمتحابين فى والمتجالسين فى والمتزاورين فى والمتباذلين في.
ابوادریس الخوالانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا تو چمکتے دانتوں والا ایک نوجوان دیکھا اور لوگ اس کے پاس (جمع) تھے، جب کسی چیز میں ان کا اختلاف ہوتا تو اس کی طرف رجوع کرتے اور اس کی رائے (فیصلے) کی طرف رجوع کرتے۔ میں نے پوچھا: کہ یہ کون ہے؟ تو کہا گیا: یہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر اگلی صبح میں جلدی آیا تو دیکھا کہ وہ مجھ سے بھی پہلے آ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے ان کا انتظار کیا، وہ جب نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کے سامنے آ کر انہیں سلام کیا پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم سے؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم سے! انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم سے؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم سے! تو انہوں نے میری چادر کا کنارہ (پلو) پکڑ کی اپنی طرف کھینچا اور فرمایا: تمہارے لئے خوشخبری ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ فرماتا ہے: میری محبت ان دو آدمیوں کے لئے واجب ہو گئی جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت کرتے ہیں اور مجلس میں میرے لئے بیٹھتے ہیں اور میرے لئے ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیں اور میرے لئے ایک دوسرے پر مال خرچ کرتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «414- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 953/2، 954ح 1843، ك 51 ب 5 ح 16) التمهيد 124/21،125، الاستذكار: 1779، و أخرجه أحمد (233/5) وعبد بن حميد (125) من حديث مالك به وصححه ابن حبان (المورد: 2510) الحاكم (168/4-170) عليٰ شرط الشيخين ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 5011
الْفَصْلُ الثَّانِي 5011 - عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ، وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ". رَوَاهُ مَالِكٌ. وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيَّ، قَالَ:"يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: الْمُتَحَابُّونَ فِي جَلَالِي لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ .
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ان لوگوں کے لیے جو میری خاطر باہم محبت کرتے ہیں، میری خاطر باہم مل بیٹھتے ہیں، میری خاطر باہم ملاقاتیں کرتے ہیں، اور میری خاطر ہی ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں، میری محبت واجب ہو گئی۔“ مالک۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے، فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری جلالت و عظمت کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہیں، ان پر انبیاء علیہم السلام اور شہداء بھی رشک کریں گے۔“ صحیح، رواہ مالک و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5011]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک في الموطأ (953/2. 954 ح 1843) و الترمذي (2390 وقال: حسن صحيح)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 22030
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا مَالِكٌ , وَإِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ عِيسَى , أَخْبَرَنِي مَالِكٌ , عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ , قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقِ الشَّامِ , فَإِذَا أَنَا بِفَتًى بَرَّاقِ الثَّنَايَا , وَإِذَا النَّاسُ حَوْلَهُ , إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ أَسْنَدُوهُ إِلَيْهِ , وَصَدَرُوا عَنْ رَأْيِهِ , فَسَأَلْتُ عَنْهُ , فَقِيلَ: هَذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ , فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ هَجَّرْتُ , فَوَجَدْتُ قَدْ سَبَقَنِي بِالْهَجِيرِ , وَقَالَ إِسْحَاقُ: بِالتَّهْجِيرِ , وَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي , فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى إِذَا قَضَى صَلَاتَهُ جِئْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ , فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , فَقَالَ: أَللَّهِ؟ فَقُلْتُ: أَللَّهِ , فَقَالَ: أَللَّهِ؟ فَقُلْتُ: أَللَّهِ , فَأَخَذَ بِحُبْوَةِ رِدَائِي فَجَبَذَنِي إِلَيْهِ , وَقَالَ: أَبْشِرْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ , وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ , وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ , وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ" .
ابوادریس کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ دمشق کی جامع مسجد میں داخل ہوا وہاں ایک نوجوان اور کم عمر صحابی بھی تھے ان کا رنگ کھلتا ہوا، بڑی اور سیاہ آنکھیں اور چمکدار دانت تھے، جب لوگوں میں کوئی اختلاف ہوتا اور وہ کوئی بات کہہ دیتے تو لوگ ان کی بات کو حرف آخر سمجھتے تھے، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ اگلے دن میں دوبارہ حاضر ہوا تو وہ ایک ستون کی آڑ میں نماز پڑھ رہے تھے انہوں نے نماز کو مختصر کیا اور گوٹ مار کر خاموشی سے بیٹھ گئے میں نے آگے بڑھ کر عرض کیا بخدا! میں اللہ کے جلال کی وجہ سے آپ سے محبت کرتا ہوں انہوں نے قسم دے کر پوچھا واقعی؟ میں نے بھی قسم کھا کر جواب دیا انہوں نے میری چادر کا پلو پکڑ کر مجھے اپنی طرف کھینچا اور فرمایا تمہیں خوشخبری ہو کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری محبت ان لوگوں کے لئے طے شدہ ہے جو میری وجہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں میری وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں میری وجہ سے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں میری وجہ سے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22030]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وفي سماع أبى إدريس من معاذ خلاف
حدیث نمبر: 1739
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَإِذَا فَتًى شَابٌّ بَرَّاقُ الثَّنَايَا وَإِذَا النَّاسُ مَعَهُ، إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ أَسْنَدُوا إِلَيْهِ وَصَدَرُوا عَنْ قَوْلِهِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ، فَقِيلَ: هَذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ هَجَّرْتُ فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بِالتَّهْجِيرِ وَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي، قَالَ: فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ ثُمَّ جِئْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ قُلْتُ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِلَّهِ، فَقَالَ: أَللَّهِ؟ فَقُلْتُ: أَللَّهِ، فَقَالَ: أَللَّهِ؟ فَقُلْتُ: أَللَّهِ، فَقَالَ: أَللَّهِ؟ فَقُلْتُ: أَللَّهِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِحُبْوَةِ رِدَائِي فَجَبَذَنِي إِلَيْهِ، وَقَالَ: أَبْشِرْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: " وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ، وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ"
حضرت ابوادریس خولانی سے روایت ہے (کہتے ہیں کہ): میں دمشق کی مسجد میں گیا، وہاں میں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو سفید دندان تھا، اس کے ساتھ والے لوگ جب کسی بات میں اختلاف کرتے ہیں تو جو وہ کہتا ہے اسی کی سند پکڑتے ہیں، اور اس کے قول پر تھم جاتے ہیں، میں نے پوچھا یہ نوجوان کون ہے؟ لوگوں نے کہا: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، جب دوسرا روز ہوا تو میں بہت سویرے گیا، دیکھا تو وہ مجھ سے آگے آئے ہیں اور نماز پڑھ رہے ہیں، میں ٹھہرا رہا، جب نماز پڑھ چکے تو میں ان کے سامنے آیا اور سلام کیا، پھر میں نے کہا: میں تم کو اللہ جل جلالہُ کے واسطے چاہتا ہوں، اور محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا: اللہ کے واسطے؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کے واسطے۔ انہوں نے پھر کہا: اللہ کے واسطے؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کے واسطے۔ انہوں نے پھر کہا: اللہ کے واسطے؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کے واسطے۔ پھر انہوں نے میری چادر کا کونا پکڑ کے مجھے گھسیٹا اور کہا: خوش ہو جاؤ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اللہ جل جلالہُ فرماتا ہے واجب ہوئی محبت میری ان لوگوں سے جو میرے واسطے دوستی اور محبت رکھتے ہیں، اور میرے واسطے مل کر بیٹھتے ہیں (ذکرِ الٰہی کرنے کو یا علم دین سکھانے کو)، اور میرے واسطے اپنی جان اور مال صرف کرتے ہیں، اور میرے واسطے ایک دوسرے کی ملاقات کو جاتے ہیں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 22380، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 575، 577، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5213، 7407، 7408، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2390، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 8992، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 35235، فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 16»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 575
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ،، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ فَإِذَا فَتًى بَرَّاقُ الثَّنَايَا، وَإِذَا النَّاسُ مَعَهُ، إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ، أَسْنَدُوهُ إِلَيْهِ، وَصَدَرُوا عَنْ رَأْيِهِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ، فَقِيلَ: هَذَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ، هَجَّرْتُ فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بِالتَّهْجِيرِ، وَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي، قَالَ: فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى قَضَى صَلاتَهُ، ثُمَّ جِئْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ وَقُلْتُ: وَاللَّهِ إِنِّي لأُحِبُّكَ لِلَّهِ، فقَالَ: آللَّهُ؟ قُلْتُ: آللَّهُ، فَأَخَذَ بِحَبْوَةِ رِدَائِي فَجَذَبَنِي إِلَيْهِ وَقَالَ: أَبْشِرْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولَ:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيُّ اسْمُهُ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، كَانَ سَيِّدَ قُرَّاءِ أَهْلِ الشَّامِ فِي زَمَانِهِ، وَهُوَ الَّذِي أَنْكَرَ عَلَى مُعَاوِيَةَ مُحَارَبَتَهُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ حِينَ، قَالَ لَهُ: مَنْ أَنْتَ حَتَّى تُقَاتِلَ عَلِيًّا، وَتُنَازِعُهُ الْخِلافَةَ، وَلَسْتَ أَنْتَ مِثْلَهُ، لَسْتَ زَوْجَ فَاطِمَةَ وَلا بِأَبِي الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ وَلا بِابْنِ عَمِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشْفَقَ مُعَاوِيَةُ أَنْ يُفْسِدَ قُلُوبَ قُرَّاءِ الشَّامِ، فقَالَ لَهُ: إِنَّمَا أَطْلُبُ دَمَ عُثْمَانَ، قَالَ: فَلَيْسَ عَلِيٌّ قَاتِلَهُ، قَالَ: لَكِنَّهُ يَمْنَعُ قَاتِلَهُ عَنْ أَنْ يُقْتَصَّ مِنْهُ، قَالَ: اصْبِرْ حَتَّى آتِيَهُ، فَأَسْتَخْبِرُهُ الْحَالَ، فَأَتَى عَلِيًّا وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ، قَالَ لَهُ: مَنْ قَتَلَ عُثْمَانَ؟ قَالَ: اللَّهُ قَتَلَهُ وَأَنَا مَعَهُ، عَنَى: وَأَنَا مَعَهُ مَقْتُولٌ، وَقِيلَ: أَرَادَ اللَّهُ قَتْلَهُ، وَأَنَا حَارَبْتُهُ، فَجَمَعَ جَمَاعَةَ قُرَّاءِ الشَّامِ وَحَثَّهُمْ عَلَى الْقِتَالِ.
ابو ادریس خولانی بیان کرتے ہیں: میں مسجدِ دمشق میں داخل ہوا تو وہاں ایک نوجوان موجود تھا جس کے سامنے کے دانت انتہائی چمک دار تھے۔ اس کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، جب ان لوگوں کے درمیان کسی چیز کے بارے میں اختلاف ہوتا تھا تو وہ لوگ اس کی طرف رجوع کرتے تھے اور اس کی رائے پر عمل کرتے تھے۔ میں نے اس نوجوان کے بارے میں دریافت کیا تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ اگلے دن میں جلدی آ گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ نوجوان مجھ سے پہلے وہاں پہنچ چکا تھا۔ میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا۔ ابو ادریس کہتے ہیں: میں ان صاحب کا انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے نماز مکمل کر لی تو میں سامنے کی طرف سے ان کے پاس آیا۔ میں نے انہیں سلام کیا اور میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں اللہ کی خاطر آپ سے محبت رکھتا ہوں۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا اللہ تعالیٰ کی خاطر؟ میں نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ کی خاطر۔ انہوں نے میری چادر کا کنارہ پکڑا اور مجھے اپنی طرف کھینچا اور بولے: تم یہ خوشخبری حاصل کر لو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے لازم ہو گئی ہے جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں۔ میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں اور میری خاطر ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابو ادریس خولانی نامی راوی کا نام عائذ اللہ بن عبداللہ ہے۔ یہ اپنے زمانے میں شام سے تعلق رکھنے والے علمِ قرأت کے ماہرین کے سردار ہیں۔ یہ وہ صاحب ہیں جنہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنگ کرنے کا انکار کیا تھا۔ جب انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: آپ کون ہوتے ہیں جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ کریں اور خلافت کے حوالے سے ان کے ساتھ جھگڑا کریں؟ آپ ان کی مانند نہیں ہیں۔ آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا (جیسی خاتون) کے شوہر نہیں ہیں۔ آپ سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما (جیسے حضرات) کے والد نہیں ہیں۔ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاد نہیں ہیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات سے ڈر گئے کہ کہیں وہ شام کے قاریوں کے ذہن خراب نہ کر دیں۔ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کے بدلے کا طلب گار ہوں، تو انہوں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تو انہیں قتل نہیں کیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: لیکن وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتل سے قصاص لینے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، تو انہوں نے کہا: آپ صبر سے کام لیں میں ان کے پاس جاتا ہوں اور حقیقتِ حال جاننے کی کوشش کرتا ہوں۔ پھر یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں سلام کیا اور پھر ان سے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو کس نے قتل کیا ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے انہیں قتل کیا ہے اور میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی: ان کے ساتھ میں بھی مقتول ہوں۔ اور ایک قول یہ ہے: ان کی مراد یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور میں نے اس بارے میں بچنے کی کوشش کی۔ (پھر) ابو ادریس خولانی نے شام کے قاریوں کی ایک جماعت کو اکٹھا کیا اور انہیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے جنگ کرنے کی ترغیب دی)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 575، 577،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5213، 7407، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2390، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22424» «رقم طبعة با وزير 574»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (5011). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، وأبو حازم: هو سلمة بن دينار.
حدیث نمبر: 7502
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدّثنا حامد بن أبي حامد المقرئ. وأخبرنا عبد الرحمن بن حمدان الهَمَذانيّ، حدّثنا إسحاق بن إبراهيم (1) الخرّاز؛ قالا حدّثنا إسحاق بن سليمان الرازي، قال: سمعتُ مالك بن أنس يُحدَّث عن أبي حازم بن دينار، عن أبي إدريس الخَوْلانيّ، قال: دخلتُ مسجد دمشق، فإذا فتى برَّاقُ الثَّنايا وإذا الناس معه إذا اختُلفوا في شيء أسنَدوا إليه، وصدَرُوا عن رأيه، فسألتُ عنه، فقيل: هذا معاذُ بن جَبَل، فلمّا كان من الغد هجَّرتُ فوجدتُه قد سَبَقَنيّ، ووجدتُه يُصلِّي، قال: فانتظرتُه حتى قضى صلاتَه، ثم جئتُه من قِبَل وجهه فسلَّمتُ، وقلتُ: والله إني لأُحبُّك في الله، فقال: اللهِ؟ فقلتُ: اللهِ، فقال: اللهِ؟ فقلت: اللهِ، قال: فأخذ بحُبوة رِدائي وجَذَبني إليه، وقال: أبشِرْ، فإنِّي سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"قال الله ﷿: وَجَبَتْ مَحبَّتي للمتحابَّين فيّ، والمتجالسين فيَّ، والمتباذِلين فيَّ، والمُتزاوِرين فيَّ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه. وقد جمع أبو إدريس بإسناد صحيح بين معاذ وعُبادة بن الصامت في هذا المتن:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7314 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه. وقد جمع أبو إدريس بإسناد صحيح بين معاذ وعُبادة بن الصامت في هذا المتن:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7314 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک روشن دانتوں والے (پرکشش) نوجوان کو دیکھا جن کے ساتھ لوگ موجود تھے اور جب کسی بات میں اختلاف ہوتا تو انہی کی طرف رجوع کرتے اور ان کی رائے سے فیض پاتے، میں نے ان کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، جب اگلا دن ہوا تو میں دوپہر کے وقت مسجد گیا تو دیکھا کہ وہ مجھ سے پہلے وہاں موجود تھے اور نماز پڑھ رہے تھے، میں نے ان کا انتظار کیا یہاں تک کہ وہ اپنی نماز پوری کر چکے، پھر میں ان کے سامنے سے آیا اور انہیں سلام کیا اور کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کی رضا کے لیے محبت کرتا ہوں، انہوں نے پوچھا: اللہ کی قسم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم، انہوں نے (تاکیداً) پھر پوچھا: اللہ کی قسم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم، تب انہوں نے میری چادر کا دامن پکڑ کر مجھے اپنی طرف کھینچا اور فرمایا: تمہیں خوشخبری ہو! کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: میری محبت ان لوگوں کے لیے لازم ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، جو میری خاطر ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں، جو میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں اور جو میری خاطر ایک دوسرے کی ملاقات کو جاتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7502]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7502]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 7502] [ترقيم الشركة 7410] [ترقيم العلميه 7314]
حدیث نمبر: 292
292. عن معاذ بن جبل قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: قال الله تبارك وتعالى: وجبتْ محبّتي للمتحابين فيَّ، والمتجالسين فيَّ، والمتزاورين فيَّ، والمتباذليين فيَّ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الشعر (16) عن أبي حازم بن دينار، عن أبي إدريس الخولانيّ أنه قال: ((دخلتُ مسجد دمشق، فإذا فتى شابّ برّاق الثّنايا، وإذا النّاس معه، إذا اختلفوا في شيء أسندوا إليه، وصدروا عن قوله، فسألتُ عنه فقيل: هذا معاذ بن جبل، فلما كان الغد هجّرتُ، فوجدته قد سبقني بالتهجير، ووجدته يصلي، قال: فانتظرته حتى قضى صلاته، ثم جئتُه من قبل وجهه فسلمت عليه، ثم قلتُ: والله إنّي لأحبُّك لله، فقال آلله؟ فقلت: آلله، فقال: آلله؟ فقلت: آلله، فقال: آلله؟ فقلت: آلله. قال: فأخذ بحبْوة ردائي فجبذني إليه وقال: أبشرْ فإنّي سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول (فذكر الحديث).»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17286
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ دِمَشْقَ، فَإِذَا أَنَا بِفَتًى بَرَّاقِ الثَّنَايَا، طَوِيلِ الصَّمْتِ، وَإِذَا النَّاسُ مَعَهُ إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ أَسْنَدُوهُ إِلَيْهِ، وَصَدَرُوا مِنْ رَأْيِهِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَقِيلَ: مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ هَجَّرْتُ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بِالتَّهْجِيرِ، وَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي، فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ، ثُمَّ جِئْتُهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ: وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِلهِ، فَقَالَ: آللهِ؟ فَقُلْتُ: آللهِ، قَالَ: آللهِ؟ فَقُلْتُ: آللهِ، فَقَالَ: آللهِ؟ فَقُلْتُ: آللهِ، قَالَ: فَأَخَذَ بِحُبْوَةِ رِدَائِي فَجَذَبَنِي إِلَيْهِ، وَقَالَ: أَبْشِرْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ اللهُ: وَجَبَتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَالْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَالْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ، وَالْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ.
ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا، تو دیکھا کہ ایک روشن دانتوں والا، لمبی خاموشی رکھنے والا نوجوان ہے، اور لوگ اس کے ساتھ ہیں، جب کسی بات میں اختلاف کرتے تو اسی کی طرف رجوع کرتے، اور اسی کی رائے پر عمل کرتے، میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا: یہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، پھر جب اگلا دن ہوا تو میں جلدی مسجد گیا تو دیکھا کہ وہ مجھ سے پہلے جا چکے ہیں اور نماز پڑھ رہے ہیں، تو میں نے ان کے نماز مکمل کرنے تک انتظار کیا، پھر ان کے سامنے سے آ کر انہیں سلام کیا اور کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ کے لیے آپ سے محبت رکھتا ہوں، انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہو؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم، انہوں نے پھر کہا: کیا اللہ کی قسم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم، انہوں نے پھر کہا: کیا اللہ کی قسم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم، راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے میری چادر کی گرہ پکڑی اور مجھے اپنی طرف کھینچا اور کہا: خوش ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، اور میری خاطر ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، اور میری خاطر ایک دوسرے کو دیتے ہیں، اور میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 80، حدیث 150»