الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
958. 19- باب تخيير المُوتِر بين الواحدة والثلاث والخمس
وتر ادا کرنے والے کو ایک، تین اور پانچ رکعات میں سے کسی کے بھی انتخاب کا اختیار حاصل ہونے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 2825 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 2825
سنن ابوداود: 1422
بلوغ المرام: 293
المستدرک علی الصحیحین: 1141
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3443
المعجم الکبیر للطبرانی: 3949
المعجم الاوسط: 1944
1 تا 10
حدیث نمبر: 2825
2825. عن أبي أيوب الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الوتر حقٌّ على كلِّ مسلم، فمن أحبَّ أن يُوتِرَ بخمس فليفعل، ومن أحب أن يُوتِرَ بثلاث فليفعل، ومن أحب أن يُوتِرَ بواحدةٍ فليفعل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1422) عن عبدالرحمن بن المبارك، حدَّثني قُريش بن حَيَّان العجلي، حدثنا بكر بن وائل، عن الزهري، عن عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي أيوب الأنصاري فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1422
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنِي قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوِتْرُ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيَفْعَلْ".
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر حق ہے جو پانچ پڑھنا چاہے پانچ پڑھے، جو تین پڑھنا چاہے تین پڑھے اور جو ایک پڑھنا چاہے ایک پڑھے“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1422]
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر نماز ہر مسلمان پر حق ہے، چنانچہ جو پانچ پڑھنا چاہے، (پانچ) پڑھ لے۔ اور جو تین پڑھنا چاہے، (تین) پڑھ لے۔ اور جو ایک پڑھنا چاہے، وہ ایک پڑھ لے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1422]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/قیام اللیل 34 (171)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 123 (1190)، (تحفة الأشراف:3480)، وقد أخرجہ: مسند احمد 5/418، سنن الدارمی/الصلاة 210(1626) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1265)
أخرجه النسائي (1712) والزھري صرح بالسماع عند ابن ماجه (1190 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1265)
أخرجه النسائي (1712) والزھري صرح بالسماع عند ابن ماجه (1190 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 293
وعن أبي أيوب الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الوتر حق على كل مسلم من أحب أن يوتر بخمس فليفعل ومن أحب أن يوتر بثلاث فليفعل ومن أحب أن يوتر بواحدة فليفعل» . رواه الأربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان ورجح النسائي وقفه.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ” وتر ہر مسلمان پر حق ہے (اس کا ادا کرنا ضروری ہے) جسے پانچ وتر پڑھنا پسند ہو تو ایسا کرے اور جسے تین وتر پسند ہوں تو وہ اس طرح کرے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایسا کرے۔“
ترمذی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے البتہ نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
ترمذی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے البتہ نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ» ابو ایوب انصاری – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «الْوِتْرُ» وتر – «حَقٌّ» حق (ثابت) ہے – «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» ہر مسلمان پر – «مَنْ أَحَبَّ» جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِخَمْسٍ» پانچ (رکعات) کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے – «وَمَنْ أَحَبَّ» اور جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِثَلَاثٍ» تین کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے – «وَمَنْ أَحَبَّ» اور جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِوَاحِدَةٍ» ایک کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں (ائمہ) نے – «إِلَّا التِّرْمِذِيَّ» سوائے ترمذی کے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے – «وَرَجَّحَ» اور راجح قرار دیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے، جو تین رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے اور جو ایک رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے۔“ اسے ترمذی کے سوا چاروں (ابو داود، نسائی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے، ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو راجح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے، جو تین رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے اور جو ایک رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے۔“ اسے ترمذی کے سوا چاروں (ابو داود، نسائی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے، ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو راجح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب كم الوتر؟، حديث:1422، والنسائي، قيام الليل، حديث:1711، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1190، وابن حبان (الموارد)، حديث:670.* المرفوع والموقوف، صحيحان كلاهما، ولم أرلمضعفه حجة.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2407
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْوِتْرُ حَقٌّ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلاثٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُوتِرْ بِهَا، وَمَنْ شَقَّ عَلَيْهِ ذَلِكَ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً" .
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وتر حق ہیں، جو شخص پانچ وتر ادا کرنا چاہے وہ ادا کر لے، جو شخص تین وتر ادا کرنا چاہے وہ انہیں ادا کر لے، جو شخص ایک وتر ادا کرنا چاہے وہ اسے ادا کر لے اور جس شخص کے لیے اسے ادا کرنا دشواری کا باعث ہو وہ اشارے کے ساتھ اسے پڑھ لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2407]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2407، 2410، 2411، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1132، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1422، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1190، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24028» «رقم طبعة با وزير 2399/م»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (2402). * قال الناشر: هذا الحديث ساقط من «الأصل»، وهو ثابت في «طبعة المؤسسة» - في موضعين - برقمين مختلفين لـ «التقاسيم والأنواع». تنبيه!! رقم (2402) = (2410) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 2411
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " الْوِتْرُ حَقٌّ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلاثٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُوتِرْ بِهَا، وَمَنْ غَلَبَهُ ذَلِكَ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وتر حق ہیں، جو شخص پانچ وتر ادا کرنا چاہے وہ انہیں ادا کر لے، اور جو شخص تین وتر ادا کرنا چاہے وہ انہیں ادا کر لے، اور جو شخص ایک وتر ادا کرنا چاہے وہ اسے ادا کر لے، اور جو شخص انہیں ادا نہ کر سکتا ہو وہ انہیں اشارے کے ساتھ پڑھ لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2411]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2407، 2410، 2411، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1132، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1422، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1190، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24028» «رقم طبعة با وزير 2403»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، وهو مكرر الحديث (2407).
حدیث نمبر: 1141
أخبرني أبو علي الحسين بن عليٍّ الحافظ، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب ومحمد بن إسحاق، قالا: حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا الأوزاعيُّ، حدثني الزُّهري، عن عطاء بن يزيد اللَّيثي، عن أبي أيوب الأنصاري، قال: قال رسول الله ﷺ:"الوِترُ حقٌّ، فمن شاء فليوتِرْ بخمسٍ، ومن شاء فليوتِرْ بثلاث، ومن شاء فليوتِرْ بواحدة" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد تابعه محمد بن الوليد الزُّبيدي وسفيان بن عيينة وسفيان بن حسين ومعمر ابن راشد ومحمد بن إسحاق وبكر بن وائلٍ على رفعه. أما حديث الزُّبيدي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1128 - على شرطهما_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ الزُّبَيْدِيِّ
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد تابعه محمد بن الوليد الزُّبيدي وسفيان بن عيينة وسفيان بن حسين ومعمر ابن راشد ومحمد بن إسحاق وبكر بن وائلٍ على رفعه. أما حديث الزُّبيدي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1128 - على شرطهما_x000D_ أَمَّا حَدِيثُ الزُّبَيْدِيِّ
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر برحق ہے، پس جو چاہے پانچ رکعت وتر پڑھے، اور جو چاہے تین پڑھے، اور جو چاہے ایک رکعت پڑھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور محمد بن ولید زبیدی، سفیان بن عیینہ، سفیان بن حسین، معمر بن راشد، محمد بن اسحاق اور بکر بن وائل نے اسے مرفوع روایت کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الوتر/حدیث: 1141]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور محمد بن ولید زبیدی، سفیان بن عیینہ، سفیان بن حسین، معمر بن راشد، محمد بن اسحاق اور بکر بن وائل نے اسے مرفوع روایت کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الوتر/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، لكن اختلف في رفعه ووقفه، ورجح النسائي وابن أبي حاتم والدارقطني وقفه، وخالفهم ابن القطان الفاسي فرجَّح رفعه محمد بن إسحاق: هو ابن خزيمة صاحب التصانيف، ومحمد بن يحيى: هو الذهلي، ومحمد بن يوسف: هو الفريابي، والأوزاعي: هو عبد الرحمن بن عمرو، والزهري: هو محمد بن مسلم بن ...» [ترقيم الرساله 1141] [ترقيم الشركة 1132] [ترقيم العلميه 1128]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4776
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدُ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ⦗٣٥⦘ أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ الْعِجْلِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوِتْرُ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيَفْعَلْ".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ جس کو زیادہ محبوب ہو کہ وہ پانچ وتر پڑھے تو وہ ایسا کرے اور جس کو پسند ہو کہ وہ تین وتر پڑھے تو وہ ایسا کرے اور جس کو پسند ہو کہ وہ ایک وتر پڑھے تو وہ ایسا کرلے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4776]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابوداؤد 1422»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4777
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْوِتْرَ حَقٌّ، فَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِخَمْسٍ، وَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ، وَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ".
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر حق ہے، جو چاہے پانچ یا تین وتر پڑھ لے اور جو ایک پڑھنا چاہے تو ایک پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4777]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ماقبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4779
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوِتْرُ حَقٌّ، فَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ، وَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ، وَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ، وَمَنْ غُلِبَ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً". اتَّفَقَ هَؤُلَاءِ عَلَى رَفْعِ هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَتَابَعَهُمْ عَلَى ذَلِكَ مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ مِنْ رِوَايَةِ وُهَيْبٍ عَنْهُ.
ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ثابت ہے (حق ہے)، جو سات وتر پڑھنا چاہے اور جو تین وتر پڑھنا چاہے اور جو ایک وتر پڑھنا چاہے، جو اس سے بھی عاجز آ جائے تو وہ اشارے سے پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4779]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4780
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ:" الْوِتْرُ حَقٌّ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً". وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي أَيُّوبَ. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرَوَيْهِ، ⦗٣٦⦘ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَقُولُ هَذَا الْحَدِيثَ بِرِوَايَةِ يُونُسَ، وَالزُّبَيْدِيِّ، وَابْنِ عُيَيْنَةَ، وَشُعَيْبٍ، وَابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، وَعَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ أَشْبَهُ أَنْ يَكُونَ غَيْرَ مَرْفُوعٍ، وَإِنَّهُ لَيَتَخَالَجُ فِي النَّفْسِ مِنْ رِوَايَةِ الْبَاقِينَ مَعَ رِوَايَةِ وُهَيْبٍ عَنْ مَعْمَرٍ، وَاللهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ التَّطَوُّعَ أَوِ الْوِتْرَ بِرَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ مَفْصُولَةٍ عَمَّا قَبْلَهَا مِنْهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر حق ہے، جو پانچ وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کرے اور جو تین وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کرلے اور جو ایک وتر پڑھنا پسند کرے تو وہ ایسا کرلے، جو اس کی بھی طاقت نہ رکھے تو وہ اشارہ سے پڑھ لے۔“
(ب) صحابہ کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ نفل نماز یا وتر الگ ایک رکعت ادا کرنی چاہیے، انہی میں سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔
حماد بن زید اور عبدالرزاق نے اسے معمر سے ابو ایوب رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، اور اسی طرح ایک جماعت نے اسے زہری سے ابو ایوب رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے۔ محمد بن یحییٰ کہتے ہیں: یونس، زبیدی، ابن عیینہ، شعیب، ابن ابی اسحاق اور عبدالرزاق عن معمر کی روایت کے مطابق یہ حدیث زیادہ مناسب یہی ہے کہ مرفوع نہ ہو، اور باقی راویوں کی روایت اور وہیب عن معمر کی روایت کے بارے میں دل میں تردد ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4780]
(ب) صحابہ کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ نفل نماز یا وتر الگ ایک رکعت ادا کرنی چاہیے، انہی میں سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔
حماد بن زید اور عبدالرزاق نے اسے معمر سے ابو ایوب رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، اور اسی طرح ایک جماعت نے اسے زہری سے ابو ایوب رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے۔ محمد بن یحییٰ کہتے ہیں: یونس، زبیدی، ابن عیینہ، شعیب، ابن ابی اسحاق اور عبدالرزاق عن معمر کی روایت کے مطابق یہ حدیث زیادہ مناسب یہی ہے کہ مرفوع نہ ہو، اور باقی راویوں کی روایت اور وہیب عن معمر کی روایت کے بارے میں دل میں تردد ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4780]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح