🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2151. 12- باب يجوز للإمام أن يخبئ هدية لمن غاب ولم يحضر القسمة
اس جواز کے بیان میں کہ ”امام کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ ایسے شخص کے لیے کوئی ہدیہ سنبھال کر یا محفوظ کر کے رکھ لے جو غائب ہو اور تقسیم کے موقع پر حاضر نہ ہو سکا ہو۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6003 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
الجامع الكامل: 6003، 15349، 15350
صحیح بخاری: 2599، 2657، 5800
صحیح مسلم: 2431، 2432
سنن ابوداود: 4028
سنن ترمذی: 2818
سنن نسائی: 5326
مسند احمد: 18927
اللؤلؤ والمرجان: 630
الفتح الربانی: 6282
صحیح ابن حبان: 4817، 4818
المستدرک علی الصحیحین: 6189
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7220
المعجم الاوسط: 5724
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 630
630 صحيح حديث الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً، وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ مِنْهَا شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيِّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَقَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، فَقَالَ: خَبَأْنَا هذَا لَكَ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: رَضِيَ مَخْرَمَةُ
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قبائیں تقسیم کیں اور مخرمہ رضی اللہ عنہ کو اس میں سے ایک بھی نہیں دی، انہوں نے (مجھ سے) کہا: بیٹے! چلو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلیں، میں ان کے ساتھ چلا، پھر انہوں نے کہا کہ اندر جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرو کہ میں آپ کا منتظر ہوں، چنانچہ میں اندر گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت انہی قباؤں میں سے ایک قبا پہنے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہ تمہارے لیے چھپا رکھی تھی، لو اب یہ تمہاری ہے۔“ مسور رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (میرے والد) مخرمہ رضی اللہ عنہ نے قبا کی طرف دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مخرمہ خوش ہوا یا نہیں؟“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 19 باب كيف يقبض العبد والمتاع»
وضاحت: ٭ سیّدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبدالرحمن تھی۔ صغار صحابہ میں شمار ہوتے ہیں۔ہجرت کے دو سال بعد پیدا ہوئے۔ آٹھ ہجری کو فتح مکہ کے بعد ذوالحجہ کے مہینہ میں مدینہ تشریف لائے تھے۔ اس وقت چھ سال کے تھے۔ سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت تک مدینہ رہے۔ بعد میں مکہ چلے گئے۔ ۶۴ہجری کو وفات پائی۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6282
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةٌ مُزَرَّرَةٌ بِالذَّهَبِ فَقَسَمَهَا فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا مِسْوَرُ اذْهَبْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّهُ قَدْ ذُكِرَ لِي أَنَّهُ قَسَمَ أَقْبِيَةً فَانْطَلَقْنَا فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَخَلْتُ فَدَعَوْتُهُ إِلَيْهِ فَخَرَجَ إِلَيَّ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا قَالَ خَبَأْتُ لَكَ هَذَا يَا مَخْرَمَةُ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ
۔ سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ چوغے بطور ہدیہ پیش کیے گئے، ان کے بٹن سونے کے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ چوغے اپنے صحابہ کے درمیان تقسیم کر دیے، سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے مسور!ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے چلو، میں نے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چوغے تقسیم کر رہے ہیں، پس ہم چلے گئے، جب وہاں پہنچے تو اس نے کہا: اندر جاؤ اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلاؤ، پس میں گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلا لایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اورایک چوغہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے مخرمہ! یہ میں نے تیرے لیے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ چنانچہ انھوں نے اس کو دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مخرمہ راضی ہو گیا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو وہ دے دیا۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6282]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2599، 5800، ومسلم: 1058، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18927 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19135»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2599
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4817
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، قَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا، وَقَالَ: " قَدْ خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ"، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَضِيَ مَخْرَمَةُ" .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قبائیں تقسیم کیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کچھ نہیں دیا، سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلو، میں ان کے ساتھ گیا، (وہاں) انہوں نے فرمایا: تم اندر جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لاؤ۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قباء تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میں نے تمہارے لیے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مخرمہ راضی ہو گئے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4817]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2599، 2657، 3127، 5800، 6132، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1058، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4817، 4818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6127» «رقم طبعة با وزير 4797»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2599). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4818
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا، فَقَالَ مَخْرَمَةُ: يَا بُنَيَّ، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَقَالَ: ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُ لَهُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ، فَقَالَ: " قَدْ خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ"، فَنَظَرَ إِلَيْهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَضِيَ مَخْرَمَةُ" .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قبائیں تقسیم کیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کچھ نہیں دیا۔ سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلو، میں ان کے ساتھ گیا، (وہاں) انہوں نے فرمایا: تم اندر جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لاؤ۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر لایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قباء تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میں نے تمہارے لیے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مخرمہ راضی ہو گئے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4818]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2599، 2657، 3127، 5800، 6132، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1058، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4817، 4818، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6127» «رقم طبعة با وزير 4798»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6189
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، حَدَّثَنَا علي بن عبد العزيز، حَدَّثَنَا مُسلِم بن إبراهيم، حَدَّثَنَا حاتم بن وَرْدان، حَدَّثَنَا أيوب، عن ابن أبي مُلَيكة، عن المِسَور بن مَخرَمة قال: قَدِمَت على النَّبِيّ ﷺ أَقبيَةٌ فقَسَمَها بين أصحابه، فقال لي أَبي: انطلِقْ بنا إليه، فإنه أتته أقبيَةٌ، فتكلَّم أَبي على الباب، فعرف النَّبِيُّ ﷺ صوتَه، فخرج ومعه قَباءٌ، فجعل يقول:"خَبَأتُ لك هذا، خَبَأتُ لك هذا" (3) .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قبائیں آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے صحابہ میں تقسیم فرما دیا، میرے والد نے مجھ سے کہا: ”ہمارے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قبائیں آئی ہیں،“ میرے والد نے دروازے پر دستک دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز پہچان لی اور ایک قبا ہاتھ میں لیے باہر تشریف لائے اور فرمانے لگے: ”میں نے اسے تمہارے لیے چھپا کر رکھا تھا، میں نے اسے تمہارے لیے چھپا کر رکھا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6189]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،مسلم بن إبراهيم: هو الأزدي الفراهيدي، وأيوب: هو ابن أبي تميمة السَّختياني، وابن أبي مليكة: هو عبد الله بن عبيد الله بن أبي مليكة.» [ترقيم الرساله 6189] [ترقيم الشركة 6129]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15349
15349- عن المسور بن مخرمة، قال: قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم أقبية ولم يعط مخرمة شيئا، فقال مخرمة: يا بني انطلق بنا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فانطلقت معه، فقال: ادخل فادعه لي، قال: فدعوته له، فخرج إليه وعليه قباء منها، فقال: خبأت هذا لك قال: فنظر إليه، فقال: رَضِي مخرمة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في اللباس (5800)، ومسلم في الزكاة (1058: 129) عن قتيبة بن سعيد، ثنا ليث، عن ابن أبي مليكة، عن المسور بن مخرمة فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15350
15350- عن المسور بن مخرمة قال: أهدي لرسول الله صلى الله عليه وسلم أقبية مزررة بالذهب، فقسمها في أصحابه، فقال مخرمة: يا مسور اذهبْ بنا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فإنه قد ذكر لي أنه قسم أقبية، فانطلقنا، فقال: ادخل فادعه لي، قال: فدخلت، فدعوته إليه، فخرج إليَّ وعليه قباء منها. قال: خبأت لك هذا يا مخرمة. قال: فنظر إليه فقال: رضي، فأعطاه إياه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (18927) عن هاشم (هو ابن القاسم أبو النضر)، حدثنا الليث، حدثني عبدالله بن عبيدالله بن أبي مليكة، عن المسور بن مخرمة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7220
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبِيَةٌ قَسَمَهَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لِي أَبِي مَخْرَمَةُ : انْطَلِقْ بِنَا إِلَيْهِ، لَعَلَّهُ أَنْ يُعْطِيَنَا مِنْهَا شَيْئًا. قَالَ: فَجَاءَ أَبِي إِلَى الْبَابِ، فَقَالَ: هَاهُنَا هُوَ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَهُ، فَخَرَجَ مَعَهُ بِقَبَاءٍ قَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يُرِي أَبِي مَحَاسِنَ الْقَبَاءِ وَهُوَ يَقُولُ: خَبَأْتُ هَذَا لَكَ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ صَالِحٌ: فَقُلْتُ لِأَبِي: مِنْ أَيِّ شَيْءٍ فَعَلَ هَذَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَخْرَمَةَ؟ فَقَالَ: كَانَ يَتَّقِي لِسَانَهُ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ قبائیں لائی گئیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تقسیم فرما دیا، تو میرے والد سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو، شاید کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے ہمیں بھی کچھ عطا فرما دیں“، چنانچہ میرے والد (کاشانہِ نبوی کے) دروازے پر آئے اور پکارا: ”کیا وہ یہاں تشریف فرما ہیں؟“، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبا لے کر باہر تشریف لائے، سیدنا مسور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کو اس قبا کی خوبیاں دکھا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ” «خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ» ”میں نے یہ (قبا) آپ ہی کے لیے سنبھال کر رکھی تھی““، راویِ حدیث ابو محمد صالح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حاتم بن وردان رحمہ اللہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایسا (خصوصی تالیفِ قلب والا) معاملہ کیوں فرمایا؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی زبان (کی تیزی) سے بچنا چاہتے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/بقية حديث زيد بن أرقم/حدیث: 7220]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2514، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1058، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2818، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5324، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18448، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5720، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3047، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7185»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5724
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ، قَالَ: ثَنَا أَبِي ، قَالَ: ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةٌ، فَقَسَمَهَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لِي أَبِي مَخْرَمَةُ : انْطَلِقْ بِنَا إِلَيْهِ لَعَلَّهُ أَنْ يُعْطِيَنَا مِنْهَا شَيْئًا، فَانْتَهَى إِلَى الْبَابِ، فَقَالَ: هَا هُوَ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ مَعَهُ بِقَبَاءٍ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يُرِي أَبِي مَحَاسِنَ الْقَبَاءِ، وَيَقُولُ: خَبَأْتُ هَذَا لَكَ.
قَالَ صَالِحُ بْنُ حَاتِمٍ : قُلْتُ لِأَبِي: لِأَيِّ شَيْءٍ فَعَلَ هَذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَخْرَمَةَ ؟ قَالَ: كَأَنَّهُ اتِّقَاءُ لِسَانِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قبائیں (چغے) آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم فرما دیا۔ میرے والد مخرمہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”ہمارے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو، شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بھی ان میں سے کچھ عطا فرما دیں۔“ چنانچہ وہ دروازے پر پہنچے اور (مجھ سے) کہا: ”وہ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) یہیں ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز سن لی تو ایک قبا لے کر ان کی طرف نکل آئے۔ گویا میں اب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کو قبا کی خوبیاں دکھا رہے ہیں اور فرما رہے ہیں: ”میں نے یہ تمہارے لیے سنبھال رکھی تھی۔““
صالح بن حاتم رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے اپنے والد سے پوچھا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخرمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟“ انہوں نے کہا: ”گویا (ان کی تندیِ) زبان سے بچنے کے لیے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا)۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے حاتم بن وردان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5724]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: صحيح من حديث ابن أبي مليكة عن المسور «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 253» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2599، 2657، 3127، 5800، 6132، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1058، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4817، 4818، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6127، 6285، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5339 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9584، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4028، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2818، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6186، 6187، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19230، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7220، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6645، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3044، 3046، 3047، 3045، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8558»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں