الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2748. 13- باب ما جاء في أكل صيد البحر، وطعامه متاعا لكم وللسيارة
ان احادیث کا بیان جو سمندری شکار کے کھانے کے متعلق مروی ہیں، اور اس کا کھانا تمہارے اور مسافروں کے لیے سامانِ منفعت ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7355 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3314
بلوغ المرام: 11
مشکوۃ المصابیح: 4132
مسند احمد: 5723
مسند امام شافعی: 1513
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 210
1 تا 10
حدیث نمبر: 7355
7355- عن عبد الله بن عمر قال: أحلت لنا ميتتان ودمان: الجراد والحيتان، والكبد والطحال.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البيهقي (1/254) من حديث ابن وهب، ثنا سليمان بن بلال، عن زيد بن أسلم، عن عبد الله بن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3314
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ , فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ , وَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کر دئیے گئے ہیں: رہے دونوں مردار تو وہ مچھلی اور ٹڈی ہے، اور رہے دونوں خون: تو وہ جگر (کلیجی) اور تلی ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3314]
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مری ہوئی چیزیں اور دو خون حلال ہیں۔ مردہ چیزیں تو مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3314]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6738، ومصباح الزجاجة: 1141)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/97) (صحیح)» (سند میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم ضعیف ہے، سلیمان بن بلال نے ان کی متابعت کی ہے لیکن عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے، اور وہ حکما مرفوع ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1118)
وضاحت: ۱؎: یہ دونوں بھی خون ہیں گو جمے ہوئے سہی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (3218)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 495
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (3218)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 495
حدیث نمبر: 11
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أحلت لنا ميتتان ودمان، فأما الميتتان: فالجراد والحوت، وأما الدمان: فالكبد والطحال» .أخرجه أحمد وابن ماجه، وفيه ضعف.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دو مری ہوئی چیزیں اور دو خون ہمارے لیے حلال کئے گئے ہیں۔ دو مری ہوئی چیزیں (جنہیں ذبح نہ کیا گیا) ایک ٹڈی اور دوسری مچھلی۔ باقی رہے دو خون تو اس سے مراد ایک جگر اور دوسری تلی ہے۔“
احمد اور ابن ماجہ نے اسے روایت کیا اور اس میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 11]
احمد اور ابن ماجہ نے اسے روایت کیا اور اس میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 11]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی: – «أُحِلَّتْ» حلال کیے گئے – «لَنَا» ہمارے لیے – «مَيْتَتَانِ» دو مردار – «وَدَمَانِ» اور دو خون، – «فَأَمَّا» پس بہرحال – «الْمَيْتَتَانِ» دو مردار: – «فَالْجَرَادُ» تو ٹڈی – «وَالْحُوتُ» اور مچھلی (ہیں)، – «وَأَمَّا» اور بہرحال – «الدَّمَانِ» دو خون: – «فَالْكَبِدُ» تو کلیجی – «وَالطِّحَالُ» اور تلی (ہیں)۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) – «أَحْمَدُ» احمد – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے، – «وَفِيهِ» اور اس میں – «ضَعْفٌ» کمزوری ہے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، پس بہرحال دو مردار: تو وہ ٹڈی اور مچھلی ہیں، اور بہرحال دو خون: تو وہ کلیجی اور تلی ہیں۔“ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 11]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، پس بہرحال دو مردار: تو وہ ٹڈی اور مچھلی ہیں، اور بہرحال دو خون: تو وہ کلیجی اور تلی ہیں۔“ اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 11]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الأطعمة، باب الكبدوالطحال، حديث: 3314، وأحمد: 2 / 97 وسنده ضعيف، عبدالرحمن بن زيد بن أسلم ضعيف مشهور، وللحديث طريق آخر موقوف له حكم الرفع، وأخرجه البيهقي:1 /254، وسنده صحيح، وللحديث طريق أخري.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 4132
4132 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ . الْمَيْتَتَانِ: الْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَالدَّمَانِ: الْكَبِدُ وَالطِّحَالُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مردہ چیزیں اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہیں، جبکہ دو خون جگر اور تلی ہیں۔“ ضعیف، رواہ احمد وابن ماجہ والدارقطنی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4132]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أحمد (97/2 ح 5723 موقوف) و ابن ماجه (3218، 3314 وسنده ضعيف) و الدارمي (271/4. 272)
٭ عبد الرحمٰن بن زيد بن أسلم ضعيف و تابعه أخواه وھما ضعيفان .
٭٭ سنده ضعيف جدًا وله شاھد موقوف صحيح عند البيھقي (254/1) وله حکم المرفوع وھو يغني عنه .»
٭ عبد الرحمٰن بن زيد بن أسلم ضعيف و تابعه أخواه وھما ضعيفان .
٭٭ سنده ضعيف جدًا وله شاھد موقوف صحيح عند البيھقي (254/1) وله حکم المرفوع وھو يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: جيد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
حدیث نمبر: 5723
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ، فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے لئے دو طرح کے مردار اور دو طرح کا خون حلال ہے، مردار سے مراد تو مچھلی اور ٹڈی دل ہے (کہ انہیں ذبح کرنے کی ضرورت ہی نہیں) اور خون سے مراد کلیجی اور تلی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5723]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالرحمن بن زيد بن أسلم.
حدیث نمبر: 480
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ، فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ وَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ) )
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، پس وہ دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون جگر اور تلی ہیں۔“ (مسند احمد: 5723) [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 480]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 3218، 3314، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5723 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مچھلی، ٹڈی کا مردار اور جگر اور تلی کے خون حلال ہیں۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 3218
حدیث نمبر: 7314
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ فَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہمابیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کئے گئے ہیں، دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہیں دو خون جگر اور تلی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7314]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابن ماجه: 3218، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5723 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5723»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مچھلی اور ٹڈی نہ صرف حلال ہیں، بلکہ ان کا مردار بھی حلال ہے، یہ اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی رخصت ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 1513
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ، الْمَيْتَتَانِ: الْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَالدَّمَانِ: أَحْسَبُهُ قَالَ: الْكَبِدُ وَالطِّحَالُ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو مردہ ہوئی چیزیں اور دو خون ہمارے لیے حلال کردیے گئے ہیں۔ دو مردہ ہوئی چیزیں: ٹڈی اور مچھلی ہیں۔ اور دو خون میرے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جگر اور تلی ہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الأطعمة والصيد والذبائح /حدیث: 1513]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعیف، لضعف عبد الرحمن بن زيد اخرجه ابن ماجة، الأطعمة، باب الكبد والطحال (3314). واحمد: 3/ 97 وللحديث طريق آخر موقوف له حكم المرفوع اخرجه البيهقى: 1 / 254 وقال هذا اسناد صحيح.»
حدیث نمبر: 11941
11941- عن عبد الله بن عمر قال: أحلت لنا ميتتان ودمان: الجراد والحيتان، والكبد والطحال.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البيهقي (1/254) من حديث ابن وهب، ثنا سليمان بن بلال، عن زيد بن أسلم، عن عبد الله بن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1197
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو جَعْفَرٍ كَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِيُّ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الصِّبْغِيُّ أنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ الْبُسْرِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَأُسَامَةُ، وَعَبْدُ اللهِ، بَنُو زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِمْ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْجَرَادُ وَالْحُوتُ وَأَمَّا الدَّمَانِ فَالطِّحَالُ وَالْكَبِدُ" ⦗٣٨٥⦘ أَوْلَادُ زَيْدٍ هَؤُلَاءِ كُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ جَرَّحَهُمْ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَكَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ يُوَثِّقَانِ عَبْدَ اللهِ بْنَ زَيْدٍ إِلَّا أَنَّ الصَّحِيحَ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ هُوَ الْأَوَّلُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو خون اور دو مردار حلال کیے گئے ہیں: مردار ٹڈی اور مچھلی ہیں اور خون تلی اور جگر ہیں۔“ (ب) زید کے تمام بیٹے حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں۔ یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے ان پر جرح کی ہے۔ امام احمد بن حنبل اور علی بن مدینی رحمہما اللہ نے عبداللہ بن زید کو ثقہ قرار دیا ہے، لیکن اس سے پہلی حدیث زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث: «منكر مرفوع۔ صحيح موقوف۔ أخرجه احمد 2/97»
الحكم على الحديث:
منكر مرفوع