الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2965. 3- باب ما جاء في حكم السلب
مقتول دشمن سے چھینے گئے ساز و سامان (سلب) کے شرعی حکم کے بارے میں مروی روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8015 (کل: 17 مقامات، 14 کتب)
صحیح مسلم: 4569
بلوغ المرام: 1101
مسند عبدالرحمن بن عوف: 24
مشکوۃ المصابیح: 4028
مسند احمد: 1673
اللؤلؤ والمرجان: 1145
الفتح الربانی: 10704
صحیح ابن حبان: 4840
المستدرک علی الصحیحین: 5912
السنن الكبرى للبيهقي: 12759
المعجم الکبیر للطبرانی: 17516
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 866
11 تا 17
حدیث نمبر: 4840
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ الْمَاجِشُونِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ:" بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ بَيْنَ الصَّفِّ يَوْمَ بَدْرٍ نَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي، فَإِذَا أَنَا بَيْنَ غُلامَيْنِ مِنَ الأَنْصَارِ، فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ غَمَزَنِي أَحَدُهُمَا، فَقَالَ: أَيْ عَمِّ؟ هَلْ تَعْرِفُ أَبَا جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَمَا حَاجَتُكَ إِلَيْهِ يَا بْنَ أَخِي، فَقَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّهُ يَسُبُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُهُ لا يُفَارِقُ سَوَادِي سَوَادَهُ حَتَّى يَمُوتَ الأَعْجَلُ مِنَّا، قَالَ: فَأَعْجَبَنِي قَوْلُهُ، قَالَ: فَغَمَزَنِي الآخَرُ، وَقَالَ مِثْلَهَا، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ رَأَيْتُ أَبَا جَهْلٍ يَجُولُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقُلْتُ لَهُمَا: هَذَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تَسْأَلانِي عَنْهُ، فَابْتَدَرَاهُ، فَضَرَبَاهُ بِسَيْفِهِمَا فَقَتَلاهُ، ثُمَّ أَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَاهُ بِمَا صَنَعَا، فَقَالَ: " أَيُّكُمَا قَتَلَهُ؟" فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ، فَقَالَ:" هَلْ مَسَحْتُمَا سَيْفَكُمَا؟" قُلْنَا: لا، قَالَ: فَنَظَرَ فِي السَّيْفَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كِلاكُمَا قَتَلَهُ"، ثُمَّ قَضَى بِسَلَبِهِ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، قَالَ: وَالرَّجُلانِ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَمُعَاذُ بْنُ عَفْرَاءَ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا خَبَرٌ أَوْهَمَ جَمَاعَةٌ مِنْ أَئِمَّتِنَا أَنَّ سَلَبَ الْقَتِيلِ إِذَا اشْتَرَكَ النَّفْسَانِ فِي قَتْلِهِ يَكُونُ خِيَارُهُ إِلَى الإِمَامِ بِأَنْ يُعْطِيَهُ أَحَدَ الْقَاتِلَيْنِ مَنْ شَاءَ مِنْهُمَا، وَكُنَّا نَقُولُ بِهِ مُدَّةً، ثُمَّ تَدَبَّرْنَا، فَإِذَا هَذِهِ الْقِصَّةُ كَانَتْ يَوْمَ بَدْرٍ، وَحِينَئِذٍ لَمْ يَكُنْ حُكْمُ سَلَبِ الْقَتِيلِ لِقَاتِلِهِ، وَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ كَذَلِكَ، كَانَ الْخِيَارُ إِلَى الإِمَامِ أَنْ يُعْطِيَ ذَلِكَ أَيَّمَا شَاءَ مِنَ الْقَاتِلَيْنِ، كَمَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَلَبِ أَبِي جَهْلٍ حَيْثُ أَعْطَاهُ مُعَاذَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَكَانَ هُوَ وَمُعَاذُ بْنُ عَفْرَاءَ قَاتِلَيْهِ، وَأَمَّا قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَتَلَ قَتِيلا فَلَهُ سَلَبُهُ، فَكَانَ ذَلِكَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَيَوْمُ حُنَيْنٍ بَعْدَ بَدْرٍ بِسَبْعِ سِنِينَ، فَذَلِكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى أَنَّ الْقَاتِلَيْنِ إِذَا اشْتَرَكَا فِي قَتِيلٍ كَانَ السَّلَبُ لَهُمَا مَعًا.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر میں صف میں کھڑا ہوا تھا، جب میں نے اپنے دائیں اور بائیں طرف دیکھا تو میں دو انصاری لڑکوں کے درمیان تھا، ابھی میں اسی حالت میں تھا کہ ان دونوں میں سے ایک نے مجھے ٹہوکا دیا اور بولا: اے چچا! کیا آپ ابوجہل بن ہشام کو پہچانتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اے میرے بھتیجے، تمہیں اس سے کیا کام ہے؟ اس نے کہا: مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا کہتا ہے، «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے“ اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میرا جسم اس کے جسم سے اس وقت تک جدا نہیں ہو گا جب تک ہم دونوں میں سے وہ شخص مر نہیں جاتا جسے پہلے موت آنی ہے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اس کی بات سے متاثر ہوا تو دوسرے نے مجھے ٹہوکا دیا، اس نے بھی اسی کی مانند بات کہی، اسی دوران میں نے ابوجہل کو لوگوں کے درمیان گھومتے ہوئے دیکھا تو میں نے ان دونوں سے کہا: یہ رہا وہ شخص جس کے بارے میں تم دونوں مجھ سے دریافت کر رہے تھے۔ وہ دونوں اس کی طرف لپکے، ان دونوں نے اس پر تلوار کا وار کیا اور اسے قتل کر دیا، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اس عمل کے بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم دونوں میں سے کس نے اسے قتل کیا ہے؟“ ان دونوں نے یہی کہا: میں نے اسے قتل کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم دونوں نے اپنی تلواروں کو صاف کر لیا ہے؟“ ہم نے (یعنی ان دونوں نے) جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی تلواروں کا جائزہ لیا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں ہی نے اسے قتل کیا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابوجہل) کا ساز و سامان (یعنی ہتھیار وغیرہ) معاذ بن عمرو بن جموح کو دیے جانے کا فیصلہ دیا۔ (راوی بیان کرتے ہیں) وہ دو لڑکے سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح اور سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہما تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو نقل کرتے ہوئے ہمارے ائمہ کی ایک جماعت کو غلط فہمی ہوئی کہ جس کافر کو قتل کرنے میں دو آدمی حصہ دار ہوں اس کافر (کے ساز و سامان) کے بارے میں امیر کو اختیار ہو گا کہ وہ اس سامان کو دونوں قاتلوں میں سے کسی ایک کو دے دے جسے بھی وہ چاہے، ہم ایک عرصہ تک اس کے مطابق فتوی دیتے رہے۔ پھر ہم نے غور و فکر کیا (تو یہ بات سامنے آئی) یہ واقعہ غزوہ بدر کا ہے اور اس وقت یہ حکم نہیں تھا کہ مقتول کا ساز و سامان قاتل کو ملے گا، تو جب یہ صورتحال تھی تو (اس وقت) اختیار امیر کے پاس تھا کہ وہ اس سامان کو دونوں قاتلوں میں سے جسے چاہے دے دے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کے سامان کے بارے میں کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سامان سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کو دے دیا حالانکہ وہ اور سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہما (دونوں ابوجہل کے) قاتل تھے۔ جہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا تعلق ہے: «مَنْ قَتَلَ قَتِيلًا فَلَهُ سَلَبُهُ» ”جو کسی (کافر) کو قتل کرے تو اس (کافر) کا ساز و سامان اسے مل جائے گا۔“ یہ فرمان غزوہ حنین کے موقع کا ہے اور غزوہ حنین، غزوہ بدر کے سات سال بعد پیش آیا تھا۔ اس بنیاد پر میں یہ کہتا ہوں جب دو (مجاہد) کسی (کافر) کو قتل کرنے میں حصہ دار ہوں تو (اس کافر کا) ساز و سامان ان دونوں کو ملے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4840]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3141، 3964، 3988، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1752، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4840، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5847، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12884، 12885، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1695» «رقم طبعة با وزير 4820»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (229): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 5912
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العنبري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي. وحدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل - واللفظُ له - حدثنا أبو المُثنّى العَنْبري؛ قالا: حدثنا مُسدَّد، حدثنا يوسف بن الماجِشُون، عن صالح بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عَوْف، عن أبيه، عن جده، قال: بينما أنا واقفٌ في الصفّ يومَ بدر، فنظرتُ عن يميني وشِمالي، فإذا أنا بين غُلامين من الأنصار حديثةٌ أسنانُهما، تَمنَّيتُ أن أكونَ بين أَضْلَعَ منهما، فغَمَزَني أحدهما، فقال: يا عَمّاهُ، هل تَعرفُ أبا جَهْل؟ قلت: نعم، وما حاجتُك إليه يا ابن أخي؟ قال: أُخبرتُ أنه يسُبُّ رسولَ الله ﷺ، والذي نفسي بيدِه، لئن رأيتُه لا يُفارِقُ سَوادِي سَوادَه حتى يموت الأعجلُ منا، وتعجبَّتُ لذلك، فغَمَزَنِي الآخرُ فقال لي مثلَها، فلم أنشَبْ أن نظرتُ إلى أبي جهل يَدُور في الناس، فقلتُ لهما: ألا إِنَّ هذا صاحبُكما الذي تَسألانِ عنه، فابتدَراهُ بسَيفَيهما فضرباه حتى قَتَلاهُ، ثم انصرفا إلى رسول الله ﷺ، فأخبراه، فقال:"أَيُّكما قَتلَه؟" فقال كل واحد منهما: أنا قتلتُه، فقال:"هل مَسحتُما سَيفَيكُما؟" قالا: لا، فنظر في السَّيفَين، فقال:"كِلاكُما قتلَه"، فقَضَى بسَلَبِه لمعاذ بن عمرو بن الجَمُوح، وكانا معاذَ بنَ عَفْراء ومعاذَ بن عَمرو بن الجموح (1) . فأما أخُوه خَلّاد بن عَمرو بن الجَمُوح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5796 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5796 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں غزوۂ بدر کے دن صف میں کھڑا تھا، میں نے اپنے دائیں اور بائیں جانب دیکھا تو میں انصار کے دو نوجوان لڑکوں کے درمیان تھا جن کی عمریں بہت کم تھیں، میں نے تمنا کی کہ کاش میں ان سے زیادہ مضبوط اور توانا لوگوں کے درمیان ہوتا، اتنے میں ان میں سے ایک نے مجھے کہنی ماری اور پوچھا: ”اے چچا! کیا آپ ابوجہل کو پہچانتے ہیں؟“ میں نے کہا: ہاں، لیکن بھتیجے تمہیں اس سے کیا کام ہے؟ اس نے کہا: مجھے خبر ملی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میرا وجود اس کے وجود سے جدا نہیں ہوگا یہاں تک کہ ہم میں سے وہ مر جائے جس کی موت پہلے لکھی ہے، مجھے اس کی اس بات پر سخت حیرت ہوئی، پھر دوسرے لڑکے نے بھی مجھے اسی طرح اشارہ کر کے یہی بات کہی، ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ میں نے ابوجہل کو دیکھا جو لوگوں کے درمیان چکر لگا رہا تھا، میں نے ان دونوں سے کہا: دیکھو! یہ ہے تمہارا وہ مطلوبہ شخص جس کے بارے میں تم مجھ سے پوچھ رہے تھے، یہ سنتے ہی وہ دونوں اپنی تلواریں سونت کر اس پر جھپٹ پڑے اور اسے ضربات لگا کر قتل کر دیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ کو واقعے کی خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم میں سے اسے کس نے قتل کیا ہے؟“ ان میں سے ہر ایک نے دعویٰ کیا کہ میں نے اسے قتل کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی تلواریں صاف کر لی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں تلواروں کا معائنہ فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”تم دونوں نے ہی اسے قتل کیا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کے جنگی سامان (سلب) کا فیصلہ سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کے حق میں فرما دیا، اور وہ دونوں معاذ بن عفراء اور معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہما تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5912]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أبو المثنَّى: هو معاذ بن المُثنَّى، ويوسف بن الماجِشون: هو يوسف بن يعقوب بن أبي سلمة.» [ترقيم الرساله 5912] [ترقيم الشركة 5848] [ترقيم العلميه 5796]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح أبو المثنَّى: هو معاذ بن المُثنَّى
حدیث نمبر: 8763
8763- عن عبد الرحمن بن عوف أنه قال: بينا أنا واقف في الصف يوم بدر، نظرت عن يميني وشمالي، فإذا أنا بين غلامين من الأنصار، حديثة أسنانهما، تمنيت لو كنت بين أضلع منهما، فغمزني أحدهما، فقال: يا عم هل تعرف أبا جهل؟ قال: قلت نعم، وما حاجتك إليه يا ابن أخي؟ قال: أخبرت أنه يسبّ رسول الله صلى الله عليه وسلم، والذي نفسي بيده لئن رأيته لا يفارق سوادي سواده حتى يموت الأعجل منا، قال: فتعجبت لذلك، فغمزني الآخر، فقال مثلها: قال: فلم أنشب أن نظرت إلى أبي جهل يزول في الناس، فقلت: ألا تريان؟ هذا صاحبكما الذي تسألان عنه، قال: فابتدراه فضرباه بسيفيهما، حتى قتلاه، ثم انصرفا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبراه، فقال: أيكما قتله؟ فقال كل واحد منهما: أنا قتلت، فقال: هل مستحما سيفيكما؟ قالا: لا، فنظر في السيفين فقال: كلاكما قتله وقضى بسلبه لمعاذ بن عمرو بن الجموح، (والرجلان: معاذ بن عمرو بن الجموح ومعاذ بن عفراء)
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في فرض الخمس (3141) ومسلم في الجهاد والسير (42:1752) كلاهما عن يوسف بن الماجشون، عن صالح بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف، عن أبيه، عن جده عبد الرحمن بن عوف أنه قال فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 12367
12367- عن عبدالرحمن بن عوف أنه قال: بينا أنا واقف فى الصف يوم بدر، نظرت عن يمينى وشمالى، فإذا أنا بين غلامين من الأنصار، حديثة أسنانهما، تمنيت لو كنت بين أضلع منهما، فغمزنى أحدهما.فقال: يا عم! هل تعرف أبا جهل.قال: قلت: نعم وما حاجتك إليه يا ابن أخى.قال: أخبرت أنه يسبّ رسول الله صلى الله عليه وسلم، والذي نفسى بيده لئن رأيته، لا يفارق سوادى سواده حتى يموت الأعجل منا.قال: فتعجبت لذلك فغمزنى الآخر، فقال: مثلها، قال: فلم أنشب أن نظرت إلى أبى جهل، يجول فى الناس، فقلت: ألا تريان هذا صاحبكما الذي تسألان عنه قال: فابتدراه فضرباه بسيفيهما حتى قتلاه، ثم انصرفا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأخبراه.فقال: أيكما قتله.فقال كل واحد منهما: أنا قتلت.فقال: هل مسحتما سيفيكما.قالا: لا.فنظر فى السيفين فقال: كلاكما قتله.وقضى بسلبه لمعاذ بن عمرو بن الجموح، والرجلان معاذ بن عمرو بن الجموح ومعاذ ابن عفراء.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في فرض الخمس (3141)، ومسلم في الجهاد والسير (42:1752) كلاهما عن يوسف بن الماجشون، عن صالح بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف، عن أبيه، عن جده عبد الرحمن بن عوف أنه قال، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 12759
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ الْمَاجِشُونِ قَالَ: أَخْبَرَنِي ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، ثنا أَبُو الْمُثَنَّى الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ فِي الصَّفِّ يَوْمَ بَدْرٍ نَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي، فَإِذَا أَنَا بَيْنَ غُلَامَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ حَدِيثَةٌ أَسْنَانُهُمْ، تَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ بَيْنَ أَضْلَعَ مِنْهُمَا، فَغَمَزَنِي أَحَدُهُمَا فَقَالَ: يَا عَمَّاهُ، هَلْ تَعْرِفُ أَبَا جَهْلٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَمَا حَاجَتُكَ إِلَيْهِ يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّهُ يَسُبُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنْ رَأَيْتُهُ لَا يُفَارِقُ سَوَادِي سَوَادَهُ حَتَّى يَمُوتَ الْأَعْجَلُ مِنَّا، وَتَعَجَّبْتُ لِذَلِكَ، فَغَمَزَنِي الْآخَرُ فَقَالَ لِي مِثْلَهَا، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَدُورُ فِي النَّاسِ، فَقُلْتُ لَهُمَا: أَلَا إِنَّ هَذَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تَسْأَلَانِ عَنْهُ، فَابْتَدَرَاهُ بِسَيْفَيْهِمَا فَضَرَبَاهُ حَتَّى قَتَلَاهُ، ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَاهُ، فَقَالَ:" أَيُّكُمَا قَتَلَهُ؟" فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ، فَقَالَ:" هَلْ مَسَحْتُمَا سَيْفَيْكُمَا؟" قَالَا: لَا، فَنَظَرَ فِي السَّيْفَيْنِ فَقَالَ:" كِلَاكُمَا قَتَلَهُ"، وَقَضَى بِسَلَبِهِ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَكَانَا مُعَاذَ ابْنَ عَفْرَاءَ وَمُعَاذَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں بدر کے دن صف میں کھڑا تھا، میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا تو انصار کے دو نو عمر لڑکے تھے، میں نے خواہش کی کہ کاش میں کسی بڑی عمر والے آدمی کے ساتھ ہوتا، پس ان میں سے ایک نے مجھے اشارہ کیا اور کہا: اے چچا! کیا آپ ابوجہل کو جانتے ہو؟ میں نے کہا: ہاں اور اے بھتیجے! تجھے اس کی کیا ضرورت ہے؟ اس نے کہا: مجھے خبر دی گئی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میں اس سے علیحدہ نہیں ہوں گا، حتیٰ کہ ہم میں سے پہلے فوت ہونے والا فوت ہو جائے، مجھے اس پر بڑا تعجب ہوا، اتنے میں دوسرے نے بھی ایسی ہی بات کہی، تھوڑی ہی دیر میں میں نے ابوجہل کو دیکھا، وہ لوگوں میں گھوم رہا تھا، میں نے ان سے کہا: وہ ہے، جس کے بارے میں تم مجھ سے سوال کر رہے تھے، وہ دونوں اپنی تلواریں لے کر اس کی طرف دوڑے، ان دونوں نے اس کو مارا یہاں تک کہ اسے قتل کردیا، پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”دونوں میں سے اسے کس نے قتل کیا ہے؟“ دونوں میں سے ہر ایک نے کہا: میں نے اسے قتل کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی تلواریں صاف کرلی ہیں؟“ دونوں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کی تلواروں کو دیکھا تو فرمایا: ”دونوں نے ہی اسے قتل کیا ہے“ اور اس (ابوجہل) کے سلب کا فیصلہ معاذ بن عمرو بن جموع رضی اللہ عنہ کے حق میں کیا اور وہ دونوں معاذ بن عفراء اور معاذ بن عمرو بن جموع رضی اللہ عنہما تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12759]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3141۔ مسلم 1752»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17516
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا وَاقِفٌ، فِي الصَّفِّ يَوْمَ بَدْرٍ نَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي وَشِمَالِي، فَإِذَا أَنَا بَيْنَ غُلَامَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ حَدِيثَةٍ أَسْنَانُهُمَا، تَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ بَيْنَ أَضْلَعَ مِنْهُمَا، فَغَمَزَنِي أَحَدُهُمَا، فَقَالَ: يَا عَمِّ، هَلْ تَعْرِفُ أَبَا جَهْلٍ ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَمَا حَاجَتُكَ إِلَيْهِ يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّهُ يَسُبُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ رَأَيْتُهُ لَا يُفَارِقُ سَوَادِي سَوَادَهُ، حَتَّى يَمُوتَ الْأَعْجَلُ مِنَّا، فَتَعَجَّبْتُ لِذَلِكَ، فَغَمَزَنِي الْآخَرُ، فَقَالَ لِي مِثْلَهَا، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَدُورُ فِي النَّاسِ، فَقُلْتُ لَهُمَا: أَلَا إِنَّ هَذَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تَسْأَلَانِ عَنْهُ، فَابْتَدَرَاهُ بِسَيْفَيْهِمَا فَضَرَبَاهُ حَتَّى قَتَلَاهُ، ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَاهُ فَقَالَ: " أَيُّكُمَا قَتَلَهُ؟ " فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ، قَالَ: " هَلْ مَسَحْتُمَا سَيْفَيْكُمَا؟ " قَالَا: لَا، فَنَظَرَ فِي السَّيْفَيْنِ، فَقَالَ: كِلَاكُمَا قَتَلَهُ، فَقَضَى بِسَلَبِهِ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَكَانَا مُعَاذَ بْنَ عَفْرَاءَ، وَمُعَاذَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ.
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بدر کے دن جب میں صف میں کھڑا تھا تو میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا، تو میں انصار کے دو کم عمر لڑکوں کے درمیان تھا۔ میں نے تمنا کی کہ کاش میں ان سے زیادہ توانا لوگوں کے درمیان ہوتا۔ تو ان میں سے ایک نے مجھے کہنی ماری اور کہا: چچا! کیا آپ ابوجہل کو پہچانتے ہیں؟ میں نے کہا: ہاں، بھتیجے! تمہیں اس سے کیا کام؟ اس نے کہا: مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میرا سایہ اس کے سائے سے جدا نہیں ہوگا یہاں تک کہ ہم دونوں میں سے جو پہلے مرنے والا ہو وہ مر جائے۔ مجھے اس پر تعجب ہوا۔ پھر دوسرے نے بھی مجھے کہنی ماری اور اسی جیسی بات کہی۔ ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ میں نے ابوجہل کو لوگوں میں گھومتے دیکھا، تو میں نے ان دونوں سے کہا: یہی تمہارا وہ آدمی ہے جسے تم تلاش کر رہے تھے۔ تو وہ دونوں اپنی تلواریں لے کر اس کی طرف لپکے اور اسے مار ڈالا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ کر آپ کو خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم میں سے کس نے اسے قتل کیا؟“ ان دونوں میں سے ہر ایک نے کہا: میں نے اسے قتل کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی تلواریں صاف کی ہیں؟“ دونوں نے کہا: نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں تلواروں کو دیکھا اور فرمایا: ”تم دونوں نے ہی اسے قتل کیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سامان (سلب) سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کو دلوایا۔ یہ (دو نوجوان قاتل) سیدنا معاذ بن عفراء اور سیدنا معاذ بن عمرو بن جموح رضی اللہ عنہما تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17516]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 177، حدیث 381»
حدیث نمبر: 866
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: إِنِّي لَوَاقِفٌ يَوْمَ بَدْرٍ فِي الصَّفِّ نَظَرْتُ عَنْ يَمِينِي وَشِمَالِي، فَإِذَا أَنَا بَيْنَ غُلَامَيْنِ حَدِيثَةٍ أَسْنَانُهُمَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَتَمَنَّيْتُ أَنْ أَكُونَ بَيْنَ أَضْلَعَ مِنْهُمَا، فَغَمَزَنِي أَحَدُهُمَا، فَقَالَ: يَا عَمُّ، هَلْ تَعْرِفُ أَبَا جَهْلٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، وَمَا حَاجَتُكَ إِلَيْهِ يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: إِنِّي خُبِّرْتُ أَنَّهُ يَسُبُّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُهُ لَا يُفَارِقُ سَوَادِي سَوَادَهُ حَتَّى يَمُوتَ الْأَعْجَلُ، قَالَ: فَتَعَجَّبْتُ مِنْ ذَلِكَ، فَغَمَزَنِي الْآخَرُ، فَقَالَ لِي مِثْلَهَا. فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَزُولُ فِي النَّاسِ، فَقُلْتُ لَهُمَا: أَلَا تَرَيَانِ؟ هَذَا صَاحِبُكُمَا الَّذِي تَسْأَلَانِ عَنْهُ، فَابْتَدَرَاهُ فَضَرَبَاهُ بِسَيْفَيْهِمَا حَتَّى قَتَلَاهُ، ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَاهُ، فَقَالَ: «أَيُّكُمَا قَتَلَهُ؟» قَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: أَنَا قَتَلْتُهُ، قَالَ: «مَسَحْتُمَا سَيْفَيْكُمَا؟» قَالَا: لَا. فَنَظَرَ فِي السَّيْفَيْنِ قَالَ: «كِلَاكُمَا قَتَلَهُ» . فَقَضَى بِسَلَبِهِ لِمُعَاذِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ، وَاسْمُ الْآخَرِ مُعَاذُ بْنُ عَفْرَاءَ .
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”بدر کے دن میں صف میں کھڑا تھا، میں نے اپنے دائیں بائیں نظر ڈالی تو دیکھا کہ میں انصار کے دو کم عمر لڑکوں کے درمیان ہوں، میں نے تمنا کی کہ کاش میں ان سے زیادہ طاقتور لوگوں کے درمیان ہوتا۔ اتنے میں ان میں سے ایک نے مجھے اشارے سے متوجہ کیا اور کہا: ’چچا جان! کیا آپ ابو جہل کو پہچانتے ہیں؟‘ میں نے کہا: ’ہاں، اے بھتیجے! تمہیں اس سے کیا کام ہے؟‘ اس نے کہا: ’مجھے خبر ملی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میرا وجود اس کے وجود سے جدا نہ ہوگا یہاں تک کہ ہم میں سے جس کی موت پہلے لکھی ہے وہ مر جائے۔‘ مجھے اس پر بڑا تعجب ہوا، پھر دوسرے نے بھی مجھے اشارہ کیا اور ویسی ہی بات کہی۔ تھوڑی ہی دیر میں میری نظر ابو جہل پر پڑی جو لوگوں کے درمیان چکر لگا رہا تھا، میں نے ان دونوں سے کہا: ’کیا تم دیکھ نہیں رہے؟ یہی ہے تمہارا وہ مطلوب جس کے بارے میں تم پوچھ رہے تھے۔‘ وہ دونوں اس کی طرف لپکے اور اپنی تلواروں سے اس پر وار کیے یہاں تک کہ اسے قتل کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’تم میں سے کس نے اسے قتل کیا ہے؟‘ ہر ایک نے کہا: ’میں نے اسے قتل کیا ہے۔‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’کیا تم نے اپنی تلواریں صاف کر لی ہیں؟‘ انہوں نے کہا: ’نہیں۔‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں تلواروں کو دیکھا اور فرمایا: ’تم دونوں نے اسے قتل کیا ہے۔‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامان کا فیصلہ معاذ بن عمرو بن جموح کے حق میں کیا، اور دوسرے کا نام معاذ بن عفراء تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 866]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2972، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1752، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1676، وأخرجه مسند البزار برقم: 1013، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5851، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 861»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2972، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1752، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1676، وأخرجه مسند البزار برقم: 1013، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5851، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 861»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح