الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2709. -- باب: لا يسع الولاة تركه لأهل الأموال
-- باب: حکمرانوں کے لیے جائز نہیں کہ اسے (زکوٰۃ کو) مالداروں کے پاس چھوڑ دیں
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 13119 (کل: 80 مقامات، 23 کتب)
سنن ترمذی: 2606
مسند اسحاق بن راہویہ: 512
صحیح ابن خزیمہ: 2248
المنتقى ابن الجارود: 1032
الفتح الربانی: 3365
سنن سعید بن منصور: 3651
المستدرک علی الصحیحین: 1444
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 611
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6134
51 تا 60
حدیث نمبر: 3365
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ) ) ، قَالَ: فَلَمَّا قَامَ أَبُو بَكْرٍ، وَارْتَدَّ مَنْ ارْتَدَّ، أَرَادَ أَبُو بَكْرٍ قِتَالَهُمْ، قَالَ عُمَرُ: كَيْفَ تُقَاتِلُ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ وَهُمْ يُصَلُّونَ؟ قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ! لَأُقَاتِلَنَّ قَوْمًا ارْتَدُّوا عَنِ الزَّكَاةِ وَاللَّهِ! لَوْ مَنَعُونِي عَنَاقًا مِمَّا فَرَضَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ لَقَاتَلْتُهُمْ، قَالَ عُمَرُ: فَلَمَّا رَأَيْتُ اللَّهَ شَرَحَ صَدْرَ أَبِي بَكْرٍ لِقِتَالِهِمْ عَرَفْتُ أَنَّهُ الْحَقُّ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک قتال کروں جب تک وہ لَا إِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ کا اعتراف نہ کر لیں، جب وہ اس کا اعتراف کر لیں گے تو وہ اپنے خون اور مال مجھ سے محفوظ کر لیں گے اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہو گا۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خلافت سنبھالی اور مرتدّ ہونے والے مرتد ہو گئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے قتال کا ارادہ کیا۔ لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جو لوگ نماز پڑھتے ہیں، آپ ان سے کیسے قتال کریں گے؟ لیکن سیدناابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں ان لوگوں سے ضرور قتال کروں گا جو زکوۃ ادا کرنے سے انکاری ہیں۔اللہ کی قسم ہے،اگر ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کی فرض کی ہوئی ایک بکری بھی نہ دی تو میں ان سے لڑوں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جب میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے (زکوۃ کے اِن انکاریوں سے) لڑنے کے لیے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا سینہ کھول دیا ہے تو میں جان گیا کہ یہی حق ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3365]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6924، 6925، 7284، ومسلم: 20، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 67، 10840 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10852»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6924
ترقیم دار السلفیہ: 2474 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3651
نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيْهِ"، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: مَا أَحْبَبْتُ الإِمَارَةَ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ، فَدَعَا عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، وَقَالَ:" انْطَلِقْ وَلا تَلْتَفِتْ"، فَمَشَى سَاعَةً، ثُمَّ وَقَفَ، وَلَمْ يَلْتَفِتْ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , عَلَى مَا أُقَاتِلُ النَّاسَ؟ قَالَ:" قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ مَنَعُوا مِنْكَ دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کل میں پرچم اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، اور اللہ اس کے ہاتھ پر فتح دے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”اس دن سے پہلے مجھے کبھی امارت کی خواہش نہیں ہوئی تھی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا، پرچم ان کے ہاتھ میں دیا اور فرمایا: ”جاؤ اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ چلے، پھر رکے اور بغیر مڑے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کن چیزوں پر ان سے قتال کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتال کرو یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، جب وہ یہ کہہ دیں گے تو ان کا خون اور مال محفوظ ہو جائے گا، مگر حق اسلام کے تحت، اور ان کا حساب اللہ پر ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3651]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2405، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6933، 6934، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8095، 8349، 8350، 8351، 8352، 8549، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2474، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9112، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32759، 38037، 38050»
قال الدارقطني: والصواب قول وهيب ومن تابعه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (10 / 109)
قال الدارقطني: والصواب قول وهيب ومن تابعه، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (10 / 109)
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 174
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَشَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَآمَنَوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ، عَصَمُوا مَنَي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" تَفَرَّدَ بِهِ الدَّرَاوَرْدِيُّ، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک لوگوں کے ساتھ جنگ کرتا رہوں جب تک وہ یہ اعتراف نہ کر لیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور مجھ پر اور جو کچھ میں لے کر آیا ہوں اس پر ایمان لے آئیں، تو وہ اپنی جان و مال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، البتہ اسلام کے حق کا معاملہ مختلف ہے اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہوگا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں دراوردی نامی راوی منفرد ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2946، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 21، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2248، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 174، 218، 220، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1432، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3090، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2640، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2606، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 71، 3927، والدارقطني فى (سننه) برقم: 892، 1884، وأحمد فى (مسنده) برقم: 68، 8279»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (408): م، وعنده متابع للدراوردي. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 220
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَآمَنُوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ، فَفَعَلُوا ذَلِكَ عَصَمُوا مَنَي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں ان لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کرتا رہوں جب تک وہ یہ اعتراف نہیں کر لیتے کہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں“ اور وہ مجھ پر اور جو کچھ میں لے کر آیا ہوں اس پر ایمان نہیں لے آتے، جب وہ ایسا کریں گے تو وہ اپنی جانیں اور اپنے مال محفوظ کر لیں گے، البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2946، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 21، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2248، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 220،174، 218، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1432، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3090، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2640، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2606، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 71، 3927، والدارقطني فى (سننه) برقم: 892، 1884، 1885، 1886، وأحمد فى (مسنده) برقم: 68»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر (174): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 6934
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ: " لأَدْفَعَنَّ الْيَوْمَ اللِّوَاءَ إِِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيْهِ، قَالَ عُمَرُ: فَمَا أَحْبَبْتُ الإِِمَارَةَ إِِلا يَوْمَئِذٍ، فَتَطَاوَلْتُ لَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ: قُمْ، فَدَفَعَ اللِّوَاءَ إِِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: اذْهَبْ وَلا تَلْتَفِتْ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ، فَمَشَى هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَلْتَفِتْ لِلْعَزْمَةِ، فَقَالَ: عَلَى مَا أُقَاتِلُ النَّاسَ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ، فَإِِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِِلا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے فتح نصیب کرے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے صرف اسی دن امیر بننے کی خواہش کی، میں اس کے لیے منتظر رہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اٹھو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جھنڈا ان کے سپرد کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم جاؤ اور ادھر ادھر متوجہ نہ ہونا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں فتح نصیب کر دے۔“ وہ تھوڑی ہی دور گئے تھے پھر ٹھہر گئے، انہوں نے ادھر ادھر نہیں دیکھا اور دریافت کیا: میں کس بنیاد پر لوگوں کے ساتھ لڑائی کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے ساتھ لڑائی کرو، یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو وہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کر لیں گے، البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے ان کا حساب اللہ کے ذمے ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6934]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2405، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6933، 6934، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8095، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2474، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9112» «رقم طبعة با وزير 6895»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (407/ 12): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1444
أخبرَناه أبو الحسن علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا الهَيثَم بن خالد، حدثنا أبو نُعَيم، حدثنا أبو العَنْبَس سعيد بن كَثِير، حدثني أَبي، عن أبي هريرةَ قال: قال رسولُ الله ﷺ:"أُمرتُ أن أقاتلَ الناس حتى يَشهَدوا أن لا إله إلّا الله، ويُقيمُوا الصَّلاة، ويُؤتُوا الزَّكاة، ثم حُرِّمت عليَّ دماؤُهم وأموالُهم وحِسابُهم (1) على الله ﷿" (2) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور وہ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں، پھر مجھ سے ان کے خون اور ان کے اموال محفوظ ہو جائیں گے اور ان کا (باطنی) حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہوگا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1444]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1444] [ترقيم الشركة 1432]
حدیث نمبر: 679
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہیں کہہ دیتے۔ جب انہوں نے ﴿لا اله الا الله﴾ کہہ دیا، تو میری طرف سے ان کا جان و مال محفوظ ہو گیا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ کی صورتیں) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اسی کے حق سے ہے، اگر یہ لوگ اونٹ باندھنے کی رسی بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے مجھ کو نہ دیں گے تو میں اس کے لیے ان سے لڑوں گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الإسلام والنبوة..... الخ (2946) ومسلم الایمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا.... الخ (21).»
حدیث نمبر: 1726
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہمیشہ لوگوں سے لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ وہ اقرار کرلیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، جب انہوں نے اس کا اقرار کرلیا تو انہوں نے مجھ سے اپنا خون اور اپنا مال محفوظ کر لیا سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجهاد وقسم الغنائم /حدیث: 1726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الاسلام والنبوة .... الخ (2946) . مسلم، الايمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا لا اله الا الله..... الخ (21).»
حدیث نمبر: 1727
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ ص: 26 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہمیشہ لوگوں سے لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ وہ اقرار کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور مال محفوظ کر لیے سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجهاد وقسم الغنائم /حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1726).»
حدیث نمبر: 611
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوا لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس وقت تک لوگوں سے لڑوں گا جب تک لوگ اقرار نہیں کر لیتے کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں جب «لا اله الا الله» کہہ لیں گے تو اپنے خون اور مال مجھ سے بچالیں گے مگر اس کے حق کے ساتھ اور (باطن میں) ان کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما يحل من هتك حرمة مسلم/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الايمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا ...... الخ، رقم: 20.»