الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3348. -- باب: لا يرث القاتل
-- باب: قاتل کو وراثت نہ ملنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 16487 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1528
سنن دارقطنی: 3273
مسند امام شافعی: 1348
1 تا 10
حدیث نمبر: 16487
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ كِنَانَةَ يُقَالُ لَهُ: قَتَادَةُ أَمَرَ ابْنًا لَهُ بِبَعْضِ الْأَمْرِ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ فَحَذَفَهُ بِالسَّيْفِ فَقَطَعَ رِجْلَهُ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ: لَأَقْتُلَنَّ قَتَادَةَ، فَأَتَاهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّهُ لَمْ يُرِدْ قَتْلَهُ، وَإِنَّمَا كَانَتْ بَادِرَةً مِنْهُ فِي غَضَبٍ، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى ذَهَبَ مَا كَانَ فِي نَفْسِهِ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: مُرْهُ فَلْيَلْقَنِي بِقُدَيْدٍ بِعِشْرِينَ وَمِائَةٍ مِنَ الْإِبِلِ، فَفَعَلَ، فَأَخَذَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْهَا ثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعِينَ ثَنِيَّةً خَلِفَةً إِلَى بَازِلِ عَامِهَا، ثُمَّ قَالَ لِقَتَادَةَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ لَوَرَّثْتُكَ مِنْهُ" ثُمَّ دَعَا أَخَا الْمَقْتُولِ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ. هَذِهِ مَرَاسِيلُ يُؤَكِّدُ بَعْضُهَا بَعْضًا، وَقَدْ رُوِّينَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ مَوْصُولَةٍ وَمُرْسَلَةٍ فِي كِتَابِ الْفَرَائِضِ.
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کنانہ کے ایک قتادہ نامی آدمی نے کسی وجہ سے اپنے بیٹے کو تلوار سے مارا، اس کا پاؤں کٹ گیا اور وہ مر گیا۔ یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پتہ چلی تو کہا کہ میں ضرور قتادہ کو قتل کروں گا، تو سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ آئے اور کہنے لگے: اس نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بات سمجھ آگئی تو فرمایا: اسے کہو کہ 120 اونٹ لائے، تو وہ لے آیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے 30 «حِقَّة» ”حقے“، 30 «جَذَعَة» ”جذعے“ اور 40 «ثَنِيَّة» ”ثنیہ“ اونٹ لیے اور قتادہ کو کہا کہ اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ ”قاتل کے لیے میراث نہیں ہے“ تو میں تجھے وارث بناتا۔ پھر مقتول کے بھائی کو بلایا اور اسے دیت دے دی۔
یہ مرسل روایات ہیں جو ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں، اور ہم نے اسے کتاب الفرائض میں موصول اور مرسل دونوں طرح کی سندوں سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16487]
یہ مرسل روایات ہیں جو ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں، اور ہم نے اسے کتاب الفرائض میں موصول اور مرسل دونوں طرح کی سندوں سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16487]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 346
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو ، أُرَاهُ عَنِ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَتَلَ رَجُلٌ ابْنَهُ عَمْدًا، فَرُفِعَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَجَعَلَ عَلَيْهِ مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ: ثَلَاثِينَ حِقَّةً، وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعِينَ ثَنِيَّةً، وَقَالَ: لَا يَرِثُ الْقَاتِلُ، وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَا يُقْتَلُ وَالِدٌ بِوَلَدِهِ" لَقَتَلْتُكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو جان بوجھ کر اور سوچ سمجھ کر مار ڈالا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں یہ معاملہ پیش ہوا تو انہوں نے اس پر سو اونٹ دیت واجب قرار دی، تیس حقے، تیس جذعے اور چالیس ثنیے یعنی جو دوسرے سال میں لگے ہوں اور فرمایا: قاتل وارث نہیں ہوتا اور اگر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ باپ کو بیٹے کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا تو میں تجھے قتل کر دیتا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 346]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، حجاج بن أرطاة مدلس، وقد توبع
حدیث نمبر: 347
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، وَيَزِيدُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ" لَوَرَّثْتُكَ، قَالَ: وَدَعَا خَالَ الْمَقْتُولِ، فَأَعْطَاهُ الْإِبِلَ.
ایک دوسری سند سے اسی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مقتول کے ماموں کو بلایا اور دیت کے وہ اونٹ اس کے حوالے کر دئیے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 347]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، عمرو بن شيعب لم يدرك عمر
حدیث نمبر: 1528
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ : أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يُقَالُ لَهُ قَتَادَةُ حَذَفَ ابْنَهُ بِالسَّيْفِ فَأَصَابَ سَاقَهُ فَنُزِيَ فِي جُرْحِهِ فَمَاتَ، فَقَدِمَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ :" اعْدُدْ عَلَى مَاءِ قُدَيْدٍ عِشْرِينَ وَمِائَةَ بَعِيرٍ حَتَّى أَقْدَمَ عَلَيْكَ"، فَلَمَّا قَدِمَ إِلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَخَذَ مِنْ تِلْكَ الْإِبِلِ ثَلَاثِينَ حِقَّةً وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً، ثُمّ قَالَ:" أَيْنَ أَخُو الْمَقْتُولِ؟" قَالَ: هَأَنَذَا، قَالَ: خُذْهَا، فَإِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ"
حضرت عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بنی مدلج میں سے جس کا نام قتادہ تھا، اپنے لڑکے کو تلوار ماری، وہ اس کے پنڈلی میں لگی، خون بند نہ ہوا، آخر مر گیا، تو سراقہ بن جعشم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے بیان کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: قدید کے پانی پر (قدید ایک مقام ہے مکہ اور مدینہ کے درمیان، وہاں پانی بھی ہے) ایک سو بیس اونٹ تیار رکھ جب تک میں وہاں آؤں۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں آئے تو اُن اونٹوں میں سے تیس حقے اور تیس جزعے لئے، اور چالیس خلفے (حاملہ اونٹنیاں) لیں، پھر کہا: کہاں ہے مقتول کا بھائی؟ اس نے کہا: کیوں میں موجود ہوں۔ کہا: تو یہ سب اونٹ لے لے، اس واسطے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کو میراث نہیں ملتی۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1528]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2646، 2662، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1400، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2646، 2662، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12367، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3273، وأحمد فى «مسنده» برقم: 346، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17782، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 10»
الحكم على الحديث:
مرفوع ضعيف
ترقیم عوامۃ: 27294 ترقیم الشثری: -- 28467
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن ابي نجيح عن مجاهد عن عمر انه قال: في شبه العمد ثلاثون جذعة، وثلاثون حقة، واربعون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
عمر نے قتل شبہ عمد کے بارے میں فرمایا کہ تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں ہوں گی کہ جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور وہ ساری کی ساری حاملہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28467]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4550، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16223، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17217، ترقيم محمد عوامة: 27294»
ترقیم عوامۃ: 32044 ترقیم الشثری: -- 33526
حدثنا ابو خالد ، عن يحيى بن سعيد ، عن عمرو بن شعيب ان ابا قتادة رجلا من بني مدلج قتل ابنه، فاخذ به عمر بن الخطاب مائة من الإبل، ثلاثين حقة وثلاثين جذعة واربعين خلفة، وقال لابي المقتول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ليس لقاتل ميراث.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سعد).
(٢) زيادة (أبا) من: [أ، ب، جـ، م]، وسقطت من: [هـ].
(٣) منقطع؛ عمر بن شعيب لم يدرك عمر، أخرجه أحمد (٣٤٧)، ومالك ٢/ ٨٦٧، والنسائي في الكبرى (٦٣٦٨)، وعبد الرزاق (١٧٧٨٣)، والبيهقي ٨/ ٣٨، وابن ماجه (٢٦٤٦)، والدارقطني ٤/ ٩٥.
عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ ابو قتادہ جو بنو مدلج کا ایک شخص تھا، اس نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے اس کے بدلے سو اونٹ لئے، تیس تین سالہ اونٹ، تیس چار سالہ اونٹ، اور چالیس حاملہ اونٹنیاں، اور مقتول کے والد کو یہ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے، کہ قاتل کے لئے کوئی میراث نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33526]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: وهو منقطع . قال ابن عبد البر: هذا منقطع كرواية مالك سواء . قال ابن الملقن: منقطع فإن عمرو بن شعيب لم يسمع من عمر ولما رواه البيهقي في المعرفة من هذا الوجه قال هذا مرسل . قال سعد الشثري: منقطع؛ عمر بن شعيب لم يدرك عمر .»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6334، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4144، 4143، 4574، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17781، 17783، 17782، ترقيم محمد عوامة: 32044»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6334، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4144، 4143، 4574، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17781، 17783، 17782، ترقيم محمد عوامة: 32044»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
ترقیم العلمیہ : 3231 ترقیم الرسالہ : -- 3273
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُقَادُ وَالِدٌ بِوَلَدِهِ"، لَقَتَلْتُكَ أَوْ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے قتادہ بن عبداللہ سے یہ فرمایا: ”اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: ’اولاد کا قصاص والد سے نہیں لیا جائے گا۔’ تو میں تمہیں قتل کر دیتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ’میں تمہاری گردن اڑا دیتا۔’“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3273]
ترقیم العلمیہ: 3231
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1534، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2646، 2662، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12367،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3273، 3274، 3276، 3281، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 99، 149»
«قال ابن حجر: في إسناده الحجاج بن أرطاة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 33)»
«قال ابن حجر: في إسناده الحجاج بن أرطاة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 33)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6340
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَتَلَ رَجُلٌ ابْنَهُ عَمَدًا فَرُفِعَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَعَلَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِبِلِ ثَلَاثِينَ حِقَّةً وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً وَأَرْبَعِينَ ثَنِيَّةً وَقَالَ لَا يَرِثُ الْقَاتِلُ وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يُقْتَلُ وَالِدٌ بِوَلَدِهِ لَقَتَلْتُكَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو جان بوجھ کر قتل کردیا، جب اس کا مقدمہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس پیش ہوا تو انہوں نے بطورِ دیت اس قاتل پر تیس حِقّوں، تیس جذعوں اور چالیس دو دانتے اونٹوں کا تعین کیا اور کہا: قاتل وارث نہیں بنتا، پھر کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ والد کو اولاد کے بدلے قتل نہ کیا جائے۔ تو میں نے تجھے قصاصاً قتل کر دینا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6340]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2662،و الترمذي: 1400، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 346 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 346»
وضاحت: فوائد: … اگر باپ بیٹے کو جان بوجھ کر قتل کر دے تو اس کو قصاصاً قتل نہیں کیا جا سکتا ہے، البتہ وہ دیت ادا کرے گا، جو قتل ہونے والے کے وارثوں میں تقسیم ہو گی اور ایسے باپ کو مقتول کے ترکہ اور دیت سے محروم کر دیا جائے گا، کیونکہ قاتل قتل کی وجہ سے اپنے مقتول کی میراث سے محروم ہو جاتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2662
حدیث نمبر: 6341
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ قَالَ عُمَرُ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيْسَ لِلْقَاتِلِ شَيْءٌ لَوَرَّثْتُكَ قَالَ وَدَعَا أَخَا الْمَقْتُولِ فَأَعْطَاهُ الْإِبِلَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگرمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ قاتل کو وراثت سے کچھ نہیں ملتا۔ تو میں تجھے مقتول بیٹے کا وارث قرار دیتا، پھر انھوں نے مقتول کے بھائی کو بلایا اور اسے اونٹ دے دئیے۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6341]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه البيھقي: 6/ 219، ومالك في ’’المؤطأ‘‘: 2/ 867، والنسائي في ’’الكبري‘‘: 6368، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 347 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 347»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه البيھقي: 6/ 219
حدیث نمبر: 1348
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ، يُقَالُ لَهُ: قَتَادَةُ، حَذَفَ ابْنَهُ أَوْ حَذَفَ بِسَيْفٍ، فَأَصَابَ سَاقَهُ فَنُزِيَ فِي جُرْحِهِ فَمَاتَ. فَقَدِمَ سُرَاقَةُ بْنُ جَعْشَمٍ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، [ ص: 149 ] فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ. فَقَالَ عُمَرُ: اعْدُدْ لِي عَلَى قُدَيْدٍ عِشْرِينَ وَمِائَةِ بَعِيرٍ حِينَ أَقْدَمُ عَلَيْكَ. فَلَمَّا قَدِمَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخَذَ مِنْ تِلْكَ الْإِبِلِ ثَلَاثِينَ حِقَّةً وَثَلَاثِينَ جَذَعَةً وَأَرْبَعِينَ خَلِفَةً، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ أَخُو الْمَقْتُولِ؟ قَالَ: هَأَنَا ذَا، قَالَ: خُذْهَا؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَيْسَ لِقَاتِلٍ شَيْءٌ". أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ.
عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ بنی مدلج کے ایک آدمی قتادہ نے اپنے بیٹے کو مارا یا تلوار ماری (یہ راوی کا شک ہے) جو اس کی پنڈلی کو لگی تو اس کے زخم سے خون مسلسل بہتا رہا یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ پھر سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب میں آپ کے پاس آؤں تو مقام قدید پر 120 اونٹ تیار رکھنا۔ پھر جب عمر رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے ان اونٹوں سے 30 حقے، 30 جذعے اور 40 حاملہ اونٹنیاں لے کر فرمایا، مقتول کا بھائی کہاں ہے؟ اس نے کہا، میں یہاں ہوں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، ان کو لے لے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قاتل کے لیے کچھ بھی (میراث یا دیت سے حصہ) نہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الفرائض والوصية /حدیث: 1348]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن بشواهده: اخرجه ابن ماجة، الديات، باب القاتل لا يرث (2646) - واحمد 1/ 49 - والبيهقي: 38 - ومالك في الموطأ، العقول، باب ميراث العقل والتغليظ فيه.»