الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3937. -- باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19848 (کل: 34 مقامات، 13 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2108
سنن دارمی: 2382
مصنف ابن ابی شیبہ: 12688
المستدرک علی الصحیحین: 8018
الجامع الكامل: 7107
21 تا 30
حدیث نمبر: 5345
عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ مِائَةَ دِرْهَمٍ فَقَالَ تَسْأَلُنِي مِائَةَ دِرْهَمٍ وَأَنَا ابْنُ حَاتِمٍ وَاللَّهِ لَا أُعْطِيكَ ثُمَّ قَالَ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ رَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ
۔ تمیم بن طرفہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے سو درہموں کا سوال کیا، انھوں نے کہا: تو مجھ سے سو درہم کا سوال کرتا ہے، جبکہ میں حاتم کا بیٹا ہوں، اللہ کی قسم! میں تجھ کو نہیں دوں گا، لیکن پھر انھوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ جو قسم اٹھا لے، لیکن پھر کسی اور چیز میں بہتری محسوس کرنے لگے تو وہ بہتر چیز کو اختیار کر لے۔ (تو میں تجھے کچھ نہ دیتا، پھر اس کو چار سو درہم دے دیئے) [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5345]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18454»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18454
حدیث نمبر: 4345
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، ثُمَّ لِيَتْرُكْ يَمِينَهُ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور اس کے برخلاف کام کو اس سے زیادہ بہتر سمجھے تو اسے وہ کام کرنا چاہیے جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کو ترک کر دینا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4345]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1651، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4345، 4346، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7919، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3794، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2108، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19908، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18533» «رقم طبعة با وزير 4330»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (2108): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 4346
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَهُ فَسَأَلَهُ نَفَقَةً، فَقَالَ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ إِِلا دِرْعِي وَمِغْفَرِي، فَأَكْتُبُ إِِلَى أَهْلِي أَنْ تَعْطِيكَهَا. فَلَمْ يَرْضَ، فَحَلَفَ أَنْ لا يُعْطِيَهُ شَيْئًا، ثُمَّ رَضِيَ الرَّجُلُ، فَقَالَ عَدِيٌّ: لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ رَأَى مَا هُوَ أَتْقَى لِلَّهِ مِنْهَا، فَلْيَأْتِ التَّقْوَى". مَا حَنَثْتُ .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے خرچ کا مطالبہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، صرف یہ زرہ ہے اور یہ خود ہے، میں اپنے گھر والوں کی طرف کاغذ لکھ دیتا ہوں کہ وہ یہ (زرہ اور خود) تمہیں دے دیں، وہ شخص اس بات پر راضی نہیں ہوا تو سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے یہ قسم اٹھائی کہ وہ اسے کچھ نہیں دیں گے، پھر وہ شخص اس بات پر راضی ہو گیا تو سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: ”جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر وہ (اس کے برخلاف صورت حال کو) دیکھے کہ وہ اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کی پرہیزگاری کے زیادہ قریب ہے، تو اسے وہ کام کرنا چاہیے جو پرہیزگاری والا ہو۔“ (سیدنا عدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر یہ حدیث نہ ہوتی) تو میں اپنی قسم نہ توڑتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأيمان/حدیث: 4346]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1651، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4345، 4346، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7919، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3794، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2108، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19908، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18533» «رقم طبعة با وزير 4331»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8018
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا أبو البَخْتري عبدُ الله بن محمد بن شاكر، حدثنا أسباط بن محمد القُرَشي، حدثنا الشَّيباني، عن عبد العزيز بن رُفَيع، عن تَمِيم الطائي، قال: جاء رجلٌ إلى عَدِيّ بن حاتم فقال: إني تزوجتُ امرأةً فأعطِني، قال: أكتبُ لك بدِرْعٍ ومِغفَر فتُعْطاها، فتَسَخَّطها الرجلُ، فَحَلَفَ عديٌّ أن لا يُعطيها إياه، فقال الرجل: كنتُ أرجو أن تُعطيَني وَصِيفًا، فقال: والله لَهُما أحبُّ إليَّ من وَصِيفَينِ، فقال الرجل: فاكتُبْ لي بهما، فقال عديٌّ: أمَا [واللهِ لولا] أنِّي سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"إذا حَلَفَ أحدُكم على يمينٍ فرأى خيرًا منها، فليأتِ الذي هو خيرٌ"، ما كتبتُ لك بهما، قال: فكَتَبَ له بهما (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7824 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7824 - صحيح
تمیم طائی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے، لہٰذا مجھے (کچھ) عطا کیجیے، انہوں نے اسے ایک زرہ اور خود (ہیلمٹ) دینے کی پیشکش کی تو وہ ناخوش ہوا، جس پر عدی رضی اللہ عنہ نے قسم کھا لی کہ اب یہ بھی نہیں دوں گا، اس شخص نے کہا: مجھے امید تھی کہ آپ مجھے ایک خادم دیں گے، انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ دونوں چیزیں مجھے دو خادموں سے زیادہ محبوب ہیں، اس شخص نے کہا: تو پھر وہی دونوں مجھے لکھ دیجیے، تو عدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا کہ ”اگر کوئی قسم کھائے پھر اس سے بہتر کام دیکھے تو وہی کرے جو بہتر ہے“، تو میں تمہیں یہ نہ دیتا؛ پھر انہوں نے وہ اشیاء اسے دے دیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8018]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 8018]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8018] [ترقيم الشركة 7923] [ترقيم العلميه 7824]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7107
7107- عن تميم بن طرفة قال: جاء سائل إلى عديّ بن حاتم، فسأله نفقة في ثمن خادمٍ أو في بعض ثمن خادم، فقال: ليس عندي ما أعطيك إلا درعي ومغفري، فأكتب إلى أهلي أن يعطوكها، قال: فلم يرض، فغضب عديّ، فقال: أما والله لا أعطيك شيئا، ثم إن الرجل رضي، فقال: أما والله لولا أني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من حلف على يمين ثم رأى أتقى لله منها، فليأت التقوى ما حنثت يميني.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأيمان والنذور (15:1651) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا جرير، عن عبد العزيز بن رفيع، عن تميم بن طرفة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19851
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرِو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِي، ثُمَّ أَعْطَى فَقَالَ: ⦗٥٨⦘ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ".
عمرو بن مرہ نے عبداللہ بن عمرو سے سنا، جو حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ عدی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے قسم کھائی کہ وہ نہیں دیں گے لیکن بعد میں دے دیا۔ پھر فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قسم کھائی پھر اس سے بہتر کام دیکھا تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کر لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19851]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون ذكر الكفارة»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14298
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، حِينَ أَتَى مَنْزِلًا يَنْزِلُهُ فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ فَسَأَلَ فَقَالَ: مَا مَعِيَ شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ، وَلَكِنْ لِي دِرْعٌ بِالْكُوفَةِ وَهِيَ لَكَ، فَتَسَخَّطَهَا الْأَعْرَابِيُّ، فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِيَهُ فَقَالَ: إِنَّمَا جِئْتُ أَسْأَلُكَ فِي خَادِمٍ أَنْ تُعِينَنِي فِيهَا، فَقَالَ: أَمَرْتُ لَكَ بِدِرْعِي، فَوَاللهِ لَهِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَعْبُدٍ فَرَغِبَ فِيهَا الْأَعْرَابِيُّ وَقَالَ: أَقْبَلُ مَعْرُوفَكَ، فَقَالَ عَدِيٌّ : لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَصْنَعِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، مَا أَعْطَيْتُكَ.
تمیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے سنا، جب وہ ایک منزل پر پہنچے جہاں انہیں ٹھہرنا تھا، تو ان کے پاس ایک بدوی آیا اور اس نے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا: میرے پاس کوئی چیز نہیں جو میں تمہیں دوں، البتہ کوفہ میں میری ایک زرہ ہے، وہ تمہاری ہے۔ بدوی نے اسے ناپسند کیا (اور ناراض ہوا)، تو انہوں نے قسم کھا لی کہ وہ اسے (کچھ) نہیں دیں گے۔ بدوی نے کہا: میں تو آپ کے پاس اس لیے آیا تھا کہ ایک خادم (کے حصول) میں آپ میری مدد کریں۔ انہوں نے فرمایا: میں تمہارے لیے اپنی زرہ دینے کا کہہ چکا ہوں، اللہ کی قسم! یہ مجھے تین غلاموں سے بھی زیادہ محبوب ہے۔ اس پر اس بدوی نے اس میں رغبت ظاہر کی اور کہا: میں آپ کا احسان قبول کرتا ہوں۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: 'جو کوئی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر چیز دیکھے تو وہی کرے جو بہتر ہے' تو میں تمہیں یہ نہ دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14298]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 95، حدیث 226»
حدیث نمبر: 14299
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَرْكَبِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو کوئی قسم کھائے، پھر اس کے علاوہ کوئی چیز اس سے بہتر دیکھے، تو وہ چیز اختیار کرے جو بہتر ہے، اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 96، حدیث 227»
حدیث نمبر: 14300
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ ، وَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ مِائَةَ دِرْهَمٍ فَقَالَ: تَسْأَلُنِي مِائَةَ دِرْهَمٍ وَأَنَا ابْنُ حَاتِمٍ وَاللهِ لَا أُعْطِيكَ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مَا أَعْطَيْتُكَ.
(سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے پاس) ایک شخص آیا اور اس نے سو درہم مانگے۔ انہوں نے فرمایا: تم مجھ سے سو درہم مانگتے ہو حالانکہ میں ابن حاتم ہوں؟! اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں دوں گا۔ پھر فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہ سنا ہوتا: 'جو کوئی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر چیز دیکھے تو وہی کرے جو بہتر ہے' تو میں تمہیں یہ نہ دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14300]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 96، حدیث 228»
حدیث نمبر: 14301
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَتْرُكْهَا وَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر کوئی اور چیز دیکھے، تو اسے چھوڑ دے اور وہی کرے جو بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14301]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 96، حدیث 229»