🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1820. -- باب: حج النساء
-- باب: عورتوں کے حج کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 8620 (کل: 36 مقامات، 15 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 8620، 8619
صحیح بخاری: 1520، 2875، 2876
سنن ترمذی: 733، 734
سنن نسائی: 2326، 2327، 2328، 2329، 2330، 2332
الادب المفرد: 947، 971
معجم صغیر للطبرانی : 139
مسند احمد: 24422، 25325، 25328
صحیح ابن خزیمہ: 2141، 2143
سنن دارقطنی: 2232، 2236، 2716
الفتح الربانی: 3704
سنن سعید بن منصور: 3516، 3517
المستدرک علی الصحیحین: 4452
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3870، 3983
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4511، 4717، 4898، 4899
المعجم الاوسط: 4089، 4515
21 تا 30
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2203 ترقیم الرسالہ : -- 2232
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وأَبُو أُمَيَّةَ ، قَالا: نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ طَعَامًا فَجَاءَ يَوْمًا، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ ذَلِكَ الطَّعَامِ"، قُلْتُ: لا، قَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کھانے کو پسند کرتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو دریافت کیا: ”آپ کے پاس وہ والا کھانا ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2232]
ترقیم العلمیہ: 2203
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1154، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3628،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2326، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2455، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1701، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2232، 2233، 2236، 2237،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 190، 191 وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24857، والترمذي فى "الشمائل"، 182، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7364»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2207 ترقیم الرسالہ : -- 2236
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ الْمِنْقَرِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا، فَيَقُولُ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ غَدَاءٍ؟"، فَإِنْ قُلْنَا: نَعَمْ، تَغَدَّى، وَإِنْ قُلْنَا: لا، قَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ"، وَإِنَّهُ أَتَانَا ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ وَقَدْ خَبَّأْنَا لَكَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي أَصْبَحْتُ صَائِمًا فَأَكَلَ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لاتے اور دریافت کرتے: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اگر ہم جواب دیتے: جی ہاں! تو آپ وہ کھا لیتے اور اگر ہم عرض کرتے: جی نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ ایک مرتبہ آپ ہمارے ہاں تشریف لائے، تو ہمیں تحفہ کے طور پر (حیس) بھیجا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں تحفے کے طور پر حیس دیا گیا ہے، جو میں نے آپ کے لیے سنبھال کے رکھا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تو صبح روزے کی نیت کی تھی۔“ لیکن پھر آپ نے اسے کھا بھی لیا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2236]
ترقیم العلمیہ: 2207
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1154، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3628،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2326، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2455، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1701، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2232، 2233، 2236، 2237،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 190، 191 وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24857، والترمذي فى "الشمائل"، 182، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7364»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2679 ترقیم الرسالہ : -- 2716
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ الضَّبِّيُّ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ:" عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لا قِتَالَ فِيهِ، الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا خواتین کو جہاد کرنا لازم ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان پر جہاد کرنا لازم ہے، البتہ اس میں لڑائی نہیں ہوتی، (ان کا جہاد) حج اور عمرہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2716]
ترقیم العلمیہ: 2679
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1520، 1861، 2784، 2875، 2876، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3074، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3702، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2630، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3594، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2901، 2989، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2339، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2715، 2716، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25021»
«‏‏‏‏قال النووي في شرح المهذب وإسناد ابن ماجه على شرط الشيخين وهو كما قال، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 36)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3704
عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِيهَا وَهُوَ صَائِمٌ، فَيَقُولُ: ( (أَصْبَحَ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ تُطْعِمُونِيهِ؟) ) ، فَتَقُولُ: لَا، مَا أَصْبَحَ عِنْدَنَا شَيْءٌ كَذَاكَ، فَيَقُولُ: ( (إِنِّي صَائِمٌ) ) ، ثُمَّ جَاءَهَا بَعْدَ ذَلِكَ (وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ جَاءَ يَوْمًا آخَرَ) فَقَالَتْ: أُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ فَخَبَّأْنَاهَا لَكَ، قَالَ: ( (مَا هِيَ؟) ) ، قَالَتْ: حَيْسٌ، قَالَ: ( (قَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا) ) ، فَأَكَلَ
۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں میرے ہاں تشریف لاتے اور پوچھتے: تمہارے ہاں کوئی ایسی چیز ہے جو مجھے کھلا سکو؟ میں کہتی: جی نہیں، ہمارے پاس تو کوئی چیز نہیں ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: تو پھر میں روزے دار ہوں۔ پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس آئے اور میں نے کہا: ہمیں ایک ہدیہ دیا گیا تھا، ہم نے آپ کے لیے چھپا رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ میں نے کہا: حَیْس ہے، (یعنی کھجور، گھی اور پنیر کا حلوہ)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج تو میں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کھا لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3704]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1154، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24220 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24724»
وضاحت: فوائد: … سنن نسائی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کھانا کھا لیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بڑا تعجب ہوا اور انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ میرے پاس روزے کی حالت میں تشریف لائے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حَیْس کھا لیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((نَعَمْ، یَا عَائِشَۃُ! اِنَّمَا مَنْزِلَۃُ مَنْ صَامَ فِیْ غَیْرِ رَمَضَانَ أَوْ غَیْرِ قَضَائِ رَمَضَانَ اَوْ فِیْ التَّطَوُّعِ بِمَنْزِلَۃِ رَجُلٍ اَخْرَجَ صَدَقَۃَ مَالِہٖفَجَادَمِنْھَابِمَاشَائَفَاَمْضَاہُوَبَخِلَمِنْھَابِمَابَقِیَ فَاَمْسَکَہٗ۔)) ”جی ہاں، عائشہ! جس آدمی نے رمضان اور قضائے رمضان کے علاوہ کوئی نفلی روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ اس آدمی کی طرح ہے، جو اپنے مال میں سے صدقہ کے لیے (کچھ رقم) نکالے، لیکن پھر اس میں سے جتنی مقدار چاہے صدقہ کر دے اور جتنی مقدار چاہے روک لے۔“ نسائی کی ایک اور روایت میں ہے: فَاَکَلَ مِنْہُ ثُمَّ قَالَ: ((اِنَّمَا مِثْلُ صَوْمِ الْمُتَطَوِّعِ مِثْلُ الرَّجُلِ یُخْرِجُ مِنْ مَالِہٖ الصَّدَقَۃَ فَاِنْ شَائَ اَمْضَاھَا وَاِنْ شَائَ حَبَسَھَا۔) پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کھانا کھایا اور فرمایا: ”نفلی روزہ رکھنے والے کی مثال اس آدمی کی طرح ہے، جو اپنے مال سے صدقہ کے لیے کچھ مال نکالتا ہے، لیکن پھر چاہے تو اسے صدقہ کر دے اور چاہے تو روک لے۔“ اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی صدقہ کی نیت سے اپنے مال میں سے کچھ مال علیحدہ کرتا ہے، لیکن ابھی تک اسے یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اس سارے معین مال کا صدقہ کر دے یا سارے کو روک لے، یا کچھ روک لے اور کچھ صدقہ کر دے۔ بالکل اسی طرح نفلی روزہ رکھنے والے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ روزہ توڑ بھی سکتا ہے اور پورا بھی کر سکتا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نفلی روزے کی نیت طلوع فجر کے بعد بھی کسی جا سکتی ہے، لیکنیہ اس صورت میں ہو گا کہ متعلقہ آدمی نے سحری سے لے کر اس وقت تک کھایا پیا نہ ہو اور دوسرا مسئلہ یہ ثابت ہوا کہ نفلی روزہ بلا عذر توڑا جا سکتا ہے، اگرچہ افضل یہی ہے کہ اس کو پورا کیا جائے۔
درج ذیل احادیث میں ایک انتہائی مسئلے کا بیان ہے اور وہ یہ ہے کہ جس آدمی پر سحری کے وقت کے گزر جانے کے بعد روزہ فرض ہو، مثلا: سحری کا وقت گزر جانے کے بعد کسی وقت میں پاگل کی دیوانگی کا دور ہو جانا، بچے کا بالغ ہو جانا، کافر کا مشرّف باسلام ہونا اور رمضان کے چاند کے نظر آنے کی اطلاع موصول ہونا، ایسی صورتوں میں متعلقہ لوگ کیا کریں گے؟ درج ذیل احادیث میں ان سوالات کے جوابات ملاحظہ فرمائیں۔

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1154
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2339 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3516
نا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، قَالَ: نا مُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جِهَادُ النِّسَاءِ الْحَجُّ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کا جہاد حج ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3516]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1520، 1861، 2784، 2875، 2876، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3702، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم:، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3594، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2901، 2989، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2339، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2715، 2716، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25021، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12798»
«قال ابن حجر: صالح بن موسى الطلحي: متروك»
وضاحت: اگرچہ صالح بن موسى الطلحي کی روایت ضعیف جداً ہے، مگر چونکہ یہ مضمون بخاری و مسلم اور دیگر صحاح و سنن میں صحیح اسناد سے مروی ہے، اس لیے یہ روایت مضموناً صحیح ہے۔
شواہد سے تقویت: اصل حدیث "جهاد النساء الحج" صحیح الاسناد دیگر طرق سے یوں مروی ہے: ❖ صحیح بخاری (2784): «عن عائشة رضي الله عنها، أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: لكنَّ أفضلَ الجهاد حجٌّ مبرورٌ»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2340 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3517
نا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ" .
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”کون سا عمل افضل ہے؟“ فرمایا: ”اللہ پر ایمان، اللہ کی راہ میں جہاد، اور حج مبرور۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3517]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، و «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
قال الهيثمي: فيه الوليد بن عبد الله بن أبي ثور ضعفه الجمهور وزكاه هو وشريك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 279) وقال ابن حجر: صالح بن موسى الطلحي: متروك

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4452
حدثنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا عبد الله بن رَوْح المدائني، حدثنا شَبَابة، حدثنا صالح بن موسى الطَّلْحي، عن معاوية بن إسحاق، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أم المؤمنين، قالت: قال رسول الله ﷺ:"مَن سَرَّه أَن يَنظُر إِلى عَتيقٍ من النار، فليَنظُرْ إلى أبي بكر". وإنَّ اسمَه الذي سمَّاه أهلُه: لَعبدُ الله بن عثمان بن عامر بن عمرو حيث وُلِد، فغَلَبَ عليه اسمُ عَتيق (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4404 - صالح ضعفوه والسند مظلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ دیکھ کر خوشی ہو کہ وہ جہنم سے آزاد (عتیق) شخص کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ ابوبکر کو دیکھ لے“، اور ان کا وہ نام جو ان کی پیدائش کے وقت ان کے گھر والوں نے رکھا تھا وہ عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو تھا، پھر ان پر ”عتیق“ کا نام غالب آگیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4452]
تخریج الحدیث: «إسناده مظلم كما قال الذهبي في "تلخيصه"، من أجل صالح بن موسى الطلحي، فهو متروك الحديث. وقد تقدَّم نحوه برقم (3599) من طريق شبابة - وهو ابن سوّار - أيضًا، عن إسحاق بن يحيى بن طلحة، عن عمه موسى بن طلحة، عن عائشة أم المؤمنين. وإسحاق بن يحيى ضعيف جدًّا.» [ترقيم الرساله 4452] [ترقيم الشركة 4429] [ترقيم العلميه 4404]

الحكم على الحديث:
إسناده مظلم كما قال الذهبي في "تلخيصه"
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8619
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالَا: أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَمَّالُ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، ⦗٥٣٥⦘ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: اسْتَأْذَنَهُ نِسَاؤُهُ فِي الْجِهَادِ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكْفِيكُنَّ الْحَجُّ" أَوْ" جِهَادُكُنَّ الْحَجُّ". وَقَالَ الْفِرْيَابِيُّ عَنْ سُفْيَانَ: اسْتَأْذَنَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجِهَادِ فَقَالَ:" حَسْبُكُنَّ الْحَجُّ" أَوْ" جِهَادُكُنَّ الْحَجُّ"..
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کرنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں حج ہی کافی ہے“ یا فرمایا: ”حج تمہارا جہاد ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8619]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2720»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3870
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: بَيْنَا عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - تَقُولُ لِأُمِّهَا أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: أَبِي خَيْرٌ مِنْ أَبِيكِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -: أَلَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا؟ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، أَنْتَ عَتِيقُ اللهِ مِنَ النَّارِ. قَالَتْ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -: فَمِنْ يَوْمِئِذٍ سُمِّيَ عَتِيقًا، وَدَخَلَ طَلْحَةُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَنْتَ يَا طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ.
* إِسْحَاقُ فِيهِ ضَعْفٌ، وَإِنْ كَانَ مُوسَى سَمِعَهُ مِنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، أَوْ مِنْ أُمِّ كُلْثُومٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ -، وَإِلَّا فَهُوَ مُنْقَطِعٌ أَيْضًا، وَذَكَرَ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فِيهِ أَخْرَجُوهُ مِنْ غَيْرِ هَذِهِ الطَّرِيقِ، وَقَدْ رَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -، قَالَتْ: وَاللهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِنَاءِ هُوَ وَأَصْحَابُهُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ -، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى عَتِيقِ اللهِ مِنَ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - وَإِنَّ اسْمَهُ الَّذِي سَمَّاهُ أَهْلُهُ: عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ ، فَغَلَبَ عَلَيْهِ اسْمُ عَتِيقٍ....
* رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ: أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ عَتِيقُ اللهِ مِنَ النَّارِ، فَسُمِّيَ مِنْ يَوْمِئِذٍ عَتِيقًا.
موسیٰ بن طلحہ سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ بنت طلحہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ ام کلثوم بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے (فخریہ انداز میں) کہہ رہی تھیں: ”میرے والد آپ کے والد سے بہتر ہیں“، اس پر ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”کیا میں تم دونوں کے درمیان (اس بات کا) فیصلہ نہ کر دوں؟ بیشک ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! تم جہنم کی آگ سے اللہ کے آزاد کردہ (عتیق) ہو““۔ انہوں نے فرمایا کہ اسی دن سے ان کا نام عتیق پڑ گیا، اور جب طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے طلحہ! تم ان لوگوں میں سے ہو ﴿مَنْ قَضَى نَحْبَهُ﴾ [سورة الأحزاب: 23] ”جنہوں نے اپنی نذر (حقِ وفا) پوری کر دی ہے““۔
اس روایت میں اسحاق بن یحییٰ ضعیف ہے، اگرچہ موسیٰ نے اسے عائشہ بنت طلحہ یا ام کلثوم رضی اللہ عنہم سے براہِ راست سنا ہو، ورنہ یہ منقطع بھی ہے، اور اس میں طلحہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ دیگر اسانید سے بھی منقول ہے، نیز معاویہ بن اسحاق نے عائشہ بنت طلحہ رضی اللہ عنہا سے اسے مختلف سیاق کے ساتھ روایت کیا ہے۔
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”خدا کی قسم! میں ایک دن اپنے گھر میں تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے ہمراہ صحن میں تشریف فرما تھے اور میرے اور ان کے درمیان پردہ حائل تھا، اسی دوران ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ دیکھ کر خوشی ہو کہ وہ اللہ کے آگ سے آزاد کردہ بندے کو دیکھے، تو وہ ابوبکر کو دیکھ لے““۔ اور ان کا وہ نام جو ان کے گھر والوں نے رکھا تھا وہ عبداللہ بن عثمان تھا، مگر ان پر عتیق کا لقب غالب آ گیا۔
اسے امام ترمذی نے ایک اور سند سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مختصراً ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم آگ سے اللہ کے آزاد کردہ ہو“، چنانچہ اسی دن سے ان کا نام عتیق پڑ گیا۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3870]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْحَاقُ فِيهِ ضَعْفٌ، وَإِنْ كَانَ مُوسَى سَمِعَهُ مِنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، أَوْ مِنْ أُمِّ كُلْثُومٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ -، وَإِلَّا فَهُوَ مُنْقَطِعٌ أَيْضًا، وَذَكَرَ طَلْحَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فِيهِ أَخْرَجُوهُ مِنْ غَيْرِ هَذِهِ الطَّرِيقِ، وَقَدْ رَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ،… .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: إسحاق فيه ضعف وإن كان موسى سمعه من عائشة بنت طلحة أو من أم كلثوم رضي الله عنهم وإلا فهو منقطع أيضا وذكر طلحة رضي الله عنه فيه أخرجوه من غير هذه الطريق وقد رواه معاوية بن إسحاق عن عائشة بنت طلحة رضي الله عنها بغير هذا السياق (المطالب العالية، ج 15، ص 697)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3983
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ: وَاللهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - فِي الْفِنَاءِ، وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
(173) وَحَدِيثُ عَائِشَةَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فِي ذِكْرِ طَلْحَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَأْتِي - إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى - فِي غَزْوَةِ أُحُدٍ.
سیدہ عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! ایک دن میں اپنے گھر میں موجود تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہمراہ صحن میں تشریف فرما تھے، جبکہ میرے اور ان کے درمیان ایک پردہ حائل تھا، اسی اثنا میں سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ دیکھ کر مسرت ہو کہ وہ زمین پر چلتے پھرتے ایک ایسے شخص کو دیکھے جو اپنی نذر پوری کر چکا ہے ﴿قَضَى نَحْبَهُ﴾ [سورة الأحزاب: 23] ، تو اسے چاہیے کہ وہ طلحہ (رضی اللہ عنہ) کو دیکھ لے۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے مروی وہ حدیث جس میں سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ ہے، وہ ان شاء اللہ تعالیٰ غزوہِ احد کے بیان میں آئے گی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3983]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں