🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 782 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 782
المستدرک علی الصحیحین: 2114، 6614
السنن الكبرى للبيهقي: 19706
المعجم الکبیر للطبرانی: 17646، 17659
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3477
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5925
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 782
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، وَأَحِلُّو حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، وَمَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي ; كَيْمَا يُخْبِرُونَكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، لِيَشْفِيَكُمُ الْقُرْآنُ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ ; فَإِنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَاحِلٌ مُصَدَّقٌ، وَلِكُلِّ آيَةٍ مِنْهُ نُورٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، أَمَا إِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ، وَأُعْطِيتُ طه وَالطَّوْرَ مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَخَوَاتِيمَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَأُعْطِيتُ الْمُفَصَّلَ نَافِلَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ أَيْضًا:" فَمَا اشْتَبَهَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ فَاسْأَلُوا عَنْهُ أَهْلَ الْعِلْمِ يُخْبِرُوكُمْ".
وَلَهُ إِسْنَادَانِ: فِي أَحَدِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ، وَفِي الْآخَرِ عِمْرَانَ الْقَطَّانَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَضَعَّفُهُ الْبَاقُونَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن پر عمل کرو! اس کے حلال کو حلال قرار دو، اس کے حرام کو حرام قرار دو، اس کی پیروی کرو، اس کی کسی چیز کا انکار نہ کرو، جو چیز تمہارے سامنے مشتبہ ہو، اسے اللہ تعالیٰ کی طرف اور میرے بعد اولی الامر کی طرف لوٹا دو، تاکہ وہ تمہیں اس حوالے سے خبر دیدیں، تم لوگ تورات، انجیل، زبور اور انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے جو کچھ دیا گیا، اُس پر ایمان رکھو! قرآن اور اُس میں جو بیان موجود ہے، وہ تمہیں شفا دے، کیونکہ یہ (قرآن) شفاعت کرنے والا ہے، جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور بحث کرنے والا ہے جس کی تصدیق کی جائے گی، اس کی ہر ایک آیت میں قیامت تک کے لیے نور موجود ہے ”ذکر“ میں سے سورہ بقرہ مجھے عطا کی گئی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی ”الواح“ میں سے سورہ طہٰ اور سورہ طور مجھے عطا کی گئی ہیں، سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری آیات، عرش کے نیچے موجود خزانے سے مجھے عطا کی گئی ہیں، اور مجھے اضافی طور پر ”مفصل“ عطا کی گئی۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اُن کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے حوالے سے جو شبہ تمہیں لاحق ہو، اُس کے بارے میں تم اہل علم سے سوال کرو، وہ تمہیں بتا دیں گے۔“
اس روایت کی دو اسناد ہیں، جن میں سے ایک میں عبداللہ بن ابوحمید نامی راوی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے اور دوسری میں عمران القطان نامی راوی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے، جبکہ باقی حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 782]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5925»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2114
وأخبرنا بكر بن محمد، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا مَكّي بن إبراهيم، حدثنا عُبيد الله بن أبي حُميد، عن أبي المَليح، عن مَعقِل بن يَسار قال: قال رسول الله ﷺ:"اعمَلُوا بالقرآن، أحِلُّوا حَلالَه وحَرِّموا حرامَه واقتَدُوا به، ولا تَكفُروا بشيءٍ منه، وما تَشابَه عليكم منه فرُدُّوه إلى الله وإلى أُولي الأمر مِن بعدي كيما يُخبِروكم، وآمِنُوا بالتوراة والإنجيل والزَّبور وما أُوتي النبيون من ربهم، وليسَعْكُمُ القرآنُ وما فيه من البيان، فإنه شافعٌ مُشفَّعٌ، وماحِلٌ مُصَدَّقٌ، ألا ولكل آيةٍ نورٌ يومَ القيامة (1) ، وإني أُعطيتُ سورة البقرة من الذكر الأول، وأُعطيت طه وطَوَاسينَ والحواميمَ من ألواح موسى، وأُعطيتُ فاتحةَ الكتاب من تحت العَرْش" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن پر عمل کرو، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانو، اس کی پیروی کرو اور اس کی کسی چیز کا انکار نہ کرو، اور اس میں سے جو باتیں تم پر مشتبہ ہو جائیں انہیں اللہ اور میرے بعد اولو الامر کی طرف لوٹا دو تاکہ وہ تمہیں ان کی حقیقت سے باخبر کریں، اور تورات، انجیل، زبور اور ان تمام کتابوں پر ایمان لاؤ جو انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں، اور تمہارے لیے قرآن اور اس کا بیان کافی ہونا چاہیے، کیونکہ وہ ایسی شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور ایسا سچا جھگڑا کرنے والا (وکیل) ہے جس کی تصدیق کی جائے گی، خبردار! ہر آیت کے لیے قیامت کے دن ایک نور ہوگا، اور مجھے ذکرِ اول (لوحِ محفوظ) سے سورہ بقرہ عطا کی گئی، اور طہ، طواسین اور حوامیم موسیٰ علیہ السلام کی الواح سے دی گئیں، اور مجھے فاتحہ الکتاب عرش کے نیچے سے عطا کی گئی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2114]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل عُبيد الله بن أبي حميد، فهو متروك الحديث كما أشار إليه الذهبي.» [ترقيم الرساله 2114] [ترقيم الشركة 2096]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا من أجل عُبيد الله بن أبي حميد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6614
حدثنا أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا عثمانُ بن سعيد الدارمي وعليُّ بن عبد العزيز، قالا: حدثنا عبد الله بن رَجَاءٍ، أخبرنا عمرانُ القَطَّان، عن عبيد الله بن مَعقِل بن يَسَار المُزَني، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ:"اعْمَلُوا بكتابِ الله ولا تُكذِّبوا بشيءٍ منه، فما اشتَبَهَ عليكم منه، فاسأَلوا عنه أهلَ العِلْم يُخبروكم، وآمِنوا بالتوراة والإنجيل، وآمنوا بالفُرْقان فإنَّ فيه البيانَ، وهو الشافعُ وهو المُشفَّعُ، والماحِلُ والمصدَّقُ" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6471 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب پر عمل کرو اور اس کی کسی بھی چیز کو نہ جھٹلاؤ، اور اس میں سے جو تم پر مشتبہ ہو جائے تو اس کے متعلق اہلِ علم سے سوال کر لیا کرو وہ تمہیں بتا دیں گے، اور تورات و انجیل پر ایمان لاؤ، اور فرقان (قرآن) پر ایمان لاؤ کیونکہ اس میں ہر چیز کا بیان ہے، اور وہ ایسی شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی، اور ایسا جھگڑا کرنے والا ہے جس کی بات (اللہ کے ہاں) مانی جائے گی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6614]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة عبيد الله بن معقل بن يَسَار، فلم نقف له على ترجمة أو ذكرٍ في غير هذا الحديث، والراوي عنه عمران بن داور القطان ليس بذاك القوي.» [ترقيم الرساله 6614] [ترقيم الشركة 6535] [ترقيم العلميه 6471]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة عبيد الله بن معقل بن يَسَار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19706
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ، وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، وَمَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ، وَإِلَى أُولِي الْعِلْمِ مِنْ بَعْدِي كَمَا يُخْبِرُوكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ، وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، وَلِيَسَعْكُمُ الْقُرْآنُ، وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَا حَلَّ مُصَدَّقٌ، أَلَا وَلِكُلِّ آيَةٍ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَأُعْطِيتُ طَهَ وَطَوَاسِينَ وَالْحَوَامِيمَ مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ"، عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ تَكَلَّمُوا فِيهِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ:" وَأَحَلَّ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ طَعَامَ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَكَانَ ذَلِكَ عِنْدَ أَهْلِ التَّفْسِيرِ ذَبَائِحَهُمْ، لَمْ يَسْتَثْنِ مِنْهَا شَيْئًا، فَلَا يَجُوزُ أَنْ تَحِلَّ ذَبِيحَةُ كِتَابِيٍّ، وَفِي الذَّبِيحَةِ حَرَامٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ، مِمَّا كَانَ حُرِّمَ عَلَى أَهْلِ الْكِتَابِ قَبْلَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قرآن پر عمل کرو، اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام جانو اور تم اس کی اقتدا کرو اور تم اس میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرو اور جو چیز اس میں سے تم پر مشتبہ ہو جائے تو اس کو اللہ کی طرف لوٹا دو اور میرے بعد علم والوں کی طرف جو تمہیں خبر دیں اور تم تورات، انجیل، زبور اور جو انبیاء اپنے رب کی طرف سے دیے گئے ان پر ایمان رکھو اور تمہیں قرآن اور جو کچھ اس میں ہے کافی ہے۔ کیونکہ وہ ایسا سفارشی ہے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور اس کی حلال چیزوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ خبردار! ہر آیت قیامت کے دن نور ہوگی اور میں سورہ بقرہ پہلے ذکر میں سے دیا گیا ہوں اور میں طہٰ اور وہ سورتیں جن کے شروع میں ط سین اور حم وغیرہ آتا ہے، موسیٰ علیہ السلام کی تختیوں میں سے دیا گیا ہوں اور میں سورہ فاتحہ عرش کے نیچے سے دیا گیا ہوں۔“
عبیداللہ بن ابی حمید پر (محدثین نے) کلام کیا ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ نے اہل کتاب کا کھانا حلال قرار دیا۔ اہل تفسیر کے نزدیک اس سے مراد ان کے ذبیحے ہیں، اللہ نے ان میں سے کسی چیز کو مستثنیٰ نہیں کیا۔ لہٰذا یہ جائز نہیں کہ کتابی کا ذبیحہ تو حلال ہو اور اس ذبیحہ میں کوئی ایسی چیز ہر مسلمان پر حرام ہو جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اہل کتاب پر حرام کی گئی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19706]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17646
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اعْمَلُوا بِكِتَابِ اللهِ وَلَا تُكَذِّبُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، فَمَا اشْتَبَهَ مِنْهُ عَلَيْكُمْ فَسَلُوا عَنْهُ أَهْلَ الْعِلْمِ يُخْبِرُوكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ ؛ فَإِنَّ فِيهِ الْبَيَانَ وَهُوَ شَافِعٌ وَمَاحِلٌ يُصَدَّقُ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی کتاب پر عمل کرو اور اس میں سے کسی چیز کو جھٹلاؤ نہیں، اور جو چیز تم پر مشتبہ ہو جائے تو اس کے بارے میں اہلِ علم سے پوچھو، وہ تمہیں بتائیں گے، اور توراۃ اور انجیل پر ایمان لاؤ، کیونکہ اس (اللہ کی کتاب) میں وضاحت ہے، اور وہ سفارش کرنے والی ہے، اور جو حلال ہے اسے سچ مانا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 220، حدیث 512»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17659
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الْهُذَلِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، وَأَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ، وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، وَمَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ أَوْ إِلَى الْأَمِيرِ مِنْ بَعْدِي كَيْمَا يُخْبِرُونَكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ، وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، وَلْيَشْفِكُمُ الْقُرْآنُ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَاحِلٌ مُصَدَّقٌ، وَلِكُلِّ آيَةٍ مِنْهُ نُورٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، أَمَا إِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ، وَأُعْطِيتُ طه وَ " الطُّورَ " مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَخَوَاتِيمَ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَأُعْطِيتُ الْمُفَصَّلَ نَافِلَةً.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”قرآن پر عمل کرو، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھو، اس کی پیروی کرو، اور اس میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرو، اور جو چیز تم پر مشتبہ ہو جائے تو اسے اللہ کی طرف یا میرے بعد حکمران کی طرف لوٹا دو تاکہ وہ تمہیں بتائیں، اور توراۃ، انجیل اور زبور پر ایمان لاؤ، اور جو کچھ انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دیا گیا، اس پر بھی ایمان لاؤ، اور قرآن اور اس کی وضاحت کو تمہاری شفا بنانے دو، کیونکہ وہ سفارش کرنے والا ہے اور اس کی سفارش قبول کی جائے گی، اور جو حلال قرار دے وہ سچا مانا جائے گا، اور اس کی ہر آیت میں قیامت تک نور ہے۔ سنو! مجھے ذکر (سابقہ کتب) میں سے سورۃ البقرہ دی گئی، مجھے موسیٰ کی تختیوں میں سے طٰہٰ اور الطور دی گئیں، مجھے فاتحہ الکتاب اور خواتیمِ بقرہ عرش کے نیچے کے خزانے میں سے دی گئیں، اور مجھے مفصل سورتیں نفلی طور پر دی گئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17659]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 225، حدیث 525»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3477
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ابْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ، وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، وَمَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِلَى أُولِي الْعِلْمِ مِنْ بَعْدِي كَيْمَا يُخْبِرُوكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ، وَلَا تَرُدُّوا مَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، وَلْيَسَعْكُمُ الْقُرْآنُ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ يُشَفَّعُ، وَ (مَاحِلٌ) مُصَدَّقٌ، وَإِنَّ بِكُلِّ آيَةٍ مِنْهُ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَأُعْطِيتُ طه وَالطَّوَاسِينَ مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، وَخَوَاتِيمَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَأُعْطِيتُ الْمُفَصَّلَ نَافِلَةً.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم قرآن کریم کے احکامات پر عمل کرو، اس کے حلال کردہ کو حلال جانو اور اس کے حرام کردہ کو حرام مانو، اسی کی پیروی کرو اور اس کے کسی بھی حصے کا انکار نہ کرو، اور جو کچھ اس میں سے تم پر مشتبہ ہو جائے تو اسے اللہ عزوجل اور میرے بعد اہل علم کی طرف لوٹا دو تاکہ وہ تمہیں اس کی حقیقت سے آگاہ کر سکیں، اور تورات و انجیل (کے من جانب اللہ ہونے) پر ایمان رکھو اور انبیاء علیہم السلام کو ان کے رب کی طرف سے جو کچھ عطا کیا گیا اسے رد نہ کرو، اور تمہارے لیے قرآن اور اس میں موجود بیان و وضاحت ہی کافی ہونی چاہیے، کیونکہ یہ ایسا شفاعت کرنے والا ہے جس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے، اور ایسا (حق کے لیے) مقدمہ پیش کرنے والا ہے جس کے قول کی تصدیق کی جاتی ہے، اور بیشک قیامت کے دن قرآن کی ہر آیت ایک نور ہوگی، اور مجھے 'ذکرِ اول' (لوحِ محفوظ) سے سورہ البقرہ عطا کی گئی، اور مجھے موسیٰ علیہ السلام کی الواح (کے علوم) میں سے سورہ طہٰ اور 'طواسین' (طس سے شروع ہونے والی سورتیں) عطا کی گئیں، اور مجھے عرش کے نیچے موجود خاص خزانے سے فاتحہ الکتاب اور سورہ البقرہ کی آخری آیات دی گئیں، جبکہ 'مفصل' سورتیں مجھے زائد تحفے کے طور پر عطا کی گئی ہیں۔“
[تخریج: مسند ابی یعلیٰ: 1515، المعجم الکبیر للطبرانی: 20/219، اس کی سند میں عبید اللہ بن ابی حمید ہے جو ضعیف ہے] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 3477]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 782، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5925»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5925
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، حِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ، وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، مَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَإِلَى أُولِي الْعِلْمِ مِنْ بَعْدِي كَيْمَا يُخْبِرُوكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَلَا تَرُدُّوا مَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، وَلْيَسَعْكُمُ الْقُرْآنُ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَا حَلَّ مُصَدَّقٌ، وَإِنَّ بِكُلِّ آيَةٍ مِنْهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَلَا وَإِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ الْأَوَّلِ، وَأُعْطِيتُ طه وَالطَّوَاسِينَ مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَخَوَاتِيمَ الْبَقَرَةِ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ، وَأُعْطِيتُ الْمُفَصَّلَ نَافِلَةً".
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن پر عمل کرو، اس کے حلال کو حلال جانو اور اس کے حرام کو حرام قرار دو، اس کی اقتدا کرو اور اس کے کسی بھی حصے کا انکار نہ کرو، اور جو (آیات) تم پر مشتبہ ہو جائیں تو انہیں اللہ عزوجل اور میرے بعد اہل علم کی طرف لوٹا دو تاکہ وہ تمہیں ان کی حقیقت سے آگاہ کریں، اور تورات و انجیل پر ایمان رکھو اور دیگر انبیاء کو ان کے رب کی جانب سے جو کچھ عطا کیا گیا اس کی تردید نہ کرو، اور قرآن اور اس میں موجود بیان تمہارے لیے کافی ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایسی سفارش کرنے والی کتاب ہے جس کی سفارش قبول کی جائے گی اور ایسا جھگڑا کرنے والا (وکیل) ہے جس کے دعوے کی تصدیق کی گئی ہے، اور بیشک اس کی ہر آیت قیامت کے دن ایک نور ہو گی؛ آگاہ رہو! مجھے سورہ بقرہ 'ذکرِ اول' (لوحِ محفوظ) سے عطا کی گئی ہے، اور سورہ طہٰ اور 'طواسین' (طس سے شروع ہونے والی سورتیں) الواحِ موسیٰ سے عطا کی گئی ہیں، اور مجھے فاتحۃ الکتاب اور سورہ بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے سے عطا کی گئی ہیں، جبکہ 'مفصل' سورتیں مجھے بطورِ اضافہ و انعام عطا کی گئی ہیں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5925]
تخریج الحدیث: «عبيد الله بن أبي حميد الهذلي: متروك الحديث (التقريب، من الحفظ)؛ سفيان بن وكيع: كان صدوقا إلا أنه ابتلي بوراقه فسقط حديثه (التقريب، من الحفظ)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 782، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3477»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ عبيد الله بن أبي حميد متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں