الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3235. خصلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة ألا ....
دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بندہ ان کی ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3230 (کل: 19 مقامات، 15 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3230
سنن ابوداود: 5065
سنن ترمذی: 3410
سنن نسائی: 1349
سنن ابن ماجہ: 926
الادب المفرد: 1216
صحیح الادب المفرد: 926
مشکوۃ المصابیح: 2406
مسند الحمیدی: 594
مصنف ابن ابی شیبہ: 31229
الفتح الربانی: 1864
11 تا 19
حدیث نمبر: 594
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَصْلَتَانِ هُمَا يَسِيرٌ وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ، وَلا يُحَافِظُ عَلَيْهِمَا مُسْلِمٌ إِلا دَخَلَ الْجَنَّةَ" قَالُوا: وَمَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تُسَبِّحُ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ عَشْرًا، وَتُكَبِّرُ عَشْرًا، وَتَحْمَدُ عَشْرًا، وَتُسَبِّحُ عِنْدَ مَنَامِكَ ثَلاثَةً وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدُ ثَلاثَةً وَثَلاثِينَ، وَتُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ"، ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ: أَحَدُهُنَّ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ، فَذَلِكَ مِائَتَانِ وَخَمْسُونَ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفَانِ وَخَمْسِ مِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: فَأَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْقِدُهَا بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ:" فَأَيُّكُمْ يَعْمَلُ فِي يَوْمِهِ وَلَيْلِهِ أَلْفَيْ سَيِّئَةٍ وَخَمْسِ مِائَةِ سَيِّئَةٍ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ لا يُحَافِظُ عَلَيْهِمَا؟ قَالَ:" يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَكُمْ، فَيَقُولُ لَهُ: اذْكُرْ كَذَا , اذْكُرْ كَذَا حَتَّى يَقُومَ، وَلَمْ يَقُلْهَا" . قَالَ سُفْيَانُ: هَذَا أَوَّلُ شَيْءٍ سَأَلْنَا عَطَاءً عَنْهُ، وَكَانَ أَيُّوبُ أَمَرَ النَّاسَ حِينَ قَدِمَ عَطَاءٌ الْبَصْرَةَ، أَنْ يَأْتُوهُ فَيَسْأَلُوهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دو عادتیں ایسی ہیں جو آسان ہیں، لیکن ان پر عمل کرنے والے لوگ تھوڑے ہیں، جو بھی مسلمان ان کو باقاعدگی سے سرانجام دے گا وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ «سبحان الله» پڑھنا، 10 مرتبہ «الله أكبر» پڑھنا، 10 مرتبہ «الحمد لله» پڑھنا۔ اور سوتے وقت 33 مرتبہ «سبحان الله» پڑھنا، 33 مرتبہ «الحمد لله» پڑھنا اور 34 مرتبہ «الله أكبر» پڑھنا۔“ پھر سفیان نے یہ بات بیان کی: ان میں سے کوئی ایک کلمہ 34 مرتبہ ہے، تو یوں یہ روزانہ زبان کے اعتبار سے 250 کلمات ہو جائیں گے اور نامہ اعمال میں 2500 کلمات ہوں گے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے گنتی کر کے یہ بتایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص ایسا ہے، جو روزانہ 2500 گناہ کرتا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انہیں باقاعدگی سے پڑھا کیوں نہیں جا سکتا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان کسی شخص کے پاس آتا ہے اور اسے کہتا ہے: فلاں چیز یاد کرو، فلاں چیز یاد کرو، یہاں تک کہ آدمی اٹھ جاتا ہے (یعنی نماز کے بعد اٹھ جاتا ہے) اور ان کلمات کو نہیں پڑھتا ہے۔“ سفیان کہتے ہیں: یہ وہ پہلی روایت ہے، جس کے بارے میں ہم نے عطاء سے سوال کیا تھا۔ جب عطاء بصرہ آئے تو ایوب نے لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان کی خدمت میں جائیں اور ان سے اس روایت کے بارے میں دریافت کریں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 594]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2012، 2013، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1347، 1354، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1272، 1280، 10580، 10586، 10587، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1502، 5065، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 926، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3077، 3419، 3420، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 6609»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 29874 ترقیم الشثری: -- 31229
«حدثنا ابن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن ابيه ، عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خلتان لا يحافظ عليهما رجل إلا دخل الجنة، هما يسير ومن يفعلهما قليل، قيل: ما هما يا رسول الله، قال:» الصلوات الخمس، يسبح الرجل في دبر كل صلاة عشرا، ويحمد عشرا، ويكبر عشرا، فذلك خمسون ومائة على اللسان، والف وخمسمائة في الميزان «قال: فلقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعدهن في يده» ويسبح ثلاثا وثلاثين، ويحمد ثلاثا وثلاثين، ويكبر اربعا وثلاثين عند مضجعه من الليل، فذلك مائة على اللسان، والف في الميزان، فايكم يذنب في الليلة الفين وخمسمائة؟!.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في المصادر: (خلتان).
(٢) في [أ، ب، ط]: (ومئة).
(٣) في [هـ]: (وإذا أوى إلى فراشه سبح وحمد وكبر مائة فتلك).
(٤) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه أحمد (٦٤٩٨)، والترمذي (٣٤١٠)، وأبو داود (٥٠٦٥)، وابن حبان (٢٠١٢)، والنسائي ٣/ ٧٤، والبخاري في الأدب المفرد (١٢١٦)، والحميدي (٥٨٣)، وعبد الرزاق (٣١٨٩)، وعبد بن حميد (٣٥٦)، وابن السني (٧٤٩)، وابن ماجه (٩٢٦).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو اچھی عادتیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان عادات کی حفاظت کرے گا تو جنت میں داخل ہوگا، یہ دونوں آسان ہیں اور پھر بھی ان کے کرنے والے تھوڑے ہیں، پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ دو عادات کون سی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پانچ نمازیں ہیں، جو شخص ہر نماز کے بعد دس مرتبہ سبحان اللہ، اور دس مرتبہ الحمد للہ اور دس مرتبہ اللہ اکبر کہے گا تو یہ زبان سے کہنے کے اعتبار سے ڈیڑھ سو (١٥٠) ہیں اور ترازو پر وزن کرنے کے اعتبار سے ڈیڑھ ہزار (١٥٠٠) ہوں گی، حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو انگلیوں پر بھی شمار فرمایا اور دوسری (٢) اچھی عادت یہ ہے کہ آدمی رات کو بستر پر لیٹتے وقت تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہے گا، تو یہ زبان سے کہنے کے اعتبار سے سو (١٠٠) ہیں اور ترازو پر وزن کے اعتبار سے ہزار ہوں گے۔ پس تم میں سے کون ہے جو رات کو ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہو؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31229]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2012، 2013، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1347 / 1، 1354 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1272، 1280، 10580، 10586، 10587، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1502، 5065، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3077، 3419، 3420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6609، 7029، والحميدي فى «مسنده» برقم: 594، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 356، والبزار فى «مسنده» برقم: 2403، 2406، 2404، 2479، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3189، 3190، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7874، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4089، 4088، 4090، 4091، 4092، 4093، (10/285) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14489، 14490، 14491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2953، 6215، 7035، 7485، 8568، ترقيم محمد عوامة: 29874»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2012، 2013، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1347 / 1، 1354 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1272، 1280، 10580، 10586، 10587، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1502، 5065، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3077، 3419، 3420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6609، 7029، والحميدي فى «مسنده» برقم: 594، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 356، والبزار فى «مسنده» برقم: 2403، 2406، 2404، 2479، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3189، 3190، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7874، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4089، 4088، 4090، 4091، 4092، 4093، (10/285) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14489، 14490، 14491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2953، 6215، 7035، 7485، 8568، ترقيم محمد عوامة: 29874»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1864
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (خَلَّتَانِ مَنْ حَافَظَ عَلَيْهِمَا أَدْخَلَتَاهُ الْجَنَّةَ وَهُمَا يَسِيرٌ وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ) ) قَالُوا: وَمَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ!? قَالَ: ( (أَنْ تَحْمَدَ اللَّهَ وَتُكَبِّرَهُ وَتُسَبِّحَهُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرًا عَشْرًا وَإِذَا أَتَيْتَ إِلَى مَضْجَعِكَ تُسَبِّحُ اللَّهَ وَتُكَبِّرُهُ وَتَحْمَدُهُ مِائَةَ مَرَّةٍ، فَتِلْكَ خَمْسُونَ وَمِائَتَانِ بِاللِّسَانِ وَأَلْفَانِ وَخَمْسُمِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ، فَأَيُّكُمْ يَعْمَلُ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ أَلْفَيْنِ وَخَمْسَمِائَةِ سَيِّئَةٍ؟) ) قَالُوا: كَيْفَ مَنْ يَعْمَلُ بِهَا قَلِيلٌ؟ قَالَ: ( (يَجِيءُ أَحَدُكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِهِ فَيُذَكِّرُهُ حَاجَةَ كَذَا وَكَذَا فَلَا يَقُولُهَا وَيَأْتِيهِ عِنْدَ مَنَامِهِ فَيُنَوِّمُهُ فَلَا يَقُولُهَا) ) قَالَ وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْقِدُهُنَّ بِيَدِهِ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو خصلیتں ہیں، جو ان پر محافظت کرے گا، وہ اسے جنت میں داخل کردیں گی، وہ دو آسان تو ہیں لیکن عمل کرنے والے تھوڑے ہیں۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ دو ہیں کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر فرض نماز کے بعد دس دس مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ اور سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا، پھر جب تو اپنے بستر پر آئے تو سو مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے،یہ زبان پر تو کل دو سو پچاس کلمات ہوں گے، لیکن ترازو میں دو ہزار پانچ سو ہوں گے، (اب ذرا یہ تو بتاؤ کہ) تم میں سے کون ہے جو ایک دن رات میں دو ہزار پانچ سو برائیاں کرتا ہو؟ صحابہ نے کہا: تو پھر عمل کرنے والے کم کیسے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شیطان نماز میں ہی تمہارے پاس آ جاتا ہے اور ضروریات یاد کروانا شروع کر دیتا ہے، پس وہ (سلام کے بعد فوراً کھڑا ہو جاتا ہے اور) یہ کلمات کہہ نہیں پاتا، اسی طرح وہ (رات کو) سوتے وقت بھی آجاتا ہے اور اس ذکر سے پہلے ہی اسے سلا دیتا ہے، پس وہ یہ کلمات نہیں کہہ پاتا۔ راوی کہتا ہے: میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھ سے ان کو شمار کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث: «حديث حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 5065، والترمذي: 3410، والنسائي: 3/ 74، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6498، 6910 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6498»
وضاحت: فوائد: … قارئین کرام! آپ کو اس ذکر کی عظمت کا اندازہ تو ہو چکا ہو گا کہ یہ انتہائی آسان عمل روزانہ ڈھائی ہزار نیکیوں کا سبب بنتا ہے، لیکن آپ مانیںیا نہ مانیں، نمازیوں کی بھاری اکثریت اس کا اہتمام کرنے سے عاجز ہے، اب ہم ایسی قوم بن چکے ہیں کہ چائے کی ایک ایک مجلس میں ڈیڑھ دو دو گھنٹے ضائع کر دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے گھر کے بارے میں ہمارے آلودہ ذہنوں میں ایک ہی قانون رچ بس چکا ہے کہ مسجد میں آنے میں دیر کی جائے اور جلدی جلدی وہاں سے نکل جایا جائے، اگر کسی مسجد میں فرضی نماز کے بعد کوئی اجتماعی دعا یا پانچ چھ منٹوں کا درس ہو جائے تو سارے نمازی اس ذکر سے محروم ہو جاتے ہیں، سلام پھیرنے کے بعد اکثر نمازیوں کی مسجد سے نکلنے کییہ کیفیت ہوتی ہے کہ اگر مسجد میں زیادہ دیر لگ گئی تو کوئی آفت آ دبوچے گی۔ رہا مسئلہ سوتے وقت یہ تسبیحات کہنے کا تو وہ تو شیطان نے جو ٹھیکہ لیا تھا، وہ اس میں کامیاب ہو گیا ہے، ہم عام طور پر عشاء کی نماز کے بعد اپنے گھروں میں دو تین چار گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں، کوئی کھانے میں مصروف، کوئی گپ شپ کی محفل میں مگن، کوئی کسی گیم اور کھیل میں مشغول اور کوئی کسی ڈرامے کو دیکھنے سننے میںیا انٹرنیٹ اور کمپیوٹر پر اتنا مگن کہ کسی کے لیے کوئی فرصت نہیں، … … علی ہذا القیاس۔ لیکن جب سونے کی باری آئے گی اور ہم اپنا سر نرم سے تکیے پر رکھیں گے تو زبان موٹی ہو کر گنگ ہو جائے اور بہت جلدی آنکھیں پھڑپھڑانا شروع ہو جائیں گی اور بالآخر اللہ کا ذکر کا کوئی کلمہ کہنے سے پہلے مجازی موت مر جائیں گی۔ یہ کوئی جذباتی الفاظ یا تقریر نہیں ہے، یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کو حقیقت سمجھے بغیر کوئی چارۂ کار نہیں ہے، جس کی وجہ اللہ تعالیٰ سے قلت ِ معرفت اور دینی اور اخروی امور میں عدم دلچسپی ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 5065
حدیث نمبر: 2012
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، وَابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَصْلَتَانِ لا يُحْصِيهُمَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلا دَخَلَ الْجَنَّةَ، هُمَا يَسِيرٌ وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ: يُسَبِّحُ اللَّهَ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ عَشْرًا، وَيَحْمَدُهُ عَشْرًا، وَيُكَبِّرُ عَشْرًا". قَالَ: فَأَنَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْقِدُهَا بِيَدِهِ، قَالَ: فَقَالَ:" خَمْسُونَ وَمِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ وَخَمْسُ مِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ. وَإِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ سَبَّحَ وَحَمَّدَ وَكَبَّرَ مِائَةً، فَتِلْكَ مِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ، فَأَيُّكُمْ يَعْمَلُ فِي الْيَوْمِ الْوَاحِدِ أُلْفِيَنَّ وَخَمْسَ مِائَةِ سَيِّئَةٍ". قَالَ: كَيْفَ لا يُحْصِيهِمَا؟ قَالَ:" يَأْتِي أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ، وَهُوَ فِي صَلاةٍ، فَيَقُولُ: اذْكُرْ كَذَا، اذْكُرْ كَذَا، حَتَّى شَغَلَهُ، وَلَعَلَّهُ أَنْ لا يَعْقِلَ، وَيَأْتِيهِ فِي مَضْجَعِهِ فَلا يَزَالُ يُنَوِّمُهُ حَتَّى يَنَامَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو خصوصیات ایسی ہیں کہ جو بھی مسلمان ان کو حاصل کر لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، یہ دونوں آسان ہیں، لیکن ان پر عمل کرنے والے لوگ کم ہیں: ہر نماز کے بعد دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، دس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ اور دس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ اپنی انگلیوں پر انہیں شمار کر رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ زبان پر پڑھنے کے حساب سے (روزانہ) ایک سو پچاس (150) ہوں گے اور میزان میں ایک ہزار پانچ سو ہوں گے۔ اور دوسری خصوصیت یہ ہے کہ جب آدمی اپنے بستر پر جائے، تو (ایک سو مرتبہ) «سُبْحَانَ اللّٰهِ»، «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» اور «اللّٰهُ أَكْبَرُ» پڑھے، تو یہ زبان پر پڑھنے کے حساب سے ایک سو ہوں گے اور نامہ اعمال میں ایک ہزار ہوں گے، تو تم میں سے کون شخص ایک دن میں دو ہزار پانچ سو برائیاں کرتا ہے؟“ راوی نے دریافت کیا: کوئی شخص ان دونوں پر عمل کیوں نہیں کر سکتا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان کسی شخص کے پاس آتا ہے جب وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، وہ یہ کہتا ہے: فلاں چیز کو یاد کرو، فلاں چیز کو یاد کرو، یہاں تک کہ اسے مصروف کر دیتا ہے (اور آدمی کو یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ اس نے تسبیح پڑھنی تھی)، اسی طرح شیطان اس کے بستر پر اس کے پاس آتا ہے، وہ اسے سلاتا رہتا ہے، یہاں تک کہ آدمی (تسبیح پڑھے بغیر) سو جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2012]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2012، 2013، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1347، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1502، 5065، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 926، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6609، 7029، والحميدي فى (مسنده) برقم: 594» «رقم طبعة با وزير 2009»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الكلم الطيب» (112)، «تخريج المشكاة» (2406)، «صحيح أبي داود» (1346). * [يَعْقِدُهَا بِيَدِهِ] قال الشيخ: أي اليمنى. انظر: «صحيح الأدب المفرد» (932). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط جرير وابن عُلَية سمعا من عطاء بن السائب بعد اختلاطه، لكن رواه عنه شعبة وسفيان الثوري، وهما ممن سمع منه قبل الاختلاط، فالحديث صحيح.
حدیث نمبر: 2018
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَصْلَتَانِ لا يُحْصِيهِمَا عَبْدٌ إِلا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَهُمَا يَسِيرً وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ: يُسَبِّحُ اللَّهَ أَحَدُكُمْ فِي دُبُرُ كُلُّ صَلاةٍ عَشْرًا، وَيُحَمِّدُهُ عَشْرًا، وَيُكَبِّرُهُ عَشْرًا، فَتِلْكَ خَمْسُونَ وَمِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ وَخَمْسُ مِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ. وَإِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ يُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَيُحَمِّدُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ، فَتِلْكَ مِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَيُّكُمْ يَعْمَلُ فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ أَلْفَيْنِ وَخَمْسَ مِائَةِ سَيِّئَةٍ؟". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْقِدُهُنَّ بِيَدِهِ. قَالَ: فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ لا يُحْصِيهَا؟ قَالَ:" يَأْتِي أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ، وَهُوَ فِي صَلاتِهِ، فَيَقُولُ: اذْكُرْ كَذَا، اذْكُرْ كَذَا، وَيَأْتِيهِ عِنْدَ مَنَامِهِ فَيُنَوِّمُهُ" . قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: كَانَ أَيُّوبُ حَدَّثَنَا، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَطَاءٌ الْبَصْرَةَ، قَالَ لَنَا أَيُّوبُ، قَدْ قَدِمَ صَاحِبُ حَدِيثِ التَّسْبِيحِ، فَاذْهَبُوا فَاسْمَعُوهُ مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو خصوصیات ایسی ہیں، جن کو جو بھی بندہ اختیار کر لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔ یہ دونوں آسان ہیں لیکن ان پر عمل کرنے والے لوگ تھوڑے ہیں۔ ایک یہ، کوئی شخص نماز کے بعد دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“، دس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد اللہ“ اور دس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ پڑھے تو یہ (ایک دن اور رات میں) زبان سے پڑھنے کے حساب سے ایک سو پچاس ہوں گے اور میزان میں ایک ہزار پانچ سو ہوں گے، (دوسری عادت یہ ہے)، جب کوئی شخص اپنے بستر پر جائے، تو تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“، تینتیس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد اللہ“ اور چونتیس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ پڑھے تو یہ زبان پر پڑھنے کے حساب سے ایک سو ہوں گے اور میزان میں ایک ہزار ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون شخص روزانہ دو ہزار پانچ سو برائیاں کرتا ہے؟“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ اپنے دستِ مبارک کے ذریعے انہیں شمار کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کوئی شخص ان دونوں پر کیوں عمل نہیں کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آتا ہے اور وہ آدمی اس وقت نماز پڑھ رہا ہوتا ہے، تو شیطان کہتا ہے کہ تم فلاں چیز کو یاد کرو، فلاں چیز کو یاد کرو اور جب آدمی سونے لگتا ہے اس وقت شیطان آدمی کے پاس آتا ہے اور اسے سلا دیتا ہے۔“ حماد بن زید رحمہ اللہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ ایوب رحمہ اللہ نے عطاء بن سائب رحمہ اللہ کے حوالے سے یہ حدیث ہمیں سنائی تھی۔ جب عطاء رحمہ اللہ بصرہ آئے تو ایوب رحمہ اللہ نے ہمیں کہا: کہ تسبیح والی اس حدیث کو نقل کرنے والے صاحب تشریف لے آئے ہیں، تم لوگ جاؤ اور ان سے اسے سن لو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2018]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2012، 2013، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1347، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1502، 5065، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 926، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6609، 7029، والحميدي فى (مسنده) برقم: 594» «رقم طبعة با وزير 2015»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (2009). تنبيه!! رقم (2009) = (2012) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، حماد بن زيد روى عن عطاء بن السائب قبل الاختلاط.
حدیث نمبر: 11059
11059- عن عبد الله بن عمرو عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: خصلتان أو خلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة، هما يسير، ومن يعمل بهما قليل، يسبح فى دبر كل صلاة عشرا، ويحمد عشرا، ويكبر عشرا، فذلك خمسون ومائة باللسان، وألف وخمسمائة فى الميزان، ويكبر أربعا وثلاثين إذا أخذ مضجعه، ويحمد ثلاثا وثلاثين، ويسبح ثلاثا وثلاثين فذلك مائة باللسان، وألف فى الميزان.فلقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعقدها بيده قالوا: يا رسول الله كيف هما يسير ومن يعمل بهما قليل؟ قال: يأتى أحدكم - يعنى الشيطان - فى منامه فينومه قبل أن يقوله ويأتيه فى صلاته فيذكره حاجة قبل أن يقولها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (5065) من طريق شعبة-، والترمذي (3410) من طريق إسماعيل بن علية-، والنسائي (1348) من طريق حماد-، وابن ماجه (926) من طريق إسماعيل، ومحمد بن فضيل، وأبي يحيى التيمي، وابن الأجلح- كلهم عن عطاء بن السائب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو فذكره.واللفظ لأبي داود.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11252
11252- عن عبد الله بن عمرو عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: خصلتان أو خلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة هما يسير، ومن يعمل بهما قليل، يسبح فى دبر كل صلاة عشرا، ويحمد عشرا، ويكبر عشرا، فذلك خمسون ومائة باللسان، وألف وخمسمائة فى الميزان، ويكبر أربعا وثلاثين إذا أخذ مضجعه، ويحمد ثلاثا وثلاثين، ويسبح ثلاثا وثلاثين فذلك مائة باللسان وألف فى الميزان. فلقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعقدها بيده قالوا: يا رسول الله كيف هما يسير، ومن يعمل بهما قليل؟ قال: يأتى أحدكم -يعنى الشيطان- فى منامه فينومه قبل أن يقوله، ويأتيه فى صلاته فيذكره حاجة قبل أن يقولها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (5065) من طريق شعبة-، والترمذي (3410) من طريق إسماعيل بن علية-، والنسائي (1348) من طريق حماد-، وابن ماجه (926) من طريق إسماعيل، ومحمد بن فضيل، وأبي يحيى التيمي، وابن الأجلح- كلهم عن عطاء بن السائب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو فذكره.واللفظ لأبي داود.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2953
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خَصْلَتَانِ - أَوْ: خَلَّتَانِ - هُمَا يَسِيرٌ، وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ: الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، تُسَبِّحُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ عَشْرًا، وَتَحْمَدُهُ عَشْرًا، وَتُكَبِّرُهُ عَشْرًا، فَتِلْكَ خَمْسُونَ وَمِائَةٌ بِاللِّسَانِ، وَأَلْفٌ وَخَمْسُمِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ، وَإِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ سَبَّحْتَ وَكَبَّرْتَ وَحَمَّدْتَ مِائَةَ مَرَّةٍ، فَتِلْكَ مِائَةٌ بِاللِّسَانِ وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، وَأَبُو أُسَامَةَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، وَأَبُو أُسَامَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خصلتیں - یا فرمایا: دو عادتیں - ایسی ہیں جو (ادائیگی میں) نہایت آسان ہیں، مگر ان پر عمل کرنے والے بہت تھوڑے ہیں: ہر نماز کے بعد دس بار «سُبْحَانَ اللهِ»، دس بار «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» اور دس بار «اللهُ أَكْبَرُ» کہو، تو یہ پانچوں نمازوں کے حساب سے زبان پر ایک سو پچاس ہوئیں اور میزان میں ایک ہزار پانچ سو (نیکیاں) ہوں گی؛ اور جب تم اپنے بستر پر سونے کے لیے آؤ تو سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ»، «اللهُ أَكْبَرُ» اور «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہو، تو یہ زبان پر سو مرتبہ اور میزان میں ایک ہزار (نیکیاں) ہوں گی۔“
اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن محمد بن مغیرہ رحمہ اللہ اور ابو اسامہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2953]
اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن محمد بن مغیرہ رحمہ اللہ اور ابو اسامہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2953]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2012، 2013، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1347 / 1، 1354 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1272، 1280، 10580، 10586، 10587، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1502، 5065، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3077، 3419، 3420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6609، 7029، والحميدي فى «مسنده» برقم: 594، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 356، والبزار فى «مسنده» برقم: 2403، 2406، 2404، 2479، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3189، 3190، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7745، 29874، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4089، 4088، 4090، 4091، 4092، 4093، (10/285) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14489، 14490، 14491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6215، 7035، 7485، 8568»
حدیث نمبر: 7485
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ، نَا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءَ بْنَ السَّائِبِ ، يَذْكُرُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: خَلَّتَانِ هُمَا يَسِيرٌ، وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِمَا قَلِيلٌ، لَا يُوَاظِبُ عَلَيْهِمَا أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ: فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ عَشْرُ تَكْبِيرَاتٍ، وَعَشْرُ تَسْبِيحَاتٍ، وَعَشْرُ تَحْمِيدَاتٍ، فَهَذِهِ خَمْسُونَ وَمِائَةٌ عَلَى اللِّسَانِ وَأَلْفٌ وَخَمْسُمِائَةٍ فِي الْمِيزَانِ، وَإِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ سَبَّحَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، فَذَاكَ مِائَةٌ عَلَى اللِّسَانِ وَأَلْفٌ فِي الْمِيزَانِ، فَأَيُّكُمْ يُذْنِبُ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ أَلْفَيْنِ وَخَمْسَمِائَةِ ذَنْبٍ؟ I " فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّ هَذَا أَمْرٌ الْعَمَلُ فِيهِ يَسِيرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ فَيَقُولُ: اذْكُرْ حَاجَةَ كَذَا وَحَاجَةَ كَذَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ إِلَّا الْفُرَاتُ بْنُ خَالِدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو خصلتیں ایسی ہیں جو نہایت آسان ہیں، اور ان پر عمل کرنے والے کم ہیں، جو کوئی بھی ان کی پابندی کرے گا وہ جنت میں داخل ہو جائے گا: ہر نماز کے بعد دس بار اللہ اکبر، دس بار سبحان اللہ اور دس بار الحمدللہ کہنا؛ تو یہ زبان پر (مجموعی طور پر) ایک سو پچاس ہیں اور ترازو میں پندرہ سو ہیں۔ اور جب اپنے بستر پر سونے کے لیے جائے تو تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمدللہ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہے؛ تو یہ زبان پر سو کلمات ہیں اور ترازو میں ایک ہزار ہیں۔ تو تم میں سے کون ہے جو ایک دن اور رات میں دو ہزار پانچ سو گناہ کرتا ہو؟“
بعض صحابہ نے عرض کیا: یہ تو ایسا معاملہ ہے جس پر عمل بہت آسان ہے؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس وقت آتا ہے جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوتا ہے، تو وہ (اسے بھلانے کے لیے) کہتا ہے: فلاں حاجت یاد کرو اور فلاں ضرورت یاد کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن مغول رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو فرات بن خالد اور محمد بن سابق کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7485]
بعض صحابہ نے عرض کیا: یہ تو ایسا معاملہ ہے جس پر عمل بہت آسان ہے؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان تم میں سے کسی کے پاس اس وقت آتا ہے جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوتا ہے، تو وہ (اسے بھلانے کے لیے) کہتا ہے: فلاں حاجت یاد کرو اور فلاں ضرورت یاد کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مالک بن مغول رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو فرات بن خالد اور محمد بن سابق کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7485]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 843، 2012، 2018، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2012، 2013، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1347 / 1، 1354 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1272، 1280، 10580، 10586، 10587، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1502، 5065، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3410، 3411، 3486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 926، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3077، 3419، 3420، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6609، 7029، والحميدي فى «مسنده» برقم: 594، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 356، والبزار فى «مسنده» برقم: 2403، 2406، 2404، 2479، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3189، 3190، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7745، 29874، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4089، 4088، 4090، 4091، 4092، 4093، (10/285) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14489، 14490، 14491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2953، 6215، 7035، 8568»