الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. مجاهد، عن ابن عباس
مجاہد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11109 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11109
معجم صغیر للطبرانی : 917
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10844
حدیث نمبر: 11109
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِيُّ ، أَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبَّارِ بْنِ تَغْلِبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا قُتِلَ مِنْهُمُ الْقَتِيلُ عَمْدًا لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ إِلَّا الْقَوَدُ، وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الدِّيَةُ، فَأُمِرَ هَذَا أَنْ يَتَّبِعَ بِمَعْرُوفٍ، وَأُمِرَ هَذَا أَنْ يُؤَدِّيَ بِإِحْسَانٍ، ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (أبان)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (أبان)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ”تو نیکی سے پیروی کرنا اور بھلائی کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے“ [البقرہ: 178] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”بنی اسرائیل میں جب کسی کا جان بوجھ کر قتل ہوتا تو ان کے لیے صرف قصاص ہی جائز تھا، اور تمہارے لیے دیت کی رعایت حلال کی گئی، تو مقتول کے وارث کو حکم دیا گیا کہ وہ اچھے طریقے سے پیروی کرے، اور قاتل کو حکم دیا گیا کہ وہ بھلائی سے ادا کرے۔ یہ تمہارے رب کی طرف سے تخفیف ہے [البقرہ: 178] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 94، حدیث 11155»
حدیث نمبر: 917
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَعْبٍ الْوَاسِطِيُّ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ، عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:"فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ سورة البقرة آية 178، قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا قُتِلَ فِيهِمُ الْقَتِيلُ عَمْدًا لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ إِلا الْقَوَدُ، وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الدِّيَةُ، فَأُمِرَ هَذَا أَنْ يَتِّبِعَ بِالْمَعْرُوفِ، وَأُمِرَ هَذَا أَنْ يُؤَدِّيَ بِإِحْسَانٍ، فَذَلِكُمْ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ، إِلا شَرِيكٌ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس فرمان: «فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ» (البقرة: 178) کے متعلق کہتے ہیں: بنو اسرائیل میں سے جب کوئی عمداً قتل کر دیا جاتا تو ان کے لیے صرف قصاص ہی تھا مگر تمہارے لیے دیت بھی اللہ نے حلال کر دی ہے، اور ایک کو نیکی اور خوش اسلوبی کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے اور دوسرے کو حکم دیا کہ وہ نیکی سے دیت ادا کرے، پس یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الحدود/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4498، 6881، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6010، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3098، 3099، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4785، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6957، 10947، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3104، 3450، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11155، والطبراني فى «الصغير» برقم: 97، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 246، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28550»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10844
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا قُتِلَ مِنْهُمُ الْقَتِيلُ عَمْدًا لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ إِلَّا الْقَوَدُ، وَأُحِلَّ الدِّيَةُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ، فَأُمِرَ هَذَا أَنْ يَتَّبِعَ بِمَعْرُوفٍ، وَأُمِرَ هَذَا أَنْ يُؤَدِّيَ بِإِحْسَانٍ، ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو معروف طریقے کے ہمراہ پیروی ہو گی اور احسان (یا بھلائی) کے ہمراہ اسے ادائیگی کی جائے گی“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنی اسرائیل میں سے کوئی شخص جب کسی کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دیتا تھا، تو ان میں صرف قصاص کا حکم تھا اس امت کے لئے دیت کو حلال قرار دیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ حکم دیا کہ وہ معروف طریقے سے پیروی کرے گا اور دوسرے شخص کو یہ حکم دیا کہ وہ بھلائی کے ہمراہ ادائیگی کرے گا یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے عطا کردہ تخفیف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی معمری ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10844]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی معمری ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11155)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن