🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12366 (کل: 27 مقامات، 14 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12366
سنن ابوداود: 1811
سنن ابن ماجہ: 2903
معجم صغیر للطبرانی : 448
مشکوۃ المصابیح: 2529
صحیح ابن خزیمہ: 3039
المنتقى ابن الجارود: 499
سنن دارقطنی: 2644، 2647، 2648، 2649، 2651، 2654، 2658، 2662
صحیح ابن حبان: 3988
مسند امام شافعی: 925، 926
الجامع الكامل: 4773
السنن الكبرى للبيهقي: 8675، 8680، 8682، 8685
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2440
المعجم الاوسط: 1440، 2300، 4495
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12366
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ: " مَنْ شُبْرُمَةُ ؟ " قَالَ: أَخِي، أَوْ قَرِيبٌ لِي. قَالَ: " هَلْ حَجَجْتَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا: لبیک عن شبرمہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی، یا میرا رشتہ دار۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12366]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 42، حدیث 12419»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1811
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ الْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالَ إِسْحَاقُ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، قَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟" قَالَ: أَخٌ لِي، أَوْ قَرِيبٌ لِي، قَالَ:" حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ"، قَالَ: لَا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے سنا: «لبيك عن شبرمة» ”حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”شبرمہ کون ہے؟“، اس نے کہا: میرا بھائی یا میرا رشتے دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟“، اس نے جواب دیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنا حج کرو پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1811]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا کہ وہ کہہ رہا تھا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: ”میرا بھائی ہے یا قریبی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(پہلے) اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1811]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/المناسک 9 (2903)، (تحفة الأشراف: 5564) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: بعض علماء کے نزدیک حج بدل (دوسرے کی طرف سے حج کرنا) درست ہے، خواہ اپنی طرف سے حج نہ کر سکا ہو، بعض ائمہ کے نزدیک اگر وہ اپنی طرف سے حج نہیں کر سکا ہے تو دوسرے کی طرف سے حج بدل درست نہ ہو گا، اور یہی صحیح مذہب ہے، اس لئے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جو «لبيك عن شبرمة» کہہ رہا تھا حکم دیا: «حج عن نفسك ثم حج عن شبرمة» : ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرو“۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (2529)
وللحديث شاھد حسن لذاته عند الطبراني في الصغير (226/1) وشاھد آخر عند البيهقي (179/5، 180) والطحاوي في مشكل الآثار (381/6 تحت ح2548) وسنده صحيح موقوف وله حكم الرفع

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2903
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: قَرِيبٌ لِي، قَالَ:" هَلْ حَجَجْتَ قَطُّ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ أحْجُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لبیک عن شبرمہ» ”حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے“ کہتے ہوئے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شبرمہ کون ہے“؟ اس نے بتایا: وہ میرا رشتہ دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے کبھی حج کیا ہے“؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس حج کو اپنی طرف سے کر لو، پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2903]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یوں کہتے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» ”شبرمہ کی طرف سے لبیک۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا میرا قریبی رشتے دار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے (پہلے) کبھی حج کیا ہے؟“ اس نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر (بعد میں) شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2903]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/المناسک 26 (1811)، (تحفة الأشراف: 5564) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج دوسرے کی طرف سے نائب ہو کر کرنا جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ اس سے پہلے خود اپنا فریضہ حج ادا کر چکا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 448
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَنْدَةَ بْنِ الْوَلِيدِ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يَقُولُ:" لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ: حَجَجْتَ؟، فَقَالَ: لا، فَقَالَ: حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرٍو، إِلا حَمَّادٌ، وَلا عَنْ حَمَّادٍ، إِلا يَزِيدُ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: ” ﴿لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ﴾ “ میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کر پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الحج و العمرة/حدیث: 448]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1811، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3039، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3988، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2903، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8766، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2642، 2643، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12419، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1440، 2300، 4495، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 630»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2529
2529 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ: مَنْ شُبْرُمَةُ قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي قَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ قَالَ: لَا، قَالَ: حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ (رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ) .
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی آدمی کو شُبرمہ کی طرف سے تلبیہ «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتے ہوئے سنا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے کہا: میرا بھائی ہے یا میرا کوئی قریبی ہے۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے خود حج کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ (حسن، رواہ الشافعی وأبو داود وابن ماجہ) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الشافعي في الأم (123/2) و أبو داود (1811) و ابن ماجه (2903)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3039
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟" فَقَالَ: أَخِي أَوْ قَرِيبٌ لِي، قَالَ: " هَلْ حَجَجْتَ؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي هَذَا الْخَبَرِ بَانَ أَنَّ الْمُلَبِّيَ عَنْ غَيْرِهِ إِذَا لَمْ يَكُنْ قَدْ حَجَّ عَنْ نَفْسِهِ عَلَيْهِ أَنْ يَجْعَلَ تِلْكَ الْحَجَّةَ عَنْ نَفْسِهِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ان الفاظ میں حج کی نیت کر تے ہوئے سنا کہ اے اللہ، میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔ آپ نے پوچھا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اُس نے عرض کیا؟ میرا بھائی یا میرا قریبی رشتہ دار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اپنی طرف سے بھی حج کرلیا ہے؟“ اُس نے کہا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس حج کو اپنی طرف سے ادا کرو پھر شبرمہ کی طرف سے ادا کرنا۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس روایت میں ہے کہ جو شخص کسی دوسرے شخص کی طرف سے تلبیہ پکارے اور اُس نے اپنا حج نہ کیا ہو تو اُسے وہ حج اپنی طرف سے ادا کرنا چاہیے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 3039]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 3039، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3988، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1811، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2903، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8766، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2642، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 13539»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزرةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا، يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، قَالَ: مَنْ شُبْرُمَةُ؟ قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ قَرَابَةٌ لِي، قَالَ: هَلْ حَجَجْتَ قَطُّ؟ قَالَ: لا، قَالَ: " فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْكَ ثُمَّ لَبِّ عَنْ شُبْرُمَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لبیک عن شبرمہ» کہتے سنا، آپ نے پوچھا: «شبرمہ کون ہے؟» اس نے کہا: میرا بھائی یا رشتہ دار ہے۔ آپ نے فرمایا: «کیا تم نے کبھی حج کیا؟» اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: «یہ حج اپنی طرف سے کر لو، پھر شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہو (یعنی حج کرو)۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث حسن: سنن أبي داود: 1811، سنن ابن ماجه: 2903، امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (3039) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (3988) نے اسے صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2608 ترقیم الرسالہ : -- 2644
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ صَدَقَةَ ، نا صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ فُلانٍ، إِنْ كُنْتَ حَجَجْتَ حَجَّةَ الإِسْلامِ فَلَبِّ عَنْ شُبْرُمَةَ، وَإِلا فَلَبِّ عَنْ نَفْسِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دوسرے شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھتے ہوئے سنا، تو اس سے کہا: ”اے فلاں شخص کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! اگر تم فرض حج کر چکے ہو، تو پھر تم شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ لو، وگرنہ اپنی طرف سے تلبیہ پڑھو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2644]
ترقیم العلمیہ: 2608
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«‏‏‏‏وله شواهد من حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، فأما حديث جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري، أخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6130، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2611 ترقیم الرسالہ : -- 2647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نا خَالِدُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، فَقَالَ:" أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ نُبَيْشَةَ، هَلْ حَجَجْتَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَهَذِهِ عَنْ نُبَيْشَةَ، وَحُجَّ عَنْ نَفْسِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا، جو نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے نبیشہ کی طرف سے تلبیہ پڑھنے والے! کیا تم حج کر چکے ہو؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو یہ نبیشہ کی طرف سے ہو جائے گا، تم اپنی طرف سے حج کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2647]
ترقیم العلمیہ: 2611
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال الدارقطني: تفرد به الحسن بن عمارة وهو ضعيف متروك الحديث والمحفوظ عن ابن عباس حديث شبرمة، سنن الدارقطني: (3 / 315) برقم: (2645)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2612 ترقیم الرسالہ : -- 2648
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، نا عَمِّي طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلا يَقُولُ: لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شُبْرُمَةُ؟"، قَالَ: أَخٌ لِي، قَالَ:" هَلْ حَجَجْتَ؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ احْجُجْ عَنْ شُبْرُمَةَ" . هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالَّذِي قَبْلَهُ وَهْمٌ، يُقَالُ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عُمَارَةَ كَانَ يَرْوِيهِ ثُمَّ رَجَعَ عَنْهُ إِلَى الصَّوَابِ، فَحَدَّثَ بِهِ عَلَى الصَّوَابِ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ غَيْرِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَلَى كُلِّ حَالٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”میرا بھائی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم حج کر چکے ہو؟“ تو اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی طرف سے حج کرو، اس کے بعد شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول یہ روایت درست ہے، اس سے پہلے منقول روایت وہم ہے، یہ بات بیان کی گئی ہے، حسن بن عمارہ نامی راوی نے اسے نقل کیا ہے اور پھر اس کے بعد اس سے رجوع کر لیا تھا، اور صحیح روایت نقل کرنا شروع کر دی تھی، جو دیگر راویوں کی نقل کردہ روایت کے مطابق ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، ویسے یہ شخص ہر حال میں متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2648]
ترقیم العلمیہ: 2612
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 548، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3039، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3988،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1811، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2642، 2643، 2644، 2645، 2646، 2647، 2648، 2649، 2650، 2651، 2652، 2653، 2654، 2657، 2658، 2659، 2660، 2661، 2662، 2663، 2664، 2665»
«قال البيهقي: هذا ضعيف فيه الحسن بن عمارة وهو متروك، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (1 / 17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں