🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
159. السائب مولى أم سلمة، عن أم سلمة
سائب، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20014 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20014، 20264
مسند احمد: 26569
الفتح الربانی: 925
المستدرک علی الصحیحین: 7975
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1518
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7031
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 516
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20014
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا أَخْبَرَهُ، عَنِ السَّائِبِ أَنَّهُ، سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللهُ عَنْهَا سِتْرَهَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارے، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ چاک کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20014]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 314، حدیث 710»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26569
حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْأَشْيَبُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ فقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا، خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا" .
سائب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حمص کی کچھ عورتیں حضرت ام سلمہ کے پاس آئیں انہوں نے پوچھا کہ تم لوگ کہاں سے آئی ہو انہوں نے بتایا کہ شہرحمص سے حضرت ام سلمہ نے فرمایا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو عورت اپنے گھرکے علاوہ کسی اور جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے اللہ اس کا پردہ چاک کردیتا ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26569]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره وهذا اسناد ضعيف لضعف أبن لهيعة، ولجهالة السائب مولى أم سلمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 925
عَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مِنْ أَهْلِ حِمْصَ فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ قُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا) )
سائب کہتے ہیں: حمص سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین سیدہ ام سلمہؓ کے پاس آئیں، انھوں نے پوچھا: تم کہاں سے ہو؟ انھوں نے کہا: ہم حمص علاقے سے ہیں۔ یہ سن کر سیدہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جو عورت اپنے گھر کے علاوہ کپڑے اتارے گی، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو چاک کر دے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 925]
تخریج الحدیث: «حديث حسن لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7031، والطبراني في الكبير: 23/ 962، والحاكم: 4/ 289، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26569 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27104»

الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره۔ أخرجه ابويعلي: 7031
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7975
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن درَّاج أبي السَّمْح، عن السائب: أنَّ نِساءٌ دَخَلْنَ على أم سلمة زوج النبي، فسألتهنَّ: مَن أنتنَّ؟ قُلْنَ: من أهل حمص قالت من أصحاب الحَمَّامات؟ قُلنَ: وبها بأسٌ؟ قالت: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"أيما امرأةٍ نَزَعَتْ ثيابَها في غير بيتِها، خَرَقَ الله تعالى عنها سِتْرَه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7782 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا سائب سے روایت ہے کہ کچھ خواتین ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں، انہوں نے پوچھا: تم کون ہو؟ عرض کیا: اہل حمص سے، پوچھا: کیا تم حماموں والی ہو؟ انہوں نے پوچھا: کیا اس میں کوئی حرج ہے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جس عورت نے اپنے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارے، اللہ تعالیٰ اس سے اپنا پردہ ہٹا لیتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7975]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة السائب وهو مولى أم سلمة، فقد تفرد بالرواية عنه درّاج أبو السمح، ودراج ليس بذاك القوي، والمحفوظ في هذه القصة حديث عائشة السابق» [ترقيم الرساله 7975] [ترقيم الشركة 7881] [ترقيم العلميه 7782]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1518
وَعَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مَنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ فَقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام سائب بیان کرتے ہیں: کچھ خواتین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، اُن خواتین کا تعلق حمص سے تھا، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: حمص کے رہنے والوں سے، سیدہ امت مسلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو عورت اپنے گھر کے علاوہ، کہیں اپنے کپڑے اتارتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1518]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20264
حَدَّثَنَا ابْنُ زُغْبَةَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا خَرَقَ اللهُ عَلَيْهَا سِتْرَهَا.
أشار محقق طبعة ابن تيمية، إلى أنه كذا في النسخة الخطية، والصواب: (السائب مولى أم سلمة) . أشار محقق طبعة ابن تيمية، إلى أنه كذا في النسخة الخطية، والصواب: (السائب مولى أم سلمة) .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو عورت بھی اپنے شوہر کے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، اللہ اس کا پردہ چاک کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20264]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 402، حدیث 962»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7031
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، فَسَأَلَتْهُنَّ: مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ فَقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا، نَزَعَ اللهُ عَنْهَا سِتْرًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سائب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اہل حمص کی کچھ خواتین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ رضی اللہ عنہا نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم حمص کی رہنے والی ہیں“، تب آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا نَزَعَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا» ”جو عورت بھی اپنے گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے، اللہ تعالیٰ اس سے اپنی پردہ پوشی اٹھا لیتا ہے۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7031]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى المرفوع منه فقط»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26029، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1518، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6996»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 516
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ "أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مِنْ أَهْلِ حِمْصَ فَسَأَلَتْهُنَّ مَنْ أَنْتُنَّ؟ فَقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصَ. قَالَتْ: مِنْ أَصْحَابِ الْحَمَّامَاتِ؟ قُلْنَ: وَبِهَا بَأْسٌ؟! فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا نَزَعَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَنْهَا سِتْرَهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْحَاكِمُ مِنْ طَرِيقِ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ... فَذَكَرُوهُ.
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ فِي بَابِ جَامِعِ الْمَوَاعِظِ: "أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: إِيَّاكُمْ أَنْ تَدَعُوا نِسَاءَكُمْ يَدْخُلْنَ الْحَمَّامَاتِ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ لَا يَحِلُّ... " الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
وَقَدْ وَرَدَ النَّهْيُ عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامِ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ وَعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَائِشَةَ وَالْمِقْدَامِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس اہل حمص کی کچھ خواتین آئیں، تو آپ نے ان سے دریافت فرمایا کہ ”تم کون ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم اہل حمص سے ہیں۔“ سیدہ نے فرمایا: ”کیا تم ان حماموں میں جانے والی خواتین ہو؟“ انہوں نے کہا: ”کیا اس میں کوئی حرج ہے؟“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے، اللہ تعالیٰ اس سے اپنی ستر پوشی (کا پردہ) ہٹا دیتا ہے“۔“
یہ اسناد عبداللہ بن لہیعہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔
اسے امام احمد بن حنبل، طبرانی اور حاکم نے دراج ابوالسمح کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
اور کتاب المواعظ کے باب جامع المواعظ میں یہ روایت آئے گی کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنی عورتوں کو حماموں میں جانے دینے سے بچو؛ کیونکہ یہ حلال نہیں...“ (پوری حدیث)۔
اور حمام میں داخل ہونے کی ممانعت صحابہ کرام کی ایک جماعت سے مروی ہے، جن میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن الخطاب، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری، سیدہ عائشہ اور سیدنا مقدام رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف عبد الله بن لهيعة»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26029، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7852، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1518»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں