🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. خالد بن الوليد المخزومي " يكنى أبا سليمان وهو خالد بن الوليد بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم بن يقظة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك وأمه لبابة بنت الحارث بن حزن بن بجير بن رويبة بن عبد الله بن هلال بن عامر بن صعصعة وسماه رسول الله صلى
سیدنا خالد بن ولید مخزومی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوسلیمان، اور وہ خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں، ان کی والدہ لبابہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ تھیں، اور رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام رکھا
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3791 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 3791
مشکوۃ المصابیح: 3936
مصنف ابن ابی شیبہ: 35989
المستدرک علی الصحیحین: 5384
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9595
المعجم الاوسط: 761
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3791
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ (ح) ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بِشْرٍ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَا: ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسْتُمَ ، وَمِهْرَانَ، وَمَلَأِ فَارِسَ، سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ، فَإِنَّ مَعِي قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ، وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، وتاريخ بغداد وتاريخ الإسلام، والذي في أكثر المواضع في كتب المصنف، المعاجم وغيرها، ولسان الميزان: (بشير) ، وقال محقق تهذيب الكمال 24 / 581: "جاء في حواشي النسخ تعقيب للمؤلف على صاحب الكمال نصه: "كان فيه: أحمد بن بشر وهو خطأ ". فالله أعلم.
ابووائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کو اسلام کی دعوت دیتے ہوئے یہ خط لکھا: ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔ خالد بن ولید کی طرف سے رستم، مہران اور فارس کے سرداروں کے نام، سلام ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔ اما بعد! ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، اگر تم انکار کرو تو ذلیل ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ ادا کرو، کیونکہ میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں مارے جانے کو اسی طرح پسند کرتے ہیں جیسے فارس والے شراب کو پسند کرتے ہیں، اور سلام ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3791]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 105، حدیث 3806»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3936
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 3936 - عَنْ أَبِي وَائِلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسْتَمَ وَمِهْرَانَ فِي مَلَأِ فَارِسَ. سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ  ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِيَ قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ، وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. رَوَاهُ فِي"شَرْحِ السُّنَّةِ".
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کے نام خط لکھا: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے“ خالد بن ولید کی طرف سے رستم و مہران اور فارس کے سرداروں کے نام، اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی اتباع کرے، اما بعد! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں، اگر تم انکار کرو تو تم اپنے ہاتھوں سے جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم ذلیل ہو، اور اگر تم (اس سے بھی) انکار کرو تو میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتال کو ویسے ہی پسند کرتے ہیں جیسے فارسی شراب پسند کرتے ہیں، اور اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی اتباع کرے۔ (ضعیف، رواہ فی شرح السنۃ) [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (لم أجده) [وروي الحاکم (299/3) و الطبراني في الکبير (105/4 ح3806) و علي بن الجعد في مسنده (2394/2304) ]
٭ فيه شريک القاضي مدلس و عنعن و له شواھد باطلة في البداية والنھاية (348/6) و غيرھا والحديث حسنه الھيثمي في مجمع الزوائد (310/5)!»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34422 ترقیم الشثری: -- 35989
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن عاصم ، عن ابي وائل ان خالد بن الوليد كتب:
بسم الله الرحمن الرحيم
من خالد بن الوليد إلى رستم ومهران وملا فارس، سلام على من اتبع الهدى، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد، فإني اعرض عليكم الإسلام، فإن اقررتم به فلكم ما لاهل الإسلام، [وعليكم ما على اهل الإسلام] ، وإن ابيتم فإني اعرض عليكم الجزية، فإن اقررتم بالجزية فلكم ما لاهل الجزية، وعليكم ما على اهل الجزية، وإن ابيتم فإن عندي رجالا تحب القتال كما تحب فارس الخمر.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مهرام).
(٢) في [أ، ب]: (فاس).
(٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٤) في [هـ]: (يحبون).
(٥) صحيح.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے خط میں لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے رستم، مہران اور فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کی اتباع کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حمد وصلوۃ کے بعد! میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو اہل اسلام کے لئے ہے اور تم پر وہ سب باتیں لازم ہوں گی جو مسلمانوں پر لازم ہیں۔ اگر تم اسلام قبول کرنے سے انکار کرو تو میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ تم جزیہ ادا کرو، اگر تم جزیہ ادا کرنے لگو تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو جزیہ ادا کرنے والوں کو ملتی ہے اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہوگی جو جزیہ ادا کرنے والوں پر لازم ہوتی ہے۔ اور اگر تم انکار کردو تو میرے پاس ایسے مرد ہیں جو قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارس والے شراب کو پسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35989]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5337، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2482، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7190، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1845، 4367، 4366، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35793، 35984، 35983، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3806، ترقيم محمد عوامة: 34422»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5384
حدَّثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدَّثنا علي بن عبد العزيز، حدَّثنا أبو نُعيم، حدَّثنا شَريك، عن عاصم بن أبي النَّجود، عن أبي وائل، قال: كتب خالدُ بن الوليد إلى أهل فارسَ يدعوهم إلى الإسلام: بسم الله الرحمن الرحيم، من خالد ابن الوليد إلى رُستُمَ ومِهْرانَ ومَلأ فارسَ، سلامٌ على من اتَّبَعَ الهُدَى، أما بعدُ، فإنا ندعُوكم إلى الإسلام، فإن أبيتُم فأعطُوا الجزيةَ عن يَدٍ وأنتم صاغِرون، وإن أبيتُم فإنَّ معي قومًا يُحِبُّون القتلَ في سبيل الله، كما تُحبُّ فارسُ الخَمرَ، والسلامُ (1) . قد اختَلفُوا في وقت وفاة خالد بن الوليد، وقد قَدّمتُه عن الواقدي سنة إحدى وعشرين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5300 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابو وائل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کو اسلام کی دعوت دیتے ہوئے خط لکھا: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم، خالد بن ولید کی جانب سے رستم، مہران اور اہل فارس کے سرداروں کے نام، اس شخص پر سلامتی ہو جو ہدایت کی پیروی کرے، حمد و ثنا کے بعد! ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے ہیں، اگر تم انکار کرو تو اپنے ہاتھ سے جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم مغلوب ہو، اور اگر تم یہ بھی تسلیم نہ کرو تو میرے ساتھ ایسی قوم ہے جو اللہ کی راہ میں قتل ہونا ویسے ہی پسند کرتی ہے جیسے اہل فارس شراب کو پسند کرتے ہیں، والسلام۔“
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت میں اختلاف ہے، میں پہلے واقدی کے حوالے سے ذکر کر چکا ہوں کہ ان کی وفات سن 21 ہجری میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5384]
تخریج الحدیث: «رجاله لا بأس بهم، لكن أبا وائل - واسمه شقيق بن سَلَمة - كان في زمن حروب العراق في عهد الصِّدّيق صغيرًا لا يَتَهيّا له حضورُ ذلك، فالخبر مرسلٌ، ولكن روي مثلُه عن عامر الشعبي مرسلًا كذلك، فيتقوى الخبر بهما. شريك: ابن عبد الله النَّخعي، وأبو نُعيم: هو الفضل بن دُكين.» [ترقيم الرساله 5384] [ترقيم الشركة 5338] [ترقيم العلميه 5300]

الحكم على الحديث:
رجاله لا بأس بهم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9595
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسٍ يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسَيْمَ وَمِهْرَانَ وَمَلَأِ فَارِسٍ، سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِي قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا تُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ. وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کو خط لکھ کر انہیں اسلام کی دعوت دی (اس خط میں یہ تحریر تھا:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے یہ خالد بن ولید کی طرف سے روسیم، مہران اور فارس کے اکابرین کے نام ہیں اس شخص پر سلامتی نازل ہو جو ہدایت کی پیروی کر لیتا ہے۔ اما بعد! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں اگر تم نہیں مانو گے تو تم لوگ کمتر اور مجبور ہونے کے عالم میں جزیہ دے دینا، اگر تم یہ بھی نہیں مانتے تو پھر میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں، جو اللہ کی راہ میں قتل ہونے کو اتنا ہی پسند کرتے ہیں، جس طرح اہل فارس شراب کو پسند کرتے ہیں اس شخص پر سلامتی نازل ہو جو ہدایت کی پیروی کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے یا صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2806)»

الحكم على الحديث:
رواه الطبراني وإسناده حسن أو صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 761
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُشَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ قَالَ: نَا مِسْكِينُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو فَاطِمَةَ الْأَزْدِيُّ قَالَ:
سَمِعْتُ أَبَا عَطِيَّةَ الْبَكْرِيَّ بَكْرَ بْنَ وَائِلٍ يَقُولُ: انْطَلَقَ بِي أَهْلِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَنَا غُلَامٌ شَابٌّ، I " فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي I ".
قَالَ: فَرَأَيْتُ أَبَا عَطِيَّةَ أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، وَكَانَتْ قَدْ أَتَتْ عَلَيْهِ مِائَةُ سَنَةٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين، وأكثر المواضع في كتب المصنف، المعاجم وغيرها، وكذا هو في لسان الميزان، وقال محقق تهذيب الكمال 24 / 581: جاء في حواشي النسخ تعقيب للمؤلف على صاحب الكمال نصه: كان فيه: (أحمد بن بشر) وهو خطأ. والذي في تاريخ بغداد وتاريخ الإسلام: (بشر) فالله أعلم.
سیدنا ابو عطیہ البکری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میرے گھر والے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے جبکہ میں ایک نوجوان لڑکا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک میرے سر پر پھیرا۔“
مسکین بن عبداللہ ابو فاطمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے سیدنا ابو عطیہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال سیاہ تھے، حالانکہ ان کی عمر سو سال ہو چکی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو عطیہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں محمد بن عقبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے، مصنف کی اکثر کتب، معاجم وغیرہ اور لسان المیزان میں بھی اسی طرح منقول ہے؛ جبکہ تہذیب الکمال کے محقق کے مطابق نسخوں کے حواشی میں صاحبِ کمال پر مؤلف کا یہ تعاقب منقول ہے: ”اس میں «أحمد بن بشر» درج تھا جو کہ غلط ہے، جبکہ تاریخِ بغداد اور تاریخِ اسلام میں «بشر» مروی ہے، واللہ اعلم۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 761]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں