الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه
ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5555 (کل: 26 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 5880
سنن ابوداود: 4978
مشکوۃ المصابیح: 4562
مسند احمد: 15980
الفتح الربانی: 7747
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3929
1 تا 10
حدیث نمبر: 5555
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ أَخَا بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ رَأَى سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرَّارِ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلٌ ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ لَكَ وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ لَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ تَتَّهِمُونَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ؟ " قَالُوا: نَعَمْ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: وَاللهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ أَلَا بَرَّكْتَ؟، اغْتَسِلْ لَهُ، فَغَسَلَ لَهُ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ الرَّكْبِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف کہتے ہیں کہ بنو عدی بن کعب کے بھائی سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو دیکھا جبکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقام خرار پر غسل کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا کچھ نہیں دیکھا، اور نہ ہی کسی پردہ نشین کی سی جِلد دیکھی۔ تو سہل رضی اللہ عنہ گر پڑے، انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کیا آپ سہل بن حنیف کے پاس تشریف لے چلیں گے، وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھا پا رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کسی پر شبہ ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، عامر بن ربیعہ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ غسل کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آج جیسا کچھ نہیں دیکھا، اور نہ ہی کسی پردہ نشین کی سی جِلد دیکھی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن ربیعہ کو بلایا اور ان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کیوں مار ڈالتا ہے؟ تم نے برکت کی دعا کیوں نہ کی؟ اب اس کے لیے غسل کرو۔“ چنانچہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے غسل کیا، تو سہل رضی اللہ عنہ قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئے اور انہیں کوئی تکلیف نہ رہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5555]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 80، حدیث 5576»
ترقیم عبدالباقی: 2251 ترقیم شاملہ: -- 5880
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي ".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میرا جی بوجھل ہو گیا ہے (یا میری طبیعت خراب ہو گئی ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: «خَبُثَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے“، بلکہ یوں کہے: «لَقِسَتْ نَفْسِي» ”میرا نفس کاہل اور سست ہو گیا ہے۔““ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5880]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2251
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4978
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي".
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی میرا نفس خبیث ہو گیا نہ کہے، بلکہ یوں کہے میرا جی پریشان ہو گیا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد (سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے: ”میرا نفس خبیث ہو گیا ہے۔“ اگر کہنا بھی ہو تو یوں کہے: ”میری طبیعت پریشان ہے، طبیعت خراب ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 100 (6180)، صحیح مسلم/الألفاظ من الأدب 4 (2251)، (تحفة الأشراف: 4656) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6180) صحيح مسلم (2251)
حدیث نمبر: 4562
4562 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ . قَالَ: فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَلْ لَكَ فِي سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ؟ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ. قَالَ:"هَلْ تَتَّهِمُونَ لَهُ أَحَدًا". فَقَالُوا: نَتَّهِمُ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامِرًا، فَتُغُلِّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:"عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ أَلَا بَرَّكْتَ؟ اغْتَسِلْ لَهُ) . فَغَسَلَ لَهُ عَامِرٌ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صُبَّ عَلَيْهِ، فَرَاحَ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ" وَرَوَاهُ مَالِكٌ. وَفِي رِوَايَتِهِ قَالَ:"إِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ . تَوَضَّأْ لَهُ"، فَتَوَضَّأَ لَهُ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما کو غسل کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جس قدر سفید و ملائم جلد آج دیکھی ہے ایسی کبھی نہیں دیکھی، راوی بیان کرتے ہیں: (اسی بات پر) سہل رضی اللہ عنہما بے ہوش ہو کر گر گئے، انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا آپ کو سہل بن حنیف رضی اللہ عنہما کے بارے میں کچھ خبر ہے؟ اللہ کی قسم! وہ تو اپنا سر بھی نہیں اٹھاتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کے متعلق کسی کے بارے میں گمان کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں گمان کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عامر رضی اللہ عنہما کو بلایا اور اس سے سخت لہجے میں بات کی اور فرمایا: ”تم اپنے بھائی کو قتل کرتے ہو، تم نے اس کے لیے برکت کی دعا کیوں نہ کی، اس کے لیے غسل کرو۔“ عامر رضی اللہ عنہما نے اس کے لیے ایک برتن میں اپنا چہرہ، اپنے ہاتھ، اپنی کہنیاں، اپنے گھٹنے، پاؤں کے اطراف اور ازار کے ساتھ کے اعضاء دھوئے، پھر وہ پانی اس پر ڈالا گیا تو وہ (اٹھ کر) لوگوں کے ساتھ چل پڑا اور اسے کوئی تکلیف نہیں تھی، اور امام مالک رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا ہے، اور ان کی روایت میں ہے، فرمایا: ” «العَيْنُ حَقٌّ» ”بے شک نظر (کی تاثیر) ثابت ہے“، اس کے لیے وضو کر۔“ اس نے اس کے لیے وضو کیا، صحیح، رواہ فی شرح السنہ و مالک رحمہ اللہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4562]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (164/12 ح 3245) و مالک (939/2ح 1811) [و ابن ماجه (3509) وصححه ابن حبان (الموارد: 1424) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 15980
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَسَارُوا مَعَهُ نَحْوَ مَكَّةَ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِشِعْبِ الْخَزَّارِ مِنَ الْجُحْفَةِ، اغْتَسَلَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَكَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ، حَسَنَ الْجِسْمِ وَالْجِلْدِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لَكَ فِي سَهْلٍ , وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَمَا يُفِيقُ , قَالَ:" هَلْ تَتَّهِمُونَ فِيهِ مِنْ أَحَدٍ؟" , قَالُوا: نَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ , فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِرًا، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ هَلَّا إِذَا رَأَيْتَ مَا يُعْجِبُكَ بَرَّكْتَ؟" , ثُمَّ قَالَ لَهُ:" اغْتَسِلْ لَهُ" , فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ، وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صُبَّ ذَلِكَ الْمَاءُ عَلَيْهِ، يَصُبُّهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِهِ وَظَهْرِهِ مِنْ خَلْفِهِ، ثُمَّ يُكْفِئُ الْقَدَحَ وَرَاءَهُ، فَفَعَلَ بِهِ ذَلِكَ، فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ النَّاسِ، لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
سیدنا سہل سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو ساتھ لے کر مکہ مکر مہ کی طرف روانہ ہوئے جب حجفہ میں شعب خرار میں پہنچے تو سیدنا سہل بن حنیف غسل کے ارادے سے نکلے وہ بڑے حسین و جمیل جسم کے مالک تھے دوران غسل عامر بن ربیعہ کی نظر ان کے جسم پر پڑی اور وہ کہنے لگے کہ میں نے آج تک ایسی حسین جلد نہیں دیکھی یہ کہنے کی دیر تھی کہ سیدنا سہل گرپڑے ایک آدمی بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! سہل کا کچھ کیجیے واللہ وہ تو نہ سر اٹھارہا ہے اور نہ اسے ہو ش ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کس پر اس کا الزام لگاتے ہو لوگوں نے بتایا کہ انہیں عامر بن ربیعہ نے دیکھا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کو بلا کر انہیں سخت سست کہا اور فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو کیوں قتل کرتا ہے جب اسے کوئی تعجب خیز چیز نظر آتی ہے تو وہ اس کے لئے برکت کی دعا کیوں نہیں کرتا پھر ان سے اپنے اعضاء دھونے کے لئے فرمایا: انہوں نے ایک پیالے میں اپنا چہرہ ہاتھ کہنیاں گھٹنے پاؤں کے حصے اور تہبند کے اندر سے دھویا پھر حکم دیا کہ یہ پانی سہل پر بہایا جائے وہ اس طرح کہ ایک آدمی اس کے سر پر پانی ڈالے اور پیچھے سے کمر پر ڈالے اس کے بعد پورا پیالہ اس پر انڈیل دے جب اس کے مطابق کیا گیا تو سیدنا سہل لوگوں کے ساتھ اس طرح چلنے لگے جیسے انہیں کوئی تکلیف تھی ہی نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15980]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، أبو أويس مختلف فيه، وقد توبع
حدیث نمبر: 1705
وَحَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ ، يَقُولُ: اغْتَسَلَ أَبِي سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ بِالْخَرَّارِ فَنَزَعَ جُبَّةً كَانَتْ عَلَيْهِ وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ يَنْظُرُ، قَالَ: وَكَانَ سَهْلٌ رَجُلًا أَبْيَضَ حَسَنَ الْجِلْدِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ عَذْرَاءَ، قَالَ: فَوُعِكَ سَهْلٌ مَكَانَهُ وَاشْتَدَّ وَعْكُهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُخْبِرَ أَنَّ سَهْلًا وُعِكَ، وَأَنَّهُ غَيْرُ رَائِحٍ مَعَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ سَهْلٌ بِالَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِ عَامِرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ أَلَّا بَرَّكْتَ إِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ تَوَضَّأْ لَهُ"، فَتَوَضَّأَ لَهُ عَامِرٌ، فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ
سیدنا ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ (یعنی اسعد) کہتے تھے: میرے باپ نے غسل کیا خرار میں (ایک مقام ہے قریب جحفہ کے)، تو انہوں نے اپنا جبہ اتارا، اور سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ دیکھ رہے تھے، اور سیدنا سہل رضی اللہ عنہ خوش رنگ تھے، سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے دیکھ کر کہا: میں نے تو آپ سا کوئی آدمی نہیں دیکھا، اور نہ کسی بکر (کنواری) عورت کا پوست، اسی وقت سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کو بخار آنے لگا اور سخت بخار آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی شخص آیا اور بیان کیا کہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کو بخار آگیا ہے، اب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ جائیں گے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا کہنا بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایا: ”کیا مار ڈالے گا ایک تم میں سے اپنے بھائی کو؟ (اور سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کو کہا) کیوں تو نے «بَارَكَ اللّٰهُ» نہیں کہا؟ (یعنی برکت دے اللہ جل جلالہُ، یا ماشاء الله لاقوة الا بالله جیسے دوسری روایت میں ہے)، نظر لگنا سچ ہے سہل کے لئے وضو کر۔“ پھر سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے واسطے وضو کیا (دوسری حدیث میں اس کا بیان آتا ہے)، بعد اس کے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اچھے ہوگئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1705]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5790، 5791، 5792، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7570، 7571، 7572، 9965، 9966، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19677، 19678، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16076، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24061، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 1»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 1706
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَى عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ يَغْتَسِلُ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخْبَأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَكَ فِي سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ؟ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" هَلْ تَتَّهِمُونَ لَهُ أَحَدًا؟" قَالُوا: نَتَّهِمُ عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِرًا فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: " عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ أَلَّا بَرَّكْتَ اغْتَسِلْ لَهُ"، فَغَسَلَ عَامِرٌ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صُبَّ عَلَيْهِ فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ (یعنی اسعد) سے روایت ہے کہ سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو نہاتے ہوئے دیکھ لیا تو کہا: میں نے آپ کا سا کوئی آدمی نہیں دیکھا، نہ کسی پردہ نشین (بالکل باہر نہ نکلنے والی) عورت کی ایسی کھال دیکھی۔ یہ کہتے ہی سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے (بیمار ہوکر) گر پڑے۔ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر بیان کیا اور کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی خبر بھی لیتے ہیں، قسم اللہ کی! وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھاتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری دانست میں کس نے اس کو نظر لگائی؟“ انہوں نے کہا: سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور اس پر غصے ہوئے، اور فرمایا: ”کیوں قتل کرتا ہے ایک تم میں سے اپنے بھائی کو؟ تو نے «بَارَكَ اللّٰهُ» کیوں نہ کہا؟ اب غسل کر اس کے واسطے۔“ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ، اور ہاتھ، اور کہنیاں، اور گھٹنے، اور پاؤں کے کنارے، اور تہ بند کے نیچے کا بدن پانی سے دھو کر اس پانی کو ایک برتن میں جمع کیا، وہ پانی سیدنا سہل رضی اللہ عنہ پر ڈالا گیا، سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اچھے ہو گئے اور لوگوں کے ساتھ چلے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7618، 7619، 9965، 9966، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5790، 5791، 5792، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19677، 19678، والبيهقي فى «دلائل النبوة» برقم: 136/6، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24061، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 2»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
ترقیم عوامۃ: 24061 ترقیم الشثری: -- 25141
حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن ابي امامة بن سهل (بن حنيف) عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل فقال: ما رايت كاليوم (قط) ولا جلد (مخباة) ، (فلبط) به حتى ما يعقل (لشدة) الوجع، فاخبر بذلك النبي ﷺ، (فدعاه النبي) ﷺ (فتغيظ) عليه، وقال:" (قتلته) (علا ما) يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟"، فامر النبي ﷺ (بذلك) فقال:"اغسلوه"، فاغتسل فخرج مع (الركب) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (محناه).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فليط).
(٥) في [ط]: (بشدة).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) سقط من: [ز، ط].
(٨) في [أ، ح]: (فتغيظه).
(٩) في [ط]: (قتيبة).
(١٠) في [جـ]: (على م)، وفي [أ، هـ]: (على م).
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) في [ط]: (الركبا).
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٩٨٠)، والنسائي في الكبرى (٧٦١٨)، وابن ماجه (٣٥٠٩)، ومالك ٢/ ٩٣٩، والطحاوي في شرح المشكل (٢٨٩٥)، وعبد الرزاق (١٩٧٦٦)، وابن السني (٢٠٤)، والطبراني (٥٥٧٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ١٦٣، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٢٤٢، وابن حبان (٦١٠٦)، والحاكم ٣/ ٤١٠.
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر، سہل کے پاس سے گذرے جبکہ سہل غسل کر رہے تھے۔ حضرت عامر نے کہا۔ میں نے آج کے دن (دکھائی دینے والے شخص) کی طرح کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی ایسی چمڑی دیکھی۔ پس (اتنے میں) حضرت سہل زمین پر گرگئے۔ یہاں تک کہ بوجہ شدت تکلیف کے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عامر کو بلایا اور ان پر غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا: ”تم نے اس کو قتل کردیا ہے۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرتا ہے؟ تم نے اس کے لئے دعائے برکت کیوں نہیں کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (عامر) کو حکم دیا اور فرمایا۔ ”اس کو غسل دو“ چناچہ انہوں نے غسل کیا اور قافلہ کے ہمراہ چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25141]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .، ترقيم محمد عوامة: 24061»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25142
حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري ، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف ، عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل فقال: ما رايت كاليوم قط ولا جلد مخباة! فلبط به حتى ما يعقل لشدة الوجع، فاخبر بذلك النبي - صلى الله عليه وسلم - فدعاه النبي - صلى الله عليه وسلم - فتغيظ عليه، وقال: قتلته، علام يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟ فامر النبي - صلى الله عليه وسلم - لذلك، فقال: اغسلوه، فاغتسل فخرج مع الركب.
وقال الزهري: إن هذا من العلم، غسل الذي عانه، قال: يؤتى بقدح ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ويغسل وجهه في القدح، ثم يصب بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده اليسرى فيصب على مرفق يده اليمنى، وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى فيغسل قدمه اليسرى، ثم يدخل اليمنى فيغسل الركبتين، وياخذ داخلة إزاره فيصب على راسه صبة واحدة، ولا يدع القدح حتى يفرغ.
وقال الزهري: إن هذا من العلم، غسل الذي عانه، قال: يؤتى بقدح ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ويغسل وجهه في القدح، ثم يصب بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده اليسرى فيصب على مرفق يده اليمنى، وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى فيغسل قدمه اليسرى، ثم يدخل اليمنى فيغسل الركبتين، وياخذ داخلة إزاره فيصب على راسه صبة واحدة، ولا يدع القدح حتى يفرغ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: زيادة (إن).
(٢) في [هـ]: (يغسل له)، وفي [أ، ح، ط]: (غسل له).
(٣) في [أ، ح، ز]: زيادة (من).
(٤) في [أ، ح، ز، ط]: (يصيب).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [أ، هـ]: (يده).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقطت من: [جـ، ز].
(١٠) في [جـ، ز]: (يدخله)، في [هـ]: (داخل).
(١١) في [ز]: (يضع).
حضرت زہری فرماتے ہیں: علم کی بات یہ ہے کہ غسل وہ شخص کرتا ہے جس نے نظر لگائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک پیالہ میں پانی لایا جائے، پھر وہ اپنا ہاتھ پیالہ میں ڈالے، کلی کرے اور اسے پیالہ میں ہی گرا دے، اور اپنا چہرہ پیالہ میں دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنی دائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، اور اپنا بایاں ہاتھ ڈال کر اپنی دائیں کہنی پر پانی ڈالے اور دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں کہنی پر پانی ڈالے۔ پھر اپنا دایاں قدم دھوئے، پھر اپنا دایاں ہاتھ دھوئے، پھر اپنا بایاں قدم دھوئے۔ پھر دایاں ہاتھ ڈالے اور دونوں گھٹنے دھوئے، اور اپنے ازار کا اندرونی حصہ پکڑے، پھر اس کے سر پر ایک ہی مرتبہ یہ پانی انڈیل دیا جائے، اور پیالے کو خالی ہونے تک نہ چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25142]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح قول يحيى بن سعيد ومن تابعه .»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3459 / 734، 3460 / 735، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5790، 5791، 5792، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7572، 7570، 7571، 9966، 9965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19677، 19678، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، 2895، 2895 م، 2896، 2898، 2899، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5574، 5573، 5577، 5575، 5576، 5578، 5580، 5581، 5582»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3459 / 734، 3460 / 735، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6105، 6106، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5790، 5791، 5792، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7572، 7570، 7571، 9966، 9965، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3509، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19677، 19678، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2894، 2895، 2895 م، 2896، 2898، 2899، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5574، 5573، 5577، 5575، 5576، 5578، 5580، 5581، 5582»
حدیث نمبر: 7747
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَسَارُوا مَعَهُ نَحْوَ مَكَّةَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِشِعْبِ الْخَزَّارِ مِنَ الْجُحْفَةِ اغْتَسَلَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ حَسَنَ الْجِسْمِ وَالْجِلْدِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ فَلُبِطَ سَهْلٌ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَكَ فِي سَهْلٍ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَمَا يُفِيقُ قَالَ هَلْ تَتَّهِمُونَ فِيهِ مِنْ أَحَدٍ قَالُوا نَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَامِرًا فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ وَقَالَ عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ هَلَّا إِذَا رَأَيْتَ مَا يُعْجِبُكَ بَرَّكْتَ ثُمَّ قَالَ لَهُ اغْتَسِلْ لَهُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمِرْفَقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ ثُمَّ صُبَّ ذَلِكَ الْمَاءُ عَلَيْهِ يَصُبُّهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِهِ وَظَهْرِهِ مِنْ خَلْفِهِ يُكْفِئُ الْقَدَحَ وَرَاءَهُ فَفَعَلَ بِهِ ذَلِكَ فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ
۔ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لے گئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی جانب لوٹنے کے لئے چلے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، جحفہ کے قریب خرار گھاٹی میں پہنچے تو سہل بن حنیف نے غسل کیا، یہ سفید رنگ اور حسین جسم والے تھے، جلد بھی بہت اچھی تھی، بنوعدی بن کعب قبیلہ والے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے انہیں غسل کرتے ہوئے دیکھ کر کہا: میں نے اس جیسا خوبصورت بدن نہیں دیکھا، ایسا بدن تو کسی پردہ نشیں دوشیزہ کا بھی نہیں ہوتا، سہل تو وہیں بے ہوش ہوکر گر پڑے، انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا: اے اللہ کے رسول! سہل کا کچھ سوچیں، اللہ کی قسم! یہ نہ تو سر اوپر اٹھاتے ہیں نہ ہوش میں آرہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ان کو کسی کے نظر لگانے کی تہمت لگاتے ہو؟ انہوں نے کہا: انہیں سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کو بلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر سخت نالاں ہوئے، اور فرمایا: تم اپنے بھائی کو قتل کرنے سے گریز کیوں نہیں کرتے، جب تم نے انہیں دیکھا تھا اور یہ تمہیں پسند آئے تھے تو تم نے برکت کی دعا کیوں نہ کی تھی؟ پھر آپ نے سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کو غسل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے اپنا چہرہ دھویا، ہاتھ، کہنیاں، گھٹنے اور پاؤں کی انگلیاں اور تہبند کے اندر والا بدن کا حصہ دھو کر ایک پیالہ میں پانی دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ اس پانی کو سہل کے سر اور پشت پر ڈال دے اور پھر پچھلی جانب سے پیالہ انڈیل دے، اس نے ایسا ہی کیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ ایسے چل رہے تھے کہ گویا کہ انہیں کوئی تکلیف ہی نہ تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7747]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 3509، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15980 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16076»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں نظر زدہ کا علاج بیان ہوا ہے کہ جس کی نظر لگی ہو، اس کو استنجاء اور وضو کروایا جائے، وہ پانی برتن میں ڈال کر جسے نظر لگی ہے، اس کے وجود کے آگے اور پیچھے والے حصے پر انڈیلا جائے تو پھر غسل کروادیا جائے ساری نظر زدگی ختم ہوجاتی ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح