الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. إياس بن ثعلبة أبو أمامة البلوي
سیدنا ایاس بن ثعلبہ، ابوامامہ بلوی رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 796 (کل: 28 مقامات، 18 کتب)
صحیح مسلم: 353
سنن نسائی: 5421
سنن ابن ماجہ: 2324
بلوغ المرام: 1212
سنن دارمی: 2639
مشکوۃ المصابیح: 3760
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1425
مصنف ابن ابی شیبہ: 23569
صحیح ابن حبان: 5087
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 517
السنن الكبرى للبيهقي: 20710
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6076
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4837
1 تا 10
حدیث نمبر: 796
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ الْأَيْلِيُّ ، ثَنَا سَلَامَةُ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّ أَخَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أُمَامَةَ الْحَارِثِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَإِنْ شَيْئًا يَسِيرًا؟ قَالَ: " وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ.
عقیل بیان کرتے ہیں کہ معبد بن کعب نے بتایا کہ ان کے بھائی عبداللہ بن کعب بن مالک نے انہیں بتایا کہ انہوں نے سیدنا ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق نہیں ہتھیاتا مگر اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے اور اس پر جہنم واجب کر دیتا ہے۔“ لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! چاہے وہ کوئی معمولی چیز ہی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاہے وہ پیلو کی ایک مسواک ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 274، حدیث 800»
ترقیم عبدالباقی: 137 ترقیم شاملہ: -- 353
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جميعا، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْعَلَاءُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى الْحُرَقَةِ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ السَّلَمِيِّ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ "، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: وَإِنْ قَضِيبًا مِنْ أَرَاك.
معبدبن کعب سلمی نے اپنے بھائی عبداللہ بن کعب سے، انہوں نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قسم کے ذریعے سے کسی مسلمان کا حق مارا، اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام ٹھہرائی۔“ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”چاہے وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 353]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قسم سے کسی مسلمان کا حق دبایا تو اللہ نے اس کے لیے دوزخ کو لازم کردیا اور جنت کو اس کے لیے حرام ٹھہرایا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگرچہ وہ حقیر چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی شاخ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 353]
ترقیم فوادعبدالباقی: 137
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه النسائي في ((أداب القضاء)) في قليل المال وكثيره برقم 246/8 - وابن ماجه في ((سننه)) في الاحكام، باب: من حلف علي يمين فاجرة ليقتطع بها مالا برقم (2324) انظر ((التحفة)) برقم (1744)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5421
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ قَضِيبًا مِنْ أَرَاكٍ".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کسی مسلمان آدمی کا حق قسم کھا کر مار لے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے جہنم واجب کر دے گا اور جنت اس پر حرام کر دے گا“، ایک شخص نے آپ سے کہا: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”گرچہ وہ پیلو کی ایک ڈال ہو“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5421]
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان شخص کا مال ناجائز حاصل کر لے، اللہ تعالیٰ اس پر آگ واجب اور جنت حرام کر دیتا ہے۔“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگرچہ معمولی چیز ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ پیلو کی ٹہنی ہی ہو۔“ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5421]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 61 (137)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 8 (2324)، موطا امام مالک/الأقضیة 8 (11)، (تحفة الأشراف: 1744)، مسند احمد (5/260) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب جھوٹی قسم کھا کر پیلو کی ایک ڈال ہڑپ کر لینے پر اتنی سخت وعید ہے تو اتنی سی معمولی چیز کے بارے میں عدالتی فیصلہ بھی ہو سکتا ہے، یہی باب سے مناسبت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2324
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَخَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبٍ ، أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْحَارِثِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يَقْتَطِعُ رَجُلٌ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ".
ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص بھی قسم کے ذریعہ کسی مسلمان آدمی کا حق مارے گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دے گا، اور جہنم کو اس کے لیے واجب کر دے گا، لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! اگرچہ وہ معمولی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، خواہ وہ پیلو کی ایک مسواک ہی ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2324]
حضرت ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص قسم کھا کر کسی مسلمان آدمی کا حق مارتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام اور جہنم واجب کر دیتا ہے۔“ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ”اگرچہ کوئی معمولی سی چیز ہو؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ پیلو کی ایک مسواک ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2324]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 61 (137)، سنن النسائی/آداب القضاة 29 (5421)، (تحفة الأشراف: 1744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/260) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 542
140- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن معبد بن كعب السلمي عن أخيه عبد الله بن كعب بن مالك عن أبى أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من اقتطع حق مسلم بيمينه حرم الله عليه الجنة وأوجب له النار.“ قالوا: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟! قال: ”وإن كان قضيبا من أراك.“ قالها ثلاثا._x005F_x000D_كمل حديث العلاء وهو تسعة أحاديث.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی (جھوٹی) قسم کے ساتھ کسی مسلمان کا حق کاٹ (کر قبضہ کر) لے تو اللہ نے اس شخص پر جنت حرام اور (دوزخ کی) آگ واجب کر دی ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ «اراك» (مسوا ک والے درخت) کی ایک ٹہنی ہی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔، علاء (بن عبدالرحمٰن) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہو گئیں اور یہ نو (9) حدیثیں ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «140- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 727/2 ح 1473، ك 36 ب 8 ح 11) التمهيد 263/20، الاستذكار: 1396، و أخرجه أحمد (456/5 ح 24723) من حديث مالك، ومسلم (137/218)، (ترقيم دارالسلام: 353) من حديث العلاء به .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 587
140- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن معبد بن كعب السلمي عن أخيه عبد الله بن كعب بن مالك عن أبى أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من اقتطع حق مسلم بيمينه حرم الله عليه الجنة وأوجب له النار.“ قالوا: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟! قال: ”وإن كان قضيبا من أراك.“ قالها ثلاثا._x005F_x000D_كمل حديث العلاء وهو تسعة أحاديث.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی (جھوٹی) قسم کے ساتھ کسی مسلمان کا حق کاٹ (کر قبضہ کر) لے تو اللہ نے اس شخص پر جنت حرام اور (دوزخ کی) آگ واجب کر دی ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ «اراك» (مسوا ک والے درخت) کی ایک ٹہنی ہی ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔، علاء (بن عبدالرحمٰن) کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہو گئیں اور یہ نو (9) حدیثیں ہیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 587]
تخریج الحدیث: «140- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 727/2 ح 1473، ك 36 ب 8 ح 11) التمهيد 263/20، الاستذكار: 1396، و أخرجه أحمد (456/5 ح 24723) من حديث مالك، ومسلم (137/218)، (ترقيم دارالسلام: 353) من حديث العلاء به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 1212
وعن أبي أمامة الحارثي رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من اقتطع حق امرىء مسلم بيمينه فقد أوجب الله له النار وحرم عليه الجنة» فقال له رجل: وإن كان شيئا يسيرا يا رسول الله؟ قال: «وإن كان قضيبا من أراك» . رواه مسلم.
سیدنا ابوامامہ حارثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی نے اپنے مسلمان بھائی کا حق اپنی قسم کے ذریعے مارا۔ اس کے لیے اللہ نے دوزخ واجب کر دی اور اس پر جنت حرام قرار دے دی ہے۔ ایک شخص نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! اگرچہ کوئی حقیر و معمولی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” اگرچہ درخت پیلو کی ایک شاخ ہو۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1212]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإيمان، باب وعيد من اقتطع حق مسلم بيمين فاجرة بالنار، حديث:137.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2639
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْكُوفِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ الْعَلَاءِ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ السَّلَمِيِّ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ، فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟. قَالَ:"وَإِنْ قَضِيبًا مِنْ أَرَاكٍ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (جھوٹی) قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق لے لے تو الله تعالیٰ نے اس کے لئے دوزخ واجب کر دی اور جنت اس پر حرام کر دی“، اس صحابی نے عرض کیا: چاہے تھوڑی سی چیز ہوتب بھی؟ فرمایا: ”چاہے پیلو کے درخت کی ایک ٹہنی ہی ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2639]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2645] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 137] ، [نسائي 5434] ، [ابن ماجه 2324] ، [أبويعلی 5114] ، [ابن حبان 5087] ، [الحميدي 95]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 137] ، [نسائي 5434] ، [ابن ماجه 2324] ، [أبويعلی 5114] ، [ابن حبان 5087] ، [الحميدي 95]
وضاحت: (تشریح حدیث 2638)
جھوٹی قسم کھانا بذاتِ خود سخت گناہ ہے۔
پھر جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال غصب کرنا یہ اور بھی بڑا گناہ ہے، اور مسلمان و غیر مسلمان کی اس میں کوئی قید نہیں، گرچہ اس حدیث میں جہنم کے واجب ہونے اور جنّت کے حرام ہونے کو مسلمان کے مال کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے لیکن یہ حکم عام ہے، کسی کا بھی مال ہڑپ کرنا بلا حق و جواز کے حرام ہے اور اپنے مسلمان بھائی کا مال ہڑپ کرنا اور زیادہ بڑا گناہ ہے، اور اس مال کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، بلکہ تھوڑی سی بھی وہ چیز ہو تب بھی لینا، قبضہ کرنا حرام ہے۔
واللہ اعلم۔
جھوٹی قسم کھانا بذاتِ خود سخت گناہ ہے۔
پھر جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال غصب کرنا یہ اور بھی بڑا گناہ ہے، اور مسلمان و غیر مسلمان کی اس میں کوئی قید نہیں، گرچہ اس حدیث میں جہنم کے واجب ہونے اور جنّت کے حرام ہونے کو مسلمان کے مال کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے لیکن یہ حکم عام ہے، کسی کا بھی مال ہڑپ کرنا بلا حق و جواز کے حرام ہے اور اپنے مسلمان بھائی کا مال ہڑپ کرنا اور زیادہ بڑا گناہ ہے، اور اس مال کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، بلکہ تھوڑی سی بھی وہ چیز ہو تب بھی لینا، قبضہ کرنا حرام ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3760
3760 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ ; فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ النَّارَ، وَحَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَ قَضِيبًا مِنْ أَرَاكٍ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا حق حاصل کیا تو اللہ نے اس کے لیے جہنم کو واجب کر دیا اور اس پر جنت کو حرام قرار دے دیا۔“ (یہ بات سن کر) کسی آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! خواہ وہ معمولی سی چیز ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خواہ وہ پیلو کی شاخ «أَرَاكٍ» ہو۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3760]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (137/218)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 22239
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ , أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ , عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيِّ , عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ , فَقَدْ أَوْجَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا النَّارَ , وَحَرَّمَ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ" , فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: وَإِنْ كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَإِنْ قَضِيبًا مِنْ أَرَاكٍ" ..
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق مار لیتا ہے، اللہ اس کے لئے جہنم کو واجب کردیتا ہے اور جنت کو اس پر حرام قرار دے دیتا ہے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ! اگرچہ تھوڑی سی چیز ہو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگرچہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہی ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22239]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 137