🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. محمد بن عبد الرحمن بن سعد بن زرارة، عن أبي أمامة
محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8091 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8091، 7899، 7956
مسند احمد: 22144
صحیح ابن خزیمہ: 754
الفتح الربانی: 5468
صحیح ابن حبان: 830
المستدرک علی الصحیحین: 1912
الجامع الكامل: 10829
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16870، 16871، 16872، 16873
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2615
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8091
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَالِسٌ أُحَرِّكُ شَفَتَيَّ، فَقَالَ: بِمَ تُحَرِّكُ شَفَتَيْكَ؟ " قُلْتُ: أَذْكُرُ اللهَ يَا رَسُولَ اللهِ. فَقَالَ: " أَلَا أُخْبِرُكَ بِشَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ، ثُمَّ دَأَبْتَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَمْ تَبْلُغْهُ؟ " قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: " تَقُولُ الْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقُهُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَلَى مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ مِثْلَ ذَلِكَ وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سهل بن أبي صالح)
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے جبکہ میں بیٹھا اپنے ہونٹ ہلا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ہونٹ کیوں ہلا رہے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ اگر تم اسے کہو، پھر رات دن اس کی کوشش کرتے رہو تو بھی اس تک نہ پہنچ سکو؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی کتاب میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنی اس کی مخلوق نے شمار کر رکھی ہیں، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جتنا کچھ اس کی مخلوق میں ہے، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اس کے آسمانوں اور زمین کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کی گنتی کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہر چیز کے برابر بھر کر، اور اسی طرح تسبیح اور تکبیر بھی کہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 292، حدیث 8122»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22144
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ , عَنْ حُصَيْنٍ , عَنْ سَالِمٍ , أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ حَدَّثَ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ , وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ , وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَهَا , فَأَعْظِمْ ذَلِكَ" .
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص یہ کلمات کہہ لے اسے عظمت نصیب ہوگی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اس کی مخلوقات کی تعداد کے برابر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اس کی مخلوقات کے بھرپور ہونے کے بقدر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں آسمان و زمین کی چیزوں کی تعداد کے برابر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں آسمان و زمین کے بھرپور کے بقدر، تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اس کی تقدیر کے احاطے میں آنے والی چیزوں کی تعداد کے برابر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں احاطہ تقدیر میں آنے والی چیزوں کے بھرپور ہونے کے بقدر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ہر چیز کے بھرپور ہونے کے بقدر اور اسی طرح اللہ کی پاکیزگی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22144]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 754
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلانَ ، عَنِ الْمُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَالَ:" مَاذَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟"، قَالَ: أَذْكُرُ رَبِّي، قَالَ:" أَفَلا أُخْبِرُكَ بِأَكْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِنْ ذِكْرِكَ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ، وَالنَّهَارَ مَعَ اللَّيْلِ؟ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتَقُولُ الْحَمْدُ مِثْلَ ذَلِكَ"
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنےہونٹ ہلا رہے تھے (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی کچھ پڑھ رہے تھے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے ابوامامہ، کیا پڑھ رہے ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے رب کا ذکر کر رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم کو تمہارے رات کے دن سمیت ذکر اور دن کے رات سمیت ذکر سے زیادہ یا افضل و اعلیٰ ذکر نہ بتاؤں؟ تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو۔“ «‏‏‏‏سُبحَان اللهِ عدَدَ مَا خَلَق، سبُحَان اللهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، سبُحَان اللهِ عدَدَ مَا في الأرضِ وَالسَماءِ سُبحَان اللهِ مِلْءَ مَا في الأرضِ وَالسَماءِ، وَسُبحَان اللهِ عدَدَ مَا أحْصٰى كِتابُهُ سُبْحانَ اللهِ مِلْءَ كلِّ شيءٍ» ‏‏‏‏ ”میں اللہ کی پاکی اور بڑائی بیان کرتا ہوں اُس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، میں اللہ کی پاکی اُس کی مخلوق کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں۔ میں اللہ کی بڑائی اور عظمت زمین و آسمان میں موجود مخلوق کی تعداد کے برابر بیان کرتا ہوں، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں زمین و آسمان میں موجود ہر چیز کی بھرائی کے برابر، میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس تعداد کے برابر جسے اللہ کی کتاب نے شمار کیا ہے۔ میں اللہ کی پاکی ہر چیز کی تعداد کے برابر اور اللہ کی پاکی ہر چیز کی بھرائی کے برابر بیان کرتا ہوں۔ اور تم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بھی اسی طرح بیان کر لیا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 754، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 830، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1897، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9921، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22573، والطبراني فى(الكبير) برقم: 7930، 7987، 8122»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5468
عَنْ سَالِمٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَهَا فَأَعْظَمَ ذَلِكَ
۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ دعا پڑھی: ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، اس کی مخلوق کے بھرنے کے بقدر، ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، آسمانوں اور زمین میں موجود مخلوق کی تعداد کے برابر، ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، اس چیزوں کے بھراؤ کے بقدر جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، ان چیزوں کی تعداد کے برابر جن کو اس کی کتاب نے شمار کیا،ساری تعریف اللہ تعالیٰ کی ہے، ان چیزوں کے بھراؤ کے بقدر، جن کو اللہ تعالیٰ کی کتاب نے شمار کیا، ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، ہر چیز کی تعداد کے برابر اور ساری تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، ہر چیز کے بھراؤ کے بقدر، پھر اسی طرح سُبْحَانَ اللّٰہِ کہے، تو اس کو بڑا اجر ملے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5468]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الطبراني في الكبير:7987، والحاكم: 1/ 513، و النسائي في عمل اليوم والليلة: 166، وابن خزيمة: 754، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22144 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22496»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے یہ ذکر ثابت ہوتا ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْئَ مَا

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 830
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَالَ:" مَاذَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟" قَالَ: أَذْكُرُ رَبِّي، قَالَ: " أَلا أُخْبِرُكَ بِأَكْثَرَ أَوْ أَفْضَلَ مِنْ ذِكْرِكَ اللَّيْلَ مَعَ النَّهَارِ وَالنَّهَارَ مَعَ اللَّيْلِ؟ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَتَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ" .
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے، وہ اس وقت اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابو امامہ! تم کیا پڑھ رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں اپنے پروردگار کا ذکر کر رہا ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جو تمہارے دن کے ہمراہ تمہارے رات بھر ذکر کرنے اور تمہارے رات کے ہمراہ دن بھر ذکر کرنے سے زیادہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) افضل ہوں؟ تم یہ پڑھو: «سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ مِلْءَ مَا فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللّٰهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ» ”میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہو، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کی مخلوق کو بھر دے، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو زمین اور آسمان میں موجود چیزوں کی تعداد کے برابر ہو، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو آسمان اور زمین کے درمیان والی جگہ کو بھر دے، میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب نے گھیرا ہوا ہے، اور میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو ہر شے کی تعداد جتنی ہو، اور میں اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتا ہوں جو ہر چیز کو بھر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”الحمد للہ بھی اس کی مانند پڑھو۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 754، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 830، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1897، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9921، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22573، والطبراني فى(الكبير) برقم: 7930، 7987، 8122» «رقم طبعة با وزير 827»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 252 - 253). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، من أجل ابن عجلان وهو محمد، ويحيي بن أيوب: هو الغافقي، وابن أبي مريم هو: سعيد بن الحكم الجمحي المصري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا أبو عَوَانة، عن حُصَين، عن سالم بن أبي الجَعْد، قال: حدثنا أبو أُمامة، عن رسول الله ﷺ قال:"ما مِن عبدٍ قال: الحمدُ لله عددَ ما خَلَق، والحمدُ لله مِلءَ ما خَلَق، والحمدُ لله عددَ ما في السماوات والأرض، والحمدُ لله عددَ ما أَحصى كتابُه، والحمدُ لله عددَ كل شيءٍ، وسبحانَ الله مِثلَهن"، قال: فأعظمَ رسولُ الله ﷺ ذلكَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے نے یہ کہا: «الْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ للهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللهِ مِثْلَهُنَّ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کے بھر جانے کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جتنا اس کی کتاب نے شمار کیا ہے اس کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر، اور اسی طرح سبحان اللہ بھی“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کی بہت عظمت بیان فرمائی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن اختُلف في سماع سالم بن أبي الجعد من أبي أُمامة - وهو صُديّ بن عجلان - فقد قال أبو حاتم فيما نقله عنه ابنه في "المراسيل" (290): أدرك أبا أمامة، وحسَّن الدارقطنيُّ في "علله" (2696) إسناد خبر من روايته عنه. لكن قال البخاري ...» [ترقيم الرساله 1912] [ترقيم الشركة 1897]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10829
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (166)، وصحّحه ابن خزيمة (754)، -وعنه ابن حبان (830)- كلاهما من طريق ابن أبي مريم قال: أخبرنا يحيى بن أيوب، حدثني ابن عجلان، عن مصعب بن محمد بن شرحبيل، عن محمد بن سعد بن زرارة، عن أبي أمامة الباهلي فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16870
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - يَعْنِي الْبَاهِلِيَّ - قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَالِسٌ أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" بِمَ تُحَرِّكُ شَفَتَكَ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَفَلَا أُخْبِرُكَ بِشَيْءٍ إِذَا قُلْتَهُ ثُمَّ دَأَبْتَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَمْ تَبْلُغْهُ؟". قُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقَهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَتُكَبِّرُ مِثْلَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَإِسْنَادُ أَحَدِهِمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، میں اُس وقت بیٹھا ہوا تھا اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اپنے ہونٹوں کو کیوں حرکت دے رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جب تم اس کو پڑھ لو گے تو پھر اگر تم رات دن مشقت (یعنی ذکر اذکار) کرتے رہو، تو اس (میرے بتائے ہوئے کے اجر و ثواب) تک نہیں پہنچ سکو گے، میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي كِتَابِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى خَلْقَهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي خَلْقِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضِهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو، جو تعداد اس کی کتاب میں مذکور ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو، جتنا اس کی مخلوق کا شمار ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق میں موجود جگہ کو بھر دے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کے آسمانوں اور زمین کو بھر دے اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کی تعداد جتنی ہو، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کے حوالے سے ہو۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم تسبیح کے کلمات بھی اسی کی مانند پڑھو، اور تکبیر کے کلمات بھی اسی کی مانند پڑھو (یعنی ان الفاظ میں: «سبحان الله» اور «الله اكبر» بھی لگا کر پڑھو!)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7930 و 8122)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16871
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَيْضًا قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" مَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ، قَالَ:" أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذِكْرِ اللَّيْلِ عَلَى النَّهَارِ؟ تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ اللَّهَ مِثْلَهُنَّ". ثُمَّ قَالَ:" تَعَلَّمْهُنَّ وَعَلِّمْهُنَّ عَقِبَكَ مِنْ بَعْدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوامامہ! تم کیا پڑھ رہے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں جو تمہارے رات دن کے ذکر سے زیادہ (یعنی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہو؟ تم یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس شمار جتنی ہو، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو، جو اُس کو بھر دے جو ہر چیز کا شمار ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کلمات کو سیکھ لو! اور اپنے بعد اپنی آل اولاد کو ان کی تعلیم دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7930)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16872
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں (اتنی تعداد میں) جو ہر چیز کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں جو تمام چیزوں کی تعداد جتنا ہو۔“

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد بن عبداللہ واسطی ہے، اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور (دوسروں کے) برخلاف نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7987)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21640، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7987»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں