🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. فَضْلُ التَّكْبِيرِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ
تکبیر، تسبیح اور تحمید کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1911
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا عبد العزيز بن عبد الله الأُويسي، حدثنا عبد الرحمن بن أبي الرِّجَال، حدثنا سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال:"مَن كَبَّر واحدةً كُتِب له عشرون ومُحِيَت عنه عشرون، ومن سبَّح واحدةً كُتِبَت له عشرون ومُحِيَت عنه عشرون، ومن حَمِدَ واحدةً كُتِبَت له ثلاثون ومُحِيَت عنه ثلاثون" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ایک مرتبہ تکبیر کہی، اس کے لیے 20 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ اور 20 گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اور جو ایک مرتبہ سبحان اللہ کہے، اس کے لیے 20 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 20 گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔ اور جو ایک مرتبہ الحمدللہ کہے اس کے لیے 30 نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور 30 گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1911]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا أبو عَوَانة، عن حُصَين، عن سالم بن أبي الجَعْد، قال: حدثنا أبو أُمامة، عن رسول الله ﷺ قال:"ما مِن عبدٍ قال: الحمدُ لله عددَ ما خَلَق، والحمدُ لله مِلءَ ما خَلَق، والحمدُ لله عددَ ما في السماوات والأرض، والحمدُ لله عددَ ما أَحصى كتابُه، والحمدُ لله عددَ كل شيءٍ، وسبحانَ الله مِثلَهن"، قال: فأعظمَ رسولُ الله ﷺ ذلكَ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوعمامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یوں کہے تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہی ہیں، اللہ کی مخلوق کی تعداد کے برابر۔ اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اللہ کی مخلوقات بھر اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں زمین و آسمان کی تعداد کے برابر اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس تعداد کے برابر جو اس نے اپنی کتاب میں شمار کی ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر اور اسی طرح سبحان اللہ بھی پڑھے ابوامامہ فرماتے ہیں: اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت عظیم جانا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1912]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں