🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 4779 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4779
سنن نسائی: 1346، 5521
الفتح الربانی: 2095
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3311، 16935
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1305
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6078
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4779
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، ثُمَّ يَقُولُ فِي مُصَلَاهُ: اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ، ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طلوعِ فجر سے پہلے دو رکعتیں (سنتِ فجر) ادا فرمایا کرتے تھے، پھر اپنی جائے نماز ہی پر یہ دعا پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ» ”اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رب! میں آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں“، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (فرض) نماز کے لیے تشریف لے جاتے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4779]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق: قال الهيثمي في "المجمع" (2/ 463): (»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1150، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24699، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16934، 16935، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4760»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1346
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا قُدَامَةُ، عَنْ جَسْرَةَ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ امْرَأَةٌ مِنَ الْيَهُودِ , فَقَالَتْ: إِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ , فَقُلْتُ: كَذَبْتِ , فَقَالَتْ: بَلَى , إِنَّا لَنَقْرِضُ مِنْهُ الْجِلْدَ وَالثَّوْبَ , فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ وَقَدِ ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا , فَقَالَ:" مَا هَذَا" , فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَتْ , فَقَالَ:" صَدَقَتْ , فَمَا صَلَّى بَعْدَ يَوْمِئِذٍ صَلَاةً إِلَّا قَالَ: فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی: پیشاب سے نہ بچنے پر قبر میں عذاب ہوتا ہے تو میں نے کہا: تو جھوٹی ہے، تو اس نے کہا: سچ ہے ایسا ہی ہے، ہم کھال یا کپڑے کو پیشاب لگ جانے پر کاٹ ڈالتے ہیں، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے باہر تشریف لائے، ہماری آواز بلند ہو گئی تھی، آپ نے پوچھا: ”کیا ماجرا ہے؟“ میں نے آپ کو جو اس نے کہا تھا بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سچ کہہ رہی ہے“، چنانچہ اس دن کے بعد سے آپ جو بھی نماز پڑھتے تو نماز کے بعد یہ کلمات ضرور کہتے: «رب جبريل وميكائيل وإسرافيل أعذني من حر النار وعذاب القبر» ”اے جبرائیل وم یکائیل اور اسرافیل کے رب! مجھے جہنم کی آگ کی تپش، اور قبر کے عذاب سے بچا“۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1346]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ پیشاب کے چھینٹے پڑنے سے قبر میں عذاب ہوتا ہے، میں نے کہا کہ تو غلط کہتی ہے، اس نے کہا کہ نہیں، بلکہ سچ ہے، ہم پیشاب کے چھینٹے پڑنے سے چمڑا اور کپڑا کاٹتے تھے، (اسی دوران میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلے تو ہم اونچی اونچی بول رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہوا؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صحیح کہتی ہے“، اس دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی نماز پڑھی تو نماز کے بعد یہ دعا ضرور پڑھی: «رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ» ”اے جبریل، میکائیل اور اسرافیل کے رب! مجھے آگ کی تپش اور قبر کے عذاب سے بچا۔“ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1346]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 17829)، وأخرجہ المؤلف فی عمل الیوم واللیلة 54 (138)، مسند احمد 6/16 (صحیح) (’’جسرة بنت دجاجہ‘‘ اور قدامہ کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے، یہ لین الحدیث ہیں، لیکن صحیحین میں اس روایت کی اصل سند سے موجود ہے، دیکھئے: صحیح البخاری/الکسوف 7 (1372)، الجنائز 86 (1372)، الدعوات 237 (6366)، صحیح مسلم/المساجد 24 (584) نیز اس کو رقم (5522) کی حدیث ابوہریرہ سے بھی تقویت مل رہی ہے، بنابریں یہ حدیث بھی صحیح لغیرہ ہے۔»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5521
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ، عَنْ جَسْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ , وَمِيكَائِيلَ , وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ حَرِّ النَّارِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللہم رب جبرائيل وميكائيل ورب إسرافيل أعوذ بك من حر النار ومن عذاب القبر» ”اے اللہ، جبرائیل و میکائیل اور اسرافیل کے رب! میں جہنم کی آگ کی گرمی اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5521]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: ”اے اللہ! جبریل و میکائیل کے رب! اسرافیل کے رب! میں آگ کی تپش اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5521]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17830) (صحیح) (اس کی راویہ ”جسرہ“ لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح ہے)۔»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2095
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا) : مَا كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ؟ قَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ
شریح کہتے ہیں:میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے نکلنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتیں پڑھتے تھے، پھر نکلتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 2095]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه اسحاق بن راهويه: 1579، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24786، 26168 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25296»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کے مسند احمد کے دوسرے طرق سے پتہ چلتا ہے کہ ان دو رکعتوں سے مراد فجر سے پہلے والی دو سنتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه اسحاق بن راهويه: 1579
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3311
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ" ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعات (سنتیں) ادا کرتے تھے، پھر یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے جبرائیل و میکائیل کے پروردگار! اسرافیل کے پروردگار! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3311]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلي مسند عائشة 4653، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6078»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16935
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، ثُمَّ يَقُولُ [ فِي مُصَلَّاهُ ] :" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ". ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ. قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِنَحْوِهِ مِنْ غَيْرِ تَقْيِيدٍ بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ سُفْيَانَ بْنِ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق ہونے سے پہلے دو رکعت ادا کرتے تھے، پھر آپ اپنی جائے نماز پر موجود رہتے ہوئے یہ پڑھتے تھے: اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ“”“”۔ ”اے اللہ! اے جبرائیل اور میکائیل کے پروردگار! اور اسرافیل کے پروردگار! اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جنہم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں فجر کی دو رکعت کی قید ذکر نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد سفیان بن وکیع کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16935]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4779)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1150، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24699»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1305
«اللهم رب جبريل وميكائيل ورب إسرافيل أعوذ بك من حر النار ومن عذاب القبر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» (ترجمہ: اے اللہ! جبریل اور میکائیل کے رب، اور اسرافیل کے رب! میں جہنم کی آگ کی تپش اور عذابِ قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1305]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ن] عن عائشة. الصحيحة 1544.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6078
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ ، أَنَّ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوَذُ بِكَ مِنَ النَّارِ. ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ" قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مِنْ غَيْرِ تَقْيِيدٍ بِصَلَاةِ الْفَجْرِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طلوعِ فجر سے قبل دو رکعتیں ادا فرماتے، پھر یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ» ”اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب، اور (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں دوزخ کی آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (فرض) نماز کے لیے تشریف لے جاتے۔“ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ اسے امام نسائی نے نمازِ فجر کی تعیین کے بغیر روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6078]
تخریج الحدیث: «عبيد الله بن أبي حميد الهذلي: متروك الحديث (من الحفظ)؛ سفيان بن وكيع: سقط حديثه لإدخال وراقه عليه (من الحفظ)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6476»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ عبيد الله بن أبي حميد متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں